لاہورمیں بم دھماکے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
انا للہ و انا اِلیہ راحعون ۔۔۔۔
اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور پسماندگان کو صبر عطاء فرمائیں اور مسلمانوں کو اتفاق دیں تاکہ وہ کفر کے شر سے محفوظ رہیں اور دین اسلام کی محافظوں کا اللہ حفاظت کریں ( جوکہ اللہ کی نظر میں صحیح راستے پر ہوں )
کافی افسوس کی بات ہے کہ مسلمانوں کے ہاتھوں ہی مسلمان قتل ہو رہے ہیں چاہیں وہ کہی پر بھی ہوں عراق افعانستان فلسطین ( حماس اور الفتح )
اور پاکستان میں بھی کبھی فوج کے ہاتھوں بے گناہ شہری اور کبھی فساد پھیلانے والوں کی طرف سے اور ساتھ ہی بیرونی طاقتوں کی ایماء پر سرکاری اور بے گناہ انسان ۔۔۔۔۔۔
لیکن " جہاد " کو بدنام کرنے والوں کو اللہ ہدایت نصیب فرمائیں جس طرح کفر ہرمسلمان کو دہشت گر د سمجھتا ہے اور ان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ مسلمانوں میں بھی ان کے حواری موجود ہیں لیکن وہ پھر بھی سب کو ایک ہی نظر میں دیکھتا ہے
" لیکن جہاد سے نفرت کرنے والوں یا د رکھوں جہاد روز قیامت تک جاری رہے گا " کیونکہ جہاد اللہ کا حکم ہے اور قرآن کی آیات اس کی دلیل ہے جیسے کوئی قرآن کو نہیں مٹا سکتا ایسے ہی جہاد کو کوئی نہیں روک سکتا یہی قرآن پاک جہاد کی حفاظت کرے گا اور جہاد قرآن پاک کی حفاظت کرے گا
اور منفاقین یوں ہی اپنے دلوں میں حسرت لیں کے مریں گے ان شاء اللہ
 
زینب

محفلین
پتا نہیں سب لوگ خود کش حملوں سے ہونےو الے نقصانات پے افسوس کرنے کے بجائے دعا کرنے کے بجائے گھما پھرا کے نفرت پھیلانے کی طرف کیوں لے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اپ کے خیال میں کل جو کچھ لاہور میں ہوا اس کے مجرموں کو پھولوں کے ہار پہنانے چاہیے۔معاف کر دینا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔

کوئی بھی ایرا غیرا اٹھ کے شریععت کے نفاز کا اعلان کر دیتا ہے ۔فضل اللہ جیسے ان دھلے منہ والے آٹھ کے شہر پے قبضہ کر لیں اسلام کے نام پے اور پاک فوج دیکھتی رہے ہم ہی ہوں‌گے جو سب سے پہلے کہیں گے کہ "کیا کر رہی ہے ہماری فوج،کیا بیٹھ کے صرف روٹیاں توڑنے کے لیے بھرتی کی ہوئی ہے:۔۔۔۔۔۔۔جو لوگ خودکش حملوں کو فوج کی طرف موڑ کے لے جاتے ہیں لگتا ہے وہ ان خود کش حملے کرنے والوں کا لایا ہوا اسلام ہی چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
جی خوشی محمد کی ڈائری میں اسکی ویڈیو لگا دیا ہے دیکھ لیجئے اور اگر ہو سکے تو قیصرانی بھائی کا سوال بھی تبصرون میں منتقل کر دیجئے ۔ اور یہ امارات کی تاریخ کا بد ترین حادثہ ہے حکومت کے مطابق 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ویڈیوز کچھ اور بتاتی ہیں ۔ واللہ اعلم بالثواب

کہیں 5 کہیں 3 اور کہیں 8 بتائے گئے ہیں مگر تصاویر دیکھ کے تو لگتا ہے کم از کم بھی 50 کی ہلاکت تو ہوئی ہو گی۔۔۔۔۔
 
انتہائی دکھ کا عالم ہے۔۔۔

کچھ لوگ عیاری سے اپنے مسلک کو شریعت کا نام دے کر اسلام ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔

1۔ پاک فوج کو اپنا دشمن قرار دیتے ہیں۔ جیسے پاک فوج پاکستانیوں سے الگ ہے۔
2۔ پاکستانیوں کا قتل عام مچایا ہوا ہے۔
3۔ جہاد جہاد کا نعرہ لگا کر معصوم پاکستانیوں کو بے وقف بنایا ہوا ہے۔ ان کا جہاد پاکستانیوں‌کے خلاف نہیں تو کس کے خلاف ہے؟
4۔ مجموعی طور پر تعلیم کے خلاف ہیں۔ خاص طور پر خواتین کی تعلیم کے خلاف ہیں۔ خواتین کو قتل کرتے اور دھمکاتے رہتے ہیں۔
5۔ یہ جانتے ہیں کہ ایک تعلیم یافتہ قوم صرف ایک تعلیم یافتہ ماں ہی پال سکتی ہے لہذا یہ تعلیم یافتہ ماں‌ کو برداشت نہیں کرتے۔
6۔ معصوم مسلمان لوگوں‌کو قتل کرنے کو یہ جہاد کا نام دیتے ہیں۔
7۔ جہاد کا حق صرف باقاعدہ فوج کو حاصل ہے۔ ایک سے زیادہ روایتیں موجود ہیں کہ رسول اکرم صلعم نے ایک سے زیادہ موقع پر اصحابہ کو کم عمری، بیماری یا کسی اور وجہ سے باقاعدہ فوج میں‌شامل ہونے نہ دیا۔ یعنی جہاد بنا حکومت کی اجازت کے نہیں ہو سکتا۔ جہاد کو بدنام کرنے والے یہ وہ ملا ہیں جو معصوم لوگوں کو قتل جیسے ناپاک قدم کے لئے اکساتے ہیں۔

8۔ پاک فوج کو یہ امریکہ کا حلیف قرار دیتے ہیں اور پاک فوج کو مٹا دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور پاکستانیوں کا اسلام ان کو قبول نہیں، اس پاکستانیوں کے اسلام کو ختم کرکے یہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں - اس طریقہ سے دھماکہ کرکر کے۔
9۔ ٹیکنالوجی اور فلسفہ کہاں سے آیا ہے، انتہائی افسوس کے ساتھ، نہ چاہتے ہوئے بھی کہنا پڑ رہا ہے کہ، مصر و فلسطین کے علاوہ کہیں کوئی دوسری مثال نظر نہیں آتی ۔

والسلام
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
پاک فوج ہوگی تو پاکستان ہوگا اللہ ہماری آرمی کو سلامت اور اسلام کا محافظ رکھے اور ایمان ، تقویٰ یقین اور جہاد فی سبیل اللہ کا علم بردار رکھیں۔

جہاد کا نام سن کر ہی پینڈورا بکس کھول گیا اور ایسی زبردست دلائل جیسے امریکہ کے پاس عراق کے خلاف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حملے کے لیے ۔
یہاں پر چند احادیث کا حوالہ دیکر اس سینکڑوں احادیث کے بارے میں کیا خیال ہے
اپنے کبھی تو قرآن کے علاوہ کچھ ماننے کو تیار نہیں اور جب جہاد کا لفظ آجائیں تو سعودی مفتی کو بھی اسلام کا علم برادر سمجھنے لگتے ہیں بڑا افسوس کا مقام ہے
 
پپو

محفلین
سوچنے بات یہ ہے کہ خودکش حملہ آور کہاں سے پیدا ہوتا ہے اور کیا اس کی زندگی میں ایسی کوئی دلچسپی نہیں ہوتی جو وہ اس طرح اپنی اور دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنے چلا آتا ہے اس کو جہاد اور جنت کا حصول بتانے والے یہ تو بتائیں سکول میں آنیوالےبچے ،اپنے اپنے کام کاج کے سلسلے میں آنیوالے اور راستے سے گذرنے والے لوگ کس فوج کے تھے اور وہ کیا اپنے اپنے گھروں سے اس جہاد کی تیاری کرکے آئے تھے ان بیگناہ لوگوں کے خون کا حساب کس کھاتے میں آئے گا اگر یہ سب بیگناہ تھے اور بلاشبہ یہ بیگناہ تھے توان بیگناہ لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کس جنت کی تواقع رکھتے ہیں جہنم کے سب نچلا درجہ بھی شائد ان کے لیے نہ ہو
 
