السلام علیکم
بالآخر دو ہفتے تک جاری رہنے کے بعد لائبریری میٹنگ اختتام کو پہنچ رہی ہے۔
میٹنگ بڑی حد تک لائبریری ماہ کے حوالے سے تھی، اس لئے ہمیں مختلف امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے کچھ وقت لگا۔ یہی وجہ ہے کہ میٹنگ کا خلاصہ پوسٹ کرنے میں تاخیر ہوئی۔ جس کے لئے معذرت۔ انشاءاللہ اگلی میٹنگز میں ٹائم فریم کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔
خلاصہ لائبریری میٹنگ دسمبر ۲۰۰۸
1۔ ایجنڈا کے اہم نکات:
(ا) لائبریری وژن:
کاپی رائٹ قانون کی پابندی کرتے ہوئے
وکی سورس ،
وکی بکس اور
پراجیکٹ گٹن برگ جیسے پراجیکٹس کی طرز پر اردو کی آن لائن لائبریری کا قیام ، جس کا مقصد اردو ادب کے قیمتی ورثے کو معدوم ہونے سے بچانا اور عوام الناس تک اس کی رسائی آسان بنانا ہے۔ نیز جو اپنے معیار کے لحاظ سے دنیا بھر میں کسی بھی فرد ، افراد ، طلبہ یا ادارے کے لیے اردو زبان میں استفادہ و رسائی کی اولیں ترجیح ہو۔
(ب) انفرادی اور اجتماعی اہداف:
اراکین کی اکثریت نے انفرادی اہداف کے حوالے سے بات کی۔
ابنِ سعید: لائبریری پراجیکٹ میں تکینکی امداد۔
جاوید اقبال: حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےتمام ذخیرے کو لائبریری کے لئے برقیانا۔
سخنور: انفرادی پراجیکٹس/ شاعری سے متعلقہ ٹیم پراجیکٹس۔
سیدہ شگفتہ:
۱۔ لائبریری وژن کے پس منظر میں اراکین کی مدد سے اردو لائبریری کا ایک ایسا سیٹ اپ تشکیل جو کمیت کو کیفیت کے ساتھ پیش کر سکے اور اس سیٹ اپ کو ممکن حد تک خود کار بنا کر پیش کرنا تاکہ اردو لائبریری ایک ادارہ کی حیثیت اختیار کر سکے ۔
۲۔لائبریری سیٹ اپ میں مختلف انتظامی امور کو حتمی شکل دینا ۔ علاوہ ازیں اصل کتابی متن سے اسکین متون فراہم کرنا ہیں، جہاں ممکن ہو کاپی رائٹ حاصل کرنا ، لائبریری قیادت کو بانی قیادت سے نئی قیادت تک منتقل کرنا۔
شمشاد: کمپوزنگ۔
عمار: ’کلیاتِ بہادر شاہ ظفر‘ کو ان پیج سے یونی کوڈ میں منتقل کرنا۔
فرحت کیانی: ٹیم پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ لائبریری پراجیکٹ کو فعال بنانے میں مقدور بھر حصہ لینا۔
ماوراء: پہلے سے ٹائپ شدہ مواد کی پروف ریڈنگ اور وکی پر منتقلی۔
محمد وارث: انفرادی پراجیکٹس/ ٹیم ورک
(ج) لائبریری میٹنگز:
ماہانہ لائبریری میٹنگز کا انعقاد
پراجیکٹ کی شروعات اور اختتام پر میٹنگز
میٹنگ کے لئے دن مخصوص کرنا، یاد دہانی اور ایجنڈا بر وقت پوسٹ کرنا
2۔ دیگر تجاویز:
میٹنگ ایجنڈا سے ہٹ کر لائبریری پراجیکٹ کی تنظیمِ نو سے متعلق درج ذیل نکات پر گفتگو کی گئی۔
- اراکین کی حتمی لسٹ
- ٹیمز کی تشکیل
- ٹیم ممبرز کے مابین بہتر باہمی رابطہ
- ٹیکنیکل ٹیم کا اضافہ
- اراکین کو اضافی ذمہ داریوں کی تفویضِ کار (اراکین کو بذریعہ ذپ اور ای۔ میل آگاہ کیا جا رہا ہے)۔
- اراکین کی حوصلہ افزائی
- ۱۔ لائبریری ایوارڈز
- ۲۔ گوشۂ اراکین
- ورکنگ فورم کو لائبریری سے الگ رکھنا اور لائبریری میں صرف مکمل کتابیں رکھنا
- گوشہ برائے ادباء و شعرائے عصرِ حاضر
- لائبریری پراجیکٹ کے لئے فعال اور متبادل انتظامیہ کی تشکیل
- لائبریری پراجیکٹ کے لئے بہتر پلیٹ فارم
- لائبریری فلو ورک
- ڈسٹریبیوٹڈ پروف ریڈرز سوفٹویئر ٹیسٹ
- ای بک
- اردو ویب لائبریری کا جامع تعارف
- لائبریری پراجیکٹ کی تازہ صورتحال اور اعداد و شمار
- لائبریری پراجیکٹ کے لئے علیحدہ بلاگ
- لائبریری نیوز لیٹر کا اجراء
- لائبریری کیٹلاگ (لائبریری متون)
- لائبریری سیٹ اپ کی تشکیل کے بعد لائبریری اردو محفل سے منتقلی
3۔ اراکین کی ترجیحات و ذمہ داریاں:
لائبریری پراجیکٹ میں اراکین کی فعالیت کے بارے میں اراکین سے ان کی ترجیحات کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا۔ ترجیحات کی تفصیل کچھ یوں ہے:
ابنِ سعید: ورک فلو مینیجمینٹ سافٹوئر ڈیویلپمنٹ
الف عین: پروف ریڈنگ
حسن علوی: ٹائپنگ ٹیم
شمشاد: ٹائپنگ ٹیم
ماوراء: ٹائپنگ ٹیم
محمد وارث: ٹائپنگ ٹیم (انفرادی/ ٹیم ورک)
نایاب: ٹائپنگ ٹیم
اس کے ساتھ ہی لائبریری میٹنگ کا باقاعدہ اختتام ہوتا ہے۔ اب چونکہ لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے ترجیحات کی فہرست بن چکی ہے تو اگلا لائحہ عمل بہت جلد پوسٹ کر دیا جائے گا۔
تمام شرکاء کا بہت شکریہ جنہوں نے میٹنگ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا اور اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔ منتظمین کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے اردو ویب لائبریری پراجیکٹ کو اراکین کے لئے مزید واضح کیا۔
امید ہے کہ باہمی تعاون سے لائبریری پراجیکٹ ایک دن اس مقام تک ضرور پہنچے گا جس کا خواب اس پراجیکٹ کے بانیوں نے دیکھا ہے
۔
ایک بار پھر آپ سب کا بے حد شکریہ۔