ارے واہ تو بھگانے کی کیا ضرورت تھی بھلا؟

بچے کی فرمائشیں بالکل جائز تھیں۔ اور انھیں بھی انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہئے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت سی کہانیان اور نظمیں ہوں اور

بہت سے کارٹون بھھھی ہوں

اور Story Books And Reading Books

واہ۔ حمزہ بھی آئے ہیں۔ کیسے ہو حمزہ؟ میں اتنا مس کرتی ہوں آپ کو۔

میری بھی یہی فرمائش ہے کہ بہت سی کہانیاں اور نظمیں ہونی چاہئیں۔
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم، مجھے بہت کچھ کہنا ہے۔ ساری رات خواب میں بھی لائبریری میٹنگ ہی گھومتی رہی۔ لیکن شاید میٹنگ ختم ہو جانے کے بعد ہی یہاں لکھ سکوں۔ خواب میں ہی ایک بات یہ بھی ظاہر ہوئی کہ میٹنگ کے وقت کا تعین آخری وقت میں کیا گیا، میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہے، یہ بالکل عین وقت پر بتایا گیا، جس کے لیے ارکان کو سوچنے اور تیاری کا موقع نہیں مل سکا۔ میٹنگ کا ایجنڈا اور وقت کم سے کم تین دن پہلےمقرر کر دیا جانا چاہیے۔
میرے ذہن میں کافی کچھ گھوم رہا ہے، امید ہے کہ رات تک دماغ کے اندر ہی رہے گا۔
 
فہیم

لائبریرین
ایک اور بات میری جانب سے وہ یہ کہ ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے۔
یہ ضرور ہے کہ انداز اپنا اپنا ہے۔

اس سے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ آپس میں ایک دوسرے کے کام کرنے کے انداز سے مخالفت رکھتے ہوں۔

اس لیے میرا پہلا مشورہ یہی ہے کہ پہلے اگر ایسا کوئی چکر ہے تو پہلے اس کو ختم کیا جائے۔

اور صرف مقصد کو دھیان میں رکھتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرکے کوئی ایک ایسا پلان ترتیب دیا جائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

اس کے لیے تو لائبریری کے بڑے ہی کچھ کرسکتے ہیں۔
جیسے سیدہ شگفتہ صاحبہ، قیصرانی صاحب اور شمشاد صاحب وغیرہ۔
 
یہ کچھ ناشتہ پانی کا انتظام سمجھ لیجئے۔

samosa+(5).JPG

patatesli+rulo+pogoca+(3).JPG

otlu+dolama+borek+(5).JPG

otlu+dolama+borek+(2).JPG

karniyarik+borek+(2).JPG

kiymali+firinda+sigara+boregi+(2).JPG

patlicanli+pide+(3).JPG

bahce+omleti.JPG

patatesli+yumurta+(2).JPG

peynirli+kahvalti+salatasi.JPG

kizarmis+eynirli+ekmekler.JPG

turkish+foods+019.JPG

domates+005.JPG

IMG_2780.JPG

slata+012.JPG

kahvalt%C4%B1+(7).JPG

بھئی اس کی وجہ سے میٹنگ میں خلل واقع ہوا ہو تو انھیں تصاویر کے زمرے میں منتقل کر دیا جائے۔
 
ماوراء

محفلین
ایک اور بات میری جانب سے وہ یہ کہ ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے۔
یہ ضرور ہے کہ انداز اپنا اپنا ہے۔
اس سے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ آپس میں ایک دوسرے کے کام کرنے کے انداز سے مخالفت رکھتے ہوں۔
اس لیے میرا پہلا مشورہ یہی ہے کہ پہلے اگر ایسا کوئی چکر ہے تو پہلے اس کو ختم کیا جائے۔
اور صرف مقصد کو دھیان میں رکھتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرکے کوئی ایک ایسا پلان ترتیب دیا جائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔
اس کے لیے تو لائبریری کے بڑے ہی کچھ کرسکتے ہیں۔
جیسے سیدہ شگفتہ صاحبہ، قیصرانی صاحب اور شمشاد صاحب وغیرہ۔
میرا نہیں خیال کہ لائبریری میں کوئی کسی کے خلاف ہے۔:) اتنا عرصہ ہو گیا ہے، میں نے تو آج تک ایسا محسوس نہیں کیا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم، مجھے بہت کچھ کہنا ہے۔ ساری رات خواب میں بھی لائبریری میٹنگ ہی گھومتی رہی۔ لیکن شاید میٹنگ ختم ہو جانے کے بعد ہی یہاں لکھ سکوں۔ خواب میں ہی ایک بات یہ بھی ظاہر ہوئی کہ میٹنگ کے وقت کا تعین آخری وقت میں کیا گیا، میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہے، یہ بالکل عین وقت پر بتایا گیا، جس کے لیے ارکان کو سوچنے اور تیاری کا موقع نہیں مل سکا۔ میٹنگ کا ایجنڈا اور وقت کم سے کم تین دن پہلےمقرر کر دیا جانا چاہیے۔
میرے ذہن میں کافی کچھ گھوم رہا ہے، امید ہے کہ رات تک دماغ کے اندر ہی رہے گا۔

