فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
پہلی لائبریری میٹنگ میں آپ سب کو خوش آمدید :flower:
میٹنگ ایجنڈا کے اہم نکات میں ایک بار پھر یہاں پوسٹ کر رہی ہوں۔ تا کہ گفتگو کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔

o کسی بھی بڑے اور اہم پراجیکٹ کی کامیابی میں پراجیکٹ وژن مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کے نزدیک اردو لائبریری وژن؟ ( یہ نکتہ بہت اہم ہے۔امید ہے آپ اسے نظر انداز نہیں کریں گے)۔ لائبریری وژن کے لئے علیحدہ دھاگہ موجود ہے ، جہاں آپ اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
o ماشاءاللہ اکثر لائبریری اراکین کے پاس کتابوں کے بہترین ذخیرہ موجود ہے جس کو انفرادی اور ٹیم ہر دو سطح پر برقایا جا رہا ہے( اور برقایا جائے گا)۔ کیا آپ اس وقت کسی خاص متن پر کام کر رہے ہیں یا کرنے کا ارادہ ہے؟ دوسرے الفاظ میں آپ کے نئے اہداف کیا ہیں؟ نیز آپ انفرادی طور پر کام کرنا چاہیں گے ، اجتماعی طور(ٹیم) پر یا دونوں طرح؟
o لائبریری ٹیم کی سلسلہ وار اور باقاعدہ میٹنگز
۔۔۔۔ لائبریری میٹنگز کا بنیادی مقصد لائبریری ٹیم میں ہم آہنگی اور باہمی رابطہ کے ذریعے کام کی رفتار بہتر کرنا ہے۔ اس بارے میں آپ کی رائے؟
۔۔۔۔ آج کی میٹنگ میں ہمیں یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ یہ میٹنگز باقاعدگی سے کیسے منعقد کی جا سکتی ہیں۔ ہفتہ وار، ماہوار یا سہ ماہی؟

یہ تو تھے چیدہ نکات۔ ان پوائنٹس کے ہٹ کر بھی کوئی خاص بات یا تجویز ہو تو ضرور شیئر کریں۔ کچھ عمومی نکات بھی ہیں جو ہم ساتھ ساتھ شامل کرتے جائیں گے۔
گفتگو کا آغاز کرتے ہیں۔ اراکین سے درخواست ہے کہ اپنی رائے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی آراء پر بھی اظہارِ خیال کریں تا کہ میٹنگ کے اختتام پر متفقہ 'اعلامیہ' ترتیب دیا جا سکے :)
مائیک اب آپ سب کے حوالے۔ :)

اہم: ریفریشمنٹ کا بند و بست شگفتہ کریں گی:ڈ۔ ماوراء نے بھی چکن ونگز کے ساتھ sauce کی نئی ترکیب ایجاد کی ہے۔ اگر وہ لیٹ آئیں تو ہم سمجھیں گے کہ اسی سلسلے میں کچن میں مصروف ہیں ۔ :ڈ

یاد دہانی:
۔۔۔لائبریری اراکین کی اپ ڈیٹڈ لسٹ کے لئے اپنا نام دینا نہ بھولئے گا۔ آپ اپنا نام اسی دھاگے میں لکھ سکتے ہیں۔
۔۔۔لائبریری کو مزید فعال بنانے کے لئے ذیلی ٹیموں کی تشکیل کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اراکین اپنی دلچسپنی کے مطابق کسی بھی ٹیم میں شمولیت کے لئے اپنے نام دیں۔ اس لئے ذیلی ٹیمیز کے زمرے میں اپنا نام یاد سے دے دیجئے۔

میٹنگ کا دورانیہ 31 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ تا کہ زیرِ بحث امور پر تفصیلاً گفتگو کی جا سکے۔ اراکین سے گزارش ہے کہ ایک بار پھر میٹنگ ایجنڈا دیکھیں اور جن پوائنٹس پر آپ پہلے رائے نہیں دے سکے ان کو بھی فوکس کریں۔یہ بہت ضروری ہے کہ اس طرح اس میٹنگ کے اختتام پر ہمارا ورک پلان کافی حد تک واضح ہو سکے گا اور اگلے مرحلے کی طرف بڑھنا آسان ہو جائے گا۔
اس ضمن میں یہ دو پوسٹس بہت اہم ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=391618&postcount=85
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=391640&postcount=88

