بسم اللہ الرحمن الرحیمالسلام علیکم
میں پہلے کبھی لائبریری ٹیم ممبر تھا ۔ لیکن کچھ مصروفیت کی وجہ سے میں یہاںوقت نا دے پایا جس کی وجہ سے شاید میری رکنیت کو معطل کر دیا گیا ہے کیا میں امید کروں کہ میری رکنیت پھر سے بحال کر دی جائے گی ؟
والسلام
راجہ صاحب
وعلیکم السلام،
راجہ صاحب، آپ ایسا کریں کہ توبتہ النصوح کے کچھ صفحے باقی ہیں وہ لکھنا شروع کریں تو آپ کی رکنیت بحال کر دی جائے گی۔ بھیج دوں کیا؟
بیتع تو یوں ہو یونس کہ جو کتاب تمہارے پاس ہی مہیا ہو اور بطور خاص جو کلاسیک میں شامل ہو یعنی جو کاپی رائٹ سے پاک ہو، اس کو شروع کر دو۔ لیکن یہاں بتا دو کہ کس کتاب کو ٹائپ کر رہے ہو۔
اور کیوں کہ آفیشیلی لائبریری کے رکن نہیں ہو تو شگفتہ کو ذ پ کریں۔ اوع اگر رکن نہ بھی ہوں تو جو تائپ کریں وہ مجھے ای میل؛ کر دیں ۔ میں شامل کر دوں گا۔ تمہارے نام کے کریڈٹ کے ساتھ۔ میں ہر کتاب کے آخر میں تائپ کرنے والوں کا نام بھی لکھتا ہوں۔
سلام ماورا ۔۔۔ مچھے کوئی ایسی کتاب بتا دیں جسے میں مکمل طور پر ٹائپ کر سکوں ۔۔ کیونکہ ایسا کرنے میں میرے لئے کئی لحاظ سے اسانیاں ہیں وہ اس طرح کہ میں اپنے وقت کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر سکتا ہوں۔۔۔۔ دوسری صورت میں میری وجہ سے کام رکا رہے وہ اچھا نہیں لگتا خود مچھے بھی۔۔۔۔ میرے ساتھ کچھ پرابلمز تھے پہلے۔۔۔۔
سو اب میں کافی حد تک فری ہوں۔۔۔
سر جی ! میں ایک کتاب ہے جس کو ٹائپ کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔ اسکا نام ہے
"من کی دنیا"
ڈاکٹر غلام جیلانی برق
اب کاپی رائٹ سے پاک کیسے ہوتی ہے اسکی راہنمائی فرمائیں
سننے میں تو یہ بھی آیا تھا کہ میں بھی لائبریری ٹیم ممبر ہوں۔۔۔ لیکن آج تک لائبریری میں داخل ہونے یعنی کوئی پوسٹ کرنے کے لئے جو پاسورڈ ہوتا ہے وہ تو نہیں ملا۔۔۔
فی الحال تو اکاؤنٹ کی کوئی ضرورت نہیں جب کبھی ہو گی تو بتا دوں گا۔۔۔ ویسے ایک بات پتہ کرنی تھی کہ یہ جن ممبران کے نام کے ساتھ لائبریری ٹیم ممبر آتا ہے کیا اُن کا وکی پر اکاؤنٹ ہے یا یہ ویسے بھی آتا ہے۔۔۔ یہ صرف معلومات کے لئے پوچھ رہا ہوں۔۔۔ اس کی بھی مجھے فی الحال کوئی ضرورت نہیں۔۔۔
یعنی ؟
۔
وعلیکم السلام،
راجہ صاحب، آپ ایسا کریں کہ توبتہ النصوح کے کچھ صفحے باقی ہیں وہ لکھنا شروع کریں تو آپ کی رکنیت بحال کر دی جائے گی۔ بھیج دوں کیا؟
راجہ صاحب، اب آپ لائبریری کے رکن ہیں۔ پوسٹ کریں۔ اگر کوئی مسئلہ تو ضرور بتائیں۔
راجہ صاحب، اب آپ لائبریری کے رکن ہیں۔ پوسٹ کریں۔ اگر کوئی مسئلہ تو ضرور بتائیں۔
یونس صاحب کتاب میںدیکھیںکہ پہلی اشاعت کب ہوئی تھی - اگر پہلی اشاعت کو 50 سال ہوچکے ہیںتو کتاب کاپی رائٹ سے آزاد ہے - بہت شکریہ!