ساجداقبال

محفلین
میں تو اتنا کہوں گا کہ جو احباب باہر ہیں وہ وہیں خوش رہیں، مباحثوں میں‌ہونے والی لغزشیں درگزر کردیں کہ یہاں آج یا کل ہماری باری آنی ہے۔
 
اظہرالحق

محفلین
میں تو اتنا کہوں گا کہ جو احباب باہر ہیں وہ وہیں خوش رہیں، مباحثوں میں‌ہونے والی لغزشیں درگزر کردیں کہ یہاں آج یا کل ہماری باری آنی ہے۔

ساجد ، آپ کو شاید علم نہیں کہ ہمیں کتنی مشکل ہوتی ہے جب پاکستان میں کچھ ہوتا ہے ، اپنوں کی خیر خیریت معلوم کرنے کے لئے اسی وقت فون کرتے ہیں ۔ ۔۔ سارا دن رات ٹی وی کے آگے بیٹھے رہتے ہیں ۔ ۔ ہم باہر رہنے والے ۔ ۔ ۔جسم تو ادھر رکھتے ہیں مگر دل و جاں پاکستان میں ہی اٹکا رہتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔اور ہاں ایسا بھی نہیں کہ صرف فیملی ممبرز کے لئے ہو بلکے ہر ایک پاکستانی کے لئے جو درد محسوس ہوتا ہے اسے ہم شاید بیان نہ کر سکیں ۔ ۔ ۔ ۔
 
پتہ نہیں کیوں بھائی اظہر الحق آپ کا یہ پیغام دل کو چیرتا ہوا محسوس ہوتا ہے میں‌کبھی پردیس میں نہیں‌رہا مگر میرے تین چھوٹے بھائی روز گار کے سلسلہ میں باہر ہیں شائد اس وجہ سے لیکن اتنا تو میں جانتا ہوں اپنی مٹی لے لیے جو کشش انسان اپنے دل میں رکھتا ہے اس کا احساس ایسی نازک صورت حال دو چند ہو جاتا ہے اللہ ہم پر رحم کرے
 
ظفری

لائبریرین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
پاک فوج ہوگی تو پاکستان ہوگا اللہ ہماری آرمی کو سلامت اور اسلام کا محافظ رکھے اور ایمان ، تقویٰ یقین اور جہاد فی سبیل اللہ کا علم بردار رکھیں۔

جہاد کا نام سن کر ہی پینڈورا بکس کھول گیا اور ایسی زبردست دلائل جیسے امریکہ کے پاس عراق کے خلاف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حملے کے لیے ۔
یہاں پر چند احادیث کا حوالہ دیکر اس سینکڑوں احادیث کے بارے میں کیا خیال ہے
اپنے کبھی تو قرآن کے علاوہ کچھ ماننے کو تیار نہیں اور جب جہاد کا لفظ آجائیں تو سعودی مفتی کو بھی اسلام کا علم برادر سمجھنے لگتے ہیں بڑا افسوس کا مقام ہے
واجد صاحب ۔۔۔ مجھ سمیت سخنور ، فاررق سرور اور قیصرانی نے آپ کے ارسال شدہ مولویوں کے " خود ساختہ جہاد " کے بارے میں کچھ سوالات پوچھے تھے ۔ جن کا آپ نے آج تک جواب نہیں دیا ہے ۔ آخری دفعہ آپ نے بڑی جھنجھلاہٹ میں اپنا مقصد بیان کردیا تھا کہ یہ " مولوی نامہ " آپ یہاں کیوں ارسال کررہے ہیں ۔ تو قیصرانی اور میں نے آپ کی اس پوسٹ کا شکریہ ادا کیا تھا کہ کم از کم آپ نے اپنے عزائم تو کچھ واضع کیئے ۔ مگر اب آپ پھر شروع ہوگئے ہیں ۔
آپ سے بڑی مودبانہ گذراش ہے کہ اگر آپ نے یہ " مہم " دوبارہ شروع کر دی ہے تو پہلے اپنے دھاگے پر جاکر ان سوالات کے جوابات دیں ۔ جو آپ کے ایمان کی روشنی کے منتظر ہیں ۔ ورنہ آپ کی اس روایتی تقریر کی یہاں کسی کو کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
سوچنے بات یہ ہے کہ خودکش حملہ آور کہاں سے پیدا ہوتا ہے اور کیا اس کی زندگی میں ایسی کوئی دلچسپی نہیں ہوتی جو وہ اس طرح اپنی اور دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنے چلا آتا ہے اس کو جہاد اور جنت کا حصول بتانے والے یہ تو بتائیں سکول میں آنیوالےبچے ،اپنے اپنے کام کاج کے سلسلے میں آنیوالے اور راستے سے گذرنے والے لوگ کس فوج کے تھے اور وہ کیا اپنے اپنے گھروں سے اس جہاد کی تیاری کرکے آئے تھے ان بیگناہ لوگوں کے خون کا حساب کس کھاتے میں آئے گا اگر یہ سب بیگناہ تھے اور بلاشبہ یہ بیگناہ تھے توان بیگناہ لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کس جنت کی تواقع رکھتے ہیں جہنم کے سب نچلا درجہ بھی شائد ان کے لیے نہ ہو

