لائبریری میں کھیلیں !

ابو کاشان

محفلین
میں مکمل کرتا ہوں۔ اس طرح ساری صورتِ حال سامنے آ جائے گی۔
بس آپ جیہ جی اور اعجاز انکل کو بھی بتا دیں وہ پروگریس دیکھ کر اپنا کام پورا کرتے رہیں گے۔

چوتھے صفحہ کی پہلی پروف ریڈنگ بھی نہیں ہوئی ہے۔ انھیں بھی مطلع کر دیں۔ شکریہ۔
 

شکاری

محفلین
ابو کاشان اور خرم بھائی اگر کوئی کام ہوتو مجھے زپ کردیں ۔ میں آجکل آلائن بہت کم ہوپارہا ہوں۔
 

ابو کاشان

محفلین
شگفتہ جی! پراگریس کے کالم کو کیسے مرتّب کروں۔

صفحہ | ٹیم | تحریر| پراگریس | پہلی پروف ریڈنگ | پراگریس| دوسری پروف ریڈنگ | پراگریس | آخری پروف ریڈنگ | پراگریس | کامل پراگریس


8 - 9 : پہلا | ٹیم 1 | حجاب | ؟ | ماوراء | ؟ | جویریہ | ؟ | الف عین | ؟ | 100%
جلدی سے بتا دیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابو کاشان بھائی ، پرا گریس دو طرح سے تھی ایک تو یہ کہ کس صفحہ پر کتنے فیصد کام مکمل ہو گیا ۔
اور اب دوسری طرح سے کرنا ہے ۔ اس بارے میں لکھتی ہوں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



اچھا جناب ، اب چند اعلانات ہونے ہیں ، تمام اراکین اس دھاگے پر
اور لائبریری سیکشن میں توجہ رکھیں ۔ شکریہ


 

ابو کاشان

محفلین
علامہ دہشتناک کی پروف ریڈنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
اب صرف ای - بک بننا باقی ہے جس کی ذمہ داری ابنِ سعید بھائی نے لی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
:)

بہت شکریہ بوچھی ، میں ذرا صفحات دیکھ کے آپ کی کارکردگی دیکھ آؤں تفصیل سے :)




animated087.gif




شگفتہ آپ نے مجھے جو دو صفحے کتاب کے دئیے تھے لکھنے کو ،
انکی سزا کے طور پر آپکے لئے یہ پنجابی گانا ،

سمجھئیے اس کو میں لائیریری کے دو صفحے جو آپ سے بول دئیے تھے لکھنے کو ،


ہائے میں پھنس گئی وعدہ کرکے (آپ سے ) مُکر نئی سکدی خامی بھر کے (دو صفحوں کی )
جس دن تیرا دل کرداں اے ،۔ ۔ مجھے ڈرا جاتی ہیں لائیریری کے کاموں سے ،
اب یہ سزا ، آپکے لئیے ، پنجابی گانا ،
care2.gif


[ame]http://www.youtube.com/watch?v=Tdc5XANOovc&feature=related[/ame]
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


سب سے پہلے تو آپ تمام اراکین کا شکریہ جنہوں نے اس کھیل میں انتہائی فعالیت کے ساتھ شرکت کی اور نہ صرف اسے دلچسپ بنایا بلکہ اسے ایک خوبصورت اختتام تک بھی پہنچایا ۔ میں اس حوالے تفصیل سے بھی لکھنے کی کوشش کروں گی ۔ البتہ اس وقت کچھ اناؤنسمنٹ اس حوالے سے کرنا چاہوں گی ۔


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین





پہلی اناؤنسمنٹ



آپ تمام اراکین جنھوں نے اس کھیل میں شرکت کی البتہ لائبریری رکن نہیں ہیں اگر آپ لائبریری پراجیکٹ میں شامل ہونا چاہیں تو لائبریری سائٹ کی رکنیت کے لیے اس ربط پر موجود پوسٹ میں ایک سروے فارم شامل ہے (پوسٹ کے آخر میں) ۔ آپ اس سروے فارم کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں اور پُر کرنے کے بعد درج ذیل ایڈریس پر ایمیل کر دیں ۔

library@urduweb.org

شکریہ


اگر آپ یہ فارم پہلے ہی بھیج چکے ہیں تو آپ کا نام اس فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


دوسری اناؤنسمنٹ

ٹیم پریزینٹیشن



آپ تمام اراکین جنھوں نے اس کھیل میں شرکت کی ۔ آپ کو شریک ہونا کیسا لگا اور آپ نے اس تجربہ کو کیسا پایا ، یعنی آپ اپنے تاثرات بیان کر سکتے ہیں ۔ تمام ٹیمیں جو شریک ہوئیں اپنی شرکت اور فعالیت اور اور اپنے ٹیم ورک کو بیان کر سکتی ہیں جس انداز میں بھی چاہیں ۔

ہر ٹیم یہ بھی بتا سکتی ہے کہ کتنے وقت میں کتنے صفحات میں کس طرح کام آغاز اور مکمل کیا ۔

ہر ٹیم کی تشکیل کس طرح انجام پائی ۔

اراکین نے کس طرح ایک دوسرے سے رابطہ رکھا ۔

اس کھیل میں شرکت کے حوالے سے کوئی دلچسپ / خصوصی بات جو آپ شیئر کرنا چاہیں

اس کھیل کے بارے میں آپ کی تجویز یا تبصرہ

اس کھیل میں کوئی کمی اگر محسوس ہوئی ہو۔

آپ کے خیال میں کیا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ؟

اگر اس سلسلے کو جاری رکھا جائے تو اسے بہتر بنانے کے حوالے سے تجویز / تجاویز اگر آپ دینا چاہیں۔



یہ چند نکات میں نے درج کیے آپ ان میں کمی یا اضافہ کر سکتے ہیں ۔


شکریہ




 
Top