لال مسجد آپریشن۔۔۔ایک تلخ سوال

ساجداقبال

محفلین
ممکن ہے اس پوسٹ کو فرقہ واریت کا شاخسانہ سمجھ کر ختم کر دیا جائے لیکن بہرحال میں یہ سوال ضرور پوچھنا چاہوں گا۔ پہلے آپ یہ ویڈیو دیکھیے:
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=OhAr2C_zpRk[/youtube]​
یہ افواہیں یہاں پہلے ہی گردش کر رہی تھیں کہ اس آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی اور کمانڈوز شیعہ تھے۔ کیا یہ سچ ہے؟ اگر ہاں تو کیا یہ حکومت کی جانب سے فرقہ واریت کو استعمال کرنے کی بدترین مثال نہیں؟
 
خاور بلال

محفلین
ساجد!
لال مسجد کے موضوع پر ہونے والے ڈسکشن میں‌ جاکر دیکھ لیں‌ آپ کو اس سوال کا جواب مل جائے گا۔

یہاں‌ پہ لوگ باتیں‌ تو کرتیں‌ ہیں ‌بڑی بڑی کہ مسلکی اختلاف کو بھلا دینا چاہئے۔ لیکن لال مسجد کے معاملے میں‌ لوگ اپنا مسلکی اختلاف نہیں بھلا سکے شیعہ مکتبہ فکر اور اھلسنت حضرات لال مسجد کے معاملے میں‌ حکومت پر کھل کر تنقید نہیں کرسکے اور یہ صاف طور پر مسلکی اختلاف کی بنا پر ہے۔ انسانیت سسک کر رہ گئی لیکن وہ لوگ جو مسلکی اختلاف رکھتے ہیں حکومت سے شاکی نہیں (ایسا سو فیصد نہیں کیونکہ اچھے انسان تو ہر جگہ ہوتے ہیں)۔ اگر حکومت کی یہی سفاکی اور درندگی کسی اور معاملے میں ہوتی تو مجھے یقین ہے یہی لوگ ایک ٹانگ کھڑے ہوکر مظلوموں کے حق میں‌شور مچارہے ہوتے۔

شاعر سے معذرت کے ساتھ:

یادِ لال مسجد عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
 
زیک

مسافر
ممکن ہے اس پوسٹ کو فرقہ واریت کا شاخسانہ سمجھ کر ختم کر دیا جائے لیکن بہرحال میں یہ سوال ضرور پوچھنا چاہوں گا۔ پہلے آپ یہ ویڈیو دیکھیے:
یہ افواہیں یہاں پہلے ہی گردش کر رہی تھیں کہ اس آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی اور کمانڈوز شیعہ تھے۔ کیا یہ سچ ہے؟ اگر ہاں تو کیا یہ حکومت کی جانب سے فرقہ واریت کو استعمال کرنے کی بدترین مثال نہیں؟

ویڈیو میں تو ایسی کوئی بات نہیں۔

ایک فرقہ‌واریت کی کسر رہ گئی تھی!!! یہ پاکستان آپ ہی کو مبارک ہو!!!!
 
نبیل

تکنیکی معاون
یقیناً ہماری تباہی کے لیے کسی باہر کے دشمن کی ضرورت نہیں رہ گئی۔ ہم اپنے ہاتھوں ہی خود کو تباہ کرنے کے مکمل طور پر اہل ہیں۔ لال مسجد پر آپریشن کے وقت انہیں خارجی قرار دے کر ان کے قتل عام کی حمایت کی جا رہی تھی اور اب فوج کے شیعہ عنصر کا شوشا چھوڑ کر نئے فساد کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

آپ دوست اظہار رائے کی آزادی کا ضرور استعمال کریں لیکن اگر آپ کو اسلام اور پاکستان سے ذرہ برابر بھی وابستگی ہے تو کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اس کے اثرات پر غور ضرور کیا کریں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، مجھے بھی اس ویڈیو میں اہل تشیع کا ذکر نہیں ملا۔ آپ کچھ وضاحت کریں گے کہ آپ کو یہ "خصوصی انفارمیشن" کہاں سے مہیا ہوئی تھی؟ اور فرض کیا کہ آپریشن میں شامل فوجی شیعہ تھے، تو کیا شیعوں کا مسجد کو آگ لگا دینا اور قرآن کی بے حرمتی کرنا معمول کی بات ہے؟
 
