لائبریری میں تقریب !

ماوراء

محفلین
ویسے یہ عجب اتفاق ہے کہ انتظامیہ نے 'محفل' کی دو سالہ تقریبات منانے کا اعلان کیا تو سانحہ لال مسجد ہوگیا اور سب اراکین کی توجہ ادھر ہوگئی اور اب اس تقریب کے وقت پاکستان میں 'سانحہ ایمرجینسی' رونما ہوگیا ہے اور ڈرتا ہوں کہ سب اراکین کی توجہ ادھر مبذول ہو جائے گی۔
ہاہاہاہا۔ میں بھی یہی سوچ رہی تھی۔ حالانکہ ہماری نیت تو بالکل ٹھیک ہوتی ہے۔

اور میرے ساتھ بھی یہ عجیب اتفاق ہے کہ علی پور کا ایلی کا جشن تھا تو گھر والوں سے لڑ کر میں گھر میں رہی تھی کہ مجھے کام ہے۔ اور آج بھی کہیں جانا تھا تو بڑی مشکل سے سب کو کہا ہے کہ آج نہ جائیں، کل جائیں گے۔ امی مجھے ڈانٹ رہی ہیں کہ جب کہیں جانا ہوتا ہے تو تمھارے کام نکل آتے ہیں:hmm::eek:
 

ماوراء

محفلین
پتہ نہیں اب یہ کس کے قدموں کی وجہ سے ہے۔:grin:

شگفتہ کو تو فون بھی نہیں ہو رہا۔ تھوڑی سی بات ہوئی، اور فون بند۔ :confused:
ہمممم۔۔۔۔۔لگتا ہے مجھے کچھ کرنا پڑے گا۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ کے ہاں بجلی داغِ مفارقت دے چکی ہے، (یہ سب باجو کی شرارت لگتی ہے کہ کے ای سی والوں کو کہہ کہلا کر ان کی بجلی بند کروائی گئی ہے کہ تین پاونڈ کی شرط بچ جائے) اور ابھی بجلی آنے میں ایک گھنٹہ اور 45 منٹ باقی ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
لو جی۔۔۔بجلی کو بھی آج ہی جانا تھا۔ دو دن سے تو گئی نہیں تھی۔ کوئی تو آئے۔۔۔امن، حجاب، سارہ۔۔۔مجھے تو اس صورتِ حال میں خطبہ بھی لکھنا نہیں آ رہا۔:leaving:
 

تیشہ

محفلین
:laugh::laugh:


میں چلتی ہوں کوئی اچھی سی موؤی دیکھکر آؤں اوڈین ، ۔۔ ۔ اور امید کرتی ہوں میرے شام تک واپس لوتکر آتے تک تقریب ہو ہی جائے گی ۔ :grin:
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ میں بھی حاضر ہوں ۔۔ :cat:

لیکن یہ تقریب تو خالص پاکستانی تقریب بنی ہوئی ہے ۔۔۔ یعنی سب لیٹ ۔۔:tounge:
میزبان مہمانوں سے بھی لیٹ ۔۔:grin: ایک ماوراء ہی ہنگامی خطبے لکھ کر سنبھال رہی ہے ۔۔:grin:
 

سارہ خان

محفلین
اور یہ قیصرانی کہاں ہیں جنہوں نے دعوت نامے دے کر سب کو بلایا ۔۔ :rolleyes: ان کو تو ریسیپشن پر سب کو ویلکم کرنا تھا ۔۔۔:tounge: لگتا ہے سب کے لئے ہار پھول خریدنے گئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔;)
 

ماوراء

محفلین
بس یار۔۔۔میں معصوم ہی رہ جاتی ہوں پیچھے۔ اب آئندہ کوئی جشن نہیں منانا۔ جشن اور تقریبات پر پابندی لگا دی جائے گی، ایسے ہی وقت ہی ضائع کرنے والی بات ہے۔
دعوت نامہ بھی مجھ معصوم کو لکھنا پڑا، اور خطبہ بھی مجھ معصوم کو۔ اور باقی سب غائب۔ اب مجھے اپنی عقل کا اندازہ ہو رہا ہے کہ سارے کام مجھے ہی کرنے پڑے۔ اور یہاں کسی کو پتہ ہی نہیں کہ کوئی تقریب بھی ہے۔ (یہاں وہ باجو والا ٬ڈنڈے کا ایموشن")
 

قیصرانی

لائبریرین
اور یہ قیصرانی کہاں ہیں جنہوں نے دعوت نامے دے کر سب کو بلایا ۔۔ :rolleyes: ان کو تو ریسیپشن پر سب کو ویلکم کرنا تھا ۔۔۔:tounge: لگتا ہے سب کے لئے ہار پھول خریدنے گئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔;)
میں‌دوسرے دھاگے پر تھا۔ ویسے ایمرجنسی کے بارے ابھی کسی دھاگے پر پڑھا ہے لیکن تفصیل کےلئے جنگ اخبار کا آن لائن ایڈیشن نہیں کھل رہا
 

ماوراء

محفلین
ہیلو شگفتہ۔۔۔:bye:

بقول حجاب یہ تقریب تو تخریب بن گئی۔ میں جا رہی ہوں، اب اسے آپ سنبھالیں۔
 

تیشہ

محفلین
:grin:مبارک ہو بلآخر یہ تقریب سرے چڑھ ہی گئی ہے آج جیسے تیسے ہی سہی ۔
zzzbbbbnnnn.gif
اور میں نے وہاں شگفتہ کو بھی دیکھا ،۔ ۔
 
Top