لائبریری میں کھیلیں !

سعود بھیا ، یہ کون سی زبان لکھ دی ہے ادھر ، ککھ جو سمجھ آیا ہو۔ ۔ ۔ نہیں نہیں تھوڑا سا سمجھ آ بھی گیا ہے :)

آپ ذرا دہشت گردی سے فرصت پا لیں تو مجھے مزید تفصیل سے سمجھائیں پلیز ، یہ جو خوفناک اصطلاحیں لکھ دی ہیں آپ نے یہاں :)

ہا ہا ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ اپیا میں نے تو مضمون کی ابتداء میں ہی ان حادثاتی عوامل سے آگاہ کر دیا تھا۔ :)
ویسے میں نے ان باتوں کو اردو میں ٹرانسلیٹ کر دیا تھا جو یہاں آپکے لئے مفید (بلکہ ضروری) تھیں۔ بقیہ کے لئے میں نے بھروسہ کیا تھا کہ سیاق و سباق سے آپ کو اندازہ محض ہو جائے گا۔ اور وہی کافی ہے۔ باقی آپ مفرداً جن اصطلاحات کی بابت جاننا چاہیں گی انھیں سمجھانے میں مجھے قطعی تامل نہیں ہے۔ (تامل بھی ہو تو کیسے خوف جو رہتا ہے کہ اپیا کان گرم کر دیں گی۔)
 

ابو کاشان

محفلین
جس جس کی ٹیم ہے وہ اگر سمجھتے ہیں کے میرے جیسا نالائق آپ کی ٹیم کے قابل ہے تو مجھے بھی ٹیم میں رکھ لے شکریہ

خرم بھائی! ہم دونوں ایک جماعت (ٹیم) کی بنیاد ڈالتے ہیں۔ بولو منظور؟


امیرِ جماعت (ٹیم لیڈر) : خرم شہزاد خرم
رکنِ جماعت 1: ابوکاشان
رکنِ جماعت 2: شکاری


اس جماعت کو پروف ریڈرز کی ضرورت ہے۔
 

ماوراء

محفلین
ابو کاشان، آپ کے لکھے ہوئے صفحے کی پروف ریڈنگ ایک بار کر دی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس میں غلطیاں نہیں تھیں۔ :)

بس دو جگہ ہمزہ کو ہٹایا ہے، کہ وہ کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بریکنگ نیوز کے دھاگے یہ پوسٹس میں یہاں بھی نقل کر رہی ہوں ۔


بہت شکریہ جویریہ ، آج آخری دن تھا کل سے فرصت ہی فرصت ہے ۔ میں اتنے سب دن گن گن کے گذارے :)

اور حکم نہیں بس درخواست ہے آپ سے۔ دراصل اعجاز اختر انکل بھی اس کھیل میں شامل ہیں اور انھوں نے ایک شاندار آفر دی ہے کہ تمام صفحات کی تیسری پروف ریڈنگ کریں گے ۔ میرے ذہن میں یہ ہے کہ اگر آپ اعجاز انکل کی طرح دوسری پروف ریڈنگ کر لیں تو پھر ٹیم اراکین صرف صفحہ تحریر کریں اور اس صفحہ کی پہلی پروف ریڈنگ کریں ۔ اس طرح وہ تمام ٹیمیں جو اس کھیل میں شامل ہیں وہ بہتر طور پر کھیل میں شامل ہو سکیں گی ۔ اور دوسری جانب ہم متعلقہ متن کی پروف ریڈنگ کے معیار کو بھی حاصل کر سکیں گے ۔

پروف ریڈنگ۔ نو پرابلم۔ بس یہ بتائیں کہ کس کتاب کی پروف ریڈنگ کروں


بہت شکریہ جویریہ ۔

بس آپ کو بھی دہشت گردی کرنا ہے :) یعنی کہ علامہ دہشتناک کی دوسری پروف ریڈنگ ۔


جویریہ ، جن صفحات کی پہلی پروف ریڈنگ ہوچکی ہے / ہوتی جائے گی میں آپ کو ان صفحات کی نشاندہی کرتی رہوں گی ۔

یہاں پر ہر صفحہ کا اسکین متن موجود ہے الگ الگ دھاگے میں ۔ آپ پروف ریڈنگ کے لیے یہاں سے بھی مدد لے سکتی ہیں ۔ اگر آپ کو مکمل فائلز الگ سے چاہییں تو بتائیں میں آپ کو ایمیل کر دیتی ہوں ۔
 

جیہ

لائبریرین
اس دھاگے میں میں نے عرض کیا تھا کہ۔ مجھے مکمل فائل الگ دے میرے جی میل والے ایڈریس پر ای میل کردیں، اس سے مجھے آسانی رہی گی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

اوکے ، لائبریری مقابلہ کھیل میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے اور اب پہلے سے بہت آسان ہو گیا ہے !

