لائبریری میں کھیلیں !

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زھراء ، اگر شمشماد بھائی راضی ہوجائیں تو دوسری ٹپ بھی دے دوں آپ کو :) کیا آپ کو اچھی سی چائے بنانا آتی ہے اگر ہاں تو بس ہر وقت گرما گرم چائے تیار رکھیں شمشاد بھائی کے لیے جب شمشاد بھائی کام کر رہے ہوں :)
 

ماوراء

محفلین
ماوراء ، میں نے پہلے پانچ صفحات کے روابط شامل کر دیے ہیں یہاں پچھلے صفحہ پر پوسٹ میں ۔

فی الحال یہی متن مجھے آسان لگا ہے کھیل مین شامل کرنے کے لیے ۔

شگفتہ، کوئی لمٹ ہے کیا؟ کہ کتنے دنوں میں لکھنا اور پروف ریڈنگ کرنی ہے؟ چار رکن ہیں تو چار ہی صفحے ہوتے تو زیادہ بہتر تھا نا۔ :(
 
چلو جی میں ہٹ گیا ہوں۔

اب میں شمشاد والی ٹیم میں شامل ہو جاتا ہوں اور ہماری ٹیم فی الحال یہ ہے

شمشاد
محب علوی
زہرا علوی

ایک اور کی گنجائش ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء ، دس دن تک کا دورانیہ رکھا ہے ابھی ، لمٹ یہی ہے کہ جتنا جلد آپ کتنے زیادہ سے زیادہ صفحات پر اسکور حاصل کر سکتے ہیں ۔

اور صفحات پر چونکہ کچھ اراکین ٹیم کی صورت اور کچھ اراکین شاید انفرادی صورت میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں گے تو زیادہ صفحات یہاں شامل کرنا ہوں گے ۔ جیسے اگر آپ کی ٹیم دوسرا صفحہ منتخب کرتی ہے تو یہ صفحہ آپ کی ٹیم کے لیے بک ہو جائے گا ۔ اب اگر کوئی دوسری ٹیم ہوگی تو اسے ایک الگ صفحہ کا انتخاب کرنا ہوگا ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


جو ٹیم جتنے زیادہ صفحات پر جتنے کم وقت میں تیز رفتاری سے کام کرے گی اسی لحاظ سے اس کا اسکور بنے گا ۔


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


اسی طرح جو انفرادی رکن جتنے زیادہ صفحات پر تیز رفتاری سے کم وقت میں کام کریں اسی لحاظ سے اسکور حاصل کر سکیں گے ۔




 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چلو جی میں ہٹ گیا ہوں۔

اب میں شمشاد والی ٹیم میں شامل ہو جاتا ہوں اور ہماری ٹیم فی الحال یہ ہے

شمشاد
محب علوی
زہرا علوی

ایک اور کی گنجائش ہے

گڈ :)

اگر ہر ٹیم میں ایک یا دو نئے اراکینِ محفل شامل ہوں تو اچھی بات ہے ۔

یہ ٹیم لگتا ہے سب سے خطرناک رہے گی دوسری ٹیموں کے لیے :)

ویسے شمشاد بھائی سے بھی پوچھ لیا ہے کہ نہیں !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ٹیم نمبر 1

1۔ حجاب
2۔ سارہ
3۔ م م مغل
4۔ ماوراء



ماوراء

اپنی ٹیم کا اعلان اس صفحہ / صفحات پر بھی کر دیں جو صفحہ / صفحات آپ کی ٹیم کام کرنے کے لیے منتخب کرتی ہے ۔ تاکہ وہ صفحہ / صفحات آپ کی ٹیم کے لیے بک ہو جائیں ۔
 

گرو جی

محفلین
ویسے داد دینی پڑتی ہے آپ کے شاطر زہن کو مس شگفتہ
کتنی آسانی سا آپ نے لاہئبریری کا کام دوسروں‌ کو سونپ دیا ہے
واہ مان گے گرو
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک اور اہم بات یہ کہ

یہ ضرور واضح کریں کہ کون سا ٹیم ممبر کیا کام کرے گا کیونکہ ہر صفحہ پر کام ترتیب سے کرنا ہو گا یعنی

پہلے تحریر / ٹائپ کرنا ہے
پھر پہلی پروف ریڈنگ
اس کے بعد دوسری پرف ریڈنگ
اور سب سے آخر میں تیسری پرو ف ریڈنگ

اب اس تریتب کے لحاظ سے اپنی ٹیم میں کام تقسیم کریں
 

فہیم

لائبریرین
میرے کو اگر میرے جیسا صرف ایک ہی مل جائے تو کوئی شک نہیں کہ میری ٹیم پہلے نمبر پر ہوگی:)
 

گرو جی

محفلین
ویسے اسے کس لڑی میں درج کروانا پڑے گا
پروف ریڈنگ کے لئے
جیسے میں نے اگر کوئی صفحہ لیا ہے لکھنے کے لئے تو اسے کہان درج کرائوں‌ پروف ریڈنگ کے لئے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے داد دینی پڑتی ہے آپ کے شاطر زہن کو مس شگفتہ
کتنی آسانی سا آپ نے لاہئبریری کا کام دوسروں‌ کو سونپ دیا ہے
واہ مان گے گرو

السلام علیکم

لائبریری ہم سب کی ہے اور اس میں ہم سب ہی شامل رہتے ہیں کسی نہ کسی انداز میں ۔ لائبریری کی خاص بات یہی ہے کہ یہاں کے مستقل اراکین کھیلنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں :) سو ہم جتنا کام کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ باتیں :)اور جتنی باتیں کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ کام ۔ یہ ہمارے ٹیم ورک کا اپنا انداز رہا ہے لائبریری پراجیکٹ کے آغاز سے ہی ۔

دلچسپی رکھنے کی صورت میں آپ بھی یہاں شامل ہوسکتے ہیں ۔ ہم سب آپ کو خوش آمدید کہنا چاہیں گے ۔
 
Top