تعاون کے لئے آپ سب کا بہت شکریہ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہم تو سوچ رہے تھے کہ رات گئے شروع ہوگی۔ یہ اچھا ہوا کہ ابھی ہی آغاز ہوگیا۔ میں بھی حاضر ہوں اور ہمہ تن گوش ہوں۔ :)

بہت شکریہ عمار!:) اسی لئے ٹائم زیادہ رکھا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ممبرز اپنی رائے دے سکیں۔
سننے سے زیادہ اہم آپ کا بولنا ہے ۔س کے لئے ہم ہمہ تن گوش ہیں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
چونکہ یہ سارا پروگرام رضاکارانہ طور پر ہے اس لیے شاید ہمارے کچھ معزز اراکین اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتے (یہ صرف میرا ایک خیال اور مشاہدہ ہے) لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔

دراصل، اردو کی محبت تو واحد محرک ہی ہے، لیکن ہمیں لائبریری ٹیم اراکین کو زیادہ سے زیادہ موٹیویٹ کرنا پڑے گا، کیسے اس پر تجاویز کی ضرورت ہے۔

اور دوسرا یہ کہ ٹیم ممبران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیئے، جیسے

- ایک مخصوص وقت کیلیئے ٹاسک دیکر، مثلاً ایک ہفتے یا ایک مہینے میں لائبریری پروجیکٹس کیلیئے پوسٹس کی تعداد مخصوص کرنا یا اگر کوئی اسکیننگ یا پروف ریڈنگ کی ذمہ داریاں لیتا ہے تو اسکو جانچنا۔

- اگر کوئی زیادہ عرصے کیلیئے لائبریری سے رخصت چاہتے ہیں تو وہ بتا کر جائیں یا اپنے حصے کا کام کسی دوسرے رکن کو دیکر جائیں وغیرہ۔

- جو ممبران اپنے دیے گئے ٹاسک کو پورا نہیں کرتے ان کو یاد دہانی کرانا یا انتہائی حد پر انکی رکنیت کو معطل یا ختم کرنا۔

- اور جو ممبر اپنے ٹاسک سے بڑھ کر کام کرتے ہیں ان کو مختلف طریقوں سے نوازنا، ویسے یہ کیا بھی ہو سکتے ہیں :)

اور دیگر یہ کہ:

انفرادی کام کی اہمیت اپنی جگہ ہے اور اس کو ہمیشہ سراہا جانا چاہیئے (اور میں خود اس وقت کچھ انفرادی پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں) لیکن ٹیم ورک بہت ضروری ہے، اور ہر لائبریری ممبر کو کسی اجتماعی کام کا حصہ ضرور ہونا چاہیئے!

ٹیم ورک کی صورت میں، اسکی مینیجمنٹ بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، مثلاً اسی سال کے ابتدا میں کئی ایک پراجیکٹس لمبی مباحث کے بعد ختم ہو گئے، اور ایک آدھ پر تو کام شروع ہو کر بھی رک گیا تھا۔

دراصل زیادہ تر اراکین تو مصروف ہیں اور یہی بڑی مجبوری ہے، پھر پاکستان میں بجلی کے بحران نے بھی بہت نقصان کیا ہے کم از کم میرا ذاتی، کہ جو وقت میں اپنے لائبریری پراجیکٹس کی ٹائپنگ پر صرف کرتا تھا وہ بجلی کی نذر ہو جاتا ہے۔

یہ اور ایسی کئی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے 2008ء میرے نزدیک اردو لائبریری کیلیئے اتنا کامیاب نہیں رہا، لیکن لائبریری کے حالات اتنے خراب نہیں ہیں جتنے لگ رہے ہیں۔

اور آخری بات یہ کہ مجھے فرحت کیانی کے لائبریری موڈریٹر بننے سے بہت خوشی ہوئی ہے اور ہمت اور حوصلہ بھی ملا ہے کہ انشاءاللہ اب لائبریری کے معاملات زیادہ بہتر طریقے سے چلائے جا سکتے ہیں :)
 