وعلیکم السلام
صبح بخیر ماوراء :)
کوئی بات نہیں۔ آپ اپنی سہولت سے لکھیں۔
آپ کی بات درست ہے۔ اور انشاءاللہ اگلی بار زیادہ بہتر منصوبہ بندی کی جائے گی۔ :)
ٹھیک ہے۔ رات تک آپ نے بھول کر بھی لائبریری کے علاوہ کچھ اور نہیں سوچنا :ڈ
 
فہیم

لائبریرین
میرا نہیں خیال کہ لائبریری میں کوئی کسی کے خلاف ہے۔:) اتنا عرصہ ہو گیا ہے، میں نے تو آج تک ایسا محسوس نہیں کیا۔

میں نے ایک امکانی بات کی ہے۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ میری بات غلط ثابت ہو۔
اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ شاید آپ کی بات غلط ثابت ہو۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایک اور بات میری جانب سے وہ یہ کہ ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے۔
یہ ضرور ہے کہ انداز اپنا اپنا ہے۔

اس سے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ آپس میں ایک دوسرے کے کام کرنے کے انداز سے مخالفت رکھتے ہوں۔

اس لیے میرا پہلا مشورہ یہی ہے کہ پہلے اگر ایسا کوئی چکر ہے تو پہلے اس کو ختم کیا جائے۔

اور صرف مقصد کو دھیان میں رکھتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرکے کوئی ایک ایسا پلان ترتیب دیا جائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

اس کے لیے تو لائبریری کے بڑے ہی کچھ کرسکتے ہیں۔
جیسے سیدہ شگفتہ صاحبہ، قیصرانی صاحب اور شمشاد صاحب وغیرہ۔

فہیم ، میرے خیال میں بھی انداز الگ الگ سہی۔ مقصد تو ایک ہی ہے۔
جب سے میں نے دیکھا ہے ، مجھے تو لائبریری کا ماحول ہمیشہ خوشگوار اور تعاون سے بھرپور لگا ہے۔ ہو سکتا ہے اس تاثر کی وجہ لائبریری ٹیم کے آپس میں رابطہ کا فقدان ہو جس کی وجہ سے ٹیم میں کام کرتے ہوئے بھی ممبرز الگ تھلگ ہی رہتے ہیں۔
لیکن اگر آپ کے ذہن میں کوئی خاص پوائنٹ ہے تو ضرور بتائیں۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃو برکاتہ،

السلام علیکم
پہلی لائبریری میٹنگ میں آپ سب کو خوش آمدید :flower:
میٹنگ ایجنڈا کے اہم نکات میں ایک بار پھر یہاں پوسٹ کر رہی ہوں۔ تا کہ گفتگو کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔

o کسی بھی بڑے اور اہم پراجیکٹ کی کامیابی میں پراجیکٹ وژن مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کے نزدیک اردو لائبریری وژن؟

ہمارا وژن یہی ہوناچاہیے کہ اردوکی ترقی ہرحال اورہرصورت میں یہ ہماری بدقسمتی ہےکہ ہماری زبان کوابھی تک سرکاری سطح پروہ پذئرائي نہیں ملی جوکہ اسکاحق ہے اوریہ زبان دنیاکے زبانوں کے مقابلے میں ہرقسم کےحالات کامقابلہ کررہی ہے۔ اوراس میں یہی بات کہ کتابوں کے اشاعت کےبعدانکی پبلشنگ وغیرہ کے حقوق وغیرہ حاصل کرنااورکتابوں کولائبری میں اکٹھاکرنا۔

oالسلام علیکم ورحمۃو برکاتہ،

ماشاءاللہ اکثر لائبریری اراکین کے پاس کتابوں کے بہترین ذخیرہ موجود ہے جس کو انفرادی اور ٹیم ہر دو سطح پر برقایا جا رہا ہے( اور برقایا جائے گا)۔ کیا آپ اس وقت کسی خاص متن پر کام کر رہے ہیں یا کرنے کا ارادہ ہے؟ دوسرے الفاظ میں آپ کے نئے اہداف کیا ہیں؟
میں نےکبھی نہیں یہ سوچاکہ میں اکیلاکام کررہاہوں کہ ٹیم کےساتھ لیکن ٹیم کےساتھ کام کرنےسےاسکی رفتارمیں اوراسکی کوالٹی میں فرق پڑتاہے۔ میراسب سےاہم مقصدیہی ہے کہ میں حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےتمام ذخیرے کو لائبری میں برقاسکوں (انشاء اللہ)

