اور یہ بھی بتاتی چلوں کہ ہمارے جشن کی تقریب کا انتظام یہاں ہوا ہے۔ ابھی تیاریاں جاری ہیں۔ محفل کے دو تین حضرات جو آپ کو غائب نظر آ رہے ہیں۔۔ وہ یہیں کرسیاں لگانے میں مصروف ہیں۔
زہرا بیٹا آپ کو کیا پیش کیا جائے، کچھ یہیں منگوا لیں یا آپ چاہیں تو اس کمرے ہال کی طرف نکل جائیں وہاں لوازمات رکھوا دیئے ہیں میں نے۔ اور ہاں وہیں قریب ہی تعاون کا صندوق بھی رکھا ہوا ہے۔
نہیں بھیا ابھی تو کچھ نہیں چاہیے اور تمام لوازمات کا طائرانہ جائزہ لے آئی ہوں زبردست ہے سب۔۔ اور تعاون کے صندوق کی داستان بھی اڑتے اڑتے پہنچی ہے ہم تک۔۔۔بس ذرا محتاط ہو کر اور میرے "تعاون" کی ضرورت تو آپکو پڑے گی ہی