یوں تو ہم لائبریری ممبر نہیں ہوں پر عوام کو بھی بولنے کی اجازت ہے اس لئے میں بھی منھ کھول رہا ہوں کہ لائبریری ٹیموں میں ایک عدد "ٹیکنیکل ٹیم" کی ضرورت ہو تو اضافہ کیا جائے۔ شاید اسی بہانے مجھے داخلہ مل جائے۔ :grin:

اوہ ہم تو آج کے موضوعات سے ہٹ کر بول گئے۔
 
السلام علیکم
پہلی لائبریری میٹنگ میں آپ سب کو خوش آمدید :flower:
میٹنگ ایجنڈا کے اہم نکات میں ایک بار پھر یہاں پوسٹ کر رہی ہوں۔ تا کہ گفتگو کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔

وعلیکم السلام فرحت۔۔۔ بہت شکریہ اور آپ کو بھی خوش آمدید۔


o کسی بھی بڑے اور اہم پراجیکٹ کی کامیابی میں پراجیکٹ وژن مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کے نزدیک اردو لائبریری وژن؟

اردو لائبریری وژن :confused: اس کے بارے میں کیا کہوں۔۔۔ اس سوال کا جواب دوسروں پر :grin:

o ماشاءاللہ اکثر لائبریری اراکین کے پاس کتابوں کے بہترین ذخیرہ موجود ہے جس کو انفرادی اور ٹیم ہر دو سطح پر برقایا جا رہا ہے( اور برقایا جائے گا)۔ کیا آپ اس وقت کسی خاص متن پر کام کر رہے ہیں یا کرنے کا ارادہ ہے؟ دوسرے الفاظ میں آپ کے نئے اہداف کیا ہیں؟
میرا ایک کام جو لائبریری میں جاری ہے وہ کلیاتِ بہادر شاہ ظفر کو پیش کرنا ہے۔ یہ کلیات ان۔پیج کی فائلز میں وارث یا فاتح بھائی نے فراہم کی تھی۔ میں اسے ان۔پیج سے یونی کوڈ میں منتقل کررہا ہوں لیکن بیک وقت کئی کاموں میں مصروف رہنے کے سبب یہ عمل عموما غیر فعال ہی رہتا ہے۔ :(



o لائبریری ٹیم کی سلسلہ وار اور باقاعدہ میٹنگز
۔۔۔۔ لائبریری میٹنگز کا بنیادی مقصد لائبریری ٹیم میں ہم آہنگی اور باہمی رابطہ کے ذریعے کام کی رفتار بہتر کرنا ہے۔ اس بارے میں آپ کی رائے؟
۔۔۔۔ آج کی میٹنگ میں ہمیں یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ یہ میٹنگز باقاعدگی سے کیسے منعقد کی جا سکتی ہیں۔ ہفتہ وار، ماہوار یا سہ ماہی؟

لائبریری میٹنگ کا خیال اچھا ہے اور کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ میری رائے یہ ہے کہ سہ ماہی میٹنگز رکھی جائیں اور ان میں ہی تین مہینے کا شیڈول طے کرلیا جائے۔ باقی ضرورت پڑنے پر ہنگامی میٹنگ طلب کی جاسکتی ہے۔ :)

میں نے جو کہنا تھا، وہ کہہ چکا۔ بہت شکریہ۔ :hatoff:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یوں تو ہم لائبریری ممبر نہیں ہوں پر عوام کو بھی بولنے کی اجازت ہے اس لئے میں بھی منھ کھول رہا ہوں کہ لائبریری ٹیموں میں ایک عدد "ٹیکنیکل ٹیم" کی ضرورت ہو تو اضافہ کیا جائے۔ شاید اسی بہانے مجھے داخلہ مل جائے۔ :grin:

