لائبریری : گوشۂ صحبت

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اس وقت میں لائبریری میں ہوں :) خیریت سے ہیں آپ سب اور سعود بھائی یہ بتائیں چائے مل سکتی ہے ؟ فوری طور پر دستیاب نہ ہو تو شمشاد بھائی کی میز سے تھرماس چپکے سے ادھر پاس کر دیں :)
 
اپیا یہ لیجئے چائے۔ :) چھپا کے لایا ہوں اس لئے بھاپ نہیں اڑ رہی۔

انشاء اللہ 3-4 گھنٹے آن لائن رہ سکتا ہوں۔ اگر کوئی ہنگامی صورت حال درپیش نہ ہوگئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
"الفاروق" کے صفحہ 12 سے 135 تک ابو کاشان نے اپلوڈ کئے تھے، وہ میں برقیا چکا ہوں۔ اب باقی صفحوں کا انتظار ہے۔

آج " اتشدان کا بت" کا اپنا اور زھرہ علوی کا حصہ برقیا کر پوسٹ کر چکا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابو کاشان بھائی ، یہ ذرا شمشاد بھائی کو دیکھیں شمشاد بھائی بذاتِ خود ایک ٹیم ہیں ایسا نہ کر لیں صرف دو ٹیمیں بنا لیتے ہیں اور ان میں سے ایک ٹیم کے اراکین میں صرف شمشاد بھائی کا نام ہو گا :)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں یہ دھاندلی نہیں چلے گی۔ پہلے ہی ہماری ٹیم میں محب کا نام شامل ہے۔ اور آپ کو معلوم ہی ہے کہ محب نے ایک لفظ ایک دن کی رفتار سے لکھنا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ سعود بھائی تیاریاں مکمل ہیں اب اعلانیہ و دیگر تھریڈز کھولنا ہیں دعا کر رہی ہوں کہ آج بجلی رہے بلکہ ان سب دنوں میں رہے لوڈ شیڈنگ ہی نہ ہو تو کتنا اچھا ہو ۔ میں اتنی ساری چیزیں سوچ لی تھیں لائبریری ماہ میں کرنے کے لیے کہ ایک الگ سے زمرہ کی ضرورت پڑ جائے گی ۔ شاید کچھ چیزیں کم کر دوں فہرست سے
 
شگفتہ بیٹا ہم آپ کی لگن اور جذبے کی داد دیتے ہیں۔ اللہ آپ کو مزید توانائیاں عطا کرے۔ کہیں کوئی پریشانی ہو تو آواز ضرور دیجئے گا۔

اور ہاں آپ مضوعات شائع کرنے سے قبل انھیں مضامین کی ادارت کے زمرے میں تیار کر لیں تا کہ تکمیل سے پہلے دوسرے احباب خصوصاً میں، اس میں مراسلے بھیج بھیج کر آپ کو چڑا نہ سکیں۔ اور بعد میں اسے پبلک فورم میں منتقل کر لیں۔ اگر آپ کے دائرہ اختیار میں کوئی مضامین کی ادارت کا زمرہ نہ ہو تو آئی ٹی کے سیکشن والا استعمال کر لیں۔ اور جب تک مضمون مکمل نہ ہو جائے، اس کے عنوان میں 'زیر تکمیل' کا لاحقہ لگا رکھیں۔ تکمیل کے بعد اسے ہٹا دیں تو مجھے خبر ہو جائے گی کہ اسے منتقل کرنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ آپ سب کا،
شگفتہ جی! میں اسکین مکمل کر کے آپ کو آگاہ کر دوں گا۔

شمشاد بھائی! الفاروق کتاب کے کل 394 صفحات ہیں۔ یعنی 2 صفحات کی 1 اسکین۔ کل 190 صفحات ہیں جو اسکین کرنا ہیں اوراسکین کرتے وقت کتاب کی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے کہیں بدہضمی نہ ہو جائے:)۔ اسلیئے دیر لگ رہی ہے۔
۔
پھر مجھے 10 روز کے لیئے دبئی بھی جانا ہے۔ اس لیئے کام میں کچھ تاخیر ہو گی۔ لیکن میں جلد از جلد مکمل کر لوں گا۔ انشاءاللہ

مکمل اسکین شدہ کتاب مجھے مل چکی ہے اور تقریباً مکمل بھی ہو چکی ہے۔
ابھی میں دفتری امور کی وجہ سے گھر سے باہر ہوں۔ اگلے ہفتے تک واپسی ہو گی پھر جلد ہی کتاب لائبریری میں پڑھنے کے لیے دستیاب ہو گی۔

ابو کاشان آپ کا بہت بہت شکریہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاندار ابو کاشان بھائی ، شمشاد بھائی ، " الفاروق " کو بھی لائبریری ماہ کی فہرست میں شامل کر دیتی ہوں ۔
 
Top