نایاب

لائبریرین
السلام علیکم نایاب!
لائبریری میں خوش آمدید :)
آپ کی دلچسپی کا بہت شکریہ۔ لائبریری ٹیم میں شمولیت کے لئے آپ یہ زمرہ دیکھ لیں۔ مزید تفصیل آپ کو یہاں مل جائے گی۔ اس کے بعد اپنی دلچسپی اور سہولت کے مطابق آپ جو کام کرنا چاہیں یا جس ٹیم میں شامل ہونا چاہیں، اس کے لئے اپنا نام دے دیں۔
السلا م علیکم
محترمہ فرحت کیانی جی
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آپ کو آمین
http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=142
یہ دھاگہ تو پیغام دے رہا ہے کہ
اس فورم میں آخری 7 دن میں کوئی پیغامات نہیں پوسٹ کیے گئے ہیں۔
کسی پرانے پیغام کو تلاش کرنےکے لیے ذیل کے کنٹرولز کا استعمال کرنے کوشش کریں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=17553
یہ دوسرا دھاگہ پڑھنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ انشااللہ
کمپوزنگ یا پروف ریڈنگ کی ذمہ داری ادا کرنا آسان ہے میرے لئے۔
اور اردو محفل کی ممتاز استاد ہستیاں انشااللہ میری رہنمائی کریں گی ۔
یہ کمپوزنگ یا پروف ریڈنگ کے لیے مواد کہاں سے مل سکے گا ۔
توجہ سے نوازنے کا شکریہ
اللہ سدا خوش و آباد رکھے آپ کو آمین
نایاب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک عدد ماہانہ لائبریری نیوز لیٹر کے بارے میں احباب کی کیا رائے ہے؟‌جسے درج ذیل میں سے ایک یا زائد طریقوں سے جاری کیا جائے۔

- فورم پر پوسٹ کیا جائے
- بلاگ کیا جائے
- آر ایس ایس فیڈ مہیا کرایا جائے
- سبسکرائبڈ آئی ڈیز کو ای میل کیا جائے

اس کے فارمیٹ اور کنٹینٹ‌ ٹیمپلیٹ کو الگ سے ڈسکس کیا جا سکتا ہے۔


شکریہ سعود بھائی ، اس حوالے سے پہلے بھی گفتگو رہی ہے ، یہ آئیڈیا نبیل بھائی نے پیش کیا تھا کیا آپ کی بات ہوئی ہے نبیل بھائی سے اس سلسلے میں ؟

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلا م علیکم
محترمہ فرحت کیانی جی
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آپ کو آمین
http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=142
یہ دھاگہ تو پیغام دے رہا ہے کہ
اس فورم میں آخری 7 دن میں کوئی پیغامات نہیں پوسٹ کیے گئے ہیں۔
کسی پرانے پیغام کو تلاش کرنےکے لیے ذیل کے کنٹرولز کا استعمال کرنے کوشش کریں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=17553
یہ دوسرا دھاگہ پڑھنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ انشااللہ
کمپوزنگ یا پروف ریڈنگ کی ذمہ داری ادا کرنا آسان ہے میرے لئے۔
اور اردو محفل کی ممتاز استاد ہستیاں انشااللہ میری رہنمائی کریں گی ۔
یہ کمپوزنگ یا پروف ریڈنگ کے لیے مواد کہاں سے مل سکے گا ۔
توجہ سے نوازنے کا شکریہ
اللہ سدا خوش و آباد رکھے آپ کو آمین
نایاب


شکریہ ، اگر آپ فوری طور پر کرنا چاہیں تو یہاں مختلف عنوانات موجود ہیں آپ آغاز کر سکتے ہیں ۔ میں صفحات کی نشاندہی کر دیتی ہوں ۔
 

شکریہ سعود بھائی ، اس حوالے سے پہلے بھی گفتگو رہی ہے ، یہ آئیڈیا نبیل بھائی نے پیش کیا تھا کیا آپ کی بات ہوئی ہے نبیل بھائی سے اس سلسلے میں ؟


