لاہور عید ملن پارٹی کا احوال

عاطف بٹ

محفلین
آپی ، میں نے عاطف بٹ بھائی کو درخواست گزاری ہے کہ وہ بھی اب حصہ داری کریں اور میں ان کا ساتھ دوں گا ، جب "واردات" میں برابر کے شریک رہے ہیں تو "روداد" میں کیوں نہ ہوں۔ ابھی انہوں نے شاید میری درخواست نہیں پڑھی ۔ بندے کو نوکری یا بیوی میں سے کوئی بھی چیز نئی نئی ملی ہو تو کچھ عرصہ کے لئے اس کا دھیان دیگر امور سے ہٹ جاتا ہے اور بٹ صاحب کو اول الذکر نئی نئی ملی ہے۔:)
ساجد بھائی آپ براہ مہربانی ان چائے والے بزرگ کا انٹرویو تو تحریر کر دیں ۔
باقی بٹ بھائی کو جب فرصت ملے گی بشمول میرے ذکر ٹیلی فون کے روداد مکمل کر دیں گے ۔
جزاک اللہ خیراء
ساجد بھائی آپ تو مکمل کرلیں اپنی داستان۔ ویسے تو آپ نے جس شاندار اور دلکش انداز میں پوری ملاقات کو بیان کیا ہے اس کے بعد کوئی گنجائش ہی باقی نہیں رہی مگر میں آپ کی داستان مکمل ہونے پر اس عید ملن پارٹی کے حوالے سے کچھ ہلکا پھلکا لکھ دوں گا۔ اب جلدی سے اسے مکمل کریں، محفلین بہت بے تابی سے انتظار کررہے ہیں!
 
فہیم

لائبریرین
یہاں تو تصاویر بھی قسطوں میں آرہی ہیں۔

لگتا ہے کوئی ایک ماہ تو لگے گا داستاں مکمل ہونے میں :)
 
عاطف بٹ

محفلین
محفلین کی پُرزور فرمائش پر اور اس ڈر سے کہ کہیں کوئی احتجاج نہ شروع ہوجائے میں مزید تصاویر پوسٹ کررہا ہوں مگر روداد مکمل کرنا ساجد بھائی کا کام ہے اور سچ کہوں تو میں ان جیسا دلچسپ لکھ بھی نہیں سکتا!
VcK5z.jpg

میں اور ساجد بھائی قلفہ کھانے کے بعد نایاب بھائی سے فون پر بات کرتے ہوئے۔ میرے ہاتھ میں عثمان بھائی کا دعوت میں شامل کرنے کے لئے بھیجا جانے والا مراسلہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

BI8kd.jpg

ساجد بھائی چائے کے کھوکھے پر بیٹھے عمرِ رفتہ کو آواز دیتے ہوئے۔
 
عدیل منا

محفلین
ساجد بھائی کی ہمت ہے کہ اتنی ’بڑی‘ عید ملن کا احوال اتنے شاندار انداز سے لکھ ڈالا ورنہ یہاں اگر یہ عالم ہوتا تو دلبرداشتہ ہو کر قلم ہی توڑ بیٹھتے ہم لوگ۔ یعنی کہ آج انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ ”ذات میں انجمن“ ہیں :)
ذات میں انجمن۔۔۔ !! ویسے چار عورتیں اکٹھی ہوں تب ایک انجمن بنتی ہے۔
 
عدیل منا

محفلین
شاید آپ نے سلطان راہی مرحوم کی فلموں والی انجمن نہیں دیکھی۔ وہ تو محترمہ اکیلے ہی انجمن ہیں :)
ان محترمہ کو کون نہیں جانتا۔ ان کو فن کا سمندرتو نہیں بلکہ فن کا پہاڑ کہنا زیادہ مناسب رہےگا۔ اور پہاڑ میں یہی خامی ہے کہ اسے پورا دیکھنے کیلئے بندے کو دور ہونا پڑتا ہے۔ تقریبات میں انہیں بٹھانے کیلئے منتظمین کوبھی دو کرسیاں خالی کرانا پڑتی تھیں۔
 
عثمان

محفلین
VcK5z.jpg

میں اور ساجد بھائی قلفہ کھانے کے بعد نایاب بھائی سے فون پر بات کرتے ہوئے۔ میرے ہاتھ میں عثمان بھائی کا دعوت میں شامل کرنے کے لئے بھیجا جانے والا مراسلہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

بہت شکریہ عزیزم کہ آپ نے ہمیں نہ صرف یاد رکھا بلکہ اس کا اہتمام بھی کیا۔ :):):)
 
BI8kd.jpg

ساجد بھائی چائے کے کھوکھے پر بیٹھے عمرِ رفتہ کو آواز دیتے ہوئے۔
خبر ملی ہے کہ یہاں برادرم عاطف بٹ صاحب نے ساجد بھائی کے کندھے کے پاس نظر آنے والے بینر "کالا بٹ نان شاپ" کے آگے سے "کالا" کو پھاڑ دیا ہے۔ ان کی کوشش تھی کہ رنگین چاک سے وہاں "عاطف" لکھ دیں لیکن بر وقت رنگین چاک میسر نہ ہو سکا جبکہ تصویر کھینچنے والے/والی کو کہیں جانے کی جلدی تھی اس لیے بات نہ بن سکی۔ :) :) :)
 
سعود بھائی، کیا کمال کی نظر پائی ہے آپ نے! :)
 
Top