خرم شہزاد خرم
لائبریرین
مجھے خود اندازہ نہیں کہ میں کس خانے میں فٹ ہو سکوں گا۔ ہو بھی سکوں گا یا نہیں۔
اب آپ تو فٹ ہو بھی چکے کیسے ہیں جناب
شگفتہ آپی مجھے میرا اگلا کام بتایا جائے
مجھے خود اندازہ نہیں کہ میں کس خانے میں فٹ ہو سکوں گا۔ ہو بھی سکوں گا یا نہیں۔
شاعری کی کچھ کتابیں پہلے بھی یہاں پیش کی تھیں۔ اب نثر کی کتابوں کی کوشش کروں گا۔کیا فوری طور پر آپ کے پاس اسکین متن دستیاب ہے / ہیں ؟
شاعری کی کچھ کتابیں پہلے بھی یہاں پیش کی تھیں۔ اب نثر کی کتابوں کی کوشش کروں گا۔
شاعری اور تاریخ کی چند کتابیں اور بعض دیگر متفرق موضوعات پر ہیں۔ انہیں کنورٹ/کمپریس کرنا ہو گا اور پھر اپلوڈ۔ ایک ایک صفحہ 300 سے 500 کلوبائٹ کا ہے۔
چند نام یہ ہیں: دربارِ اکبری از محمد حسین آزاد، 1898۔ فن زراعت، 1886۔ فنونِ لطیفہ از مرزا سلطان احمد، 1912۔ البیرونی، مولف: سید حسن برنی،1915۔ آثارِ اکبری یعنی تاریخ فتح پور سیکری، مولف محمد سعید احمد مارہروی، 1324ھ۔ احسن التواریخ یعنی تاریخ صوبۂ اودھ از منشی رام سہائے تؔمنا، 1293ھ۔ آخری مضامین از سر سید احمد خاں، مرتب: محمد امام دین گجراتی، 1898۔ الہارون (ای ایچ پامر؟) مولف: محمد مصباح الدین احمد۔ رسالۂ حج، مولف: حاجی علیم الدین، 1892۔ حالاتِ قسطنطنیہ، مترجم و مولف: مولوی محمد انشاء اللہ، 1330ھ۔ ہندو کلاسیکل ڈکشنری، سردار دیوی سہائے، 1894۔ حیاتِ سعدی از الطاف حسین حالی، 1888۔
کلیات سلطان محمد قلی قطب شاہ، مرتب: ڈاکٹر سید محی الدین قادری زؔور، 1940۔ کاپی رائٹ کا علم نہیں۔
ان کے علاوہ اردو مترادفات مولف: احسان دانش، یہ پبلک ڈومین تو نہیں لیکن اسے برقیانے سے اردو تھیسارس میں مدد مل سکتی ہے۔
اگر بتا دیں کہ کن کتابوں پر پہلے کام کرنا ہے تو میں انہیں کنورٹ کر کے اپلوڈ کر دوں۔
ان کے علاوہ اردو مترادفات مولف: احسان دانش، یہ پبلک ڈومین تو نہیں لیکن اسے برقیانے سے اردو تھیسارس میں مدد مل سکتی ہے۔
۔
میں تو حاضر ہوں ہی۔
programmer/developer کے خانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟مجھے خود اندازہ نہیں کہ میں کس خانے میں فٹ ہو سکوں گا۔ ہو بھی سکوں گا یا نہیں۔
اب آپ تو فٹ ہو بھی چکے کیسے ہیں جناب
شگفتہ آپی مجھے میرا اگلا کام بتایا جائے
بہت شکریہ خرم
یہ بتائیں کہ تمام لائبریری اراکین کے ایمیل اپڈیٹ ہیں آپ کے پاس ؟ علاوہ ازیں جو جو کام ہوتے جائیں ان کے بارے میں اپڈیٹ بھی فراہم کرتے جائیں چاہیں تو اسی دھاگے پر یا ذپ کی صورت ۔
دوسرا (اگلا) یہ ہے کہ یہاں مختلف کاموں کے حوالے سے جن مختلف اراکین کے نام ذکر ہو رہے ہوں انہیں متعلقہ پوسٹس کے روابط کی نشاندہی کرتے جائیں ذپ کی صورت بھی ۔ یعنی جس کسی پوسٹ میں جن اراکین کا ذکر ہو یہاں انہیں ذپ میں صرف ربط بھیج دیں تاکہ وہ رکن متوجہ ہو جائیں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دوسرے بہت سے تھریڈز کی وجہ سے بہت سے اہم تھریڈز نظر سے اوجھل ہو جاتے ہیں ۔
میں نے جو نام لکھوایا ہوا ہے قرآن ٹیم میں مجھے بھی کوئی کام دے ہی دیں اب تو، کیا خیال ہے سب کا۔
میں نے ابھی سائٹ سرسری طور پر دیکھی ہے، یہاں موجود کتابوں میں سے چند میرے پاس پہلے ہی سے موجود ہیں۔ یہ انہی ان-کمپریسڈ ٹِف فائلوں پر مبنی ہیں جو میرے پاس ڈی وی ڈی پر آئی تھیں۔ فلیش پریزنٹیشن کی وجہ سے سائز (اور اوورہیڈ) میں مزید اضافہ ہو گیا ہو گا۔ میرا مسئلہ volume based انٹرنیٹ کنکشن ہے، اتنی بڑی فائلیں ڈاؤنلوڈ کروں گا تو چار دن میں کوٹہ پورا ہو جائے گا۔اسد، میں نے اس ربط پر جریدہ دیدہ ور کی سائٹ پر موجود کتب سے لائبریری پراجیکٹ کےلیے مواد حاصل کرنے کے بارے میں پوسٹ کیا ہے۔ اس جانب اگر توجہ کر سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔
سکیننگ متن فراہم کرنے کے لئے میں ہر وقت دستیاب ہوں۔ 24x7
میں جون میں بیشتر وقت گھر سے باہر رہوں گا اور شاید انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسّر نہیں ہو گی۔ جولائی میں کچھ وقت دے سکوں گا۔
لائبریری کے لئے میں کتابیں سکین کر سکتا ہوں اور فورم کی حد تک کچھ معلومات بھی فراہم کر سکتا ہوں۔
پریزنٹیشن کے بارے میں دوسرے ممبران کی رائے سامنے آئے تو میں بھی شاید کچھ کہوں۔
فرخ بھائی ، اسد بھائی
لائبرییری کا شعبہ اسکین سنبھالنے کی ذمہ داری اگر آپ لے سکیں تو اس کے لیے آپ سے درخواست ہے ۔
شکریہ
کیا آپ سولہ صفحات کا پنجابی کتابچہ 'پکی روٹی' ٹائپ کرنے میں دلچسپی لے سکتے ہیں؟ پنجابی سے واقف ہونا ضروری نہیں ہے۔
یہ ایک دینی تحریر ہے جو پنجاب کے دیہات میں خصوصاً لڑکیوں کے لئے لکھی گئی تھی جو صرف قرآنی لکھائی پڑھ سکتی تھیں، اس لئے اسے اعراب کے ساتھ لکھا گیا تھا۔ یہ قدیم تحریر ہے اور مصنف نے اپنا نام بھی نہیں دیا تھا۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ تقریباً 900 کلوبائٹ۔