نہیں بیٹا ابھی اس ضمن مین میری کسی سے بات تو نہیں ہوئی بس آج ہی کسی بات پر خیال گزرا تو یہاں ذکر کر بیٹھا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، نیوز لیٹر کی ذمہ داری کے لیے مستقل طور پر رکن کی ضرورت ہو گی یا اراکین کی ؟

میرا آئیڈیا ایک مکمل نیوز ٹیم کا رہا ہے لائبریری کے لیے۔ نیوز ٹیم کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ذیلی ٹیموں کی فہرست میں ۔ یہ سوال اسی پس منظر میں ہے ۔ آپ اس بارے میں اپنی رائے دیں ۔ شکریہ
 
اصل میں بیٹا یہ اس بات پر منحصر ہے کہ نیوز لیٹر کے کنٹینت کیا ہوں۔ اسی بات سے ٹیم سائز کا تعین کیا جا سکے گا۔ سب سے پہلے تو اس مین میٹنگ کو نچوڑ۔ ماہانہ پروگریس کارکردگی پر تہنیتی پیغامات وغیرہ جیسی چیزیں ہونی چاہئیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹھیک ہے سعود بھائی ، آپ کے ذہن میں جو خاکہ ہے اس حوالے سے آپ اسے عملی شکل دینے کے لیے آغاز کریں ۔ مجھے ذہن میں جو نکات ہیں میں بھی شیئر کروں گی انھیں بھی دیکھ لیجیے گا ان مین سے جو قابل عمل ہوں ۔
 

نایاب

لائبریرین

یہاں مختلف عنوانات موجود ہیں آپ آغاز کر سکتے ہیں ۔ میں صفحات کی نشاندہی کر دیتی ہوں ۔
محترمہ سیدہ شگفتہ جی
سدا خوش رہیں آمین
یہ صفحات کی نشان دہی کیسے ہو گی ۔
بہت شکریہ
سدا خوش و آباد رہیں آمین
نایاب
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں یہ کہوں گی کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ لائبریری میٹنگ کو اچھے طریقے سے آرگنائز کیا گیا ہے۔


لائبریری اراکین کی لسٹ ترتیب دی جائے۔۔۔۔۔۔اور اس کے بعد ذیلی ٹیمز بنائی جائیں۔



میں تقریباً لائبریری سے ریٹائرمنٹ لینے کا سوچ رہی ہوں۔ جب تک ریٹائرمنٹ لوں گی ، تب تک مشکل سے انہی کتابوں پر کام ہو سکے گا۔ اس لیے مزید کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ البتہ جہاں میری ضرورت ہو گی، ضرور حصہ لوں گی۔ : )



ذہن میں جو تھا، شاید اس میں سے کچھ باتیں بھول رہی ہوں۔ لیکن یاد آئیں تو پھر سہی۔

بہت شکریہ ماوراء۔ حوصلہ افزائی انرجائزر کا کام کرتی ہے :) میٹنگ آرگنائز کرنے کی ابتدا سے انعقاد تک ہر مرحلے پر میں گھنٹوں شگفتہ کو تنگ کرتی رہی۔ شاید کسی وقت انہوں نے یہ بھی سوچا ہو کہ اس سے تو بہتر تھا وہ خود ہی یہ کام کر لیتیں :ڈ ویسے شگفتہ کے پاس واقعی اتنے آئیڈیاز ہوتے ہیں اور میں حیران ہوتی رہتی ہوں کہ لائبریری کے علاوہ بھی شگفتہ کچھ سوچتی ہوں گی تو وہاں بھی سلسلہ کسی نہ کسی طور لائبریری سے جا ملتا ہو گا:ڈ
مجھے لگتا ہے کہ لائبریری کے کام میں وقتی تعطل یا رفتار میں کمی کی سب سے اہم وجہ بجلی اور انٹرنیٹ کے مسائل ہیں۔ مجھے خود اس چیز کا اچھا خاصا تجربہ ہے کہ کبھی بجلی نہیں تو کبھی ایک صفحہ کھلنے کے لئے بھی جیسے صدیوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

