لائبریری ٹیم میں شمولیت ( لیکن کیسے؟ )

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
محمد انیس الرحمن، آپ کو لائبریری ٹیم میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ لائبریری ٹیم میں آپ کی آمد ایک اچھا اضافہ ہو گا۔
 

ہمسفر

محفلین
اسلام و علیکم
میں ایک لوکل نیوز پیپر میں ایس ا ے کمپوزر کام کرتا ہوں اور چھوٹی سی گرافکس ڈیزائنگ کی فرم بھی بنا رکھی ہے دوستوں کے ساتھ

میں آپ کی ٹیم میں شمولیت حاصل بلکہ اردو ویب کےلئے اپنی خدمات صرف کرنا چاہتا ہوں

میری رہنمائی کیجئے
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام محسن صاحب، آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ آپ بتائیں کہ آپ لائبریری میں ہماری کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ کیا آپ کسی کتاب پر کام کر رہے ہیں یا ٹائپنگ میں مدد کروانا چاہیں گے؟
 

حسن نظامی

لائبریرین
ميں مہوش علي کے کہنے پر ضياء النبي پر کام تو کر رہا ہوں

اس سلسلہ ميں ميں نے ضياء النبي کي جلد اول کي فہرست بھي محفل پر کسي جگہ دي تھي

ليکن مجھے باقاعدہ رکنيت نہيں ملي

تو مجھے شامل کيجيے

نمبر 2 اور نمبر 3 کي ذمہ دارياں قبول کر سکتا ہوں يعني ٹائپنگ اور پروف ريڈنگ
 

ساجد

محفلین
منتظمین و ناظمینِ اردو محفل سے التماس ہے کہ اگر آپ بندہ کو مکتبہ اردو محفل ( لائبریری ) کے قابل گردانتے ہیں تو براہِ مہربانی اراکین کی فہرست میں فدوی کا نام شامل فرما لیں۔
بندہ ، قراتِ احتیاط ( پروف ریڈنگ) کے لئیے خود کو پیش کر رہا ہے۔ جیسے ہی انٹر نیٹ کے خطِ رقمی ( ڈی ایس ایل ) تک رسائی پا لے گا تو دیگر مشاغل میں بھی بھرپور ساتھ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی، لائبریری میں خوش آمدید اور بہت شکریہ۔
ماوراء ، مبارکباد کا بہت بہت شکریہ
میری تھوڑی سی پاگل بہنا ، ذرا یہ بھی بتا دو کہ ہماری اگلی لڑائی لائبریری کے کسی دھاگے پہ ہو گی یا کہیں ادھر ادھر ، تا کہ منتظمین پہلے سے تیاری کر لیں ہماری صلح کروانے کی:)
 

ماوراء

محفلین
ماوراء ، مبارکباد کا بہت بہت شکریہ
میری تھوڑی سی پاگل بہنا ، ذرا یہ بھی بتا دو کہ ہماری اگلی لڑائی لائبریری کے کسی دھاگے پہ ہو گی یا کہیں ادھر ادھر ، تا کہ منتظمین پہلے سے تیاری کر لیں ہماری صلح کروانے کی:)
اگلی لڑائی۔۔۔؟؟؟ امید ہے کہ اس کا موقع نہیں آئے گا۔ اور منتظمین سے صلح کیوں کروانی ہے۔ اگر لڑائی ہماری ہو گی تو صلح بھی ہم خود ہی کریں گے۔
 
کیا میں بھی ٹیم میں شامل ہو سکتا ہوں؟
یہ بھی بتایے کہ کتب اسکین کرنے سے کاپی رایٹ کا مسلہ تو نہیں ہو گا؟
ری ٹایپ کرنے سے بھی؟
 

الف عین

لائبریرین
اگر کاپی رائٹ سے آزاد کتابیں ہی سکین کریں یا ٹائپ کریں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ کاپی رائٹیڈ کتب سے ہے جن کے مصنفین یا ناشرین سے اجازت لینی ضروری ہوگی۔
شگفتہ یہاں اس کی‌ذمہ دار ہیں کہ کس کو بطور لائبریری رکن قبول کریں۔ بتائیں کہ آپ کیا کیاکام کر سکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top