لائبریری ٹیم میں شمولیت ( لیکن کیسے؟ )

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

راجہ صاحب

محفلین
لائبریری ٹیم میں شمولیت کے لئے کیا طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے ۔ کیا اس کے بارے میں کوئی رہنمائی کرے گا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
یہی کچھ کافی ہے جو آپ نے کیا، یعنی لائبریری کے کسی ممبر یا ایڈمن سے کہہ دینا کافی ہوتا ہے

لائبریری میں ہمارے پاس تین مراحل میں کام ہوتا ہے

1۔ کتب کو سکین کرنا اور آن لائن دیگر ساتھیوں تک پہنچانا
2۔ ان کو ٹائپ کرانا
3۔ ٹائپ شدہ کتب کی پروف ریڈنگ کرنا

تو آپ کن مراحل میں‌ھمارا ساتھ دینا چاہیں گے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ضروری نوٹ: دوسرے اور تیسرے مرحلے میں‌ سکین شدہ کتب کو آپ تک پہنچانا ہمارا کام ہوگا :)
 

عمر سیف

محفلین
میں اس وقت منیر نیازی کی کتاب “ جنگل میں دھنک “ کی غزلیات پر کام کر رہا ہوں۔ نظموں کا حصہ اعجاز چاچو لکھ رہے ہیں۔ میرے ان سے پی ایم میں اس بارے بات ہوچکی ہے اور ان کی اجازت سے ہی لکھنا شروع کیا ہے۔

منتظمین سے پوچھنا ہے کہ لائبریری ٹیم میں شامل کیسے ہوا جائے۔ اور کیا بغیر لائبریری ممبر بنے پوسٹ کی جا سکتی ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ضبط

لائبریری میں خوش آمدید !

ظاہراً آپ لائبریری میں پوسٹ کر چکے ہیں تو اس سوال کا جواب یہی ہے کہ لائبریری رکن بنے بغیر بھی لائبریری میں پوسٹ کرنا ممکن ہے اس وقت تک !

جلد ہی لائبریری میں کچھ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور انھی کی روشنی میں اردو ڈیجیٹل لائبریری میں باقاعدہ رکنیت کا طریقِ کار بھی وضع کر دیا جائے گا۔
 

گلِ لالہ

محفلین
آپ لوگ واقعی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اگر ہم بھی کسی طرح اس کام میں آہ کی مدد کر سکیں تو بہت اچھا لگے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تعریف کا شکریہ۔

آپ کو بھی موقع دیں گے کہ ہمیں ایسے ہی اراکین کی ضرورت ہے۔ آپ کے الفاظ کو ڈاٹا بیس میں محفوظ کر لیا گیا ہے تا کہ کل کو آپ مکر نہ سکیں۔

فی الحال آپ گھوم پھر کر اس محفل کی سیر کیجیئے۔ محفل میں آتی رہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ہوئی ناں مردوں والی بات (محاورے کے طور پر لکھا ہے، ویسے ہمیں معلوم ہے کہ آپ خاتون ہیں)۔

آپ دیکھیں گی کہ لائبریری میں بہت ساری کتابیں یونی کوڈ میں موجود ہیں۔ اور ابھی گزشہ دنوں ہی ممتاز مفتی کا لکھا ہوا ایک ضحیم ناول “ علی پور کا ایلی“ ختم ہوا ہے۔ اور اسی خوشی میں آج سے اس کا جشن شروع ہے۔ جس میں ان اراکین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جائے گا جنہوں نے اس کے لکھنے میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا ہے۔ (فدوی بھی ان میں شامل ہے)۔

اس ناول کو لکھوانے اور ترتیب دینے میں اس محفل کی ایک ہردلعزیز رکن “ ماوراء “ نے اپنے ذمہ لیا تھا۔ سارا کریڈیٹ اسی کو جاتا ہے۔

بدقسمتی سے لائبریری کی سربراہ “ سیدہ شگفتہ “ نصیبِ دشمناں پچھلے کچھ دنوں سے علیل ہیں۔ اس لیے محفل میں قلم رنجہ نہیں فرما رہیں۔

ان کی غیرحاضری میں ماوراء نے ہی یہ سب کام سنمبھالا ہوا ہے۔ میرے خیال میں وہی آپ کو اس معاملے میں زیادہ بہتر طور پر رائے دے سکتی ہے۔
 

گلِ لالہ

محفلین
:D
ہماری طرف سے آپ سب کو اس جشن کی مبارک باد قبول ہو۔ اور اس کے ساتھ ہم سیدہ شگفتہ کی صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں اور ماوراء سے ابھی تو بات چیت نہیں ہوئی لیکن ہم ان کو بھی مبارک باد دیتے ہیں اور اپنی services بھی پیش کرتے ہیں۔
 
گل لالہ یہ تو بہت خوش آئین بات ہے اور آپ سمجھیں کہ آپ لائبریری میں شامل ہیں بس اپنی ترجیحات اور پسندیدگی کے بارے میں بتائیں تو فورا ہی آپ کو کام مل جائے گا۔

اس کے علاوہ ہم وکیپیڈیا کے لیے بھی کام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس کے لیے بھی آپ جیسے رضاکاروں کی ضرورت ہے۔
 

ماوراء

محفلین
گلِ لالہ نے کہا:
آپ لوگ واقعی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اگر ہم بھی کسی طرح اس کام میں آہ کی مدد کر سکیں تو بہت اچھا لگے گا۔
السلام علیکم گلِ لالہ،
ہمیں بہت خوشی ہو گی اگر آپ اس اچھے کام میں ہماری مدد کریں گی۔ میں کچھ دنوں میں آپ کے لیے کام نکالتی ہوں۔ :p
 

گلِ لالہ

محفلین
محب علوی نے کہا:
گل لالہ یہ تو بہت خوش آئین بات ہے اور آپ سمجھیں کہ آپ لائبریری میں شامل ہیں بس اپنی ترجیحات اور پسندیدگی کے بارے میں بتائیں تو فورا ہی آپ کو کام مل جائے گا۔

اس کے علاوہ ہم وکیپیڈیا کے لیے بھی کام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس کے لیے بھی آپ جیسے رضاکاروں کی ضرورت ہے۔
بہت شکریہ محب۔ ایسا ہے کہ آپ لوگ ہمیں کام بتائیں گے تو ہم کچھ بتا سکیں گے کیونکہ ابھی ہمیں اتنا اندازہ نہیں ہوا کہ آپ کس کس موضوع پر کام کر رہے ہیں۔ ویسے ہمیں جو بھی کہیں گے ہم کر لیں گے :)
 

گلِ لالہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
گلِ لالہ نے کہا:
آپ لوگ واقعی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اگر ہم بھی کسی طرح اس کام میں آہ کی مدد کر سکیں تو بہت اچھا لگے گا۔
السلام علیکم گلِ لالہ،
ہمیں بہت خوشی ہو گی اگر آپ اس اچھے کام میں ہماری مدد کریں گی۔ میں کچھ دنوں میں آپ کے لیے کام نکالتی ہوں۔ :p
وعلیکم السلام ماوراء!( آپ کا نام بہت اچھا ہے :)) ہم انتظار کریں گے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top