اب ہر ٹیم جو بھی صفحہ / صفحات منتخب کرے گی وہ صرف دو مراحل انجام دے گی ۔ یعنی صرف صفحہ تحریر کرنا ہے پہلے مرحلے میں اور اس صفحہ کی پہلی پروف ریڈنگ کرنا ہے دوسرے مرحلہ میں اور بس :)
:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



ہر وہ صفحہ جس کی پہلی پروف ریڈنگ مکمل ہو جائے گی ۔ اس صفحہ کی دوسری پروف ریڈنگ جویریہ انجام دیں گی اور جویریہ کے بعد اسی صفحہ کی آخری پروف ریڈنگ اعجاز اختر انکل انجام دیں گے ۔




 

ابو کاشان

محفلین



ہر وہ صفحہ جس کی پہلی پروف ریڈنگ مکمل ہو جائے گی ۔ اس صفحہ کی دوسری پروف ریڈنگ جویریہ انجام دیں گی اور جویریہ کے بعد اسی صفحہ کی آخری پروف ریڈنگ اعجاز اختر انکل انجام دیں گے ۔





یہ تو بہت اچھا ہو گیا کیونکہ اس طرح پروف ریڈنگ کا معیار برقرار رہے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپکی خاطر یہ لکھ ہی دوں گی ۔ ۔۔ مگر جلدی نا ڈالئیے گا مجھے ، ۔۔

00020132.gif




بوچھی ، آپ کا صفحہ یہ رہا ، یہاں موجود ہے :)
 

ماوراء

محفلین
ٹیم 1 کے 4 صفحے مکمل ہو گئے ہیں۔ اب سارہ کا انتظار ہے صرف۔:)

تین صفحات کی پروف ریڈنگ میں نے کر دی ہے۔ اب حجاب یا م م مغل میں سے کوئی میرے صفحے کی پروف ریڈنگ ایک بار کر دے۔
 

شکاری

محفلین
خرم بھائی! ہم دونوں ایک جماعت (ٹیم) کی بنیاد ڈالتے ہیں۔ بولو منظور؟

امیرِ جماعت (ٹیم لیڈر) : خرم شہزاد خرم
رکنِ جماعت 1: ابوکاشان

لیجئے جناب اس ٹیم کا تیسرا رکن بھی حاضر ہے ۔ مطلب میں بھی اس ٹیم شامل ہوتا ہوں۔ لیکن میں صرف ٹآئپنگ کرسکوں گا۔ میں نے صفحہ چھبیس پر کام شروع کردیا ہے ۔
خرم شہزاد خرم اور ابو کاشان آپ کس صفحہ پر کام کررہے ہیں ؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی! ہم دونوں ایک جماعت (ٹیم) کی بنیاد ڈالتے ہیں۔ بولو منظور؟

امیرِ جماعت (ٹیم لیڈر) : خرم شہزاد خرم
رکنِ جماعت 1: ابوکاشان


بہت شکریہ ابوکاشان بھائی آپ نے مجھے ٹیم میں‌رکھ لیا ورنہ مجھے کون رکھتا بہت شکریہ میں‌صرف لکھنے کا کام کروں گا ٹھیک ہے کیوں کے پڑھنا مجھے نہیں‌آتا میں‌لکیر کا فقیر ہوں :grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لیجئے جناب اس ٹیم کا تیسرا رکن بھی حاضر ہے ۔ مطلب میں بھی اس ٹیم شامل ہوتا ہوں۔ لیکن میں صرف ٹآئپنگ کرسکوں گا۔ میں نے صفحہ چھبیس پر کام شروع کردیا ہے ۔
خرم شہزاد خرم اور ابو کاشان آپ کس صفحہ پر کام کررہے ہیں ؟


جی شکاری بھای بہت شکریہ مجھے خوشی ہوگی کے ہمارے ایک ٹیم بن جائے گی اب میں آپ اور ابوکاشان بھائی ایک ٹیم میں ہیں آپ بھی لکھنے کا کام کرے گے اور میں بھی لکھنے کا کام کرتا ہوں باقی ابو کاشان سے پوچھتے ہیں وہ کیا کرے گے اور ہماری ٹیم کا کیا نام ہو گا میرے خیال میں ہماری ٹیم کا نام ہونا چاہے ”محفل کے مجاہد“:grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شگفتہ آپی میں مسلسل آئن لائن نہیں ہوتا ہوں اس لے جب میں آتا ہوں تو اس وقت سارا کام ہو گیا ہوتا ہے آپ ہمارے کام پر ہمارا نام لکھ دیا کرے تانکہ پھر ہم آ کر کام کر سکے میں،ابو کشان اور شکاری بھائی ایک ٹیم میں ہیں بہت شکریہ
 

ابو کاشان

محفلین
خرم بھائی میں بھی لکھنے کا کام کروں گا۔ ہم سب لکھ رہے ہیں۔ اب پروف ریڈرز کی ضرورت ہے۔
آپ صدارت سنبھالو اور ٹیم کو منظّم کرو۔
پروف ریڈرز کی ضرورت ہے کا اشتہار لگاؤ۔

میں صفحہ نمبر 8 اور 9 لکھ رہا ہوں۔
 
Top