یہ خود کش حملہ آور اُن ان پڑھ غریب غربا کے بچےہیں جو اپنی روٹی پوری نہیں کر سکتے، اور انہوں نے اپنے بچوں کو دینی مدرسوں میں داخل کروا دیا اور یہ سمجھ لیا کہ ہم نے اپنے بچے کو دینی مدرسے میں داخل کروا کے بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ پلٹ کو انہوں نے پوچھنا ہی نہیں کہ ان کا بچہ کیا پڑھ رہا ہے۔ اور اگر پوچھ بھی لیں تو ان کو کیا سمجھ آنی ہے۔ اور پھر مدرسے والے روٹی اور رہنے کی جگہ بھی تو دیتے ہیں۔
دیہاتوں میں مسجد کا مولوی سب سے بڑا ہے۔ جو اس نے کہہ دیا وہی حرف آخر ہے، کیا مجال آگے سے کوئی چُوں بھی کر جائے۔

ان بچوں کو شروع سے ہی شداد کی جنت کے سبز دکھائے جاتے ہیں۔ یہ اپنا بھلا بُرا کچھ نہیں جانتے، ان کی اپنی کوئی مرضی نہیں، اپنا کوئی دماغ نہیں ، اپنی کوئی عقل نہیں۔ یہ قابل رحم ہیں۔ اصل شیطان پیچھے بیٹھے ہیں۔ جو یہ سب کروا رہے ہیں۔

اللہ ہی ہے جو ان کو ہدایت دے۔
 
واجد جن خیالات کا 'شکار' ہیں۔ ان کو تھوڑا سا ہلانا چاہتا ہوں۔

میں نے اب تک دو الفاظ یہاں‌استعمال کئے ہیں "ملا" ( وہ جو ایک خود ساختہ مذہب کے علم بردار ہیں )‌اور مولویت (‌ان ملاؤں کی سیاست) ۔ میں دنیا کے کئی ممالک میں رہ چکا ہوں اور ان ممالک کی کسی مسجد میں مجھے 'ملا' نہیں مِلا، امام مسجد مِلا، ایک سمجھدار انسان مِلا، --- "مُلا " صرف ایک ان پڑھ ، جاہل اور وقت میں منجمد شخص، خود ساختہ تخریب کار، خود کش حملوں کو فروغ دینے والے، قتل و فساد کرنے والے ، " اللہ کی زمین میں فساد کرنے والے' اور اس فساد کے لئے اپنے خیالات کو پھیلانے والے کا نام ہے۔ مجھے چند ایک " مُلا "‌ضرور ملے لیکن کوئی" امام مسجد" ایسا نظر نہیں آیا جو کلاشنکوف منبر پر رکھ کر امامت کرتا ہو۔

جس فساد فی الارض‌ اللہ کو یہ لوگ " جہاد "‌کہتے ہیں وہ جہاد نہیں‌ہے۔ میبں تم کو بتاتا ہوں کہ جہاد یعنی اسلام کی خدمت کرکے اسکو پھیلانے کی کوشش کیا ہے۔

