لال مسجد آپریشن شروع

ساجداقبال

محفلین
یہاں لال مسجد اور جامعہ حفصہ کیخلاف آپریشن شروع ہو چکا ہے۔ ابتدائی لڑائی میں رینجرز کے مطابق ان کا ایک اہلکار ہلاک ہو چکا ہے جبکہ جامعہ حفصہ کی کئی طالبات آنسو گیس کی شیلنگ سے شدید زخمی ہو گئی ہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
اپ ڈیٹ2:30۔۔۔۔
دونوں طرف سے وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی ہے۔ زیادہ تر آف ٹارگٹ۔۔۔ایک دوسرے کو خوفزدہ کرنے کیلیے۔
مسجد کے قریب عام لوگوں نے جنکا کسی فریق سے تعلق نہیں، نے رینجرز پر پتھراؤ شروع کر دیا ہے۔ رینجرز سامنے لڑکیوں کے سکول میں پوزیشن لیے ہوئے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور اینٹی ٹیرارسٹ سکواڈ نے چاروں طرف سے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کو گھیرا ہوا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
اپ ڈیٹ 3:40
صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، لال مسجد کی انتظامیہ نے کاروائی نہ روکنے کی صورت میں خودکش حملوں کی دھمکی دی ہے۔ کوئی وزیر مشیر صورتحال پر سرکاری موقف بتانے کیلیے موجود نہیں۔ وزیر داخلہ اٹلی میں نائب وزیر داخلہ لاہور میں جبکہ وزیراعظم پشاور میں ہیں۔ صدر اس صورتحال پر “اجلاس“ فرما رہے ہیں۔
 

اظہرالحق

محفلین
کچھ بھی نہیں ہونا ۔ ۔ ۔ صرف ایک اور وزیرستان کی کاپی اسلام آباد میں بن جائے گی ۔ ۔ ۔ جس میں صرف غریب مریں گے اور محلوں والے اجلاس کرتے رہیں گے ۔ ۔ ۔
 

ساجداقبال

محفلین
اپ ڈیٹ 4:10
لال مسجد کے سامنے سے ایمبولینس ہٹا لی گئی ہیں، جس کا مطلب طبل جنگ بج چکا ہے۔ اب فائرنگ انتہائی شدید ہوگئی ہے۔ بالکل جنگ کا سماں ہے۔
تھوڑی دیر پہلے لال مسجد کے طلباء اور عام لڑکوں نے وزارت ماحولیات کو جو قریب ہی واقع ہے، نذر آتش کر دیا ہے۔
ہنوز کسی سرکاری اہلکار بشمول ہمارے گدھے صدر کیطرف سے کوئی ریسپانس نہیں۔ کہیں انکا نعرہ “سب سے پہلے شاہراہ دستور“ تو نہیں بن گیا؟
 

ساجداقبال

محفلین
اپ ڈیٹ 4:35
کرک کے ایم این اے مولانا عبدالعزیز (شایدسرکار کیطرف سے) بطور ثالث آئے، کچھ دیر بعد بات چیت کے بعد لال مسجد سے اعلان ہوا کہ حکومت فائرنگ اور شیلنگ روک دے تو وہ بھی فائرنگ روک دینگے۔ اعلان کے بعد فائرنگ میں واضح کمی آئی ہے۔ تاہم طلباء اور کچھ مشتعل جوانوں نے منسٹری آف انوئرمنٹ میں تھوڑ پھوڑ جاری رکھی ہوئی ہے۔ بعض اطلاعات کی مطابق نزدیکی سکول بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ گلی محلوں میں موجود طلباء اور عام نوجوان جو شاید ابھی تک مسجد کی طرف سے ہونے والا اعلان نہیں سن سکے ہنگامہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وقفہ وقفہ سے شیلنگ اور فائرنگ جاری ہے۔
 

