سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تمام اراکین توجہ پلیز :

پوسٹ کرتے وقت ایجنڈا میں شامل نکات پر ضرور توجہ رکھین ۔

لائبریری سیکشن تمام اراکینِ محفل کے لیے یکساں طور پر قابل رسائی ہے لہذا آپ تمام اراکین قطع نظر اس کےکہ آپ لائبریری ٹیم رکن ہیں یا نہیں آپ لائبریری ماہ میں اور دیگر تمام لائبریری زمرہ جات میں شریک ہو سکتے ہیں ۔

تمام اراکین جو لائبریری کے حوالے سے تنقیدی نظر پیش کرنا چاہیں ان سے امید کی جاتی ہے کہ لائبریری میں اپنی شرکت کو لفظی سے بڑھا کر عملی شکل میں لے آئیں اور یہاں لائبریری سیکشن میں موجود مختلف زمرہ جات میں سے نامکمل یا تازہ ترین جاری عنوانات پر جس زاویہ سے کام کر سکیں متعلقہ دھاگے پر اپنے اپنے نام کی نشاندہی کر دیں ۔

جو اراکین روزانہ چند گھنٹے اور ہفتہ وار چند گھنٹے لائبریری کے لیے نکال سکیں اور ذمہ داری کے ساتھ مختلف امورانجام دے سکیں انتظامی سطح پر ، تیکنیکی سطح پر ، ٹیم ورک کی سطح پر یا کسی دیگر سرگرمی مین شمولیت چاہیں تو اس حوالے سے بھی اپنا نام پیش کر سکتے ہیں ۔ اپنا نام اپنے دلچسپی ، سہولت اور متعلقہ عنوان میں صلاحیت کے لحاظ سے پیش کیجیے ۔

جو اراکین لائبریری میں سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں آپ سےیہ درخواست بھی ہے کہ اپنی دلچسپی ان دو زاویوں مین سے کسی ایک یا دونوں میں واضح کر دیں کہ آپ لائبریری میں انفرادی حیثیت میں کام کرنا چاہتے ہیں یا ٹیم ورک کی شکل میں یا دونوں میں سے کسی زاویہ سے بھی کام کرنا آپ کے لیے ممکن ہے ۔


شکریہ


 