اراکین کا تعاون بہت اہم ہے۔ کئی دنوں سے دھاگے کھولے جا چکے ہیں لیکن ابھی تک لائبریری ٹیمز کے لئے اراکین کے نام نہیں ملے۔ اسی لئے میٹنگ ایجنڈا میں بھی اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ افرادی قوت کا اندازہ ہو تو ہی منظم انداز میں کام کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔

آپ نے ریٹائرمنٹ نہیں لینی۔ ورنہ میں سمجھوں گی کہ 60 سال مکمل ہو گئے :ڈ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محترمہ سیدہ شگفتہ جی
سدا خوش رہیں آمین
یہ صفحات کی نشان دہی کیسے ہو گی ۔
بہت شکریہ
سدا خوش و آباد رہیں آمین
نایاب

السلام علیکم

آپ کو صفحات ذپ میں بھیج دیئے ہیں ، چیک کر لیجیے ۔ یہ صفحات کمپوز کر کے ورکنگ زون میں پوسٹ کر دیں ۔

اگر ان صفحات کو کھلنے میں کچھ مشکل پیش آئے تو بتائیں ۔

شکریہ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
سب سے پہلے تو لائبریری میٹنگ میں شرکت اور تجاویز کے لئے تمام ساتھیوں کا بے حد شکریہ۔ پہلا تجربہ خاصا حوصلہ افزا رہا۔ اگرچہ کہیں کہیں کچھ کمی بھی رہ گئی۔ خصوصاً میٹنگ ایجنڈا کو فوکس نہیں کیا گیا جو کہ بہت اہم تھا۔
میٹنگ میں سامنے آنے والے نکات کا خلاصہ جلد ہی پوسٹ کر دیا جائے گا۔ اراکین کی آراء سے جو بات واضح ہوئی وہ یہ کہ اکثریت کے خیال میں لائبریری پراجیکٹ سست روی کا شکار ہے۔ تجاویز بھی دی گئیں۔ پھر بھی کچھ پہلو تشنہ رہ گئے۔ اس بارے میں تفصیل سے بات میٹنگ کی اختتامی پوسٹ میں جائے گی۔ لیکن اس سے پہلے کچھ نکات کو بہتر طور پر سمجھنا ضروری ہے۔ تقریباً تمام اراکین نے درج ذیل پوائنٹس کی طرف اشارہ کیا۔

  • لائبریری پراجیکٹ میں نظم/ بہتر پراجیکٹ مینیجمنٹ
  • ٹیمز کی تشکیل
  • انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری
  • اراکین کی کارکردگی کا جائزہ اور سراہنا
اس ضمن میں (اختتامی پوسٹ سے پہلے) اراکین سے ایک سوال:
"ان تجاویز کو عملی شکل میں لانے کے لئے ٹیم ممبر کی حیثیت سے میں کیا کردار ادا کر سکتا/سکتی ہوں؟"