فرضی

محفلین
بے جا طاقت کا استعمال اس ملک کو لے دوبے گا۔ ہمارے جرنیل طاقت کے نشے میں مست ہیں اگر طاقت کے اس گھوڑے کو جلد لگام نہ دی گئی تو ان طالبات اور طالبعلموں کا قہر ان جرنیلوں کے گھروں پر بھی ٹوٹے گا۔ اسلام آباد سے صرف طلباء کے جنازے نہیں اٹھیں گے ۔ انشاءاللہ
 

qaral

محفلین
واہ جامعہ حفضہ اور ان کے حامیوں کا جہاد ایک بچہ زخمی کر دیا اور ایک بچوں والا شہید کردیا کچھ سکولوں میں توڑ پھوڑ کر ڈالی منسٹری آف انوئرمنٹ میں تھوڑ پھوڑ کر ڈالی ابھی روڈ بلاک کرنے اور گاڑیاں جلانی باقی ہیں پھر یہ لوگ دوکانیں جلائیں گے کاروبار زندگی معطل کریں گے اس سے بھی امیروں کا کچھ نہیں بگڑنا عام لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگی اس کے بعد شائید ان کا جہاد مکمل ہوجائےگا آجکل ہردو سرے نوجوان کو شوق ہے لیڈری کا مدرسوں کے تشدد پسندیدہ ماحول نے ان کو ڈسٹرکٹو نیچرڈ بنا دیا ہے اور باہر جو جامعہ حفظہ کے حامی ہیں ان میں سے زیادہ تر غیر سنجیدہ نوجواں ہیں جو اپنے لئے لوٹ مار کی راہ ہموار کر رہے ہیں جامعہ حفظہ والوں کی نیت پر مجھے کبھی بھی یقین نہیں تھا وہ منافق لوگ اپنے مفاد کیلئے بیوقوف اور ناسمجھ جذباتی نوجوانوں کو استعمال کر رہے ہیں اگر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں اس کا ان کو بخوبی احساس ہے اور وہ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں حکومت کو مجبورا طاقت کا استعمال کر نا پڑے گا جو شائید خوشگوار نہیں ہو گا
 

ساجداقبال

محفلین
5:15 اپ ڈیٹ:
کرک کے ایم این اے مولانا عبدالعزیز کے توسط سے ہونے والے مذاکرت ناکام ہو چکے ہیں اور لال مسجد کیطرف سے ایسی خبریں ہیں کہ وہاں خودکش حملہ آوروں کو حملے کیلیے تیار کیا جارہا ہے۔ اگرچہ انہیں ابھی اجازت نہیں دی گئی لیکن کہا گیا ہے وہ تیار رہیں۔ رینجرز او پولیس کو پھر وارننگ دی گئی ہے کہ وہ شیلنگ اور فائرنگ بند کریں۔ دوسری طرف 5 گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا۔ منسٹری آف انوئرمنٹ کی عمارت ہنوز شعلوں میں گھری ہوئی ہے لیکن فائر بریگیڈ غائب۔ تاہم زخمی لے جانے کیلیے ایمبولینس آزادی سے آ جا رہی ہیں۔ فائرنگ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ عوام فائرنگ سے بچتے بچاتے لال مسجد کیطرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لوگ لال مسجد والوں سے خوش نہیں لیکن حکومت پر بھی انہیں سخت غصہ میں کیونکہ شیلنگ سے ان کے گھر جو آس پاس واقع ہیں، وہاں انکے بچے بیہوش ہو گئے ہیں۔
 

فرضی

محفلین
کون سا قانون؟ پاکستان میں کوئی قانون بھی ہے؟ ہمارا آئین تک تو ہمارے آقاؤں کے گھر کی لونڈی ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
لال مسجد کا یہ آپریشن دراصل عدلیہ کے حالیہ واقعہ جس میں حکومت کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا سے توجہ ہٹانا ہے۔

دو چار ادھر مریں گے اور دو چار ادھر ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور حکومت کی گاڑی پھر پٹڑی پر رینگنے لگے گی :oops:
 