فرخ منظور

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ تمام نامکمل پراجیکٹ پر کام فوراً شروع کر دیا جائے بجائے اس کے کہ نئے پراجیکٹ شروع کیے جائیں - اور جو پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں ان کی جلد از جلد ای بکس بنا کر رلیز کردیا جائے - مگر سب سے ضروری کام ادھورے پراجیکٹ کی تکمیل ہے -
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ میں انفرادی طور پر ہی کام کرنا پسند کروں گا لیکن شاعری کے برقیانے میں میں ٹیم ورک کے ساتھ بھی کام کر سکتا ہوں -
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لائبریری کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل ایک سروے کروایا گیا تھا اس سروے کے نتائج کی مدد سے لائبریری میں مختلف اراکین کو مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔ جن اراکین نے اس سروے میں شرکت کی تھی اگر وہ اپنے سروے فارم کو جوابات کے لحاظ سے اپڈیٹ کرنا چاہیں تو اس کی نشاندہی کر دیں ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماہانہ کے علاوہ کسی وقت درمیان میں بھی ضرورت پڑنے پر رکھی جائے ۔ علاوہ ازیں کسی پراجیکٹ پر آغاز اور اختتام کے مواقع پر بھی متعلقہ عنوان پر کام کرنے والی ٹیم کی میٹنگز بھی ہونا چاہییں اور اگر عنوان طویل المیعاد ہو تو کام کے دورن بھی مختلف وقفوں سے میٹنگز ہوں ۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا میٹنگ ختم ہو چکی۔ میں تو دو گھنٹے سے گھوم رہا ہوں۔۔۔۔
اہداف کے موضوع میں لکھ چکا ہون، کچھ دوسرے مشورے یہاں۔
سب سے پہلے۔۔۔۔ یا تو اردو لائبریری کی ایک الگ فورم بنائی جائے۔ اسے اردو محفل سے دور رکھا جائے، یا پھر سیاست اور دین کے زمروں کو ہٹا ہی دیا جائے۔ ان زمروںکی وجہ سے ہی ارکان مباحثے میں پڑے رہتے ہیں۔ اگر غیر ضروری بحثوں میں وقت ضائع نہ ہو تو یہاں کافی تعمیری کام کیا جا سکتا ہے۔
ایک کمی کی طرف میں مدت سے توجہ دلاتا رہا ہوں ۔ وہ اب تک درست نہیں ہوا ہے۔ یعنی غیر ممبران کو لائبریری کے زمرے کی پہنچ۔جو مواد یہاں پوسٹ کیا جاتا ہے اگر اسے میں لاگ ان کئے بغیر دیکھنا چاہوں تو اب بھی نہیں دیکھ سکتا۔ صرف پوسٹ کرنے کے لئے مصدقہ اراکین کی ضرورت ہے، لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ جو لائبریری کے رکن نہیں ہیں اور جن کی پوسٹس کی تعداد دس سے زیادہ ہے، ان تک کو لائبریری کے زمرے میں پوسٹ کرنے دیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی مضمون کوئی پوسٹ کرنا بھی چاہے تو اسے ورکنگ زون میں کیا جائے۔
یہ بھی میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ مجھ کو اپنی کتابوں کی تدوین کی مہلت ہی نہیں ملتی(حالاں کہ میں سیاست اور اسلام کے زمرے میں جھانکتا ہی نہیں) اس لئے ٹیم ورک میں شامل ہونے کو جی چاہتا ہو تو بھی دوسرے کام کا حرج ہوتا ہے۔ پروف ریڈنگ کے لئے میں پھر بھی تیار رہتا ہوں کہ میں نے ورڈ کے سپیل چیک انجن کو کافی درست کر لیا ہے اور اب بھی جب فرصت ملتی ہے، اس کو ٹھیک کرتا ہوں (ُپ ‘تک مکمل کر چکا ہوں ابھی تو مقاماتِ آہ و فغاں اور بھی ہیں) اس لئے پروف ریڈنگ لے لیتا ہوں کہ دوسرے ارکان چاہے ایک ایک لفظ پڑھیں لیکن ان کو ان دو الفاظ میں غلطی کا پتہ نہیں چلے گا جن میں غلطی سے سپیس نہ دی گئی ہو اور جو سپیس نہ دینے پر بھی درست نظر آتے ہوں (جیسے ’ہوسکتا‘ اور ‘ہو سکتا‘)۔
اس وقت کی اردو لائبریری کی تقریبا مکمل فورم ورکنگ زون ہی ہے، ان کو الگ کیا جانا چاہیے۔ محض مکمل کتابیں ہی لائبریری میں رکھی جائیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کیا میٹنگ ختم ہو چکی۔ میں تو دو گھنٹے سے گھوم رہا ہوں۔۔۔۔

پروف ریڈنگ کے لئے میں پھر بھی تیار رہتا ہوں کہ میں نے ورڈ کے سپیل چیک انجن کو کافی درست کر لیا ہے اور اب بھی جب فرصت ملتی ہے، اس کو ٹھیک کرتا ہوں (ُپ ‘تک مکمل کر چکا ہوں ابھی تو مقاماتِ آہ و فغاں اور بھی ہیں) اس لئے پروف ریڈنگ لے لیتا ہوں کہ دوسرے ارکان چاہے ایک ایک لفظ پڑھیں لیکن ان کو ان دو الفاظ میں غلطی کا پتہ نہیں چلے گا جن میں غلطی سے سپیس نہ دی گئی ہو اور جو سپیس نہ دینے پر بھی درست نظر آتے ہوں (جیسے ’ہوسکتا‘ اور ‘ہو سکتا‘)۔
اس وقت کی اردو لائبریری کی تقریبا مکمل فورم ورکنگ زون ہی ہے، ان کو الگ کیا جانا چاہیے۔ محض مکمل کتابیں ہی لائبریری میں رکھی جائیں۔