ممکن ہے اس پوسٹ کو فرقہ واریت کا شاخسانہ سمجھ کر ختم کر دیا جائے لیکن بہرحال میں یہ سوال ضرور پوچھنا چاہوں گا۔ پہلے آپ یہ ویڈیو دیکھیے:
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=OhAr2C_zpRk[/youtube]​
یہ افواہیں یہاں پہلے ہی گردش کر رہی تھیں کہ اس آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی اور کمانڈوز شیعہ تھے۔ کیا یہ سچ ہے؟ اگر ہاں تو کیا یہ حکومت کی جانب سے فرقہ واریت کو استعمال کرنے کی بدترین مثال نہیں؟

میرا خیال ہے کہ یہ ایک نفسیاتی مسئلہ ہے۔ بہت سے لوگوں کا ذھن سن ہوکررہ گیا ہے لال مسجد کے واقعہ پر۔ وہ لوگ جو فوج کی بہت تعظیم کرتے تھے یہ یقین کرنے پر تیار ہی نہیں ہیں‌کہ یہ کارنامہ پاکستانی فوج نے کیا ہے۔میں‌فوج کا قطعی مخالف نہیں ہوں ۔ مگر جب یہ قابل تعظیم فوج کا یہ کارنامہ لوگ دیکھتے ہیں تو ذھن منتشر ہوجاتا ہے اور لوگ عجیب عجیب توجیہ پیش کرنا شروع کردیتے ہیں۔ کل کوئی یہ کہہ دے گا کہ قادیانیوں نے کیا ہے۔ بھائی مان کیوں نہیں لیتے کہ یہ پاکستانی فوج نے کیا ہے۔ یہ فوج کوئی اسلامی نہیں۔

ئ
 
نبیل

تکنیکی معاون
باسم، یہ تو کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ یہ افواہیں ہیں، لیکن ہماری اکثریت انہیں افواہوں پر یقین کر لیتی ہے۔
 
ساجداقبال

محفلین
میں نے محض کنفرمیشن چاہی تھی، میں نے کہیں بھی اپنا فتویٰ نہیں لگایا کہ یہ خبر واقعی درست ہے۔ غازی نے جن نعروں کا ذکر کیا ہے میرے خیال میں وہ شیعہ ہی لگاتے ہیں۔ میرا سوال حکومت کا فرقہ واریت استعمال کرنے سے متعلق تھا نہ کہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ شیعہ قرآن اور مسجد کی توہین کرتے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
پہلے تو مجھے خوشی ہے کہ منتظمین نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ نہیں کیا اور ایک مثبت رویہ رکھتے ہوئے اس اہم مسئلے پر اراکین کو موقع دیا کہ وہ اپنی آراء اور تجاویز کو سب کے سامنے پیش کریں ۔

اس ضمن میں اگر میں کچھ کہنا چاہوں گا تو فی الحال ابھی اتنا کہ یہ وہ عوامل ہیں ‌اور رویے ہیں جو مسلمانوں کے زوال کا سبب بنے ہیں ۔ مسلمانوں کی آبادی ہم اس کرہِ ارض پر ایک ارب سے زائدگردانتے ہیں‌۔ مگر فرقہ وارنہ نظریات ، خود ساختہ ایمان اور نفرتوں کے رویوں کو دیکھا جائے تو اس ایک ارب آبادی کا حجم کہیں سے بھی چند لاکھ سے زائد نظر نہیں آتا ۔ اور یہ چند لاکھ ہی اس بات پر متفق ہیں کہ ام مسلمہ کسی گروہ کا نام نہیں بلکہ ایک اللہ کی اطاعت کرنے والے اور اس کے بھیجے ہوئے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیروی کرنے والوں کے اتحاد کا ایک نام ہے ۔

وصالِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد شیطانیت قوتیں اس " سچائی اور حق " کے راستے کو سبوتاز کرنے کے کے لیئے تیزی سے عمل پیرا ہوگئیں ۔ اور یہ قوتیں اس قدر تیزی سے عمل پیرا ہوئیں کہ خلفائے راشدین میں سے تین صحابہ کرام ( رض ) کو شہید کر دیا گیا ۔ حسب و نسب ، ملک و ملکویت ، زبان و رنگ کی تفریق کی اس قدر تشہیر کی گئی کہ عربی اور عجمی کا فرق ماننے سے بھی گریز کیا گیا ۔ اور پھر سب نے دیکھا کہ اس تفریق کی وجہ سے گروہ وجود میں آئے ۔ اور یہ سلسلہ اتنا دراز ہوا کہ آج ہم مسلمانوں کی ایک ارب آبادی کو ایک ارب کہنے سے پہلے کئی دفہ سوچتے ہیں کہ کیا یہ اعداد و شمار صحیح ہیں‌ کہ نہیں ۔؟

اسلام اپنے پانچ ستونوں پر کھڑا ہوا ہے ۔ قرآن نے بھی ان ستونوں پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔ مگر ہم نےان ستونوں پر اپنی تفریق اپنی ضرورتوں اور اقتدار تک رسائی کی نوعیت پر کر لی ہے ۔ ( کہ عالم اسلام میں زیادہ تر اقتدار کا حصول ہی کسی ایک گروہ کے لئے محرومی اور نفرت کا سبب بننا ہے ) ۔ اور گذشتہ 1400 سالوں کے سفر میں یہ نفرتیں اور احساسِ محرومی اس قدر پھیلی کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ یہ گروہ بندیاں شعیہ سنیوں سے نکل کر ایسے ایسے گروہوں‌کو جنم دے چکی ہے ۔ جن کا صرف یہ عقیدہ رہ گیا ہے کہ ان کے سوا اب سب واجب ِ قتل ہیں ۔

مسلمانوں کے زوال پر لکھنے جائیں تو کئی اور بھی عوامل سامنے آئیں گے ۔ مگر یہاں جو موضوع اٹھایا گیا ہے اس کی مناسبت سے اگر بات کی جائے تو یہ بلکل سامنے کی بات ہے کہ ہمارا کوئی خارجی دشمن نہیں ہے ۔ ہم سب خود ہی ایک دوسرے کے لہو کے پیاسے ہیں ۔ اختلافات کی نوعیت سیاسی ہو ، نظریاتی ہو یا پھر اختلافی ہی ہو تو ہم سامنے والے کی بات سننےکی تو کیا ۔۔۔ اس کا وجود برداشت بھی نہیں کر سکتے ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ ہمارا اس " اتحادِ مسلمین " سے دوسرے لوگ ضرور فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ اور ہم لوگ اپنی کوتاہیوں ، جہالت اور کمزوریوں کو چھپانے کے لیئے بیرونی قوتوں پر الزام تراشی کرتے ہیں ۔