اوہ ہم تو آج کے موضوعات سے ہٹ کر بول گئے۔

بہت شکریہ سعود :) میں تو یہ سوچ رہی تھی کہ شکریہ میں تو آپ کا نام دکھ جاتا ہے لیکن آپ حصہ کیوں نہیں لے رہے :(۔
ٹیکنکیل ٹیم والی بات تو بہت اچھی ہے ہی۔ لیکن اس بہانے کے علاوہ بھی آپ کی شمولیت ہمیں بہت اچھی لگے گی :)
اور فکر نہ کریں ۔ موضوعات سے ہٹ کر بولنے کی بھی مکمل آزادی ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شکریہ فرحت ۔ لیکن مجھے یہ بتائیں کہ میٹنگ کے لیے ہمارے جتنے بھی ڈسکشنز رہے ہیں اور حتی کہ آج صبح تک جو آخری ڈسکشن تھا اس میں کوئی ایک بھی شق ریفریشمنٹ کی نہیں ذکر ہوئی تھی :( چلیں پھر میں نکلتی ہوں کچھ مل جائے اگر :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک مزید بات جو میں کہنا چاہونگا، معذرت کے ساتھ، وہ یہ کہ اب جب کہ لائبریری پراجیکٹ کی عمر دو تین سال (یا شاید زیادہ) ہو گئی ہے تو ہمیں بجائے بنیادی بحث و مباحثہ پر وقت صرف کرنے کے، ڈائریکٹ پلین آف ایکشن پر زیادہ زور دینا چاہیئے یعنی اجتماعی پراجیکٹس کا مینیجر، اسکی ذمہ داریاں، ممبران کی ذمہ داریاں، مینیجر اور ممبران کی ذمہ داریوں کو جانچنا اور سب اراکین کو لائبریری کے کام کیلیئے زیادہ سے زیادہ آمادہ کرنا، وگرنہ دیگر موضوعات پر تو کافی دفعہ پہلے ہی لا یعنی ابحاث ہو چکی ہیں!
 
بہت شکریہ سعود :) میں تو یہ سوچ رہی تھی کہ شکریہ میں تو آپ کا نام دکھ جاتا ہے لیکن آپ حصہ کیوں نہیں لے رہے :(۔
ٹیکنکیل ٹیم والی بات تو بہت اچھی ہے ہی۔ لیکن اس بہانے کے علاوہ بھی آپ کی شمولیت ہمیں بہت اچھی لگے گی :)
اور فکر نہ کریں ۔ موضوعات سے ہٹ کر بولنے کی بھی مکمل آزادی ہے :)

اب میں کیا بتاؤں اس قدر نکما ہوں کہ مشورے ایک ایک لاکھ (روپے نہیں پیسے) کی دیتا ہوں (بزعم خود) اور کام کچھ نہیں کرتا۔

چیزوں کو اتنا لمبا کھینچ دیتا ہوں کہ اصل سے کہین دور ہت جاتا ہوں۔ مثلاً علامہ دہشتناک مین 4 صفحے ٹائپ کرنے تھے تو دو صفحات ٹائپ کرنے کے بعد یہ سوچنے لگا کہ اس کے لئے کوئی سہل سا آلہ ہونا چاہئے۔ اور جتنی دیر میں چار صفحات مزید ٹائپ کر لیتا باوجود سست رفتاری کے اتنا وقت فضول میں چاچو ٹائپنگ ہیلپر بنانے بیٹھ گیا۔ ہوئی نا ایک گلاس پانی کے لئے کنواں کھودنے والی بات۔ ویسے میں نے دہشتناک کی فائنل پروف ریڈنگ اور ای بک بنائی تھی۔ یہ ایک کام ہوا تھا اس نکمے سے۔

خیر وارث‌ بھائی اور دیگر احباب جس ورک فلو اور منظم طریقے کی بابت کہہ رہے ہیں اسی کو نگاہ میں رکھتے ہوئے ایک دن ایک سافٹوئر کا خاکہ ترتیب دے لیا تھا اور ڈاٹا بیس وغیرہ بھی بنا لئے تھے۔ اور اس ہفتے اس پر کچھ کام بھی کر سکتا تھا پر شگفتہ جدول ساز میں الجھ گیا۔ خیر دیکھئے ایسا کچھ کب تک تیار کر پاتا ہوں۔ یوں تو ایسے نظام کے لئے سافٹوئر دستیاب ہیں پر میں قدرے سنکی ہوں اور ایسے پہئے دوبارہ ایجاد کرنے میں لگ جاتا ہوں جو خالص ہماری ضرورتوں کے عین موافق ہوں۔

مجھے لگتا ہے کہ سب سے پہلے مجھے خود کو منظم کرنا ہوگا۔ ورنہ میری ٹو ڈو کی فہرست بہت طویل ہو جاتی ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم

شکریہ فرحت ۔ لیکن مجھے یہ بتائیں کہ میٹنگ کے لیے ہمارے جتنے بھی ڈسکشنز رہے ہیں اور حتی کہ آج صبح تک جو آخری ڈسکشن تھا اس میں کوئی ایک بھی شق ریفریشمنٹ کی نہیں ذکر ہوئی تھی :( چلیں پھر میں نکلتی ہوں کچھ مل جائے اگر :)

وعلیکم السلام
آپ کو پتہ ہے ناں شگفتہ کہ ایسے بہترین آئیڈیاز مجھے نیند میں ملتے ہیں :ڈ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اردو لائبریری کے پلیٹ فارم پر جتنے قابل اور موٹیویٹد لوگ موجود ہیں اور جتنا کام کیا گیا ہے ، قابلِ رشک ہے۔ اس سلسلے کو اگر مزید منظم کیا جا سکے تو کام کی رفتار کی گنا بڑھ سکتی ہے۔ اس ضمن میں میری تجاویز بھی وہی ہیں جو وارث نے لکھیں۔
باقاعدہ ورک فلو پر اسی صورت میں عمل کیا جا سکتا ہے جب ہر کام کے لئے وقت اور دورانیہ پہلے سے مقرر کیا گیا ہو۔ لائبریری میٹنگز اور لائبریری ماہ کے بارے میں ڈسکس کرتے ہوئے اس پہلو پر بھی بات ہوئی تھی شگفتہ سے۔ اور انشاءاللہ آئندہ پراجیکٹس میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
آن گوئنگ پراجیکٹس، تکمیل شدہ کام اور آئندہ اہداف کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس نہ ہونا بھی کام کی رفتار پر اثر انداز ہوتا ہے۔ شاید بہت سے ممبرز ایسے ہوں گے جن کے لئے لائبریری محفل کی سب سے بڑی کشش ہے۔ لائبریری سیکشن جتنا فعال ہو گا۔ ہماری افرادی قوت اتنی ہی بڑھ سکتی ہے۔ امید ہے کہ اپ ڈیٹس زون باقاعدگی سے اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا :)
فالو اپ بھی ایک اہم نکتہ ہے۔ پراجیکٹ کے اختتام پر بھی ٹیم ممبرز کو مل کر یہ دیکھنا چاہئیے کہ کہاں کیا مسئلہ ہوا تا کہ اگلے پراجیکٹ میں نئی حکمتِ عملی پر عمل کیا جا سکے جس میں وقت کا ضیاع کم اور کام کی رفتار زیادہ ہو۔
انفرادی اور ٹیم ورک دونوں بہت اہم ہیں۔ ہو سکتا ہے بہت سے لوگ کام کرنا چاہتے ہوں لیکن انہیں لگتا ہے وہ کچھ زیادہ نہیں کر سکتے۔ میں بھی اسی فہرست میں شامل ہوں۔ کیونکہ میرے پاس یہاں بک شیلف کے نام پر لائبریریز چند مستعار شدہ کتابوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا تو خود سے کچھ نہیں کر سکتی۔ مجھے انتظار رہتا ہے کہ کوئی کام شروع ہو تو میں اس میں شامل ہو جاؤں۔ لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مجھے معلوم نہیں ہو سکتا کہ کوئی کام ہو رہا ہے۔ میری تجویز یہ ہے کہ انفرادی کام ہو یا ٹیم ورک۔ لائبریری میں اس کا ذکر ضرور ہونا چاہئیے۔
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم


ابھی تو دماغ میں کچھ نہیں سمارہا۔
اس لیے گھر جانے کے بعد کچھ لکھوں گا۔

ابھی کے لیے بس اتنا ہی کہ۔
مجھے لائبریری میں جس چیز سے اختلاف ہے
وہ یہ کہ
باتیں بہت کی جاتیں ہیں لیکن کام نہ ہونے کے برابر
معذرت کے ساتھ:)
 
آواز صاف نہیں آ رہی اس لئے یہ کچھ مائک منگوائے ہیں میں نے۔ رضاکار حضرات انھیں لوگوں تک پہونچاتے رہیں۔

rockband-mic.jpg


mic90.jpg


samson_c01u_usb_condenser_mic_s21223.jpg


open-mic_full(1).jpg
 
Top