بہت شکریہ :)۔
میٹنگ تو ابھی جاری ہے۔ بلکہ اس کا دورانیہ مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
پروف ریڈنگ کے لئے میری بھی ایک تجویز ہے کہ اگر اس سلسلے میں کچھ رہنما اصول پوسٹ کر دیئے جائیں تو پروف ریڈنگ ٹیم میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں باقی تجاویز تو بعد میں پیش کروں گا، فی الحال میری میٹنگ آرگنائزر سے درخواست ہے کہ وہ اس میٹنگ میں پیش کیے جانے والے ضروری نکات کو یکجا کر کے میٹنگ کے آخر میں علیحدہ تھریڈ میں پوسٹ کر دیں۔ زیادہ بہتر تو یہ ہوگا کہ اس میٹنگ کے نمایاں نکات کو اردو ویب بلاگ پر پوسٹ کیا جائے۔

میری ایک تجویز لائبریری پراجیکٹ کی اپڈیٹ فراہم کرنے کے لیے ایک علیحدہ بلاگ شروع کرنے کی بھی ہے جہاں لائبریری ٹیم کے ارکان لائبریری پراجیکٹ کی پیشرفت سے متعلق معلومات فراہم کر سکیں۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
قابل احترام منتظم اعلی جی
میرے روز تین گھنٹے سے زیادہ اردو محفل پر گزرتے ہیں ۔
اگر میرا کچھ وقت ترویج اردو میں کام آ جائے تو یہ میری خوش قسمتی ۔
میرے لائق بھی کوئی ڈیوٹی لگ سکتی ہے کیا ۔۔
اور کیسے ؟؟
ان پڑھ ہوں اور انگلش سے نابلد ۔۔
اللہ سدا سجائے رکھے اس محفل اردو کو آمین
نایاب
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
قابل احترام منتظم اعلی جی
میرے روز تین گھنٹے سے زیادہ اردو محفل پر گزرتے ہیں ۔
اگر میرا کچھ وقت ترویج اردو میں کام آ جائے تو یہ میری خوش قسمتی ۔
میرے لائق بھی کوئی ڈیوٹی لگ سکتی ہے کیا ۔۔
اور کیسے ؟؟
اللہ سدا سجائے رکھے اس محفل اردو کو آمین
نایاب

السلام علیکم نایاب!
لائبریری میں خوش آمدید :)
آپ کی دلچسپی کا بہت شکریہ۔ لائبریری ٹیم میں شمولیت کے لئے آپ یہ زمرہ دیکھ لیں۔ مزید تفصیل آپ کو یہاں مل جائے گی۔ اس کے بعد اپنی دلچسپی اور سہولت کے مطابق آپ جو کام کرنا چاہیں یا جس ٹیم میں شامل ہونا چاہیں، اس کے لئے اپنا نام دے دیں۔
 