میٹنگ کی اختتامی پوسٹ اس مرحلے کے بعد کی جائے گی۔

آپ سب کے تعاون کا بے حد شکریہ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فرحت۔ اگرچہ جنوری کا مہینہ شروع ہو گیا ہے لیکن موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں اس میٹنگ میں اپنی بھی چند گزارشات پیش کر دیتا ہوں۔ سب سے پہلے میں نیوز لیٹر کی تجویز کی بابت کچھ عرض کروں گا۔ آپ دوستوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ فورم میں ایک نیوز لیٹر ماڈیول شامل ہے لیکن اسے ابھی فعال نہیں کیا گیا ہے۔ اس نیوز لیٹر ماڈیول کے بارے میں یہاں اور یہاں کچھ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ابتدا میں نیوز لیٹر کے لیے اس ماڈیول کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اب میں میٹنگ کے باقی نکات کی جانب آتا ہوں۔ اکثر دوستوں نے لائبریری پراجیکٹ کو بہتر بنانے کے لیے ایک فعال لیڈرشپ کی ضرورت کی نشاندہی کی ہے۔ میں بھی اس سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ میں شگفتہ سے بھی کئی مرتبہ اس بات کا تذکرہ کر چکا ہوں کہ اب ہمیں لائبریری پراجیکٹ کے لیے ایک متبادل لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔ ہم سب لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں شگفتہ اور قیصرانی کی انتھک کاوشوں کے معترف ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں ہی بوجوہ فورم پر زیادہ فعال نہیں رہے ہیں۔ اس کے پیچھے ذاتی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں، اسکے علاوہ پاکستان میں بجلی کا بحران اردو ویب کے پراجیکٹس بالخصوص لائبریری پراجیکٹ کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ شگفتہ اس بات کا متعدد بار ذکر کر چکی ہیں کہ وہ بجلی کی اس صورتحال کے باعث مشکل سے ہی کوئی کام مکمل کر پاتی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث لائبریری پراجیکٹ کا کام بکھر کر رہ گیا ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کا کام اب کافی پھیل چکا ہے اور اسے منظم کرنے کے لیے ایک فعال انتظامیہ کی ضرورت ہے۔ قیصرانی کو فورم کے ایڈمن کی ذمہ داری سونپنے کے پیچھے یہی سوچ کارفرما تھی کہ اس طرح لائبریری پراجیکٹ کی نگرانی کے لیے ایک فعال ایڈمن دستیاب ہو جائے گا۔ لیکن قیصرانی بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر پہلے کی طرح فورم پر فعال نہیں رہے ہیں۔ دوسری جانب مجھے بھی یہ اعتراف ہے کہ میں لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے کوئی نمایاں کام نہیں کر پایا ہوں۔ اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ میں دوسرے ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس میں مصروف رہتا ہوں اور لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر پاتا ہوں۔

میری یہاں یہ تجویز ہے کہ لائبریری پراجیکٹ پر آئندہ کام کی بہتر کوآرڈینیشن کے لیے ایک نئی اور فعال انتظامیہ تشکیل دی جائے۔ اس انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں لائبریری پراجیکٹ کے ورک فلو کی نگرانی کے علاوہ ذیل کے نکات بھی شامل ہونے چاہییں:

۔ باقاعدگی سے ہر مہینے لائبریری ٹیم کی میٹنگ کا انعقاد کرنا جس میں لائبریری ٹیم کے ارکان کی گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا
جائے اور آئندہ ایک مہینے کے ٹارگٹ سیٹ کیے جائیں۔ خود لائبریری پراجیکٹ منیجمنٹ کی انٹرنل میٹنگز بھی منعقد ہونی چاہییں۔ لائبریری سیکشن میں اس مقصد کے لیے پرائیویٹ فورمز موجود ہیں۔
۔ لائبریری پراجیکٹ انتظامیہ کا ایک رکن لائبریری پراجیکٹ کی اپڈیٹ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہونا چاہیے۔ اس سے مراد لائبریری پراجیکٹ کی سرگرمیوں سے متعلق بلاگ پوسٹس لکھنا، نیوز لیٹر تیار کرنا اور لائبریری پراجیکٹ کے اعدادوشمار کو اپڈیٹ کرنا ہے۔ فی الوقت لائبریری پراجیکٹ کے اعدادوشمار منظم کرنے کا کوئی مکینزم موجود نہیں ہے۔ اس کے بارے میں میں بعد میں ذکر کروں گا۔
۔ لائبریری پراجیکٹ کو آگے بڑھانے کا دارومدار مکمل طور پر دستیاب افرادی قوت پر ہے۔ ماضی میں کچھ دوست جیسے کہ محب علوی فورم کے ارکان کو لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کی تحریک دینے کے لیے اہم کردار ادا کرتے تھے۔ اب لائبریری انتظامیہ کے ایک فعال رکن کو فورم کے ارکان کو اسی طرح لائبریری پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
(جاری۔۔۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس پوسٹ میں میں لائبریری پراجیکٹ کے اوور ویو یا ٹریکنگ صفحات کے حوالے چند گزارشات پیش کرنا چاہوں گا۔
لائبریری پراجیکٹ پر متعدد بار اس حوالے سے تنقید کی جاتی رہی ہے کہ اس پر جاری کام اور اس پر اب تک کیے گئے کام کا جائزہ لینے کے لیے کوئی مناسب اوور ویو موجود نہیں ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ غیر یقینی صورتحال بھی رہی ہے کہ لائبریری پراجیکٹ کی اصل سائٹ کونسی ہے؟ محفل فورم یا اردو لائبریری سائٹ؟ میڈیا وکی پر مبنی اردو لائبریری سائٹ اسی لیے سیٹ اپ کی گئی تھی تاکہ لائبریری پراجیکٹ کو ایک بہتر پلیٹ فارم میسر آئے لیکن یہ تجربہ بظاہر زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوا ہے۔ اگرچہ لائبریری سائٹ پر کافی مواد منتقل کیا گیا ہے لیکن اس سائٹ کی فعالیت کافی کم ہے۔ لائبریری سائٹ کے حوالے میں بعد میں ایک اور پوسٹ میں چند گزارشات پیش کروں گا۔ یہاں میں یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ اگر لائبریری سائٹ پر وکی سوفٹویر کا استعمال جاری رہے تو اس پر ایک پورٹل پیج شامل کرکے مختلف بلاکس کی صورت میں لائبریری پراجیکٹ کا اوور ویو پیش کیا جا سکتا ہے۔ دوسرا امکان جملہ کو بطور لائبریری سائٹ کے سوفٹویر پلیٹ فارم کے استعمال کرنے کا ہے۔ میں اگرچہ جملہ کو لائبریری پراجیکٹ کے لیے موزوں نہیں سمجھتا ہوں لیکن اگر لائبریری ٹیم کے ارکان اس پر کام کرنا زیادہ آسان سمجھتے ہیں تو میں اس کی راہ میں رکاوٹ بھی نہیں بنوں گا۔ جملہ میں پورٹل بنانا قدرے آسان ہوگا لیکن میں نے اس پر زیادہ کام نہیں کیا ہوا ہے۔
ایک بات جو واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے وہ یہ کہ کم از کم مستقبل قریب میں لائبریری پراجیکٹ کا مرکزی پلیٹ فارم محفل فورم ہی رہے گا۔ اس لیے میرے خیال میں محفل فورم پر بھی لائبریری پراجیکٹ کی پیشرفت دکھانے کا کوئی بہتر بندوبست ہونا چاہیے۔ اس کے لیے کچھ کسٹم ڈیویلپمنٹ کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے، اسی لیے میں کسی آسان حل کی تلاش میں ہوں۔
(جاری۔۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
لائبریری پراجیکٹ کے حوالے میں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ لوگ محفل فورم پر ہی پوسٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور کسی دوسری سائٹ پر رجسٹر ہونے اور وہاں کام کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ پرانی محفل فورم پر بھی شاید وکی لائبریری پر کام کرنے کی وجہ یہی تھی کہ وہ وکی فورم میں انٹگریٹڈ تھا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اور زیک آج کل وی بلیٹن اور میڈیا وکی کی انٹگریشن پر کچھ تحقیق کر رہے ہیں۔ اس کے لیے کچھ ہیک موجود ہیں جو کسی حد تک ہماری ضروریات کو پورا بھی کرتے ہیں، لیکن ابھی اس پر کافی کام کی ضرورت ہے۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ آیا یہ انٹگریشن مختلف ڈومینز کے لیے کام کر سکے گی یا نہیں۔ لائبریری سائٹ اس وقت ایک علیحدہ ڈومین (urdulibrary.org) پر ہوسٹڈ ہے۔ ضرورت پڑنے پر لائبریری سائٹ کو اردو ویب کی ہی سب ڈومین جیسے کہ library.urduweb.org پر منتقل کیا جا سکتا ہے، لیکن ایسا کوئی بھی قدم سوچ سمجھ کر اٹھانے کی ضرورت ہوگی۔ میرا اندازہ ہے کہ اگر وکی سائٹ کی محفل فورم میں انٹگریشن کامیاب ہو جاتی ہے تو اس سے لائبریری پراجیکٹ کی فعالیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا۔ بہرحال ابھی اس پر تحقیق جاری ہے اور اس کا کوئی نتیجہ برآمد ہونے کی صورت میں اس کے بارے میں کچھ فیصلہ کیا جا سکے گا۔
(جاری۔۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے کئی اور باتیں کہنا باقی ہیں، لیکن میرے خیال میں میں یہ باتیں اگلی میٹنگ تک کے لیے مؤخر کر دیتا ہوں۔ آخر میں میں ایک مرتبہ ایک فعال لائبریری پراجیکٹ کی انتظامیہ کی تشکیل پر زور دوں گا جس میں ہر رکن کی علیحدہ ذمہ داریاں طے کی جائیں۔ میرے خیال میں پاکستان میں بجلی کے بحران کے پیش نظر لائبریری پراجیکٹ کی انتظامیہ کا انتخاب پاکستان سے باہر رہنے والے محفل فورم میں سے کیا جانا چاہیے۔ یہ محض ایک تجویز ہے اور اس سے اختلاف بھی کیا جا سکتا ہے۔

