تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
معافی چاہتا ہوں یاد نہیں رہا اب میں کسی کو نہیں‌بتاؤں گا کہ صندوق کی چاپی ہمارے پاس ہے اور ہم بچ جانے والے پیسے ادھے ادھے کرے گے ;) اب ٹھیک ہے
 
ہاں اب ٹھیک ہے میں تو ویسے بھی کسی کو نہیں بتانے والا کہ جو شروعاتی رقم فراخدلی سے جمع کی وہ بھی شمشاد بھائی والے جوائنٹ اکاؤنٹ سے نکالی ہے۔ :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بالکل کسی کو بتانے کی ضرورت بھی نہیں ہے یہاں شگفتہ آپی بھی پھر رہی ہیں کہی ان کو پتہ نا چل جائے ورنہ ان کو بھی حصہ دار بنانا پڑے گا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

نہیں ، میں تو بالکل بھی نہیں سنا ، بس یہ صندوق چپکے سے لائبریری میں رکھ آنا ہے بعد میں ، جب بھر جائے تب :)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے بنک میں دیر ہو گئی، پیسے نکلوانے گیا تھا۔ خرم آپ آتے ہوئے سموے وغیرہ لیتے آنا۔ اور ہاں بِل اتنے کا ہی ہو جتنے پیسے خرچ کیئے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
مہمانوں کے استقبال کے لیے ان پر پھولوں کی پتیاں پھینکی جائیں گی۔۔ اور آتش بازی کا زبردست مظاہرہ ہو گا۔:grin:

ایسے۔۔


birthday%20fireworks.png


rose_cannon.jpg
 

ماوراء

محفلین
اور یہ بھی بتاتی چلوں کہ ہمارے جشن کی تقریب کا انتظام یہاں ہوا ہے۔ ابھی تیاریاں جاری ہیں۔ محفل کے دو تین حضرات جو آپ کو غائب نظر آ رہے ہیں۔۔ وہ یہیں کرسیاں لگانے میں مصروف ہیں۔

تقریب کی تیاریوں کی ایک جھلک۔۔:grin:

wedding_decoration_red_carpet_hire_sydney.jpg
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام زہرا۔۔۔کیسی ہیں؟ سالگرہ کے لیے کیا تیاریاں چل رہی ہیں؟ ایک کیک تو آپ کی طرف سے ہونا چاہیے۔
 

زھرا علوی

محفلین
میں بلکل ٹھیک ماورا دن بھر اسی کی تیاری میں تو مصروف رہی:( ہوں بس کچھ ہی دیر میں یہاں پہنچ جاتا ہے۔۔۔ اب میں ذرا خود کی تیاری بھی کر لوں۔۔۔۔:):):)
 
زہرا بیٹا آپ کو کیا پیش کیا جائے، کچھ یہیں منگوا لیں یا آپ چاہیں تو اس کمرے ہال کی طرف نکل جائیں وہاں لوازمات رکھوا دیئے ہیں میں نے۔ اور ہاں وہیں قریب ہی تعاون کا صندوق بھی رکھا ہوا ہے۔
 

زھرا علوی

محفلین
نہیں بھیا ابھی تو کچھ نہیں چاہیے اور تمام لوازمات کا طائرانہ جائزہ لے آئی ہوں زبردست ہے سب۔۔ اور تعاون کے صندوق کی داستان بھی اڑتے اڑتے پہنچی ہے ہم تک۔۔۔بس ذرا محتاط ہو کر اور میرے "تعاون" کی ضرورت تو آپکو پڑے گی ہی :):)
 
Top