ماوراء

محفلین
سب سے پہلے تو میں یہ کہوں گی کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ لائبریری میٹنگ کو اچھے طریقے سے آرگنائز کیا گیا ہے، فرحت تو لگتا ہے، ٹھیک سے سو بھی نہیں سکیں، رات کو جب میں گئی ، تب بھی آن لائن تھیں، صبح آئی تب بھی اور اب رات کو آئی تو تب بھی۔ اور وارث کی طرح مجھے بھی یقین ہو گیا ہے کہ فرحت کے ہونے سے لائبریری کے کام میں تیزی آئے گی۔پتہ نہیں کیوں۔۔۔ شگفتہ بہت سست ہیں۔ حالانکہ مجھے معلوم ہے، ان کے ذہن میں تقریباً ہر وقت لائبریری ہوتی ہے، میری ان سے چند ایک بار فون پر بات ہوئی ہے، یقین جانیں۔۔۔کوئی اور بات نہیں۔۔۔شگفتہ کے پاس لائبریری کے لیے اتنے آئیڈیاز ہوتے ہیں۔ مکمل طور لائبریری کے بارے میں بات ہوئی، مجھے لگتا ہے شگفتہ کے دماغ میں اتنا کچھ ہوتا ہے لائبریری کے لیے ۔۔۔ کہ انھیں سمجھ ہی نہیں آتا کہ کہا ں سے شروع کریں اور کہاں ختم کریں۔( شگفتہ سست والی بات کو دل پر نہیں لینا۔ زیادہ سنجیدہ ہو کر نہیں کہہ رہی۔ :d)

یہ سب جانتے ہیں کہ لائبریری میں کام تو ہو رہا ہے، لیکن ذرا سست روی سے اور غیر منظم انداز میں۔ لائبریری پراجیکٹ کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے بہتر لیڈرشپ کی سخت ضرورت ہے۔ اور دوسری اہم بات ہمیں صرف سوچنے ، باتیں کرنے اور بحث و مباحث کے بجائے عمل کرنا ہو گا۔ عمل کا مطلب۔۔۔۔بس کام کام کام۔۔۔۔!!!!

لائبریری کے اراکین:
پہلا کام۔۔۔
لائبریری اراکین کی لسٹ ترتیب دی جائے، اور ان میں جو واقعی لائبریری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، ان کو رکھا جائے۔ جتنے لائبریری کے اراکین ہیں، اتنا کام نہیں ہو رہا اور خوامخواہ لسٹ بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ان اراکین سے پوچھا جائے کہ وہ کس کام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور اس کے بعد ذیلی ٹیمز بنائی جائیں۔

ٹیم ورکَ:

فرض کر لیں کہ لائبریری کی باس شگفتہ ہیں، اس کے بعد فرحت ہیں۔ شگفتہ اور فرحت ہر ٹیم کے لیے جن اراکین کی لسٹ بنائیں۔ ان میں سے بھی ہر ٹیم کا ایک منتظم بنائیں۔ جیسے ٹائپنگ ٹیم میں اگر دس ارکان ہیں تو ان دس اراکین میں سے ہی کسی ایک کو اس ٹیم کا منتظم بنائیں۔ جو شگفتہ اور فرحت کی ہدایات سن کر ٹیم کے اراکین کو انفارم کرے۔

مختلف ٹیمز:

- متن فراہم کرنے والی یا سکیننگ کرنےوالی ٹیم
- ٹائپنگ ٹیم
- پروف ریڈنگ ٹیم
- ای بکس بنانے والی ٹیم
- وکی پر منتقل کرنے والی ٹیم
اگر کسی کتاب پر کام شروع کیا جائے تو ایک تھریڈ میں اس کی اطلاع دی جائے، سکینگ ٹیم کا سربراہ سکین شدہ مواد کو ٹائپنگ ٹیم کے سربراہ کو بھیجے اور پھر ٹائپنگ ٹیم میں اس طرح کتاب کو بانٹے کہ کام گڈ مڈ نہ ہو سکے۔منظم انداز میں کام ہو۔ اور محفل پر کتاب کو پوسٹ نہ کیا جائے، بلکہ ہر رکن ایک فائل بنا لے، جب سب اراکین لکھ چکیں تو ٹیم سربراہ کو فائل بھیج دیں۔ سربراہ یا کوئی اور ٹائپنگ ٹیم کا رکن ایک ورڈ فائل بنائے اور اس کو پروف ریڈنگ ٹیم کے سربراہ کو بھیج دے۔ پروف ریڈنگ ٹیم کتاب کی پروف ریڈنگ مکمل کر کے واپس فائل ٹائپنگ ٹیم کے سربراہ کو بھیجے۔ اور پھر وہ ای بک بنانے والی اور وکی پر منتقلی والی ٹیم کو فائل بھیج دے۔ اور محفل پر اطلاع دے کہ کتاب مکمل ہو چکی ہے۔

