لائبریری میں کھیلیں !

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

خرم ، آپ ٹیم بنانا چاہ رہے ہیں ؟ اس کے لیے محفل میں کسی رکن / اراکین سے رابطہ کر سکتے ہیں جو آپ کے ساتھ ٹیم میں شامل ہو سکیں ۔
 
بہتر ہوگا کہ ٹائپنگ کے کچھ معیار یہاں بیان کر دیئے جائیں۔ مثلاً

اقتباس کو "ان نشانوں" کے درمیان رکھیں یا “ان نشانوں” کے درمیان؟
پروف ریڈ اوّل تک پنکچویشن کی وہ غلطیاں جو اسکین شدہ نسخے میں ہیں انہیں دور کیا جائے یا نہیں؟
بیشتر مقامات پر سوالیہ نشان (؟) کے بجائے ندا (!) کا نشان لگا ہے ان کا کیا کریں؟
ٹوٹ۔۔۔۔ ٹوٹ۔۔۔۔ کر بولے گئے جملوں میں کتنے ڈیشز لگائے جائیں اور انھیں ماقبل اور مابعد میں سے کن سے متصل/منفصل کیا جائے وغیرہ؟
 
زھرا علوی

محفلین

خوب بھیا ان باتوں نے مجھے بھی لکھتے ہوئے بہت پریشان کیا۔۔۔اس پر ضرور کام ہونا چاہیے۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اسکین شدہ نسخے / اصلی متن مین جو قطعی اغلاط ہیں انھیں درست کر دیں ۔

جہاں سوالیہ کے علاوہ گنجائش نہیں وہاں سوالیہ نشان کر دیں ۔

ٹوٹ کر بولے گئے جملوں میں صرف تین ڈیشز لگانا ہوتے ہیں ۔

اور ما قبل سے جوڑنا ہو گا ۔ ( اس بارے میں مزید تصدیق کی ضرورت ہے البتہ ، یعنی جوڑنے کے لیے)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہتر ہوگا کہ ٹائپنگ کے کچھ معیار یہاں بیان کر دیئے جائیں۔ مثلاً

اقتباس کو "ان نشانوں" کے درمیان رکھیں یا “ان نشانوں” کے درمیان؟
پروف ریڈ اوّل تک پنکچویشن کی وہ غلطیاں جو اسکین شدہ نسخے میں ہیں انہیں دور کیا جائے یا نہیں؟
بیشتر مقامات پر سوالیہ نشان (؟) کے بجائے ندا (!) کا نشان لگا ہے ان کا کیا کریں؟
ٹوٹ۔۔۔۔ ٹوٹ۔۔۔۔ کر بولے گئے جملوں میں کتنے ڈیشز لگائے جائیں اور انھیں ماقبل اور مابعد میں سے کن سے متصل/منفصل کیا جائے وغیرہ؟

میں تو انھیں ایک ہی سمجھتی رہی ہوں اب تک ۔ کیا ان میں کچھ فرق ہوتا ہے ۔ اگر ہاں تو کیا فرق ؟
 
اسکین شدہ مواد میں چار ڈیشیز لگی تھیں اس لئے میں نے چار کر دئے تھے۔ شگفتہ اپیا بہتر ہو گا کہ ان اصولوں کو تحریر کرکے ایک پوسٹ برائے معیار دہشت گردی ارسال کر دیجئے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر املاء کا فرق ہو جیسے ہ کی بجائے ھ کا استعمال تو اسے تبدیل نہیں کریں ۔ بلکہ جس طرح ہو اسی طرح تحریر کریں ۔ اس لحاظ سے

ہے کی بجائے ھے لکھا ہو تو تحریر میں یہی شکل برقرا رکھیں ، اسے درست مانا جائے گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اسکین شدہ مواد میں چار ڈیشیز لگی تھیں اس لئے میں نے چار کر دئے تھے۔ شگفتہ اپیا بہتر ہو گا کہ ان اصولوں کو تحریر کرکے ایک پوسٹ برائے معیار دہشت گردی ارسال کر دیجئے۔ :)

:)

شکریہ ، اچھی تجویز ہے ، میں جلد ہی دہشت گردی کے بینادی و ضرور لوازم ایک جگہ ڈھیر کر دیتی ہوں تاکہ دہشت گرد عناصر کو آسانی رہے تخریب کاری میں :)
 
میں تو انھیں ایک ہی سمجھتی رہی ہوں اب تک ۔ کیا ان میں کچھ فرق ہوتا ہے ۔ اگر ہاں تو کیا فرق ؟