السلام علیکم ورحمۃو برکاتہ،

السلام علیکم
پہلی لائبریری میٹنگ میں آپ سب کو خوش آمدید :flower:
میٹنگ ایجنڈا کے اہم نکات میں ایک بار پھر یہاں پوسٹ کر رہی ہوں۔ تا کہ گفتگو کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔

o کسی بھی بڑے اور اہم پراجیکٹ کی کامیابی میں پراجیکٹ وژن مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کے نزدیک اردو لائبریری وژن؟

ہمارا وژن یہی ہوناچاہیے کہ اردوکی ترقی ہرحال اورہرصورت میں یہ ہماری بدقسمتی ہےکہ ہماری زبان کوابھی تک سرکاری سطح پروہ پذئرائي نہیں ملی جوکہ اسکاحق ہے اوریہ زبان دنیاکے زبانوں کے مقابلے میں ہرقسم کےحالات کامقابلہ کررہی ہے۔ اوراس میں یہی بات کہ کتابوں کے اشاعت کےبعدانکی پبلشنگ وغیرہ کے حقوق وغیرہ حاصل کرنااورکتابوں کولائبری میں اکٹھاکرنا۔

o لائبریری ٹیم کی سلسلہ وار اور باقاعدہ میٹنگز
۔۔۔۔ لائبریری میٹنگز کا بنیادی مقصد لائبریری ٹیم میں ہم آہنگی اور باہمی رابطہ کے ذریعے کام کی رفتار بہتر کرنا ہے۔ اس بارے میں آپ کی رائے؟

ماہانہ میٹنگ بہترہے کیونکہ پتہ چل جائے اورہم آہنگی برقراررہے۔ اورکام کی رفتار کودیکھاجائےکہ تسلی بخش ہے کہ؟؟؟؟؟؟؟

۔۔۔۔ آج کی میٹنگ میں ہمیں یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ یہ میٹنگز باقاعدگی سے کیسے منعقد کی جا سکتی ہیں۔ ہفتہ وار، ماہوار یا سہ ماہی؟

یہ تو تھے چیدہ نکات۔ ان پوائنٹس کے ہٹ کر بھی کوئی خاص بات یا تجویز ہو تو ضرور شیئر کریں۔ کچھ عمومی نکات بھی ہیں جو ہم ساتھ ساتھ شامل کرتے جائیں گے۔
گفتگو کا آغاز کرتے ہیں۔ اراکین سے درخواست ہے کہ اپنی رائے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی آراء پر بھی اظہارِ خیال کریں تا کہ میٹنگ کے اختتام پر متفقہ 'اعلامیہ' ترتیب دیا جا سکے :)
مائیک اب آپ سب کے حوالے۔ :)

اہم: ریفریشمنٹ کا بند و بست شگفتہ کریں گی:ڈ۔ ماوراء نے بھی چکن ونگز کے ساتھ sauce کی نئی ترکیب ایجاد کی ہے۔ اگر وہ لیٹ آئیں تو ہم سمجھیں گے کہ اسی سلسلے میں کچن میں مصروف ہیں ۔ :ڈ[/QUOTE]

والسلام
جاویداقبال
 
بھئی اب تو میں گھر نکلتا ہوں۔

انشاء اللہ 2 گھنٹے بعد نمودار ہو سکوں گا۔ تب تک شاید یہ محفل سرد پر چکی ہو۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بھئی اب تو میں گھر نکلتا ہوں۔

انشاء اللہ 2 گھنٹے بعد نمودار ہو سکوں گا۔ تب تک شاید یہ محفل سرد پر چکی ہو۔

شکریہ سعود :)
ابھی کافی وقت باقی ہے۔ اس کے بعد میٹنگ سمیٹنے میں بھی کچھ وقت لگے گا۔ آپ کے واپس آنے تک ہم یہیں موجود ہوں گے۔ :)
 
ماوراء

محفلین
فرحت، کیا آج ساری رات میٹنگ جاری رہ سکتی ہے؟ مطلب کہ اگر کوئی کچھ کہنا چاہتا ہے تو اتنے وقت میں کہہ سکے گا۔ اور کل سے آپ لوگ اس میٹنگ کا تجزیہ شروع کریں یا نتیجہ نکالیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت، کیا آج ساری رات میٹنگ جاری رہ سکتی ہے؟ مطلب کہ اگر کوئی کچھ کہنا چاہتا ہے تو اتنے وقت میں کہہ سکے گا۔ اور کل سے آپ لوگ اس میٹنگ کا تجزیہ شروع کریں یا نتیجہ نکالیں۔

اچھا آئیڈیا ہے ماوراء۔ میں خود بھی اس سوچ میں تھی کہ تجزیہ کرتے اور خلاصہ بناتے کافی وقت چاہئیے۔
ٹھیک ہے۔ اراکین مزید کچھ کہنا چاہیں تو وہ ضرور کہیں۔ ابھی ہم میٹنگ کو جاری رکھتے ہیں۔
 
Top