انفرادی طور پر کام کرنے کے لیے:

رکن جو کتاب لکھنا چاہ رہا ہے، اس کی اطلاع محفل پر دے اور اس پر کام مکمل کرنے کے بعد پروف ریڈنگ ٹیم کے سربراہ کو ایم ایس فائل بھیجے (یا اگر وہ خود کرنا چاہتا تو ایسا کر لے۔) پروف ریڈنگ کے بعد رکن کو فائل واپس بھیجی جائے اور اسی طرح ای بک اور وکی پر منتقلی کا کام کیا جائے جیسے ٹیم ورک میں کیا جا رہا ہے۔ اور کتاب مکمل ہو جانے کے بعد الگ سے کھلے تھریڈ میں اپڈیٹ کر دے۔

لیکن اس سے پہلے لائبریری میں ہونے والے تمام کام کی گائیڈ لائن دینا ہو گی۔ ہر ٹیم کے الگ سے تھریڈ کھلے ہیں۔ اگر کوئی نیا ممبر شامل ہونا چاہتا ہے تو وہاں اپنا نام دے اور منتظم پہلی پوسٹ کو اپڈیٹ کرتا رہے۔

رابطہ:

اس سارے کام کے لیے اراکین کو رابطے میں رہنا پڑے گا، ایک دوسرے کے ای میل آئی ڈیز پوچھنے سے بہتر یہ ہو سکتا ہے، کہ ایک تھریڈ میں تمام اراکین (یا جو دینا چاہتے ہیں۔)ای میل آئی ڈیز فراہم کریں، تاکہ ان سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو۔ یا اگر ہم ایسا نہیں کر سکتے تو لائبریری کا ایک ای میل ایڈریس اور پاسورڈ کا سارے اراکین کو علم ہو۔اور وہ اسے استعمال کر سکیں۔ اور وہیں سکین شدہ مواد کی یا ایم ایس ورڈ فائلز اور ای بکس کو اپلوڈ کیا جائے۔ جی میل پر ایک لائبریری کا ایڈریس بنایا تو تھا، جس پر ہم نے کچھ کتابیں بھی سکین کر کے رکھی ہوئی ہیں۔ اگر چاہیں تو وہی استعمال کیا جا سکتا ہے؟
یا اگر اس کے لیے کوئی اور بندوست ممکن ہے تو؟

میٹنگز:

سعود بھیا کے خیال سے متفق ہوں کہ ہر ماہ ایک مختصر میٹنگ رکھی جائے، جبکہ تین ماہ کے بعد والی میٹنگ میں تفصیل سے معاملات کو دیکھا جائے۔ باقی ضرورت پڑنے پر فوری میٹنگز بلانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

اراکین کی حوصلہ افزائی:

حوصلہ افزائی سے یقیناً اراکین کو لائبریری میں مزید حصہ لینے کی تحریک ملے گی۔ حوصلہ افزائی، تعریف بہت ضروری ہے۔ فرحت اور شگفتہ کا کام ہو گا اس پر سوچنا۔ کہ اراکین کی کیسے حوصلہ افزائی کی جائے۔ لیکن کچھ تجاویز؛
- سالانہ ایوارڈز (تو ہیں ہی)
- ہر ماہ کا لائبریری رکن۔ (ایسا ممبر جس کی ایک ماہ کے دوران کارکردگی بہترین ہو۔) اس کے لیے باسز کو مشاہدہ کرتے رہنا ہو گا۔
- ہر ماہ کی لائبریری ٹیم (بھی ہو سکتی ہے۔ ایسی ٹیم جس نے کام منظم انداز میں یا جلد کیا ہو۔)
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
مزید یہ کہ کسی کی حوصلہ شکنی بھی نہ کی جائے۔ آپ کا کہی ہوئی ذرا سی بات دوسرے کا حوصلہ توڑ سکتی ہے۔ اس لیے میٹھا بولیں۔۔کیونکہ "میٹھے بول میں جادو ہے۔" حالانکہ میں خود بھی میٹھا نہیں بولتی۔ :d

