لال مسجد نماز جمعہ

ساجداقبال

محفلین
اسلام آباد کے مرکز میں واقع لال مسجد میں نمازِ جمعہ کے موقع پر نمازیوں میں شامل طلباء کے ایک گروہ نے مسجد پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے آخری اطلاعات آنے تک نماز جمعہ ادا نہیں کی جا سکی ہے۔
جیو کے مطابق لوگوں نے باہر سرحد کے سابق سینئیر وزیر سراج الحق کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کے علاوہ کوئی امام انہیں قبول نہیں۔ مولانا اشفاق کے مطابق وہ پہلے بھی یہاں آنے پر راضی نہیں تھے۔
 

ساجداقبال

محفلین
مولانا محمد اشفاق کے تاثرات:
لال مسجد کے نئے خطیب مولانا محمد اشفاق نے کہا ہے کہ انہیں پہلے بھی لال مسجد کی امامت قبول نہیں تھی اور اب وہ کبھی لال مسجد میں نماز پڑھانے نہیں آئیں گے۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ نماز جمعہ پرامن رہے گی جس کے بعد انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کی۔
جنگ نیوز
 

ساجداقبال

محفلین
اور یہ ہے منافقین ایم ایم اے کا انجام:
لال مسجد میں موجود نمازیوں نے ایم ایم اے کے رہنما لیاقت بلوچ کو مسجد سے باہر نکال دیا ہے۔نمازی لیا قت بلوچ کو مسجد میں دیکھ کراشتعال میں آگئے اور انہیں وہاں سے باہر نکال دیا۔اس دوران لیاقت بلوچ کے حامیوں اور نمازیوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔نمازیوں کا کہنا تھا کہ جب لال مسجد کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا تو ایم ایم کی قیادت لندن میں آل پرٹیز کانفرنس میں چلی گئی تھی۔
 

فرضی

محفلین
میری آنکھوں میں بھی خوشی کے آنسو ہیں۔حکومت 1500 لاشیں گرا کر بھی لوگوں کو نہ ڈرا سکی۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
لال مسجد کے باہر شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ پاکستانی نفسیات کے مطابق املاک کی تھوڑ پھوڑ شروع ہوگئی ہے۔ پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی کو گھیرے میں لیکر اس پر پتھراؤ کیا، جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
 

ساجداقبال

محفلین
فرضی بھائی اپنے نقصانات پر خوشی بیجا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ یہاں مسجد کا تقدس بھی پامال ہو رہا ہے۔ مسجد میں ہلکی سی کوئی (دنیاوی( بات ممنوع ہے اور یہاں نعرے بازی کی جارہی ہے۔ میرے خیال میں صحیح طریقہ یہ ہوتا کہ لوگ نماز جمعہ ادا کرتے اور مسجد کے بجائے شاہراہ دستور پر مظاہرے کرتے۔
 

ابوشامل

محفلین
فرضی بھائی اپنے نقصانات پر خوشی بیجا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ یہاں مسجد کا تقدس بھی پامال ہو رہا ہے۔ مسجد میں ہلکی سی کوئی (دنیاوی( بات ممنوع ہے اور یہاں نعرے بازی کی جارہی ہے۔ میرے خیال میں صحیح طریقہ یہ ہوتا کہ لوگ نماز جمعہ ادا کرتے اور مسجد کے بجائے شاہراہ دستور پر مظاہرے کرتے۔

ساجد بھائی کوئی مزید تازہ اپ ڈیٹ دیجیے گا۔ میرے خیال میں لال مسجد کا جو "تقدس" پامال ہونا تھا ہو چکا اب اس کی بطور مسجد کوئی حیثیت باقی نہیں رہی، جہاں سرکاری فوج جوتوں سمیت کئی دن کھڑی رہی وہ کیسی مسجد ؟؟ اور اس کی تزئین و آرائش دیکھ کر مجھے قدیم زمانے کے وہ بادشاہ یاد آتے ہیں جو کسی شہر کے محاصرے کے وقت قلعے پر بڑا حملہ کرنے کا حکم دیتے ہیں اور شہر فتح کرنے کے بعد اسی قلعے کی تعمیر کا کام اسی زور و شور سے کیا جاتا تھا جس زور و شور سے اسے تباہ کیا گیا۔

