لاہور عید ملن پارٹی کا احوال

زونی

محفلین
بس جی حُسنِ نظر ہے آپ کا۔ بہنیں تو بھائیوں کی تعریفیں ہی کیا کرتی ہیں بھلے بھائی کتنے ہی پھوہڑ ہوں۔:)


خیر آپ کو پڑھ کے ایسا بلکل نہیں لگتا ،،،، اس سے پہلے سیاسی دھاگوں میں آپکو خآصامؤثر پایا ھے لیکن مزاح بھی اتنا اچھا لکھ لیتے ہیں یہ روداد پڑھ کے احساس ہوا ۔۔۔:)
 

ساجد

محفلین
خیر آپ کو پڑھ کے ایسا بلکل نہیں لگتا ،،،، اس سے پہلے سیاسی دھاگوں میں آپکو خآصامؤثر پایا ھے لیکن مزاح بھی اتنا اچھا لکھ لیتے ہیں یہ روداد پڑھ کے احساس ہوا ۔۔۔ :)
یعنی میرے "متاثرین" میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا۔:)
شدید شکریہ۔:p
 

تعبیر

محفلین
:applause::applause::applause:
اف اف اتنا مزے کا لکھا ہے ساجد بھائی کہ ہنسی ہی نہیں رک رہی تھی :ROFLMAO:
بابا جی کو بھی محفل جوائن کرنے کی دعوت دیتے نا؟؟؟
مینو تو بتایا ہی نہیں
 

عاطف بٹ

محفلین
:applause::applause::applause:
اف اف اتنا مزے کا لکھا ہے ساجد بھائی کہ ہنسی ہی نہیں رک رہی تھی :ROFLMAO:
بابا جی کو بھی محفل جوائن کرنے کی دعوت دیتے نا؟؟؟
مینو تو بتایا ہی نہیں
انہوں نے ابھی تک روداد ہی پوری نہیں کی۔ روداد کچھ آگے بڑھے تو بات مینیو پر آئے ناں! :)
 

کاشفی

محفلین
کھانا کھا کر ہوٹل سے باہر آئے اب ہمارا ارادہ تھا کہ آئس کریم پر دھاوا بول دیں۔ اسی مشن پر بازار میں سے گزر رہے تھے کہ بٹ صاحب کے پرانے جاننے والے ان بزرگ سے ہماری ملاقات ہوگئی۔۔۔ ۔۔ اسلاف کی معدوم ہوتی نشانیوں میں سے ایک نشانی۔قیامِ پاکستان کے چشم دید گواہ اور ہماری تاریخ کے عینی شاہد۔
dsc02552d.jpg
بٹ صاحب اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا ایک انٹرویو اردو محفل کے لئے ریکارڈ کریں گے ۔پدری محبت اور ممتا جیسی شفقت میں گندھے اس عظیم انسان سے مل کر پار ٹی کی اصل خوشی حاصل ہوئی۔ ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے چائے کے ایک کھوکھے پر چلے گئے اوران کی باتیں سُنکر ماضی میں یوں کھو گئے کہ ایک گھنٹہ گزرنے کا پتا ہی نہیں چلا۔ ہمارے اصرار کے باوجود انہوں نے چائے کا بل ہمیں ادا نہیں کرنے دیا۔ ان کو الوداع کہہ کر پھر سے مال روڈ والے اوپن ائر ریسٹورنٹ پر واپس آئے اور وہاں سے اپنی اپنی بائک لینے کے بعد آئس کریم کی دکان کی طرف روانہ ہوئے۔

بہت خوب ۔ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ جیتے رہیئے۔۔
 

ساجد

محفلین
:donttellanyone2::thinking::surprise::idontknow2:
اگر ہمارے یارِ غار ساجد بھائی اس محفل میں موجود نہ ہوتے تو ہمیں یقین تھا کہ انتہائی برے الفاظ میں ہی ہوا ہوتا :aadab:
نہیں فاتح بھائی بُرے انداز میں ہرگز نہیں ہوا۔
فاتح بھائی ، میرا نظریہ ہے کہ اس دنیا میں سوائے محبت و دوستی کے اور کوئی رشتہ نہیں ہے۔ اس کائنات کی تخلیق اور خالقِ کائنات کی بے کراں رحمت ، محبت اور دوستی ہی کا استعارہ ہے ورنہ انسانوں کی محض ان کی عقل اور اختیار پر گرفت کی جاتی تو دنیا اب تک اپنے انجام کو پہنچ چکی ہوتی ۔ تو جب تمام طاقتوں کا مالک و خالق اپنے قہر پر دوستی اور محبت کو ترجیح دیتا ہے تو ہم اس کے بندے کیوں عداوت و نفرت سے کام لیں ؟۔
اور یہی بات عید ملن پارٹی میں میرے خیالات کا موضوع تھی کہ کوئی کیا ہے یہ ہمارا مسئلہ نہیں بلکہ سوچنا یہ چاہئیے کہ ہم کیا ہیں؟۔ اگر ہماری وجہ سے خدا کی مخلوق کے کسی ایک بھی عنصر کے ساتھ ظلم ہو جاتا ہے تو بطور انسان یہ ہماری ناکامی ہے۔ اور جب ہم اپنی ذات کے حصار میں مقید ہو جائیں تو ہماری ذات سے باہر کی دنیا کے لئے ہمارے احساسات کمزور پڑنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے جو بالآخر ظلم و زیادتی پر منتج ہوتا ہے جس میں ہم اسلامی اور اخلاقی تعلیمات سے دور ہو کر بھی خود کو خالقِ کائنات کا مقرب سمجھنے کے خبط میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں اس حصار سے دور اور اپنی رحمت و محبت سے قریب رکھے۔آمین۔
 
:donttellanyone2::thinking::surprise::idontknow2:
اگر ہمارے یارِ غار ساجد بھائی اس محفل میں موجود نہ ہوتے تو ہمیں یقین تھا کہ انتہائی برے الفاظ میں ہی ہوا ہوتا :aadab:
یعنی تعارفی تذکرے تھے سر! مجھے بھی اُسی دن یقین آیا تھا کہ واقعی انسان ہی لکھتے ہیں کمپیوٹر پر۔ ورنہ میں کمپیوٹر کا کمال سمجھتا تھا
 
Top