مقبروں کا لکھا تو تھا، چلیں پھر لکھ دیتا ہوں
جہانگیر کے مقبرے سے پہلے نور جہاں نے اپنا مقبرہ بنوالیا تھا
انار کلی میں قطب الدین ایبک کا گمنام مقبرہ بھی ہے جس پر حفیظ جالندھری کی ایک شہرہ آفاق نظم بھی ہے۔
حضرت شیخ علی ہجویری کا مزار بھی لاہور کی مشہور جگہوں میں سے ہے اور ایک خلقت وہاں جمع ہوتی ہے گو کہ بہت سی غیر اسلامی حرکتیں لوگ دین پر نام پر کرتے ہیں وہاں۔
لاہور کا اردو بازار بھی بہت مشہور ہے اور بیش بہا کتابیں میسر ہیں۔
گوالمنڈی سے لیکر لکشمی چوک تک اور گرد و نواح میں کھانوں کے مشہور اور معروف مقامات ہیں۔ دو فوڈ اسٹریٹ بھی ہیں۔
پھجے کے پائے اور بشیر کی مچھلی ملک گیر شہرت کی حامل ہے۔
انار کلی کے ساتھ ایک میوزیم بھی ہے جس کے ساتھ رانی کی مشہور توپ ہے جس پر مشہور انگریز ادیب رڈیارڈ کپلنگ کی نظم یا نثر پارہ بھی ہے۔