لائبریری وژن:

لائبریری میں کاپی رائٹ سے آزاد ایسی کتابوں کو رکھا جائے جو بہت پہلے لکھی جا چکی ہیں اور آجکل مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب نہیں ہیں۔ تاکہ ہم ان کو ایک سرمایے کی حیثیت سے محفوظ کر سکیں۔ اس کے علاوہ رائٹر یا پبلشر کی اجازت سے بھی کتابوں کو برقیا جا سکتا ہے۔ لائبریری میں ہر عمر کے قاری کے لیے کتابیں مہیا کی جائیں۔بچے، طلباء ، خواتین ، بڑے ، بوڑھے وغیرہ۔ لائبریری میں کتابوں کو اس طرح پیش کرنا کہ اس تک رسائی کرنے والوں کو تلاش کرنے میں یا پڑھنے میں آسانی ہو۔

لائبریری کا تعارف:

اردو ویب کی لائبریری کے لیے ایک جامع تعارف کی ضرورت ہے، جس میں لائبریری پراجیکٹ کو مکمل طور پر واضح کیا گیا ہو۔ اردو محفل اور لائبریری سائٹ پر بھی۔

میں نے اب تک کیا کیا؟:

انفرادی طور پر تو میری لیے کام کرنا ناممکن سا ہے۔ اسی لیے اب تک میں نے ٹیم ورک پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔
آغاز میں میں نے اور محب نے مل کر زاویہ اور علی پور کا ایلی جیسی ضخیم کتابوں کو سکین کروایا۔ جس کے لیے ہم جمال کے شکر گزار ہیں۔ (محفل پر نہیں آتے)
- زاویہ
- زاویہ 2
- علی پور کا ایلی
وہ کتابیں ہیں، جن پر ٹیم ورک ہوا۔ تاہم کاپی رائٹ ایشو کی وجہ سے ٹائپنگ ختم ہونے کے بعد کسی اور مرحلے سے نہیں گزارا گیا۔
- باغ و بہار
- توبۃ النصوح
پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ جس کے لیے میں ان تمام ارکین کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے ان کو مکمل کیا۔
شمشاد بھائی، قیصرانی، جاوید اقبال ، محمد وارث، فرحت ، حسن علوی، ایم بلال اور علی پور کا ایلی میں تو کافی بڑی ٹیم تھی، سب کے نام یاد نہیں۔ ان سب کا بھی بہت شکریہ۔
اس کے علاوہ طلسم ہو شربا اور زاویہ 3 پر کام ہوتے ہوتے رہ گیا۔ ورنہ اب تک شاید کچھ نہ کچھ ہو ہی جاتا۔: )

آگے میں کیا کر سکتی ہوں؟:

آجکل میں انہی کتابوں پر کام کر رہی ہوں، جن کا اوپر میں نے ذکر کیا ہے۔ یعنی ان کو اکھٹا کر کے ایک فائل بنانا، اور پھر ان کی پروف ریڈنگ اور وکی پر منتقلی۔ علی پور کا ایلی آدھی سے زیادہ کو میں نے ایک فائل میں اکھٹا کیا ہے، اس کام میں اس لیے مشکل ہو رہی ہے کہ محفل کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد بہت سے لکھے تھریڈ میں کتاب کے صفحات نمبر غائب ہو چکے ہیں۔
میں تقریباً لائبریری سے ریٹائرمنٹ لینے کا سوچ رہی ہوں۔ جب تک ریٹائرمنٹ لوں گی ، تب تک مشکل سے انہی کتابوں پر کام ہو سکے گا۔ اس لیے مزید کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ البتہ جہاں میری ضرورت ہو گی، ضرور حصہ لوں گی۔ : )

