لانگ مارچ کامیاب! عدلیہ بحال! وکلاء تحریک کامیاب!

arifkarim

معطل
ابھی ابھی اطلاع آئی ہے کہ 2 نومبر والی عدلیہ بحال ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بھی بحال ہو گئے ہیں۔ بس سرکاری اعلان کا انتظار کیجئے!

اپڈیٹ؛ اطلاعات کی تصدیق ہو گئی ہے! تمام اہلیان محفل کو مبارک ہو!
 
بلال

محفلین
او بھائی لوگو کبھی کسی چیز کہ حسن کہ پہلو کو بھی ترجیح دے دیا کرو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اللہ بھلا کرے سب کا

حسن پہلو تو تب تھا کہ جناب اتنا سب کچھ ہونے سے پہلے ہی عہد نبھائے جاتے۔ "عہد کوئی قرآن و حدیث نہیں" یہ نہ ہی کہا جاتا۔ آج کے دن کی نوبت ہی کیوں آنے دی۔ میرے محترم بھائی شائد آپ کو معلوم نہیں کہ آج کے دن روکاوٹوں کی وجہ سے نا جانے کتنے مریض ایمبولینسوں میں تڑپتے رہے۔ کتنی براتیں رستوں سے واپس لوٹ گئیں۔ نہ جانے کتنے بچے رستوں میں بھوک اور پیاس سے تڑپتے رہے۔ ہمارے ایک عزیز کل قتل ہو گئے تھے۔ اُن کا بھائی ہانگ کانگ سے صبح 8 بجے کا لاہور پہنچ چکا تھا لیکن انہیں روکاوٹوں کی وجہ سے وہ اپنے بھائی کے جنازہ میں شریک نہیں ہو سکا۔ اب آپ ہی بتاؤ نا جانے اور کتنے لوگ اس طرح ذلیل ہوئے ہوں گے۔
اتنا سب کچھ ہونے کے بعد زرداری نے بات مانی ہے اس میں اُس کا کوئی حسن پہلو نہیں بلکہ اگر چیف جسٹس کو بحال نہ کرتا تو کرسی کی چاروں ٹانگیں ایسے ٹوٹنی تھیں کہ حسن پہلو دور دور تک نظر نہیں آنا تھا۔
باقی اچھا قدم ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت کرے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔۔۔
 
وکلا اور سیاسی جماعتوں کا دباؤ اپنی جگہ لیکن پاکستان کی تاریخ میں شائد یہ پہلی بار ہے کہ افواج پاکستان نے اس موقع کو اقتدار کے حصول کے لئے استعمال نہیں کیا۔ بلکہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کاوشیں کی ہے۔ اس اقدام سے فوج (جو مشرف کے اقدامات کی وجہ سے پہلے کافی تنازعات کا شکار رہی ہے ) کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا۔ افواج پاکستان کو سلام
 
میری طرف سے بھی افواج پاکستان کو سلام۔
اگر ایسے ہی بہتر اقدام کئے گئے تو یقینا وہ دن دور نہیں جب پھر سے لوگ کہیں گے کہ پاک فوج کو سلام۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تک وزیر اعظم کا بیان آیا نہیں ہے۔ جب آئے گا پھر ہی کوئی فیصلہ کن بات سامنے آئے گی۔
 
قمراحمد

محفلین
چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری سمیت تمام ججزبحال

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کی بحالی کا اعلان کردیا ۔ ججز 21 مارچ کو چارج سنبھالیں گے۔ وزیراعظم گیلانی کے مطابق اس سلسلے میں‌نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اِس کے علاوہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نااہلی کے خلاف حکومت خود اپیل دائر کرے گی۔

وزیرعظم نے ملک بھر سے دفعہ 144 اٹھانے اور گرفتار تمام کارکنوں‌کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

(روزنامہ جنگ)
up01.gif
 
جوش

غیرت مند جیالے اب شاید گھروں میں منہ چھپا کر بیٹھے ہونگے۔۔۔۔۔۔ کویلے کی دلالی میں ہاتھ تو کالے ہوتے ہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد۔ آج پھر یہ بات ثابت ہو چکہ ہے کہ پپلز پارٹی صرف ڈنڈے کی زبان سمجھتی ہے۔۔۔۔۔۔
 
زین

لائبریرین
بھئی ۔ دلچسپ امر تو یہ ہے کہ جیالے بھی ججز کی بحالی کی خوشی کا جشن منانے والوں میں شامل تھے۔
:grin:
 
باسم

محفلین
اگر ہم خود کو ایک نئے عہد میں داخل سمجھیں توبہت اچھا ہوگا
پچھلے پر نادم نہیں اگلے میں تعاون کیجیے
 
Top