لائبریری : گوشۂ صحبت

فہیم

لائبریرین
سعود صاحب

آپ کے کہنے کے مطابق میں نے وہ تفصیلی پیغام مطلوبہ لوگوں‌ کو بھیج دیا تھا۔

لیکن ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں‌ آیا۔
میں‌ نے کہا بھی تھا کہ یہ کام آپ ہی کردیں۔
میری طرف سے گئے ہوئے پیغام کا رپلائی شاید ہی کوئی کرے:rolleyes:
 
نہیں فہیم بھائی ایسا نہیں ہے۔

آپ لائبریری ٹیم میں اپنی اہمیت کو کم کرکے دیکھ رہے ہیں اور کوئی بات نہیں۔ سبھی کا جواب آئے گا ان شاء اللہ۔

در اصل نبیل بھائی کی طبیعت کچھ ناساز ہے۔ ادھر شمشاد بھائی کہیں باہر نکلے ہوئے ہیں۔ قیصرانی بھائی کبھی کبھار موسم کی خرابی کے چلتے انٹرنیٹ کنکشن سے پریشان ہوتے ہیں۔ شگفتہ بٹیا لائبریری ماہ کی تیاری میں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہیں۔ اس لئے آپ کو جواب موصول ہونے میں دیر ہو رہی ہے۔ پھر واقعہ یوں ہے کہ یہ کوئی چھوٹی سی بات نہیں بلکہ اردو ڈیجیٹل لائبریری پروجیکٹ کا بنیادی سوال ہے۔ اس لئے سبھی بجائے بات کو دوسرے کے سر ڈالنے کے ذمہ دارانہ جواب لکھنے کی کوشش میں ہونگے۔ اور اگر واقعی یہ مسئلہ ہوا تو اس کا سنجیدہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری ہوگی۔

میں نے اس بات کی ابتدا اپنی طرف سے اس لئے نہیں کی کیوں کہ ابھی اس محفل میں مجھے آئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں جو مجھے ساری باتوں سے آگاہی ہو۔ نیز لائبریری ٹیم کا رکن بھی نہیں ہوں۔ جبکہ میری بنسبت آپ کہیں زیادہ معاملات سے آگاہ، لائبریری سے جڑے ہوئے اور ٹیم میں ایک اہم کردار کے حامل بھی ہیں۔ ساتھ ہی اس محفل سے آپ کا ناطہ بہت پرانا ہے۔

میں بوڑھا ہوں اس کا یہ مطلب تھوڑی نہ ہے کہ آپکی سینیرٹی پر میرا بڑھاہا حاوی ہو۔ ممکن ہے عام تفریحی گفتگو میں آپ کو بچہ تصور کیا جائے پر جب بات لائبریری کی آئے گی تو آپ کی رائے قطعاً عدم توجہی کا شکار نہیں ہو سکتی۔

فہیم بھائی آپ چاہیں تو احباب کو ایک عدد یاد دہانی کا پیغام ارسال کر دیں۔

والسلام۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ بیٹا ہم آپ کی لگن اور جذبے کی داد دیتے ہیں۔ اللہ آپ کو مزید توانائیاں عطا کرے۔ کہیں کوئی پریشانی ہو تو آواز ضرور دیجئے گا۔

اور ہاں آپ مضوعات شائع کرنے سے قبل انھیں مضامین کی ادارت کے زمرے میں تیار کر لیں تا کہ تکمیل سے پہلے دوسرے احباب خصوصاً میں، اس میں مراسلے بھیج بھیج کر آپ کو چڑا نہ سکیں۔ اور بعد میں اسے پبلک فورم میں منتقل کر لیں۔ اگر آپ کے دائرہ اختیار میں کوئی مضامین کی ادارت کا زمرہ نہ ہو تو آئی ٹی کے سیکشن والا استعمال کر لیں۔ اور جب تک مضمون مکمل نہ ہو جائے، اس کے عنوان میں 'زیر تکمیل' کا لاحقہ لگا رکھیں۔ تکمیل کے بعد اسے ہٹا دیں تو مجھے خبر ہو جائے گی کہ اسے منتقل کرنا ہے۔