صرف اس فورم کی مثال دیتا ہوں۔ جاکر ذرا " اردو نستعلیق ؛ کے زمرے میں دیکھو، ہمارے کتنے مجاہد جہاد، کوشش، سعی، محنت اور اسلام کی خدمت میں‌مصروف ہیں ، جہاد تو وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے 18 ، 18 سال کالج میں پڑھا ہے اور آج اردو نسخ ، اردو نستعلیق، عربی نسخ، عربی رسم الخطوط کی ترقی ترویج میں‌مصروف ہیں۔دیکھو کہ جہاد تو زیک کررہا ہے جس نے اتنے سارے لوگوں کو جمع کیا کہ چلو ایک ایسا فورم بناتے ہیں جہاں‌ لوگ اپنی زبان میں بات کرسکیں اور اسلام کی ترویج اور اس کا بول بالا کرسکیں۔ جہاد نبیل اور اس کے ساتھی کررہے ہیں کہ اس فورم کو اردو میں تبدیل کرنے کی محنت کی۔

جہاد وہ لوگ کررہے ہیں جو یہاں‌قران کے ترجمے اور اسلام کتب کو اپنے ہاتھوں سے داخل کررہے ہیں، تاکہ آئندہ نسلوں کے کام آئیں۔ دیکھو‌اس لسٹ میں کس کا نام ہے۔ مہ وش، زینب، ظفری، محب، عارف۔ اور بہت سے دوسرے۔ عورت ہو یا مرد۔ کوئی قید نہیں۔ سب لوگ مل کر تائید و تنقید کرتے ہیں۔

اب اس فورم سے باہر آئیں اور دیکھیں۔ کہ جہاد کون کر رہا ہے۔جہاد سعی و کوشش وہ قانون ساز کررہے جنہوں نے سال ہا سال تعلیم حاصل کی ، لوگوں سے اعتماد کو ووٹ حاصل کیا اور پارلیمانوں میں پہنچے۔ جہاد وہ طلباء کررہے ہیں جو روز مذہبی و جدید تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں کہ اس ملک کا اور اسلام کا نام روشن کرسکیں۔ جہاد وہ تاجر کررہے ہیں جو تجارت سے منافع اور منافع سے ٹیکس ادا کرتے ہیں ، تاکہ پاک فوج بنتی اور چلتی رہے ، ایڈمنسٹریٹر کرہے ہیں، بنک آفیسر کررہے ہیں، کام کررہے ہیں، اور کام سے منافع، تنخواہ اور اس منافع و تنخواہ سے ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ یہ محنت سے کمائے ہوئے ٹیکس کا پیسہ ہی ہے جس سے - جے ایف 17 تھنڈر - بنا ہے، ایٹم بم بنا ہے۔

کہ --- مسلم ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی ؟ ----​

اس پیسہ کا عشر عشیر بھی کسی " ملا "‌نے نہیں‌ ادا کیا۔ "ملا " ‌تو ٹیکس بھی ادا نہیں‌ کرتا اور زکواۃ ‌بھی کھا جاتا ہے اور کام بھی نہیں کرتا۔

اور بتاؤں، جہاد کرنے والوں کے کام ؟ - جاکر ان انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں دیکھو جہاں ہمارے بھائی اور بہنیں ، الیکٹرانکس، نیوکلیئر، اور جدید ترین تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ نہ اس تعلیم کے بناء کوئی ترقی ممکن تھی اور نہ ہی اس گہوارہء اسلام کا دفاع ممکن تھا۔ جہاد وہ لوگ کررہے ہیں جو نہریں بنا رہے ہیں ، سڑکیں بنا رہے ہیں۔ مکان تعمیر کررہے ہیں عمارتیں تعمیر کررہے ہیں، مواصلاتی نطام بنارہے ہیں۔ فیکٹریاں بنا رہے ہیں، مسجدیں بسا رہے ہیں امن پھیلا رہے ہیں۔ایک مظبوط مملکت خدا داد پاکستان تعمیر کررہے ہیں تاکہ گرجے، کلیساء ، مندر ، سناگاگ و مسجد میں یکساں طور پر اللہ کا نام آزادانہ لیا جاسکے ۔

