فاروق سرور خان
محفلین
حیرت ہے اپ کو سامنے کی بات نظر نہیں ارہی۔ بین الاقوامی جنگ ہے جو پاکستان میںلڑی جارہی ہے۔
اس خطہ سے امریکہ کے اثرات حذف کردیںامن ہوجائے گا۔ اصل ذمہ دار سامنے ہے
حیرت ہے کہ اپ کو پاکستانی ایجنسیوں کی اپس کی لڑائی نظر نہیں ارہی۔ میں تو بہت پہلے کسی پوسٹ پر لکھ چکا ہوں کہ ایجنسیوں کی لڑائی اب سطح زمیںپر ہے۔
ہمت ، پاکستان کے اندر امریکی ایجنسیوں کے خلاف کوئی جنگ نہیں لڑی جارہی ۔ پاکستان میں "خود ساختہ شریعت " کے علم بردار یک طرفہ طور پر عام پاکستانیوں کا قتل عام کررہے ہیں ۔ آپ اس کو عجیب عجیب رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں وہ اس لئے کہ "شرعی ملا " یہی پڑھاتے ہیں۔
امریکہ صرف اور صرف پاکستان کی مدد کرتا رہا ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں سمجھتے تو ان مجرموں کی قائم کی ہوئی یونیورسٹیوں کے نام بتائیے ، بنکوں کے نام بتائیے، مالیاتی اور تجارتی اداروں کے نام بتائیے۔ کار بنانے والے اور جہاز بنانے والے اداروں کے نام بتائیے۔ ان تمام کاموں میں امریکہ کی مالی قومی اور افرادی مدد شامل حال رہی ہے۔ امریکی ماہرین پاکستان آ کر پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں مدد کرتے رہے ہیں۔
پاکستان میں چھپ چھپ کر دھماکے کرنے والوں کو امریکی سازش کا نام دینا کم علمی کا آخری درجہ ہی قرار پا سکتی ہے - جو حقیقت سے بہت دور ہے۔