شیعہ ، سنی ، دیو بندی ، بریلوی ، شافعی ، مالکی یہ سب کیا ہے ۔۔۔ یہ ہم سب مسلمانوں کی تفریق ہے ۔؟ ۔ سب اگر یہ مانتے ہیں کہ یہ طریقیت ہے اور سب کا راستہ ایک ہی ہے تو تو ایک دوسرے پر یہ کفر کے فتوے کیسے ۔ ؟ ہم سب اپنے اعمال اور نیت کے برعکس ظاہری ایمان کو کیوں ترجیح دیتے ہیں ۔ سب کا ایک ہی قبلہ ہے تو ایک دوسرے کی طرف پیٹھ کیوں کر لیتے ہیں ۔ ؟ ایک اللہ اور ایک رسول کو مانتے ہیں تو اپنی سوچوں میں ان کا الگ الگ تصور پھر کیوں موجود ہے ۔ ؟ کیا یہ مسلمانوں کی تقسیم نہیں ہے ، ؟ ۔ کیا کبھی ہم نے اس پر سوچا ہے کہ ہمارے درمیان اختلافات و نظریات اور عقائد کی خلیج پیدا کرنے والے کون ہیں ۔ شیعوں کو سنیوں اور سنیوں کو شیعوں پر قتل پر آمادہ کرنے والے عناصر کہاں سے آئے اور ان کا آخر کیا مقصد ہے ۔ اگر ہم اس سچ تک پہنچ جائیں تو عقد کھلے گا کہ یہ صرف ہم مسلمانوں کے بچے کچے اتحاد اور ایمان کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے ۔ اور اس کا تدارک اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اس سنی اور شیعوں کے نفرتوں کے دائرے سے باہر آئیں ۔ اگر ایسے ہی منفی عقائد اور اختلافات رہے تو ہم اپنے دشمنوں کے خلاف اپنے دفاع میں کوئی مثبت قدم کیسے اٹھا سکتے ہیں ۔ فرقوں یا گروہوں کی یہ تقسیم ہم کو کیا ایسی طاقت فراہم کر سکتی ہے کہ ہم سب اتحادِ مسلمین کا نمونہ بن سکتے ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ یہ ناممکن ہے ۔ ممکن صرف اس صورت میں ہے کہ اگر ہم ایک اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کریں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کی اہمیت سمجھیں تو شاید ہماری بقا کے تھوڑے بہت آثار پیدا ہوجائیں ۔
اللہ ہم کو معاملے کی سمجھ دے اور شیطانیت کے پیروکار خواہ وہ سنیوں میں ہوں یا شیعوں میں ۔۔۔ ہمیں ان کی پہچان کروا اور ہم کو اتنی طاقت اور ایمان دے کہ ہم ان کا اپنی صفوں میں سے خاتمہ کرسکیں ۔ آمین
 
ساجداقبال

محفلین
معاف کیجیے گا ظفری میں آپ کی کسی بات سے بھی اختلاف نہیں کرتا لیکن میرا سوال قطعی وہ نہیں جسکے جوابات اوپر سے لیکر آپکی تحریر تک دئیے جارہے ہیں۔ آپکی باتیں اس امر کی تائید تو ضرور کرتی ہیں کہ یہ اختلافات اور گروہ بندیاں موجود ہیں۔ میرا سوال اسی گروہ بندی کو حکومت کی جانب سے استعمال کرنے کی خبر ٹھیک یا غلط ہونے کا تھا۔ اگر آپ سب حضرات کا یہ خیال ہے کہ میں شیعہ یا کسی اور فرقہ، مسلک کا ناقد ہوں تو معاف کیجیے میرے ایسے کوئی خیالات نہیں۔ میرے اچھے دوست شیعہ مسلک سے بھی ہیں اور دوسرے مسالک سے بھی۔
 
ظفری

لائبریرین
میں بھی معافی چاہوں گا کہ میں نیبل کا یہ پیغام کوٹ کرنا بھول گیا تھا جو درج ذیل ہے ۔

یقیناً ہماری تباہی کے لیے کسی باہر کے دشمن کی ضرورت نہیں رہ گئی۔ ہم اپنے ہاتھوں ہی خود کو تباہ کرنے کے مکمل طور پر اہل ہیں۔ لال مسجد پر آپریشن کے وقت انہیں خارجی قرار دے کر ان کے قتل عام کی حمایت کی جا رہی تھی اور اب فوج کے شیعہ عنصر کا شوشا چھوڑ کر نئے فساد کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

آپ دوست اظہار رائے کی آزادی کا ضرور استعمال کریں لیکن اگر آپ کو اسلام اور پاکستان سے ذرہ برابر بھی وابستگی ہے تو کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اس کے اثرات پر غور ضرور کیا کریں

میں نے انہی بنیادوں پر اپنے اظہارِ خیال کیا تھا ۔ ورنہ ایسے حالات میں جب ملک میں فرقہ وارنہ آگ کے ساتھ انتہا پسندی اور پھر لال مسجد کے حوالے سے جو انتشار پھیلا ہوا ہے اس کے سامنے رکھتے ہوئے آپ کی پوسٹ پر کوئی تبصرہ جو شیعی کمانڈوں کے ایکشن کے بارے میں کیا جائے مذید بحث برائے بحث کا ماخذ بن سکتا تھا ۔