باقی میری شگفتہ سے بھی یہی گزارش ہے کہ لائبریری میں مزید کام اس وقت تک نہ کیا جائے، جب تک لائبریری کے بارے میں ایک مکمل لائحہ عمل نہ تیار ہو جائے اور پچھلی کتابوں کو مکمل نہیں کیا جاتا۔ باقی جیسا آپ مناسب سمجھیں۔

ذہن میں جو تھا، شاید اس میں سے کچھ باتیں بھول رہی ہوں۔ لیکن یاد آئیں تو پھر سہی۔
 

زیک

مسافر
یہ تھریڈ کافی حد تک دن میں پڑھا تھا مگر اس وقت کہیں نکل رہا تھا۔ اب جب سب جا چکے ہیں تو سکون سے لکھتا ہوں۔

ابنِ سعید نے تکنیکی کام میں مدد کرنے کی آفر کی ہے تو میرے پاس کچھ کام ہے لائبریری سے متعلق۔ ابنِ سعید سے درخواست ہے کہ مجھ سے رابطہ کریں۔

میٹنگ میرے خیال میں مہینے میں ایک بار ٹھیک ہے۔ بہتر یہ ہے کہ اس کا ایک دن مقرر کر دیں مثلاً ہر مہینے کا پہلا پیر کا دن۔ پھر ایک ہفتہ پہلے ایک ریمائنڈر اور 3 دن پہلے ایجنڈا پوسٹ کیا جائے۔ میٹنگ کے 2 دن کے اندر اندر میٹنگ کے چیدہ نکات پوسٹ کئے جائیں تاکہ معلوم ہو کہ میٹنگ میں کیا ہوا۔

لائبریری کے کام کو چلانے کے لئے ضروری ہے کہ کام کو ٹریک کیا جائے۔ ایک تو real time کہ اس وقت کیا صورتحال ہے کتنی کتابوں پر کیا کام ہو رہا ہے اور کون کر رہا ہے اور کتنی کتابیں مکمل ہو چکی ہیں اور کتنی سیلکٹ کر لی ہیں کہ کام شروع کیا جا سکے۔ ماہانہ میٹنگ میں یہ سب اور مزید اعداد و شمار بھی present کئے جائیں۔

لائبریری کے دو حصے ہیں: ایک لائبریری پر کام کرنے والوں کی نظر سے اور عام قارئین کی نظر سے۔ ضروری نہیں کہ دونوں کے لئے ایک ہی پلیٹ‌فارم ہو۔ ہمیں دونوں گروپس کی آسانی کے لئے ورک‌فلو اور پلیٹ‌فارم منتخب کرنے ہیں۔

لائبریری کے وژن کے بارے میں دوسری تھریڈ میں کچھ لکھ چکا ہوں اس لئے اسے یہاں نہیں دہراؤں گا۔
 
زکریا بھائی آج شام آفس کی جانب سے ایک عدد پارٹی مین مصروف ہوں انشاء اللہ رات کے کسی پہر بات کرتا ہوں۔ اس سے پہلے اگر آپ مناسب سمجھین تو ایک عدد ای میل بھیج دیں۔ یوں تو جی میل پر تقریباً ہمہ وقت آن لائن رہتا ہوں۔
 
ایک عدد ماہانہ لائبریری نیوز لیٹر کے بارے میں احباب کی کیا رائے ہے؟‌جسے درج ذیل میں سے ایک یا زائد طریقوں سے جاری کیا جائے۔

- فورم پر پوسٹ کیا جائے
- بلاگ کیا جائے
- آر ایس ایس فیڈ مہیا کرایا جائے
- سبسکرائبڈ آئی ڈیز کو ای میل کیا جائے

اس کے فارمیٹ اور کنٹینٹ‌ ٹیمپلیٹ کو الگ سے ڈسکس کیا جا سکتا ہے۔
 
Top