لاہور میں اردو بلاگرز اور محفلین کی ایک خوبصورت میٹنگ کا انعقاد

پردیسی

محفلین
بھیا یہ بھی بتائیں ناں
کہ کیا کیا باتیں ہوئیں وہاں پر
بٹیا کیوں یہ دھاگہ بند کروانا ہے ۔۔۔ بلکہ آپ نے خود ہی بند کر دینا ہے :LOL:
باقی بٹیا جی ۔۔ بس یوں جانئے کہ ذکر خیر ہی ہوا سب کا ۔۔۔ کسی کی برائی نہیں کی گئی ۔۔۔اصل میں جو موضوع زیر بحث آئے اس میں گاؤں کے حالات ،سیاست ،اسلام،معاشرت وغیرہ شامل تھے ۔۔ان سب پر اظہار خیال کرتے ہوئے جگت بازی بھی ہوتی رہی ۔۔۔اب آپ کو '' جگت بازی '' کا مطلب بھی سمجھانا پڑے گا ۔۔۔یوں سمجھئے مراثی پنا ۔ یعنی بھانڈوں کا انداز بیاں ۔۔ میرا خیال ہے اب بھی آپ کو سمجھ نہیں آئی ۔۔۔ چلیں آپ اپنی آسانی کے لئے سمجھ لیں کہ فیصل آبادی لوگوں کا اندازِ بیاں :laughing:
 

مقدس

لائبریرین
بٹیا کیوں یہ دھاگہ بند کروانا ہے ۔۔۔ بلکہ آپ نے خود ہی بند کر دینا ہے :LOL:
باقی بٹیا جی ۔۔ بس یوں جانئے کہ ذکر خیر ہی ہوا سب کا ۔۔۔ کسی کی برائی نہیں کی گئی ۔۔۔ اصل میں جو موضوع زیر بحث آئے اس میں گاؤں کے حالات ،سیاست ،اسلام،معاشرت وغیرہ شامل تھے ۔۔ان سب پر اظہار خیال کرتے ہوئے جگت بازی بھی ہوتی رہی ۔۔۔ اب آپ کو '' جگت بازی '' کا مطلب بھی سمجھانا پڑے گا ۔۔۔ یوں سمجھئے مراثی پنا ۔ یعنی بھانڈوں کا انداز بیاں ۔۔ میرا خیال ہے اب بھی آپ کو سمجھ نہیں آئی ۔۔۔ چلیں آپ اپنی آسانی کے لئے سمجھ لیں کہ فیصل آبادی لوگوں کا اندازِ بیاں :laughing:

بالکل بھیا اب ان ساری باتوں کا مطلب بھی سمجھائیں ناں۔۔۔
 

زبیر مرزا

محفلین
لاجواب تصاویرجناب
یہ پاک ٹی ہاؤس کس علاقے میں واقع ہے - ذرادیرکولاہورمیں ٹھہرکرداتاصاحب کوسلام کے بعد یہاں چائے
کاایک کپ پینے کا وقت نکالاجاسکتاہے اگرقیمت اورذائقہ مناسب ہو تو:)
 

باباجی

محفلین
لاجواب تصاویرجناب
یہ پاک ٹی ہاؤس کس علاقے میں واقع ہے - ذرادیرکولاہورمیں ٹھہرکرداتاصاحب کوسلام کے بعد یہاں چائے
کاایک کپ پینے کا وقت نکالاجاسکتاہے اگرقیمت اورذائقہ مناسب ہو تو:)
جی بالکل زبیر بھائی داتا صاحب سے صرف 10 منٹ میں آپ پاک ٹی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں
اور ٹی بیگز والی چائے ملتی ہے وہاں
 

زبیر مرزا

محفلین
جی بالکل زبیر بھائی داتا صاحب سے صرف 10 منٹ میں آپ پاک ٹی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں
اور ٹی بیگز والی چائے ملتی ہے وہاں
چلیں ان شاءاللہ اکتوبرمیں ارادہ ہے توپاک ٹی ہاؤس میں پانی کاگلاس ہی سہی کہ ٹی بیگزکی چائے
توکسی بھی صورت میں نہیں پی جاسکتی :) -
(اگرقسمت میں لاہورکادانہ پانی ہے تو)
 

باباجی

محفلین
چلیں ان شاءاللہ اکتوبرمیں ارادہ ہے توپاک ٹی ہاؤس میں پانی کاگلاس ہی سہی کہ ٹی بیگزکی چائے
توکسی بھی صورت میں نہیں پی جاسکتی :) -
(اگرقسمت میں لاہورکادانہ پانی ہے تو)
کہیں یہ پچھلی دفعہ کی طرح کا ارادہ تو نہیں ہے ؟؟؟؟؟
یار ایسا کریں گے کہ بریانی کھائیں گے پاک ٹی ہاؤس میں اور چائے انارکلی فوڈ اسٹریٹ جاکر پئیں گے
 

زبیر مرزا

محفلین
کہیں یہ پچھلی دفعہ کی طرح کا ارادہ تو نہیں ہے ؟؟؟؟؟
یار ایسا کریں گے کہ بریانی کھائیں گے پاک ٹی ہاؤس میں اور چائے انارکلی فوڈ اسٹریٹ جاکر پئیں گے
ان شاءاللہ - یارمیرے سارے پروگرام پاکستان میں میرے اختیارمیں کم کم ہی ہوتے ہیں میں اپنی بڑی بہن اورچھوٹے بھائی
کی اجازت اوران کے مرتب کردہ پروگرام پرچل کر(کچھ دن) خودکوبیبا بچہ ثابت کرنے کی سرتوڑکوشش کرتا ہوں:)
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ کیا زبردست تصاویر ہیں۔۔۔ کاش ہم بھی لاہور میں ہوتے تو آپ کے ساتھ شامل ہوتے۔۔۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
اچھی بات ہے نا گرمی کے موسم میں مفت ہوائیں مل رہی ہیں :)
یہاں خاصی سردی ہے ساجد بھائی۔۔۔ اور ہوا کا نام سن کر ہی دانت بجنے لگتے ہیں۔ :laughing:
ویسے میں واپس آؤں تو ذرا عاطف بٹ کی جیب ہلکی کرواتے ہیں۔۔۔ اس پر تو دو تین جرمانے عائد ہو چکے ہیں اب تک :D
 
Top