ہاں البتہ طریقۂ کار سے اختلاف ہر کوئی رکھ سکتا ہے، ان کے احتجاج کی نوعیت کا زیادہ اندازہ آپ کو ہے، اور آپ زیادہ اچھی رائے قائم کر سکتے ہیں، میرے پاس اس وقت ٹیلی وژن کی سہولت میسر نہیں وگرنہ میں بھی دیکھ کر کوئی رائے قائم کرتا لیکن ایک بات ذہن میں واضح رکھیے کہ ہزاروں افراد کی شہادت کے بعد لوگوں کے ردعمل کو ناجائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
 

ساجداقبال

محفلین
ابوشامل بالکل ہماری بہادر فوج ہی وہ پہلی فورس تھی جس نے اس مسجد کی بے حرمتی کی لیکن مسجد کا تقدس بہرحال مقدم ہونا چاہیے۔ ہمیں کم از کم اس گناہ عظیم سے بچنا چاہیے۔ بہرحال لوگوں کے جذبات جس طرح مجروح ہوئے ہیں تو یہ تمام اقدامات عبث نہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
اپ ڈیٹ:موقع سے تمام پولیس غائب ہوچکی ہے، پولیس نے میلوڈی چوک اور آبپارہ کے داخلی راستے بلاک کر دئیے ہیں تاہم لوگوں کی آمد جاری ہے۔ مسجد میں غازی عبدالرشید شہید کی آواز میں ”[ame="http://www.youtube.com/watch?v=9ugOh7Zzqss"]شہید تم سے یہ کہ رہے ہیں[/ame]“ سنائی جارہی ہے۔ قربانی نے بکرے یعنی پنجاب پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
انتظامیہ کے مطابق بڑی تعداد اچانک لوگ آئے اور واک تھرو گیٹ توڑ کر لال رنگ لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ مولانا عبدالعزیز کی بہنیں لال مسجد کے سامنے موجود ہیں۔ اندر موجود طلبہ نے دھمکی دی ہے کہ دو گھنٹے کے اندر اندر مولانا عبدالعزیز کو واپس لے جائیں ورنہ وہ واپس نہیں جائینگے۔ پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے کھڑے ہیں، کسی وقت بھی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ پولیس اسلحہ کے بغیر ڈنڈے لیے اور ہیلمٹ پہنے کھڑی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ساجد اقبال بھائی
کیا کچھ ذمہ افراد موقع پر موجود ہیں مسجد یااہلِ محلہ کی جانب سے جو لوگوں کو کسی کی جان لینے سے روکنے کی تلقین کریں اور جان لینے سے روک سکیں اور املاک کو نقصان پہنچانے سے باز رکھیں ؟
اور حکومت کی جانب سے بھی ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ساجد اقبال بھائی
کیا کچھ ذمہ افراد موقع پر موجود ہیں مسجد یااہلِ محلہ کی جانب سے جو لوگوں کو کسی کی جان لینے سے روکنے کی تلقین کریں اور جان لینے سے روک سکیں اور املاک کو نقصان پہنچانے سے باز رکھیں ؟
اور حکومت کی جانب سے بھی ؟

تصحیح:

ذمہ دار افراد
 

باسم

محفلین
میڈیا کو لال مسجد کی کوریج کرنے پر ٹیلی فون پر دھمکیاں مل رہی ہیں :جیو نیوز
کسی نے افواہ اڑائی کہ جیو نے مسلح افراد کے لال مسجد کی طرف جانے کی خبر دی ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہوا : اسلام آباد بیورو چیف
 

ساجداقبال

محفلین
جی سیدہ ، چند بزرگوں نے پولیس اور مظاہرین کی ہاتھا پائی روکی۔ بعد میں کافی سارے لوگوں نے مل کر ایک پولیس اور مظاہرین کے درمیان انسانی زنجیر بنائی تاکہ تصادم کو روکا جا سکے۔ تاہم پولیس نے لوگوں کو پانچ منٹ کی وارننگ کے بعد اب آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی ہے۔
 

فرضی

محفلین
حکام جیو نیوز کی طرف سے کی جانے والی کالز وصول نہیں کررہے
رش کم ہونا شروع ہوگیا ہے تقریبا پانچ ہزار لوگ نماز ادا کرنے آئے تھے
ان کا مطالبہ ہے کہ مولانا عبدالعزیز کے سوا کسی کو امام تسلیم نہیں کیا جائے گا خواتین جامعہ حفصہ کے ملبے سے طالبات کی باقیات اپنے قبضے میں لے رہی ہیں
مولانا عبد العزیز کی بہنیں بھی وہاں موجود تھیںجیو نیوز یہاں آن لائن دیکھا جا سکتا ہے
باسم بھائی لنک تو کام نہیں کر رہا ۔۔ کوئی خاص طریقہ تو نہیں پلے کرنے کا؟
 
Top