جی ہاں یہ دونوں قطعی مختلف ڈبل کوٹس ہیں۔ ان کی قدریں مختلف ہیں۔

" پروگرامنگ میں مستعمل ہے۔ یہ جوڑے میں نہیں ہوتا۔ جبکہ
“” جوڑے میں ہوتے ہیں جن میں سے ایک اقتباس کے ابتدا کے لئے اور دوسرا اختتام کے لئے مخصوص ہے۔ کچھ فانٹس میں یہ دو سیدھے اور دو الٹے پیش کی چھوٹی شکلیں لگیں گی۔ انہیں ویب پیڈ سے لکھنے کے لئے ] اور [ کا استعمال کریں۔

کچھ ایڈوانسڈ تیکسٹ ایڈیٹرس "ان جوڑوں" کو بھی از خود “ان میں” بدل دیتے ہیں۔ :)

میں اقتباس نقل کرتے ہوئے “انھیں” لکھنا بہتر سمجھتا ہوں۔
 
میرے خیال میں گفتگو تکنیکی ہو جائے گی خیر۔۔۔

'سنگل کوٹس' اور "ڈبل کوٹس" جو کمپیوٹر پروگرامنگ میں استعمال کئے جاتے ہیں یہ لٹرلز اور اسٹرنگز جیسی کچھ خاص ڈاٹا ٹائپ اجزاء کے سروں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ جوڑے میں یہ بھی استعمال ہوتے ہیں پر دونوں سروں پر ایک ہی شکل میں پھر بھی کمپائلر ایک کے بعد ایک کا جوڑا سمجھ کر آسانی سے یہ جان لیتا ہے کہ ابتدا کہاں ہے اور انتہا کہاں۔ جب کہ عام متن میں (جس کو انسانی آنکھیں پڑھتی ہیں مشین نہیں) ابتدا اور اختتام کے واوین مختلف جھکاؤ لئے ہوتے ہیں۔ اور اس طرح ہمیں یہ سمجنے میں آسانی ہوتی ہے کہ یہ اقتباس کی ابتدا ہے یا انتہا۔ :)

کبھی کبھار اگر کسی پروگرام کا سورس کوڈ نوٹ پیڈ جیسے ایڈیٹرس کے بجائے ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کیا جائے (یا کاپی پیسٹ کیا جائے) تو وہ صحیح کام نہیں کرتا۔ کیوں کہ ایم ایس ورڈ ڈاکیومینٹ فارمیٹنگ کا ٹول ہے اور وہ ایسے کوٹس کو متن والے کوٹس میں تبدیل کر دیتا ہے۔ جس سے کمپائلر بوکھلا جاتا ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھیا ، یہ کون سی زبان لکھ دی ہے ادھر ، ککھ جو سمجھ آیا ہو۔ ۔ ۔ نہیں نہیں تھوڑا سا سمجھ آ بھی گیا ہے :)

آپ ذرا دہشت گردی سے فرصت پا لیں تو مجھے مزید تفصیل سے سمجھائیں پلیز ، یہ جو خوفناک اصطلاحیں لکھ دی ہیں آپ نے یہاں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ
کھیل تو بہت اچھا شروع کیا ہے۔۔۔ آم کے آم، گٹھلیوں کے دام :)
دل تو بہت چاہ رہا ہے کہ میں بھی شامل ہو سکوں لیکن ذرا مصروفیت بڑھ رہی ہے۔۔ اسی لیے 'ڈاکٹر دعاگو' والا کام بھی نمٹایا ہے پہلے کہ کہیں نامکمل ہی نہ رہ جائے۔
پھر بھی اگر کسی ٹیم کو ضرورت ہو تو میں ٹائپ کرنے کا کام تو شاید نہ کر سکوں لیکن پروف ریڈنگ کر سکتی ہوں۔

السلام علیکم

فرحت کیسی طبیعت ہے اب ؟

بس آب میرا دل کھیلوں میں لگنے لگ گیا ہے :)

فرحت اگر پروف ریڈنگ کر سکتی ہیں تو بس پھر اور کیا چاہیے :) اگر ممکن ہے آپ کے لیے تو خرم شہزاد خرم نے صفحات تحریر کیے ہیں ، آپ ان کی پہلی پروف ریڈنگ کر لیں ۔ شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
animated041.gif

:)
:):grin: :)

بوچھی ، جب آپ لکھیں گی ناں تو آپ کو اچھا لگے گا :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپکی خاطر یہ لکھ ہی دوں گی ۔ ۔۔ مگر جلدی نا ڈالئیے گا مجھے ، ۔۔

00020132.gif

:) :grin: :)

بالکل بالکل بوچھی ، جلدی نہیں ، آپ تسلی سے لکھیں ، آپ کو معلوم ہے ناں میں نفسِ مطمئنہ ہوں ۔ ۔ ۔ بھلا کبھی جلدی مچائی میں پہلے کبھی :)

آپ کے لیے صفحہ کی نشاندہی کر دی تھی ۔ یہاں بھی ربط دے رہی ہوں آپ کے صفحہ کا :)
 
Top