تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

جی ہاں یہ پروگرام والنٹئری کنٹریبیوشن (رضاکارانہ تعاون باہمی) کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ جس میں جو رقم کم پڑ جائے گی وہ شمشاد بھائی کے ذمے اور جو فاضل بچ جائے گی وہ میری۔ :)
 

خرم

محفلین
ویسے یہ ہر چیز میں قربانی کا بکرا شمشاد بھائی کو ہی کیوں‌بنایا جاتا ہے؟
 

جیا راؤ

محفلین
السلام علیکم
ہم بھی حاصر ہو چکے ہیں جناب۔
تیاریاں تو اچھی خاصی چل رہی ہیں مگر حضرات سے گزارش ہے کہ فاضل رقم آدھی آدھی کرنے کے بجائے اس سے اگر ہر میز کے لئے سرخ گلابوں کے گلدستے خرید لئے جائیں تو کیسا ہے؟:)
 
نہیں ہم پہلے سے رقم اپنی جیب میں تھوڑی رکھ رہے ہیں۔ جس قدر خرچ کرا سکیں کرا لیں (اور چندہ بھی اسی تناسب میں دیں :) )۔ ہاں اگر اتفاق سے کچھ بچ گئی تو وہ بھی جشن کے اختتام کے بعد۔ :)
 

جیا راؤ

محفلین
زور رقم کے بچانے پر ہی ہے۔ :grin:

شکریہ زہرا خیال پسند کرنے کا۔ میں سوچ رہی ہوں کہ جشن میں ہم بھی کیوں نہ گجرے وغیرہ پہن کر آئیں، کیا خیال ہے آپ کا؟ :)
 

الف عین

لائبریرین
سموسے میری طرف سے۔۔۔۔ چائے تو آ گئی نا۔۔۔۔ شمشا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔د
 
بھئی یہاں ھند میں ٹھیک 12 بج رہے ہیں اور اگلے دن کی شروعات یعنی اب میں مکمل طور پر سالگرہ کے موڈ میں آجاتا ہوں۔ :)

سالگرہ مبارک ہو! :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
مہمان آنے والے ہیں، اب میزبانوں کو بھی تیار شیار ہو کر سٹیج پر آ جانا چاہیے۔
 
ہیلو ہیلو مائک ٹیسٹنگ ہیلو!

ہیلو ون ٹو ٹھری ون ٹو تھری!!

خواتین و حضرات!
کیا آپ کو پتہ ہے کہ ایک اور مقابلہ شروع ہو چکا ہے۔

جی ہاں جشن کے دوران سب سے زیادہ مراسلوں کا مقابلہ۔ :) :) :)

جشن کے اختتام سے قبل ہماری کوشش ہے کہ محفل میں عام پیغامات کی تعداد تین لاکھ سے تجاؤز ہو جائے۔ :)

شرکت انتہائی آسان اور غیر مشروط ہے۔ پھر بھی اگر چاہیں تو آتے جاتے جابجا بکھرے صندوق برائے تعاون کا استعمال کر سکتے ہیں۔

چند باتیں صندوق برائے تعاون کے بارے میں۔ یہ انتہائی مضبوط اور جدید ساخت کے لاکروں کی مثل ہیں۔ ان سے چھیڑ چھاڑ کی صورت میں ایک گھنٹی میری جیب میں اور دوسری محفل کے تھانے میں بجتی ہے۔ اس میں رقم ڈالنے کا معقول انتظام ہے۔ (ہاں رقم نکالنے کے نظام میں کچھ خلل واقع ہو گیا ہے جسے جشن کے اختتام پر میں دیکھ لوں گا)۔
صندوق پر "تعاون فرمائیں آگے بڑھائیں" کے الفاظ کندہ ہیں۔ اس پر عمل کریں۔ آپ کی سہولت کے لئے سارے صندوقوں میں بہترین قسم کے پہیوں کا انتظام ہے۔ اور ایک مخصوص دائرے سے باہر لے جانے کی کوشش میں یہ میری جیب میں موجود آلے پر سمت اور دوری کے پیغامات بھیجتا ہے۔
ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ انھیں کبھی بھی اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔

اس صندوق کے مزید فیچرس جاننے کے لئے ہال نمبر تین میں موجود پکچر گیلری کی بائیں طرف کے قطار میں چارٹ ملاحظہ فرمائیں۔

والسلام!
 

شمشاد

لائبریرین
ان کے ہاں ابھی تاریخ بدلنے میں وقت ہو گا، ویسے بھی آپ نے بتایا نہیں کہ سالگرہ جی ایم ٹی کے وقت کے مطابق منائی جانی ہے یا اپنے اپنے ملک کے وقت کے مطابق؟
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی صندوقوں کی تعداد یاد ہے ناں کہ کتنے ہیں، ایسا نہ ہو کہ اختتام جشن پر چند ایک صندوق ہی کم ہو جائیں۔
 
21 صندوق اس وقت لان میں موجود ہیں اور بقیہ 16 ابھی یہاں لائے نہیں گئے ہیں۔ شاید کل صبح تک آجائیں۔ ابھی پورٹ فون کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاز جیسے ہی آتا ہے فوری طور پر عمل در آمد کیا جائے گا۔ عملہ تاخیر پر انتہائی معذرت خواہ تھا۔ :)
 
جی حسن بھائی یہ ادھر آجائیں اطمینان سے بیٹھیں۔ اور مشروبات سے لطف اندوز ہوں! :)

ادھر کیا دیکھ رہے ہیں اتنے غور سے۔ ارے بھائی یہ صندوق برائے تعاون ہے۔ جی ہاں باہمی تعاون کا صندوق۔ :) ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ جی ہاں جی ہاں کیوں نہیں بالکل شوق فرمائیے اسی مقصد کے لئے تو رکھ چھوڑا ہے۔ ویسے ہال اور لان میں مشروبات کی ٹرالیوں کے ساتھ ساتھ اسے بھی پائیں گے۔ اس لئے جب جی کرے۔۔۔ :)
 

زھرا علوی

محفلین
بھیا ہمارے گجرے کہاں ہیں اب تک آئے کیوں نہیں:( جیا بھی کب سے پوچھ رہی ہے۔۔۔
اور آپ ادھر ادھر گھوم رہے ہو
 
اوہ ارے بیٹا میرے دھیان سے اتر گیا۔ کسی کو بھیجا تھا ادھر۔۔۔۔۔۔
ارے ہاں یہ لیجئے میرا سیل فون اس میں چمپا مالن کا نمبر ہوگا ذرا فون کرکے پوچھئے کہ اب تک باقی کے پھول گجرے کیوں نہیں آئے۔ میرا نام بتا دینا۔ ہاں اور اگر دیر ہو تو گاڑی کی چابی لے لینا اور کسی کو ساتھ لے کر اس کے یہاں جاکر خود لے آنا۔ اور ہاں اس کی ڈائری میں حساب لکھوا دینا۔ ورنہ کبھی کبھی گھپلا کر جاتی ہے بڑھیا۔ :)
 
Top