اور میں نے یہ تجزیہ آپ کے حوالے سے پیش نہیں‌ کیا تھا ۔ میں نے ایک اجتماعی مسئلے کی طرف نشان دہی کی تھی ۔ معلوم نہیں ۔۔۔ آپ نے اپنے اور اپنے شیعہ دوستوں کے بارے میں تعلقات کی وضاحت کیوں ضروری سمجھی ہے ۔ میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، آپ کی وضاحت عذر گناہ بد تر از گناہ لگ رہی ہے۔

اگر تلخ سوال پوچھے ہی جا رہے ہیں تو کچھ اور تلخ سوال بھی پوچھے جا سکتے ہیں، جیسے کہ۔۔

کیا غازی برادران کے والد عبداللہ پوری عمر فرقہ واریت پھیلانے میں مصروف نہیں رہے اور کیا ان کے صاحبزادوں نے ان کے اس مشن کو آگے جاری نہیں رکھا؟
کیا "مولانا" عبدالعزیز کو موصول ہونے والی بشارتیں سچی تھیں جن پر وہ اب بھی بضد ہیں؟
کیا یہ سچ ہے کہ عبدالرشید غازی اور ان کے ساتھیوں کو جیش محمد کے جہادی لے ڈوبے جنہوں نے انہیں یرغمال بنایا ہوا تھا؟

لال مسجد کے سانحے کا ہم سب کے دل پر بہت اثر ہوا ہے اور لوگ اس کی المناکی پر اشکبار ہوئے ہیں۔ لیکن اس سے یہ حقیقت نہیں چھپ سکتی کہ غازی برادران خدا کے اور قوم کے مجرم ہیں۔ وہ خود فریبی میں مبتلا تھے اور انہوں نے معصوم لوگوں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ہلاکت میں ڈالا۔
 
ساجداقبال

محفلین
وہ اسلئے کہ میری پوسٹ کا غلط مطلب لیا گیا اور بنیادی سوال سے ہٹ کر اپنی تباہی اور دوسرے جوابات لکھے گیا جس سے مجھے یہی تاثر ملا کہ میری پوسٹ کا مطلب شیعہ سنی فساد کو ہوا دینے کی کوشش سمجھا گیا۔ بہرحال میں معذرت چاہوں گا کہ میں نے بقول نبیل بھائی ایسی پوسٹس کے ردعمل کا سوچے بغیر یہ تحریر پوسٹ کی۔ سب دوستوں سے معذرت اور نبیل بھائی سے درخواست کہ وہ بیشک اسے حذف کر دیں۔
 