فرحت کیانی کو شاید اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں کچھ علم ہوگیا ہوگا۔ :) میری شگفتہ، قیصرانی اور فرحت سے گزارش ہے کہ وہ سب سے پہلے لائبریری پراجیکٹ کی منیجمنٹ کا انتخاب کریں۔ باقی لائبریری ٹیم کا تعین اس کے بعد کیا جائے گا۔
والسلام
 
سلام مسنون

فرحت بیٹا اچ تو یہ ہے کہ آپ کے ذاتی پیغام نے مجھے کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا۔ اور مجھے احساس ہوا کہ کیوں کر چیزیں سست روی کا شکار ہو جاتی ہیں۔

در اصل صبح اس پیغام کو دیکھا تھا جس میں آپ نے سبھی کو مخاطب کر کے ان کو اس پروجیکٹ میں اپنے کردار کا تعین کرنے کی دعوت دی تھی۔ پر میں‌ نے شکریے کا بٹن دبایا اور یہ سوچ کر آگے بڑھ گیا کہ میرے بارے میں تو سب کو پتا ہی ہے پھر سے کیا بتانا۔ اور شاید ایسا ہی کچ اکثر نے سوچا ہو۔ تبھی اس یاد دہانی کی نوبت آئی۔ میں اپنی اس غلطی پر شرمسار ہوں۔

میں اپنی مصروفیات کے چلتے کسی مسلسل عمل کا حصہ نہیں بن سکوں گا اور ایسے ہی کام اپنے ذمہ لے سکوں گا جن کے ملتوی ہو جانے سے کام رک نہ جائے۔ نیز دس صفحات کی ٹائپنگ کرنے کے بجائے اس وقفے کو ایسے تکنیکی عمل میں لگانے کو ترجیح دوں گا جو مستقبل میں ہمارے کام کو سرعت دے سکے۔

فی الحال میں ایک عدد ورک فلو مینیجمینٹ سافٹوئر ڈیویلپ کرنے کی فراق میں ہوں۔ کچھ ابتدائی کام کر بھی لیا ہے اور مزید وقت ملنے پر اسے آگے بڑھاتا رہوں گا ان شاء اللہ۔ ایک حد تک ڈیویلپمینٹ ہو جانے پر اسے ٹیسٹنگ کے حؤالے سے ایک کتاب پر آزمانے کے لئے منظر عام پر لاؤں گا۔

ای بک بنانا بھی ایسا ہی ایک عمل ہے جس پر گاہے گاہے کام کر سکتا ہوں۔

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
لائبریری کے حوالے سے مجھے مواد کو ٹائپ کرنے میں دلچسپی ہے کہ جب بھی فرصت ملے ٹائپ کرتا رہوں، اس کے لیے چاہے تو مجھے کسی ٹیم میں شامل کر لیں یا کوئی بھی انفرادی ذمہ داری سونپ دیں۔
 

