محفل اردو کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اس کا سب سے اہم شعبہ یعنی لائبریری اتنا فعال نہیں ہے جتنا اسے ہونا چاہیے۔
اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اجتماعی و انفرادی سطح پر کام کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے۔ کون سا لائبریری ممبر کس ذیلی ٹیم کا رکن ہے؟ اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اسے کتنا وقت دیا گیا ہے؟ کوئی ایسا منصوبہ تو نہیں جو نامکمل صورت میں موجود ہے؟ یا ایسا جو شروع ہی نہ ہو سکا ہو اور بے مقصد بحث کے بعد کھٹائی میں پڑ گیا ہو؟ اس طرح کے کئی سوالات ہیں جو لائبریری کے حوالے سے ذہن میں جنم لے رہے ہیں۔
کسی بھی بڑے اور اہم پراجیکٹ کی کامیابی میں پراجیکٹ وژن مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کے نزدیک اردو لائبریری وژن؟
میرے نزدیک لائبریری کا وژن اردو کے ایسے تمام ادبی کام کو برقی صورت میں پیش کرنا ہے جو حقوق سے آزاد ہے۔ جبکہ خصوصی اجازت ناموں کے ذریعے بھی کتب کےاجراء کا کام کیا جا سکتا ہے۔ تاکہ اس عظیم کام کو نئی نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جاسکے اور مغربی ممالک کی طرز پر ڈیجیٹل لائبریری کی طرح ڈالی جا سکے۔
ماشاءاللہ اکثر لائبریری اراکین کے پاس کتابوں کے بہترین ذخیرہ موجود ہے جس کو انفرادی اور ٹیم ہر دو سطح پر برقیایا جا رہا ہے(اور برقیایا جائے گا)۔ کیا آپ اس وقت کسی خاص متن پر کام کر رہے ہیں یا کرنے کا ارادہ ہے؟ دوسرے الفاظ میں آپ کے نئے اہداف کیا ہیں؟
میرا اگلا ہدف بجائے کسی پہلے سے موجود کتاب پر کام کرنے کے نئے موضوعات پر اپنی کتاب تحریر کرنے کا ہے۔ یہ تھوڑا وقت طلب کام ہے لیکن اس میں ایک برائی اور بھی ہے کہ یہ مکمل طور پر انفرادی منصوبے کی حیثیت رکھتا ہے (نجانے کیوں مجھے سولو فلائٹ کا شوق ہے
) اس کے باوجود میں لائبریری پروجیکٹ کے کسی بھی منصوبے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہوں۔ فی الوقت میرا ارادہ خطبات بہاولپور کے منصوبے میں حصہ لینے کا ہے۔
اک ذرا صبر کہ جبر کے دن تھوڑے ہیں
لائبریری ٹیم کی سلسلہ وار اور باقاعدہ میٹنگز
۔۔۔۔ لائبریری میٹنگز کا بنیادی مقصد لائبریری ٹیم میں ہم آہنگی اور باہمی رابطہ کے ذریعے کام کی رفتار بہتر کرنا ہے۔ اس بارے میں آپ کی رائے؟
لائبریری میٹنگ ایک بہت خوش آئند سلسلہ ہے۔ اس سے مجھ جیسے غیر متحرک لائبریری اراکین کو تحریک ملے گی۔
۔۔۔۔ آج کی میٹنگ میں ہمیں یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ یہ میٹنگز باقاعدگی سے کیسے منعقد کی جا سکتی ہیں۔ ہفتہ وار، ماہوار یا سہ ماہی؟
میرے خیال میں ماہانہ بنیادوں پر میٹنگ منعقد کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے ہر مہینے کا کوئی ایک دن مخصوص کیا جا سکتا ہے۔
یہ تو تھے چیدہ نکات۔ ان پوائنٹس کے ہٹ کر بھی کوئی خاص بات یا تجویز ہو تو ضرور شیئر کریں۔ کچھ عمومی نکات بھی ہیں جو ہم ساتھ ساتھ شامل کرتے جائیں گے۔
ایک اہم مسئلہ: ہر منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کی ای-بک کا اجراء ہے اور ابھی کسی بھی اہم منصوبے کی برقی کتاب میری نظروں سے نہیں گزری۔ دراصل ہر لائبریری رکن اپنی حصے کا کام مکمل کر کے پوسٹ تو کر دیتا ہے لیکن اس کی بے ترتیب کام کو سمیٹ کر ایک کتابی شکل دینا اور اسے جاری کرنا بہت ضروری ہے ورنہ وہ تمام کام ضایع ہو جانے کا خدشہ ہے۔
علاوہ ازیں آج کی میٹنگ میں یہ بھی بتایا جائے کہ لائبریری کے تحت آج تک کتی کتب برقیائی گئیں؟ اگر ممکن ہو تو ان کی فہرست یہاں پیش کر دی جائے۔