صاحبو، جس کو یہ جہاد نظر نہیں آتا وہ اندھا ہے۔
وقت و تاریخ دونوں گواہ ہیں کہ ہم نے رسول اکرم کی سنت اور اللہ عز و جل کی ہدایت کے مطابق اس مملکت کا دفاع کیا ہے اور دفاع کرنے کی تیاری کی ہے۔ آج تک ایک بھی " ملا " (‌امام مسجد مراد نہیں ) نے نا جدید ، نامذہبی تعلیم حاصل کی، نہ ریت گارا اٹھایا، نہ مالیاتی ادارے بنائے، نہ قانون ساز ادارے بنائے، نہ جہاز بنائے ، نا بندوق بنائی اور نا ہی کوئی بھی دفاعی نظام۔ لیکن " ملا " فساد فی الارض‌ اللہ پھیلانے میں آگے آگے ہے اور اس فساد فی الارض اللہ کے نام پر ، مسلمانوں کی جان و مال، مسلمانوں کے قائم کئے ہوئے اداروں کا دشمن ہے۔ اور لوگوں کی آنکھ میں دھول جھونکنے کے لیے اس کو جہاد کا نام دیتا ہے۔۔

جہاد کے نام پر یہ فساد ، دو ہزار میل دور بیٹھے ہوئے سعودی مفتی کو بھی صاف نظر آتا ہے،دنیا میں پھلے ہوئے، " احباب اردو محفل" کو بھی صاف نظر آتا ہے۔ آپ بھی درد دل کے ساتھ دیکھنے کی کوشش کیجئے۔ آپ کی پیغام مصطفے کو پھیلانے کی کوشش، مسلمانوں اور وقت کی ضرورت سے ہم آہنگ ہو جائے گی۔

والسلام۔
 
جہانزیب

محفلین
" لیکن جہاد سے نفرت کرنے والوں یا د رکھوں جہاد روز قیامت تک جاری رہے گا " کیونکہ جہاد اللہ کا حکم ہے اور قرآن کی آیات اس کی دلیل ہے جیسے کوئی قرآن کو نہیں مٹا سکتا ایسے ہی جہاد کو کوئی نہیں روک سکتا یہی قرآن پاک جہاد کی حفاظت کرے گا اور جہاد قرآن پاک کی حفاظت کرے گا
اور منفاقین یوں ہی اپنے دلوں میں حسرت لیں کے مریں گے ان شاء اللہ

آپ کے خیال میں اس وقت یہ جہاد کون کر رہا ہے؟ خودکش بمبار، مذہب کے نام پر مسلح جتھے؟ یا پھر افواج پاکستان۔
میرا جواب بالکل واضح ہے کہ اگر آپ اس کو جہاد کہنا چاہتے ہیں تو افواج پاکستان اس وقت جہاد میں مصروف ہیں ۔
 
یقیناَ‌افواج پاکستان اس وقت جہاد کررہی ہیں اور سب پاکستانی اپنی محنتوں ، اپنے ٹیکسوں‌، یعنی اپنے مال اور اپنے کام سے اپنی فوج کے ساتھ اس جہاد میں شریک ہیں۔ مخالفین ہیں عربان ظالمان طالبان
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
واجد صاحب ۔۔۔ مجھ سمیت سخنور ، فاررق سرور اور قیصرانی نے آپ کے ارسال شدہ مولویوں کے " خود ساختہ جہاد " کے بارے میں کچھ سوالات پوچھے تھے ۔ جن کا آپ نے آج تک جواب نہیں دیا ہے ۔ آخری دفعہ آپ نے بڑی جھنجھلاہٹ میں اپنا مقصد بیان کردیا تھا کہ یہ " مولوی نامہ " آپ یہاں کیوں ارسال کررہے ہیں ۔ تو قیصرانی اور میں نے آپ کی اس پوسٹ کا شکریہ ادا کیا تھا کہ کم از کم آپ نے اپنے عزائم تو کچھ واضع کیئے ۔ مگر اب آپ پھر شروع ہوگئے ہیں ۔
آپ سے بڑی مودبانہ گذراش ہے کہ اگر آپ نے یہ " مہم " دوبارہ شروع کر دی ہے تو پہلے اپنے دھاگے پر جاکر ان سوالات کے جوابات دیں ۔ جو آپ کے ایمان کی روشنی کے منتظر ہیں ۔ ورنہ آپ کی اس روایتی تقریر کی یہاں کسی کو کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