شکریہ سعود بھائی ، آپ کی موجودگی یقیناً اہم ہے بہت ۔

آپ کو کافی دن پہلے ایک ذپ بھیجا تھا ، اسے دیکھیے گا پلیز ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود صاحب

آپ کے کہنے کے مطابق میں نے وہ تفصیلی پیغام مطلوبہ لوگوں‌ کو بھیج دیا تھا۔

لیکن ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں‌ آیا۔
میں‌ نے کہا بھی تھا کہ یہ کام آپ ہی کردیں۔
میری طرف سے گئے ہوئے پیغام کا رپلائی شاید ہی کوئی کرے:rolleyes:

فہیم ، ایسا لگ رہا ہے جیسے اشتہاری مجرموں کا ذکر ہو :)
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ، "الفاروق" کا مکمل اسکین متن کس صورت میں ہے ، ایک ہی فائل میں یا الگ الگ فائلز میں ؟

"الفاروق" کا سکین متن بہت ساری فائلوں میں ہے۔ وہ کیا ہے کہ عمران بھائی وقفے وقفے سے فائلیں بھیجتے رہے تھے۔ کل 394 صفحے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
"الفاروق" کا سکین متن بہت ساری فائلوں میں ہے۔ وہ کیا ہے کہ عمران بھائی وقفے وقفے سے فائلیں بھیجتے رہے تھے۔ کل 394 صفحے ہیں۔

شمشاد بھائی ، ابو کاشان بھائی ،

اگر ہر صفحہ الگ الگ ہے تو بہت آسانی رہے گی ۔ اس لحاظ سے تمام اسکین صفحات کی تعداد 394 کا نصف ہو گی یعنی ہر ایک اسکین صفحہ میں کتاب کے دو صفحات شامل ہوں گے ، یہی بات ناں ؟ اگر اس سے مختلف ہو تو بتائیں پلیز ۔ شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
سعود صاحب

آپ کے کہنے کے مطابق میں نے وہ تفصیلی پیغام مطلوبہ لوگوں‌ کو بھیج دیا تھا۔

لیکن ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں‌ آیا۔
میں‌ نے کہا بھی تھا کہ یہ کام آپ ہی کردیں۔
میری طرف سے گئے ہوئے پیغام کا رپلائی شاید ہی کوئی کرے:rolleyes:

میرا خیال ہے کہ ہماری آپس میں بات ہو چکی ہے اس بارے میں؟ شاید یاد دہانی کرانی پڑے گی :cool:
 
قیصرانی

لائبریرین
جی قیصرانی بھائی نے سمجھ لی ہوگی
ان کے لیے ہی تھی۔

اب سمجھا کریں نہ میں کھلے عام تو پکوڑوں کی دکان کا نہیں لکھ سکتا:rolleyes:
کیوں قیصرانی بھائی ٹھیک کہا نہ;)

یہ حال ہے کہ دکان کھول لی، اس کی مشہوری تک کا وقت آ‌گیا اور اب بتا رہے ہیں :(
 
فہیم

لائبریرین
یہ حال ہے کہ دکان کھول لی، اس کی مشہوری تک کا وقت آ‌گیا اور اب بتا رہے ہیں :(

لیکن میں‌ نے تو کبھی کروڑوں‌کی باتیں‌نہیں کیں۔
دکان میری کیسے ہوسکتی ہے۔

بات تو وہی تھی۔

کہ باتیں‌کروڑوں کی
دکان ہے پکوڑوں کی
:blush:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لائبریری کے گوشہ صحبت میں پکوڑے کہاں سے آ گئے۔ اگر آ ہی گئے ہیں تو ساتھ میں چائے بھی ہو جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین

شمشاد بھائی ، ابو کاشان بھائی ،

اگر ہر صفحہ الگ الگ ہے تو بہت آسانی رہے گی ۔ اس لحاظ سے تمام اسکین صفحات کی تعداد 394 کا نصف ہو گی یعنی ہر ایک اسکین صفحہ میں کتاب کے دو صفحات شامل ہوں گے ، یہی بات ناں ؟ اگر اس سے مختلف ہو تو بتائیں پلیز ۔ شکریہ

جی بالکل ایسے ہی ہے جیسا کہ آپ نے اوپر لکھا ہے۔
 
Top