qaral نے کہا:
مہوش کی بات کا لگتا ہے کو ئی جواب نہیں کسی کے پاس لال مسجد کے حامی خاموش کیوں ہیں جواب دیں ان کی بات سے میڈیا کے بکاؤ ہونے کا اندازہ بھی ہوتا ہے کہ وہ صرف وہاں کوریج کرتا ہے جہاں بات حکومت کیخلاف جا رہی ہو اور اس کیلئے مال پانی کر پٹ سیاست دان فراہم کرتے ہیں جو ملک کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں لال مسجد والوں کے پاسٹ پر ابھی تک میڈیا نے کچھ نہیں لکھا کیونکہ اگر ان کی منافقت سامنے آگئی تو یہ معاملہ ختم ہو جائے گا اور نت نئی مصالحہ دار خبریں نہیں بنیں گی ویسے بھی جن لوگوں نے میڈیا کو اپنا ہتھیار بنایا ہوا ہے وہ یہ نہیں چاہتے امریکہ اور بر طانیہ میں اگر میڈیا کو آزادی ہے تو وہ اپنا کام بھی امانت داری سے کر تا ہے بکاؤ نہیں ہے
قرال ،
معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے نہ کہ صرف طنز اور تشنیع سے کام لے کر ایک دوسرے پر الزام لگایا جائے۔ لال مسجد کے حامی کون کون ہیں کیا بتا سکتے ہیں آپ ؟ بات لال مسجد والوں کی نہیں حکومتی طرز عمل کی ہو رہی تھی اور اس میں حکومت کی کوتاہیوں کی جو اس سے پچھلے چھ ماہ سے ہو رہیں۔ آپ امریکہ میں بیٹھ کر کونسا میڈیا دیکھ رہے ہیں بتائیں گے مجھے؟
یہاں تو ہر چینل پر بشمول جیو ، آج ، اے آر ون ، ٹی ون مسلسل کوریج ہو رہی ہے لال مسجد کی اور لال مسجد کے طلبا کے ہتھیار بھی دکھائے جا رہے ہیں اور ان کی جلائی ہوئی عمارتیں بھی اور ٹاک شوز بھی جاری ہیں جس میں لال مسجد کی مذمت اور حکومتی کوتاہیوں کی تفصیل بھی جاری ہے۔ آپ کیا چاہتے ہیں کہ صرف لال مسجد والوں کی غلطیاں دکھائی جائیں اور حکومتی نااہلیوں پر پردہ پوشی کر دی جائے۔
آنسو گیس اور شیلنگ سے پورے جی 6 اور آب پارہ اور سیرینہ ہوٹل تک بچے بے ہوش اور شہری سخت تکلیف کا شکار ہیں ، کیا یہ لال مسجد والوں کی طرف سے ہو رہا ہے اور اسے میڈیا دکھائے تو وہ بکاؤ ہو جاتا ہے۔ 150 لوگ زخمی ہو چکے ہیں جن میں ستر سے زیادہ طالبات جامعہ حفصہ کی ہیں ( شاید ان کا کوئی تعلق بھی نہ ہو اس سارے معاملے سے ) مگر کیا وہاں انسانیت خاموش ہو جائے گی یا میڈیا کی جانبداری کو کوسیں گے ہم کہ کیوں اس نےیہ دکھایا۔
میڈیا کا اپنا ایک کیمرہ مین ہلاک اور دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے کیا یہ میڈیا نے خود پیسے دے کر کروایا ہے یا لال مسجد والوں کی حمایت کے لیے اپنے ورکروں کی بھینٹ چڑھائی ہے۔
چند ہفتے پہلے ایک صحافی نے مشرف سے سوال کیا تھا کہ آپ کیا اقدامات کر رہے ہیں لال مسجد کے سلسلے میں۔ کیا ان کی بجلی ، گیس معطل کرکے ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جاسکتی مگر اس وقت مشرف صاحب نے اس درخور اعتنا نہیں سمجھا کیونکہ وہ تو صرف طاقت کے استعمال کو ہی جانتے ہیں اور اسی سے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور معاملات کو اور بگاڑتے جاتے ہیں۔
میرا سوال ہے کہ کیا حکومت لال مسجد والوں کی بجلی ، گیس اور رسد کاٹ کر انہیں مجبور نہیں کر سکتی اور اب تک حکومت نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیا منصوبہ بندی کی تھی جبکہ لال مسجد والوں کی ہمت روز بروز بڑھتی جا رہی تھی۔
کیا حکومت اسے اہم ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال نہیں کر رہی مسلسل۔ کیا اس مسئلے کا حل صرف لاشیں گرانا ہی ہے ؟
مشرف صاحب کا ایک بیان چند دن قبل ہی آیا تھا کہ اگر میڈیا لاشیں نہ دکھائے تو لال مسجد آپریشن کر سکتا ہوں ، اس سے آپ مشرف صاحب کے مسائل حل کرنے کی حکمت عملی کا اندازہ کر سکتے ہیں