تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے یہ چراغاں کرنے والے بھی پہنچ گئے، چلو بھئی جلدی سے یہ لڑیاں وغیرہ لگا دو۔ اور ہاں ذرا ترتیب سے کہ دیکھنے میں روشنی کی قطاریں اچھی لگیں۔
 
ارے زہرا بیٹا آپ جا رہے ہیں۔ ٹھیک ہے جیا اپیا کو لیتی جائیے۔ کچھ اور خریداری کرنی ہے تو یہ کریڈٹ کارڈ لیتی جائیے۔ کیش پرس میں رہنے دیجئے یہاں ضرورت پڑتی ہے اکثر۔

ایک کوئی ٹائی ٹھیک ٹھاک دیکھ کر میرے لئے لے لیجئے گا۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ نہیں نہیں بیٹا اور کچھ نہیں۔ بس ذرا جلدی لوٹ آئیے گا۔ :)
 

تعبیر

محفلین
پہلے تو سب سلام کرنے والوں کو وعلیکم السلام

پر میں کسے سلا کروں کہ جسے دیکھو یہاں سے وہاں دوڑا چلا جا رہا ہے
کوئی نظر ہی نہیں ارہا

جب تک ماوراء اور تعبیر آجائیں استقبالیہ پر رہنا ہے ۔

میں آگئی شگفتہ اور ماوارء بھی یہیں کہیں مصروف ہونگی :)
 
اوہ حسن بھائی اس کی فکر مک کیجئے اس کا تو کنتریکٹ دے رکھا ہے۔ ابھی جیسے جیسے بھیڑ بڑھے کی لوازمات آتے جائیں گے۔
 
تعبیر اپیا آپ لوگوں کے استقبال کا کام سنبھال لیجئے۔ ماوراء اپیا اور دوسرے لوگ اناؤنسمینٹ کر لینگے۔ مجھے ذرا انتظامی امور زیادہ ہیں۔ خیر میں وقفے وقفے سے آتا رہوں گا۔ اور ہاں آپ لوگ اپنے کام بدلتی رہئیے گا۔ یہ نہیں کہ ایک بندہ ایک ہی کام پہ لگ گیا۔ :)
 

زھرا علوی

محفلین
cherry-blossom-wedding-cake.JPG


لیجیے خواتین و حضرات کیک جو میری طرف سے آنا تھا پیش خدمت ہے۔۔آج سارا دن اسی کو بیک کرنے میں گزر گیا۔۔۔۔ امید ہے سب کو پسند آئے گا۔۔۔
 
اوہ بیٹا یہ آپ نے خود تیار کیا ہے۔ بہت خوب۔ :)

چلئے پہلے مجھے کھلائیے۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ہوں بدماش بچی۔ یہ کیا کر دیا۔ لاؤ نیپکن اٹھاؤ۔ یہ جیا اپیا کو کہاں چھوڑ آئیں آپ؟
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا اہم موقع اور ماوراء ابھی تک نہیں آئی، لگتا ہے آج اس کا نیٹ جواب دے گیا۔
 

زھرا علوی

محفلین
بھائی ذرا صبر کریں سب کو آ تو لینے دیں۔۔۔۔
اور جیا کو تو مالن کے پاس چھوڑ آئی ہوں وہ گجرے بنوا کر ہی لائے گی۔۔۔۔۔:):):)
 
گاڑی آپ لے آئی ہونگی تو وہ آئینگی کیسے؟ ایسا کیجئے انھیں فون کیجئے اور اگر سب کچھ تیار ہو گیا ہو تو جائیے اور لے کے آجائیے اپیا کو۔ :)
 
ہائیں! تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پہلے رکشے سے گھر گئیں پھر وہاں سے کیک اٹھایا پھر یہاں آئیں!! :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے مہمانوں کی فکر ہو رہی ہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ گرمی کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔
 
Top