لائبریری میں کھیلیں !

ماوراء

محفلین
لائبریری میں کھیلیں؟ شگفتہ، اگر لائبریری میں لوگ کھیلنا شروع ہو گئے تو سوچیں کیا حال ہو گا لائبریری کا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھا جناب میں کیا کروں کہ میرا دل اب کھیلوں میں زیادہ لگنے لگ گیا ہےاتنا زیادہ کہ لائبریری میں بیٹھ کر بھی مجھے کھیلنے کی سوجھ رہی ہے :) ویسے بھی نبیل بھائی کا بھلا ہو کہ ہمیں کھیلنے کا مواقع دے رکھے ہیں ۔ شکر ہے سارے مشکل کام خود کر لیتے ہیں، ہم سے نہیں کرواتے۔ ۔ ۔ :)

سو جو بھی اراکین کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اس کھیل میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ لیکن ایک منٹ ۔ ۔ ۔ یہ کھیل یہاں کھیلے جانے والے کھیلوں سے کچھ ہٹ کر ہے یعنی اس کھیل میں مقابلہ ہو گا، جی ہاں مقابلہ ۔ ۔ ۔ تیز رفتاری کا۔ اور وہی اس کھیل کو جیت سکے گا جو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کر سکے ۔


کرنا کیا ہے ؟



یہاں آپ کے لیے کچھ صفحات موجود ہیں:



پہلا صفحہ



دوسرا صفحہ


تیسرا صفحہ


چوتھا صفحہ


پانچواں صفحہ



چھٹا صفحہ


ساتواں صفحہ


آٹھواں صفحہ


نواں صفحہ



دسواں صفحہ




ان صفحات کو


ٹائپ کرنا ہے

پروف ریڈ کرنا ہے

پروف ریڈ کے تین مرحلے ہیں

پہلی پروف ریڈنگ
دوسری پروف ریڈنگ
تیسری پروف ریڈنگ


آپ اس کھیل میں شرکت کیسے کر سکتے/سکتی ہیں ؟


انفرادی طور پر
ٹیم کی صورت میں



اگر ٹیم کی صورت کام کرنا چاہیں تو

اراکین محفل سے اپنی ٹیم بنا لیں اس طرح کہ ایک ٹیم میں چار اراکین ہوں ۔ اب یہ ٹیم اگر صفحہ پانچ کا انتخاب کرے تو اس ٹیم کا

ایک رکن صفحہ پانچ تحریر کرے
دوسرا رکن صفحہ پانچ کی پہلی پروف ریڈ کرے
تیسرا رکن صفحہ پانچ کی دوسری پروف ریڈنگ کرے
چوتھا رکن صفحہ پانچ کی تیسری اور آخری پروف ریڈنگ کرے۔

ایک ٹیم ایک سے زائد صفحات کا انتخاب کر سکتی ہے۔




اگر انفرادی شکرکت کرنا چاہیں تو آپ


صفحات کو تحریر کریں
صفحات کی پروف ریڈنگ کریں

صفحات کی پروف ریڈنگ کے لیے آپ کو اس صفحہ کی پروف ریڈنگ کے تین مراحل میں سے صرف کسی ایک مرحلہ میں شرکت کرنا ہوگی اور یہ بھی ضروری ہے کہ وہ صفحہ آپ کا تحریر کیا ہوا نہ ہو۔ یعنی

اگر آپ صفحہ پانچ کی پروف ریڈنگ کرنا چاہیں تو ضروری ہے کہ

صفحہ پانچ آپ نے تحریر نہ کیا ہو
صفحہ پانچ کی پروف ریڈنگ کا صرف ایک مرحلہ منتخب کرسکتے ہیں ، صرف پہلا ، صرف دوسرا یا صرف تیسرا


اگر مزید پروف ریڈنگ کرنا ہو تو اب کسی دوسرے صفحہ کی پروف ریڈنگ کے تین میں سے کسی ایک مرحلے کا انتخاب کرنا ہو گا۔



اگر آپ اس کھیل میں شرکت کرنا چاہیں تو درج بالا صفحات کے روابط پر جا کر اپنے نام کی نشاندہی انفرادی طور پر یا ٹیم کی صورت کر سکتے ہیں ۔

انفرادی شرکت کی صورت میں اپنے نام کی نشاندہی کے ساتھ یہ ضرور ذکر کرنا ہے کہ آپ کس مرحلہ میں شرکت کر رہے ہیں۔


اس کھیل کا ایک مرحلہ بڑھایا بھی جاسکتا ہے اس کا ذکر بعد میں ضرورت پڑنے پر۔

اس پوسٹ کے ساتھ ہی اس کھیل کا آغاز ہو چکا ہے

اس کھیل کا دورانیہ تجرباتی طور پر دس دن ہے۔



-----------------
 

ماوراء

محفلین
زبردست شگفتہ۔ کھیل تو بہت اچھا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ اس میں شریک کون کون ہو رہا ہے۔

میری ، سارہ اور حجاب کی ایک ٹیم بن سکتی ہے۔ چوتھا رکن شاید کوئی شامل ہونا چاہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

یہ تو میں نے لکھا ہی نہیں کہ اس کھیل کو جیتنے والے انفرادی رکن / ٹیم کو لائبریری خصوصی ایوارڈ بھی دیا جائے گا ۔ ۔ ۔ تو پھر دیکھتے ہیں اس کھیل کا بادشاہ / ملکہ / ٹیم کون ہے :)


:) :) :)



 

تیشہ

محفلین
:grin: :)

بالکل ٹھیک بوچھی :) بس اب آپ آغاز کریں :grin:
:)




:eek:
آئے یہ اسطرح کے کھیل کود میرے لئے نہیں ہیں شگفتہ ،، میں تو سمجھی کوئی سچ مچ کا کھیل ہوگا :( یہ میرے بس سے باہر کا کھیل ہے
:grin:

بہتر ٰہے پتلی گلی سے ہوکر نکل آؤں ،۔۔۔
01fear.gif

01bhago.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم زھراء ، آپ کے لیے ایک ٹپ ، آپ ٹیم بنا لیں تیز رفتار اراکین کے ساتھ :) اور ہاں یہ بات کسی کو بتانا نہیں ہے کہ میں نے آپ کو یہ ٹپ بتائی ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


اچھا ایک اہم بات ، واضح رہے کہ یہ مقابلے کا یہ کھیل صرف لائبریری اراکین کے لیے نہیں ہے بلکہ تمام اراکینِ محفل دلچسپی رکھنے کی صورت میں یہاں شامل ہوسکتے ہیں ۔







 
Top