لاہور عید ملن پارٹی کا احوال

مہ جبین

محفلین
ساجد بھائی بہت مزے کی روداد لکھ رہے ہیں آپ

پڑھ کے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے بہت سارے لوگ اس میں شریک تھے

آپ کی زبردست تحریر نے لوگوں کی کمی دور کردی

:great:
 
ابوشامل

محفلین
ساجد بھائی کی ہمت ہے کہ اتنی ’بڑی‘ عید ملن کا احوال اتنے شاندار انداز سے لکھ ڈالا ورنہ یہاں اگر یہ عالم ہوتا تو دلبرداشتہ ہو کر قلم ہی توڑ بیٹھتے ہم لوگ۔ یعنی کہ آج انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ ”ذات میں انجمن“ ہیں :)
 
ساجد

محفلین
روداد کی بقیہ قسط کب آئے گی بمع تصاویر ؟

پلیز توجہ ساجد بھائی
آپی ، میں نے عاطف بٹ بھائی کو درخواست گزاری ہے کہ وہ بھی اب حصہ داری کریں اور میں ان کا ساتھ دوں گا ، جب "واردات" میں برابر کے شریک رہے ہیں تو "روداد" میں کیوں نہ ہوں۔ ابھی انہوں نے شاید میری درخواست نہیں پڑھی ۔ بندے کو نوکری یا بیوی میں سے کوئی بھی چیز نئی نئی ملی ہو تو کچھ عرصہ کے لئے اس کا دھیان دیگر امور سے ہٹ جاتا ہے اور بٹ صاحب کو اول الذکر نئی نئی ملی ہے۔:)
 
نایاب

لائبریرین
باقی ہے جناب اور اس میں آپ کا خصوصی تذکرہ بھی باقی ہے۔ یہ تو محفلین کے اصرار پر انٹرول میں تصویریں دے کر تفریح مہیا کی گئی ہے۔
آپی ، میں نے عاطف بٹ بھائی کو درخواست گزاری ہے کہ وہ بھی اب حصہ داری کریں اور میں ان کا ساتھ دوں گا ، جب "واردات" میں برابر کے شریک رہے ہیں تو "روداد" میں کیوں نہ ہوں۔ ابھی انہوں نے شاید میری درخواست نہیں پڑھی ۔ بندے کو نوکری یا بیوی میں سے کوئی بھی چیز نئی نئی ملی ہو تو کچھ عرصہ کے لئے اس کا دھیان دیگر امور سے ہٹ جاتا ہے اور بٹ صاحب کو اول الذکر نئی نئی ملی ہے۔:)
ساجد بھائی آپ براہ مہربانی ان چائے والے بزرگ کا انٹرویو تو تحریر کر دیں ۔
باقی بٹ بھائی کو جب فرصت ملے گی بشمول میرے ذکر ٹیلی فون کے روداد مکمل کر دیں گے ۔
جزاک اللہ خیراء
 
Top