اور اگر یہ اس کے بعد شایع ہوئی ہے تو پھر محنت رائیگاں جائے گی ؟
راجہ بھائی
اگر آپ فوری طور پر پوسٹ کرنا چاہیں تو اسی زمرہ میں ارسال کر دیں ، یہاں تبصرہ کے زمرہ سے سے دوسرے زمرہ میں اسے منتقل کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ انتظار کرنا چاہیں متعلقہ تھریڈ میں ارسال کرنے کے لیے تو کچھ انتظار کر لیں ، قیصرانی صاحب اس حوالے سے آپ کی رہنمائی کر سکیں گے ۔
یہ لائبریری ٹیم کیا کام کرتی ہے اور اس میں شمولیت کی کوئی شرط یا اہلیت
یہی تو مسئلہ ہے کہ جب میں لائبریری میں کچھ بھی پوسٹ کرنا چاہتا ہوں کہ کہا جاتا ہے کہ آپ مجاز نہیں ہیں
یونس صاحب کتاب میںدیکھیںکہ پہلی اشاعت کب ہوئی تھی - اگر پہلی اشاعت کو 50 سال ہوچکے ہیںتو کتاب کاپی رائٹ سے آزاد ہے - بہت شکریہ!
راجہ صاحب اب آپ لائبریری کے رکن بن گئے ہیں۔ تو پھر کیا تحفہ لا رہے ہیں لائبریری کے لیے۔
انتظار رہے گا۔
کس کی آپ بیتی ہے؟ اگر ٹائپ کرنے میں مدد کی ضرورت ہو تو بھی بتائیں۔
میں پڑھ آیا ہوں۔ بہت اچھا ہے۔
باقی کا انتظار رہے گا۔
لیکن راجہ صاحب۔۔کم از کم مجھے اس کی تکلیف ہوتی ہے جب کتابوں کی جگہ محض ایک مضمون ادھر سے، ایک اُدھرسے یہاں جمع کر دیا جائے۔ کچھ پلاننگ کا تو معلوم ہو کہ کیا کوئی ای بک کمپائل کر کے پبلش کرنا چاہتے ہیں؟ ۔ مثلآ شوکت تھانوی کے 5۔6 مضامین کا انتخاب۔
یہی کچھ کافی ہے جو آپ نے کیا، یعنی لائبریری کے کسی ممبر یا ایڈمن سے کہہ دینا کافی ہوتا ہے
لائبریری میں ہمارے پاس تین مراحل میں کام ہوتا ہے
1۔ کتب کو سکین کرنا اور آن لائن دیگر ساتھیوں تک پہنچانا
2۔ ان کو ٹائپ کرانا
3۔ ٹائپ شدہ کتب کی پروف ریڈنگ کرنا
تو آپ کن مراحل میںھمارا ساتھ دینا چاہیں گے؟
السلام علیکم میںبھی بہت دن پہلے کہہ چکاہوں مجھے بھی ٹیم میںشامل ہونا ہے میری طرف بھی توجہ دے شکریہ میں
میں ٹائپنگ کا کم کر لوں گا تھوڑا تھوڑا