ایک تو میں عرض کرتا چلو کہ میں پاکستان میں خود کشش حملوں کو سخت مخالف ہوں یہ بار بار میں دھرا رہا ہوں ۔ اور آپ لوگ پاکستان میں خود کشش حملوں اور" جہاد " میں ہیرا پیری کر رہے ہیں اور اس کو جہاد سمجھ رہے ہیں جبکہ میرے سارے پوسٹ جہاں بھی ہیں مسلمانوں کے خلاف کہی بھی جہاد کی دعوت نہیں دی ہیں البتہ جہاد صرف کفر کے خلاف ہوتا ہے اور ظفری صاحب میں نے فدائی حملوں پر مضامین تیار کی ہیں لیکن وہ ہیں کفر کے خلاف اور آپ لوگ پھر انہیں یہاں لاکر اسلام کے خلاف استعمال کرنے لگتے ہیں اس لیے میں نے خاموشی اختیار کی ہیں
اور نہ میں اپنی روایتی تقریریں اپ پر ٹھونسا چاہتا ہوں کھلا فورم یہاں لوگ روزانہ زنا کی دعوت دیتے ہیں لیکن لوگ واہ واہ کرتے ہیں کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔ کیا نیم برہنہ تصویریں یا ویڈیوں ( گانوں کی دعوت دینا ) کار عظیم ہے ؟ ۔
اگر میں نبی السیف و ملاحم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اور اقوال اور افعال یہاں لکھو تو وہ فساد ہیں ( اللہ اکبر کبیرا )

باقی سرور صاحب اپ کی سب جہادیں عظیم ہیں اور لیکن وہ جہاد کی اصطلاحی معنی ہیں شریعی نہیں اور کل تک انتطار کر لینا ان شاء اللہ کہ لفظ جہاد کی اصطلاحی اور شریعی معنی کیا ویسے "ٹی بی" پر مچھر کے خلاف بھی ایک جہاد ہوتا ہے انہیں کونسے گٹیگری میں رکھیں گے ؟
لیکن آپ فقہاء اور علماء کو مانتے نہیں چلو جو مانتے ہیں ان کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آپ کے خیال میں اس وقت یہ جہاد کون کر رہا ہے؟ خودکش بمبار، مذہب کے نام پر مسلح جتھے؟ یا پھر افواج پاکستان۔
میرا جواب بالکل واضح ہے کہ اگر آپ اس کو جہاد کہنا چاہتے ہیں تو افواج پاکستان اس وقت جہاد میں مصروف ہیں ۔

وہ مجاہدین جو کفر کے خلاف برسرپیکار ہیں افعانستان میں کشمیر میں عراق میں فلسطیں میں چیچنیا میں جو لوگ بھی اللہ کی دین کی بقا کے لیے لڑ رہے ہوں اور کفر کو مغلوب کرنا چاہتا ہو ۔ بالکل ہماری فوج بھی جہاد میں مصروف ہیں اور ان کے کندھوں پر لگی دو سیوف ( تلواریں ) اس کی ثبوت ہیں اگر امریکہ اپنی مفاد کے لیے Twin Tower اور اپنے شہری قتل کر سکتے ہیں تو الحمد للہ ہمارا بھی ISI کسی سے کم نہیں اور ان میں بھی دین کے مجاہد اور اسلام کے بیٹے بیٹھے ہیں اور مجھے فخر ان پر جنرل حمیدگل جیسے سوچ رکھنے والوں پر
اور بعض لوگ جہاد کو بدنام کرنے کے لیے حرام کو بھی جہاد کا نام دے دیتے ہیں
ہاں اگر کوئی سود کو ٹیکس کا نام دے کر جہاد عظیم کر رہا ہے ؟ ( الا ماشاء اللہ اسلامی بینک کاری)
 
فرخ منظور

لائبریرین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اور نہ میں اپنی روایتی تقریریں اپ پر ٹھونسا چاہتا ہوں کھلا فورم یہاں لوگ روزانہ زنا کی دعوت دیتے ہیں لیکن لوگ واہ واہ کرتے ہیں کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔ کیا نیم برہنہ تصویریں یا ویڈیوں ( گانوں کی دعوت دینا ) کار عظیم ہے ؟ ۔
اگر میں نبی السیف و ملاحم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اور اقوال اور افعال یہاں لکھو تو وہ فساد ہیں ( اللہ اکبر کبیرا )