رضوان

محفلین
ہمت علی کی اس بات میں خاصا وزن ہے
میرا خیال ہے کہ یہ ایک نفسیاتی مسئلہ ہے۔ بہت سے لوگوں کا ذھن سن ہوکررہ گیا ہے لال مسجد کے واقعہ پر۔ وہ لوگ جو فوج کی بہت تعظیم کرتے تھے یہ یقین کرنے پر تیار ہی نہیں ہیں‌کہ یہ کارنامہ پاکستانی فوج نے کیا ہے۔میں‌فوج کا قطعی مخالف نہیں ہوں ۔ مگر جب یہ قابل تعظیم فوج کا یہ کارنامہ لوگ دیکھتے ہیں تو ذھن منتشر ہوجاتا ہے اور لوگ عجیب عجیب توجیہ پیش کرنا شروع کردیتے ہیں۔ کل کوئی یہ کہہ دے گا کہ قادیانیوں نے کیا ہے۔ بھائی مان کیوں نہیں لیتے کہ یہ پاکستانی فوج نے کیا ہے۔ یہ فوج کوئی اسلامی نہیں۔
اسوقت شیعہ سنی کا مسئلہ پاکستان کی حد تک عوام میں تو قطعًا زیرِبحث نہیں ہے ہاں ہماری ایجنسیوں سے قطعًا بعید نہیں کہ اصل ایشو سے بھٹکانے کے لیے یہ آتش بھی بھڑکادیں۔
صوبہ سرحد میں بنگش اپنے گھروں سے بےگھر ہوچکے ہیں لیکن بوجوہ فرقہ ورانہ تشدد باوجود نام نہاد مقامی طالبان کی کوششوں کے باقی علاقوں میں نہیں پھیل سکا۔
اب عام مسلمان اس ہنود ویہود کی سازش اور شیعہ سنی چکر سے کافی بالاتر ہو کر سوچتے ہیں ہاں مسیتیے ابھی تک رنگ برنگی پگڑیاں پہنے اور عجیب و غریب گیٹ اپ کرکے اپنی ڈگڈگی بجا رہے ہیں مصیبت یہ ہے کہ آبادی بہت ہے اور کام کم لہٰزا وقت گزاری کے لیے کافی مجمع اکٹھا ہو جاتا ہے۔
بھائی ظفری آپ وہاں بیٹھ کر خوامخواہ ہول کھارہے ہو اور پاکستان کے مستقبل کے لیے فکر مند ہو یہاں اللہ کا فضل ہے قوم کڑاہی کھارہی ہے جب تک مرغے دستیاب ہیں موج ہورہی ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
بھائی ظفری آپ وہاں بیٹھ کر خوامخواہ ہول کھارہے ہو اور پاکستان کے مستقبل کے لیے فکر مند ہو یہاں اللہ کا فضل ہے قوم کڑاہی کھارہی ہے جب تک مرغے دستیاب ہیں موج ہورہی ہے۔
صحیح کہتے ہو رضوان ۔۔۔۔ مجھے مرغوں کے کڑکڑانے کی آواز یہاں تک آرہی ہے ۔ میں‌کوشش کروں‌گا کہ ' اتحاد المسلین " کا راگ الاپنا اب بند ہی کردوں کہ کہ قوم کو اس سے بھی ضروری کام ہیں ۔
 
ظفری ایسی مایوسی کی بات نہیں ہے اور یقین جانو تمہاری بات لوگ غور سے سن رہے ہیں اور تمہاری اس سوچ سے خاموش اکثریت متفق ہے چاہے وہ فورم پر لکھ کر اظہار کرے یا نہ کرے۔ تم خود دیکھ لو کہ اس اہم مسئلہ پر کئی دفعہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے کئی پوسٹس ہوئیں مگر کامیاب نہ ہو سکیں اور نہ ہی یہ پورا واقعہ عوام میں فرقہ واریت کو ہوا دے سکا چاہے اس کی کوشش کسی بھی فریق کی طرف سے ہوئی ہو۔
اس پورے واقعہ پر بہت لوگوں سے جو اسلام آباد میں مقیم ہے میری گفتگو ہوئی ہے مگر اللہ کا شکر ہے کہ کسی نے اسے فرقہ واریت کی نظر سے نہیں دیکھا اور مجھے یقین ہے کہ عوام کا مجموعی شعور اب اس سطح پر ہے کہ کوئی اسے غلط راہ پر نہیں ڈال سکے گا اور نہ محدود کر سکے گا۔ اس دھاگے پر ہی ہم دیکھ سکتے ہیں ساجد صاحب سے یہ غلطی ہوئی بھی تو انہیں اس غلطی سے رجوع کرنا پڑا اور اس مثال سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اب فرقہ واریت کے جھانسے میں قوم نہیں آئے گی اور اصل حقائق تک پہنچے بغیر باتوں کا یقین بھی نہ کرے گی۔
 
سید ابرار

محفلین
اگر تلخ سوال پوچھے ہی جا رہے ہیں تو کچھ اور تلخ سوال بھی پوچھے جا سکتے ہیں، جیسے کہ۔۔

کیا غازی برادران کے والد عبداللہ پوری عمر فرقہ واریت پھیلانے میں مصروف نہیں رہے اور کیا ان کے صاحبزادوں نے ان کے اس مشن کو آگے جاری نہیں رکھا؟
کیا "مولانا" عبدالعزیز کو موصول ہونے والی بشارتیں سچی تھیں جن پر وہ اب بھی بضد ہیں؟
کیا یہ سچ ہے کہ عبدالرشید غازی اور ان کے ساتھیوں کو جیش محمد کے جہادی لے ڈوبے جنہوں نے انہیں یرغمال بنایا ہوا تھا؟

