آصف نے کہا:
لنک مردہ ہیں اور ان کو جانبر کرنے کی کوششیں فی الحال کامیابی سے ہمکنار ہوتی نظر نہیں آرہیں۔ ہاں اگر کوئی صاحب پی ڈی ایف پروگرامنگ میں مہارت حاصل کر سکیں تو ہمارے بہت سے مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔
شکریہ آصف۔ آپ کے پی ڈی ایف تجربے سے ہمیں قطعی فیصلہ کرنے میں آسانی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیسا کہ میں نے اوپر بتایا تھا کہ اوپن آفس کا پی ڈی ایف انجن بہت اچھا ہے اور چھوٹے سائز کی فائل بناتا ہے اور خوبصورت بھی ، اور سب سے اہم بات کہ ایکٹیو روابط بنتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن یہ نفیس نستعلیق فونٹ کو سو فیصد صحیح طور پر ہینڈل نہیں کر پاتا اور کہیں کہیں الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔
مزید میں نے یہ بھی عرض کیا تھا کہ کچھ مہینوں سے اوپن آفس استعمال کر کر کے میں نے چور دروازے سیکھ لیے ہیں کہ جن سے نفیس نستعلیق کی ان خامیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
میرے خیال میں بہتر رہے گا کہ میں ان خامیوں، اور ان کے اسباب پر مختصرا آپ لوگوں کی خدمت میں عرض کر دوں۔
1۔ اگر اوپن آفس میں نفیس نستعلیق فونٹ کو استعملا کرتے ہوئے ایک لائن میں اردو اور انگریزی کے الفاظ لکھ دیے جائیں، تو ُاس لائن کے بقیہ اردو الفاظ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
حل: اسکا سادہ سا حل یہ ہے کہ آخری انگریزی حرف کے بعد LRM کی کنٹرول کی کو دبا دی جائے۔ اسکے بعد جو اُس لائن میں جو بھی اردو ٹیکسٹ لکھا جائے گا، وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہو گا۔
اعجاز صاحب کے صوتی کیبورڈ 2 میں یہ AltGr+Z ہے شاید۔
اگر ہمارے ٹائپسٹ حضرات انگلش حروف کے بعد یہ کنٹرول کی دبا سکتے ہیں تو ہمیں اوپن آفس اور نفیس نستعلیق میں 98 فیصد کوئی اور پرابلم نہیں ہو گی۔
2۔ اس کے علاوہ اردو کیبورڈ کے یہ دو حروف (") اور (') بھی لائن میں موجود بقیہ اردو الفاظ کو ٹوڑ پھوڑ دیتے ہیں۔ اس کا بھی ایک آسان حل موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے خیال میں حل نکل آنے کے بعد مجھے یہ اتنی بڑی پرابلمز نہیں نظر آ رہی ہیں (جتنا کہ حل نکلنے سے پہلے نظر آ رہی تھیں
اور میں نے نفیس نستعلیق کو قطعی طور پر مسترد کر دیا تھا)۔
میں نے کل ایک فائل جو کہ اردو اور انگلش کی ایسی ہی غلطیوں سے بھری ہوئی تھی، اسے ٹھیک کیا ہے اور اب یہ اوپن آفس میں بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے۔
اردو داں طبقہ ۔۔۔۔۔ یہ بہت نازک مزاج ہے اور نستعلیق سے کم کسی اور فونٹ پر راضی ہونے پر تیار ہی نہیں ہو رہا ہے۔