ماوراء

محفلین
ا
  • لائبریری پراجیکٹ میں نظم/ بہتر پراجیکٹ مینیجمنٹ
  • ٹیمز کی تشکیل
  • انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری
  • اراکین کی کارکردگی کا جائزہ اور سراہنا
اس ضمن میں (اختتامی پوسٹ سے پہلے) اراکین سے ایک سوال:
"ان تجاویز کو عملی شکل میں لانے کے لئے ٹیم ممبر کی حیثیت سے میں کیا کردار ادا کر سکتا/سکتی ہوں؟"

میٹنگ کی اختتامی پوسٹ اس مرحلے کے بعد کی جائے گی۔

آپ سب کے تعاون کا بے حد شکریہ :)

اچھا۔۔۔اس کا جواب بھی دینا تھا۔:blush: یاد دہانی کا شکریہ فرحت۔

بات دراصل یہ ہے۔۔۔میں بہت کچھ چاہنے کے باوجود بھی۔۔۔کچھ کر نہیں پاؤں گی۔:blush:
لیکن جب تک میں کر سکتی ہوں۔۔۔لائبریری ناظمین کو میرا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔ جو ممکن ہو سکا، کروں گی۔۔ ٹائپنگ ٹیم میں ہی شامل ہو سکتی ہوں۔اگر ذرا مجھ سے کم کم کام لیا جائے تو۔ :blush:
 

حسن علوی

محفلین
جی فرحت میرا جواب بھی ماوراء سے کچھ ملتا جلتا ہی ھے۔ زیادہ تو نہیں پر تھوڑا بہت ہاتھ ضرور بٹانا چاہوں گا۔ روزمرہ کی روٹین ہی کچھ ایسی ھے کہ کچھ پکا نہیں کہہ سکتا مگر پھر بھی اس ضمن میں اگر کچھ کر پاؤں تو مجھے بہت اچھا لگے گا۔ تو اب آپ جہاں بھی بہتر سمجھیں مجھے فِٹ کر دیں۔ نوازش:hatoff:
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم
سب سے پہلے تو لائبریری میٹنگ میں شرکت اور تجاویز کے لئے تمام ساتھیوں کا بے حد شکریہ۔ پہلا تجربہ خاصا حوصلہ افزا رہا۔ اگرچہ کہیں کہیں کچھ کمی بھی رہ گئی۔ خصوصاً میٹنگ ایجنڈا کو فوکس نہیں کیا گیا جو کہ بہت اہم تھا۔
میٹنگ میں سامنے آنے والے نکات کا خلاصہ جلد ہی پوسٹ کر دیا جائے گا۔ اراکین کی آراء سے جو بات واضح ہوئی وہ یہ کہ اکثریت کے خیال میں لائبریری پراجیکٹ سست روی کا شکار ہے۔ تجاویز بھی دی گئیں۔ پھر بھی کچھ پہلو تشنہ رہ گئے۔ اس بارے میں تفصیل سے بات میٹنگ کی اختتامی پوسٹ میں جائے گی۔ لیکن اس سے پہلے کچھ نکات کو بہتر طور پر سمجھنا ضروری ہے۔ تقریباً تمام اراکین نے درج ذیل پوائنٹس کی طرف اشارہ کیا۔

  • لائبریری پراجیکٹ میں نظم/ بہتر پراجیکٹ مینیجمنٹ
  • ٹیمز کی تشکیل
  • انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری
  • اراکین کی کارکردگی کا جائزہ اور سراہنا
اس ضمن میں (اختتامی پوسٹ سے پہلے) اراکین سے ایک سوال:
"ان تجاویز کو عملی شکل میں لانے کے لئے ٹیم ممبر کی حیثیت سے میں کیا کردار ادا کر سکتا/سکتی ہوں؟"

میٹنگ کی اختتامی پوسٹ اس مرحلے کے بعد کی جائے گی۔

آپ سب کے تعاون کا بے حد شکریہ :)

شکریہ فرحت، انفرادی حیثیت سے میں کچھ پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں اور انشاءاللہ کرتا رہوں گا۔

اجتماعی حیثیت میں بھی مقدور بھر اپنی پسند کی کتب کو برقیانے کے کام میں حصہ لیتا ہوں اور لیتا رہونگا۔

والسلام
 
Top