لال مسجد والے کھلے عام رینجرز و پولیس پر فائرنگ کررہے ہیں ۔ جو پاکستان سے بغاوت کے زمرے میں‌اتا ہے۔
لگتا تو یہ ہے کہ یہ مارشل لا کی راہ ہموار کررہے ہیں۔
 

فرضی

محفلین
پتہ نہیں کچھ لوگ اس مسئلے کو کیوں زبردستی عدلیہ کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ حکومت او لال مسجد میں ٹینشن گزشتہ 6 ماہ سے چل رہی ہے۔
 

فرضی

محفلین
تو کیا کریں ہمت علی صاحب پھولوں کی مالائیں لے کر ان کا استقبال کریں؟ ایک طرف سے گولی چلے گی اس کی جوابی کاروائی تو ہوگی۔ کیا آپکو فقط طلباء کی بندوقیں ہی نظر آرہی ہیں؟ سکیورٹی دستوں کی بیسیوں ٹن وزنی بکتر بند گاڑیاں نظر نہیں آرہیں؟
 

ساجداقبال

محفلین
6:00 اپ ڈیٹ:
آبپارہ مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک تاجر جاں بحق ہوا ہے، تاہم واضح نہیں کہ اسے کن لوگوں نے نشانہ بنایا؟ سی این بی سی کا ایک کیمرہ مین اور کسی اخبار کا رپورٹر بھی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
مرکز اخبار کا فوٹوگرافر جاوید اور ایک شہری فیاض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 11 افراد اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔
 

دوست

محفلین
جو کام یہ آج کروا رہا ہے اگر چھ ماہ پہلے کروا لیتا تو کیا تھا؟
بے گناہ مررہے ہیں۔ ملک کے سب سے “محفوظ“ شہر میں یہ کام ہورہا ہے تو باقی جگہ نام نہاد حکومتی رٹ کیا ہوگی۔
حیرت ہے کہ وہ ہاتھوں میں سٹین گنیں اور منہ پر گیس ماسک چڑھائے ہوئے ہیں۔ لعنت ہے ایسی حکومت پر اور ایسے داعیان اسلام پر بھی۔
 

ساجداقبال

محفلین
6:45 اپ ڈیٹ:
دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایک وقفہ کے بعد دوبارہ شیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
جامعہ محمدیہ میں ایم ایم اے کا “اجلاس“ جاری ہے۔ سرکاری مؤقف دلی دور است والا معاملہ ہے۔ نہایت افسوس کی بات ہے کہ نہ حکومت، نہ اپوزیشن اور نہ ہی علماء اس معاملے میں کوئی بھی زبان نہیں کھول رہا۔
اور تازہ ترین یہ بھی کہ آبپارہ مارکیٹ میں جاں بحق ہونے والے تاجر کی لاش کمپلیکس(پمز) ہسپتال والے ورثاء کے حوالے نہیں کر رہے۔ جس پر وہاں احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ انتظامیہ شاید پوسٹ مارٹم تک لاش حوالے نہیں کریگی۔ تاجر برادری نے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ وہ فورا یہ آپریشن روکے ورنہ وہ سڑکوں پر نکل آئینگے۔
غازی عبدالرشید کے مطابق انکے 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جیو کے نمائندہ کے مطابق میڈیا کے اہلکار رینجرز کی ٹارگٹ فائرنگ کا نشانہ بنے۔
 

پاکستانی

محفلین
فرضی نے کہا:
پتہ نہیں کچھ لوگ اس مسئلے کو کیوں زبردستی عدلیہ کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ حکومت او لال مسجد میں ٹینشن گزشتہ 6 ماہ سے چل رہی ہے۔


ٹیشن چل رہی ہے ۔۔۔ واقعی مگر کیا آپ یہ بتانے کی جسارت کریں گے کہ ان 6 ماہ میں حکومت نے ان کے خلاف کیا کیا؟

یہی کام پہلے بھی تو کیا جا سکتا تھا مگر حکومت نے اسے اپنی کسی مشکل گھڑی کے لئے علحیدہ رکھ چھوڑا تھا۔
 
Top