میں تو غلطی سے اس دھاگے پہ آ گئی تھی ،میرا خیال ھے واپسی بہترین آپشن ھےویسے یہ ہم ایک دوسرے کو قائل کرنے کی بجائے زیر کرنے کی زیادہ کوشش کیوں کرتے رہتے ہیں
اللہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی توفیق دے حل ہوتا ہے ہر بات کا مگر شرط یہ ہے کہ اپنی ذات کو نفی کر دیا جائے میرا مطب ہے جب ہم آپ اپنے پاس موجودپہلے نظریات کے حق اور تائید میں مواد تلاش کرتے ہیں تاکہ دوسرے کو یہ بتا سکیں یا جتلا سکیں کہ دیکھا میں نہ کہتا تھا تو بعض اوقات ہم سے بھی غلطی ہو جاتی ہے سچ بات کی تہ تک پہنچنے میں اور حقیقت کھوجنے میں حق تو حق ہوتا ہے اسے کسی کی تائید یا انکار سے کچھ فرق نہیں پڑتا یہ تو صرف ہم ہیں جو اپنے اوپر کوئی نا کوئی ٹھپہ ضروری لگوانا چاہتے ہیں حق غامدی صاحب فرمائیں یا کوئی یورپ کا باشندہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے اور رہے ملاں ان کو معاف رکھو وہ ابھی ان باتوں سے کوسوں دور ہیں جو حق ہیں
غامدی کے سامنے آپ کا کوئی مولوی دم نہیں مار سکتا ۔۔۔۔ اس کے سامنے آپ سب لوگوں کی گھگی بند ہوجاتی ہے ۔ اسے جواب تک تو دے نہیں سکتے ۔ لہذا اسے مغرب کا پیروکار قرار دیکر اپنی دوکان چمکانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مگر وہ جس طرح ان مولویوں کی پول کھولتا ہے عقل حیران رہ جاتی ہے کہ ان مولویوں نے کافروں سے زیادہ اسلام کا تشخص برباد کیا ہے ۔ اللہ اس شخص کو اپنی امان میں رکھے ۔ پتا نہیں کب یہ مولوی کسی کو پٹی پڑھا کر کسی خودکش حملے میں اسے مروا ہی نہ دیں ۔
قبلہ میںسننے کی بات نہیںکر رہا ان معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کرنے کی بات کر رہا ہوںکیا کوئی عالموں کا گروہ ایسے جہاد میں مشغول ہے؟ اگر ہے تو انکے نام ضرور بتائیے گا - اور کسی عالم نے ان فدائی حملوں کے خلاف کوئی فتویٰ دیا ہے تو اسکا حوالہ بھی دیجیے گا - بہت شکریہ!
شکریہامریکی مولوی۔۔ ہاہاہا کیا خوب اصطلاح ہے
واجد حسین سے یہی سوال ایک بار پھر
۔
اپنے دوستوں سے ایک سوال ہو جائے فدائی حملے پر ایک تھریڈ ( اسے خود کش حملہ تصور نہ کیا جائے یا اسلام کے خلاف )
اگر اپنے سب دوست ہاں میں جواب دیں تو انشاء اللہ گل ہو جائے گا لیکن اگر میں اکیلا رہا تو میں خود تو حاضر جواب ہوں ہی نہیں اور مغرب پسند اسے میری کمزوری سمجھے گے کیونکہ میں ادھر اُدھر کی باتیں جمع کرنے کا عادی نہیں اور پھر ثبوت کے لیے وقت چاہئے اور In action گروپ اسے فرار سمجھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی ۔۔۔
شکر ہے ۔۔۔ پہلی دفعہ آپ نے کوئی بات نہ سمجھ کر ، کوئی جواب نہیں دیا ۔واقعی میں کچھ نہیں سمجھی بلکہ پورا دھاگہ ہی میری سمجھ سے باہر ھے
شکر ہے ۔۔۔ پہلی دفعہ آپ نے کوئی بات نہ سمجھ کر ، کوئی جواب نہیں دیا ۔
کم از کم وجہ تو بتا دیتیں ۔میں تو ویسے بھی اختلافی مسائل سے دور ہی بھاگتی ہوں لیکن اس وقت جواب نہ دینے کی کوئی اور وجہ ھے
کم از کم وجہ تو بتا دیتیں ۔