باقی سرور صاحب اپ کی سب جہادیں عظیم ہیں اور لیکن وہ جہاد کی اصطلاحی معنی ہیں شریعی نہیں اور کل تک انتطار کر لینا ان شاء اللہ کہ لفظ جہاد کی اصطلاحی اور شریعی معنی کیا ویسے "ٹی بی" پر مچھر کے خلاف بھی ایک جہاد ہوتا ہے انہیں کونسے گٹیگری میں رکھیں گے ؟
لیکن آپ فقہاء اور علماء کو مانتے نہیں چلو جو مانتے ہیں ان کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واجد صاحب افسوس تو یہی ہے کہ ہمارے علما اور فقہا زنا اور ویڈیوگانوں کو ہی گناہ سمجھتے ہیں‌ اس کے علاوہ ان کے نزدیک کچھ بھی گناہ نہیں‌ ہے - یعنی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے صرف انہی چیزوں کو گناہ قرار دیا ہے اور باقی کے گناہ جن کا قرآن میں‌ذکر کیا گیا ہے گناہ ہی نہیں ہے - افسوس کہ میں نے ابھی تک کسی عالم کا مسلمانوں کے خلاف فدائی حملوں کے خلاف آج تک کوئی فتویٰ نہیں‌پڑھا اور آپ کہتے ہیں‌کہ علما ایسے جہاد کے خلاف ہیں- کیا آج تک کسی عالم نے مہنگائی کے خلاف کچھ جہاد کیا؟ غریبوں اور محتاجوں کے لیے جہاد کیا؟ ملک دشمنی کے خلاف جہاد کیا؟ جھوٹ اور دھوکا دہی کو اپنے منبر سے برا کہا؟ کاروبار میں‌بد دیانتی اور فریب دہی کے خلاف کبھی کچھ کیا؟ کیا یہ سب چیزیں اسلام میں‌نہیں‌ہیں؟ یا صرف یہ لوگ ویڈیوگانوں، موسیقی اور مخلوط محافل کے ہی خلاف ہیں؟ جبکہ سب سے پہلا جہاد رسول اکرم نے غریبوں، ناداروں اور غلاموں کے حق میں آواز بلند کرکے کیا - نہ جانے یہ علما صرف قتال کو ہی جہاد کیوں سمجھتے ہیں :confused:
 
واجد صاحب افسوس تو یہی ہے کہ ہمارے علما اور فقہا زنا اور ویڈیوگانوں کو ہی گناہ سمجھتے ہیں‌ اس کے علاوہ ان کے نزدیک کچھ بھی گناہ نہیں‌ ہے - یعنی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے صرف انہی چیزوں کو گناہ قرار دیا ہے اور باقی کے گناہ جن کا قرآن میں‌ذکر کیا گیا ہے گناہ ہی نہیں ہے - افسوس کہ میں نے ابھی تک کسی عالم کا مسلمانوں کے خلاف فدائی حملوں کے خلاف آج تک کوئی فتویٰ نہیں‌پڑھا اور آپ کہتے ہیں‌کہ علما ایسے جہاد کے خلاف ہیں- کیا آج تک کسی عالم نے مہنگائی کے خلاف کچھ جہاد کیا؟ غریبوں اور محتاجوں کے لیے جہاد کیا؟ ملک دشمنی کے خلاف جہاد کیا؟ جھوٹ اور دھوکا دہی کو اپنے منبر سے برا کہا؟ کاروبار میں‌بد دیانتی اور فریب دہی کے خلاف کبھی کچھ کیا؟ کیا یہ سب چیزیں اسلام میں‌نہیں‌ہیں؟ یا صرف یہ لوگ ویڈیوگانوں، موسیقی اور مخلوط محافل کے ہی خلاف ہیں؟ جبکہ سب سے پہلا جہاد رسول اکرم نے غریبوں، ناداروں اور غلاموں کے حق میں آواز بلند کرکے کیا - نہ جانے یہ علما صرف قتال کو ہی جہاد کیوں سمجھتے ہیں

بھائی ہم تو روزانہ انہی موضوعات پر سنتے ہیں لیکن پتہ نہیں آپ کونسے علاقے میں ہیں جہاں کے علماء ( مولوی صاحبان ) اتنے بے خبر ہیں ؟
 
Top