لال مسجد کے سانحے کا ہم سب کے دل پر بہت اثر ہوا ہے اور لوگ اس کی المناکی پر اشکبار ہوئے ہیں۔ لیکن اس سے یہ حقیقت نہیں چھپ سکتی کہ غازی برادران خدا کے اور قوم کے مجرم ہیں۔ وہ خود فریبی میں مبتلا تھے اور انہوں نے معصوم لوگوں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ہلاکت میں ڈالا۔

ان ”تلخ سوالات“ کا جتنا ”تلخ جواب “ حکومت نے دیا ہے ، میرے خیال سے وہی کافی ہے ، مزید ”تلخ‌ جوابات “ سننے کی ہمت نھیں ہے ،
 
سید ابرار

محفلین
میرا خیال ہے کہ یہ ایک نفسیاتی مسئلہ ہے۔ بہت سے لوگوں کا ذھن سن ہوکررہ گیا ہے لال مسجد کے واقعہ پر۔ وہ لوگ جو فوج کی بہت تعظیم کرتے تھے یہ یقین کرنے پر تیار ہی نہیں ہیں‌کہ یہ کارنامہ پاکستانی فوج نے کیا ہے۔میں‌فوج کا قطعی مخالف نہیں ہوں ۔ مگر جب یہ قابل تعظیم فوج کا یہ کارنامہ لوگ دیکھتے ہیں تو ذھن منتشر ہوجاتا ہے اور لوگ عجیب عجیب توجیہ پیش کرنا شروع کردیتے ہیں۔ کل کوئی یہ کہہ دے گا کہ قادیانیوں نے کیا ہے۔ بھائی مان کیوں نہیں لیتے کہ یہ پاکستانی فوج نے کیا ہے۔ یہ فوج کوئی اسلامی نہیں۔

ئ
میں نے ابھی چند دنوں پھلے جناب افضل صاحب کے حوالے سے پاکستانی فوج کی نفسیات کے بارے میں ایک اقتباس نقل کیا تھا ، اس کا حوالہ یہ ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=165476#post165476
اس کو پڑھنے کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے ، کہ بنیادی طور پر پاکستانی فوج ” لبرل فاشزم “ سے متاثر ہے ،
اس قسم کے نظریات والے لوگ عموما ”مذھب “ سے بیزار ہوتے ہیں ،اور ”مذھب “ یا ”اھل مذھب“ کی ان کے نزدیک کوئی ”جذباتی اہمیت“ نھیں ہوتی، ان کے لئے ”شیعہ بنیاد پرست “ یا ” سنی بنیاد پرست“ سب برابر ہیں ، اب ظاھر ہے کمانڈر ان چیف
جنرل پرویز مشرف تو شیعہ نھیں تھا ؟ میرے خیال میں تو یہ ”لبرل فاشزم “ کا ایک ”نمونہ“ ہے ،
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
ظفری بھائی اپ ناراض نہ ہوں اور ہمت بھی ناہاریں جس طرح ہمارے دوست نے کہا کہ خاموش اکثریت اپ کی باتوں سے فائدہ اٹھاتی ہے کل تو میرا دل بھی وقتی طور پر خفا ہوا تھا لیکن کیونکہ پیتا اور ہے چڑھتا کسی اور ہے اور درد کسی اور کو ہوتا ہے مگر پھر بھی برداشت کرنا پڑھتا ہے کل میں نے الجزیرا سے ریکارڈنگ کی ہے "Witness" اس میں ہوسٹ کے ساتھ آخری وقت تک شہید عبدالرشید کا رابطہ تھا ٹیلی فون پر مگر اس نے یہ نہیں کہا کہ میں "جیش محمد صلی اللہ علیہ وسلم" کے مجاہدین کے قبضے میں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
واجد، آپ خوبصورت الفاظ کا لبادہ اڑھا کر خون کے پیاسے دہشت گردوں کو مجاہد ثابت نہیں کر سکتے۔ اگر واقعی جیش کے دہشت گرد لال مسجد کی تباہی کے ذمہ دار ہیں تو خدا ہمیں ان کے شر سے محفوظ رکھے اور امت مسلمہ کو ایسے خارجیوں سے نجات عطا کرے۔
 
Top