لاہور کے چرچ میں 'عید میلاد' کا جشن، نماز بھی ادا کی گئی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
واہ واہ واہ سبحان اللہ! کیا ہی خوبصورت اور عین اسلامی اندازِ تحریر ہے۔ واللہ لطف آ گیا۔۔۔ اسے کہتے ہیں اسمِ مومناں کرتوتِ کافراں :laughing: :laughing: :laughing:
لو بھئی! سیکولرو! فوراً ایمان لے آؤ اس جیسی میٹھی زبان رکھنےو الے پر کیونکہ یہ وہ ہے جس سے جب دلیل نہیں بنتی تو گالیوں اور دشنام پر اتر آتا ہے اور لے دے کر یہی اصلِ ایمان و اسلام بچی ہے اب۔ :notlistening::rollingonthefloor:
اس میٹھے میٹھے اسلامی لہجے کو سب سبحان اللہ کہہ کے شیئر کریں۔ :rollingonthefloor:
میرے پیارے بھائی! اس میں گالیاں اور دشنام کہاں سے آ گئے؟ آپ نے گند کو انڈر لائن کیا ہے، خود ہی بتائیں گند کو گند نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے؟
اور رہی بات دلیل کی تو الزام کا کیا جواب دیا جائے۔ اگر کوئی یہ کہے میں لئیق احمد بھی ہوں اور یوسف 2 بھی، اس کی عقل پہ ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی، جنھیں آپ بھی سیکولر نہیں لگے ان کا کیا کریں اب؟؟؟؟؟؟ :laughing:
ایک اچھا مسلمان بہترین سیکولر ہوتا ہے اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں ایک اچھا مسلمان نہیں ہوں ۔ سیکولر ہونا مزہب کی مخالفت نہیں بلکہ دوسروں کے عقائد و نظریات کا احترام ہے اور جو سیکولرا س صفت سے محروم ہے وہ متعصب ہے سیکولر نہیں ۔
 
فاتح

لائبریرین
میرے پیارے بھائی! اس میں گالیاں اور دشنام کہاں سے آ گئے؟ آپ نے گند کو انڈر لائن کیا ہے، خود ہی بتائیں گند کو گند نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے؟
اور رہی بات دلیل کی تو الزام کا کیا جواب دیا جائے۔ اگر کوئی یہ کہے میں لئیق احمد بھی ہوں اور یوسف 2 بھی، اس کی عقل پہ ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔
ایسی بات یا تو کسی کی محبت میں کہی جا سکتی ہے مثلاً میں اپنی معشوقہ (بلکہ تمام معشوقاؤں) کو کہا کرتا تھا کہ تم لیلیٰ بھی ہو اور ہیر بھی اور یہ بھی اور وہ بھی۔۔۔ نا تو وہ بن گئی یہ سب اور نہ ہی لیلیٰ یا ہیر میری معشوق ہو گئیں۔۔۔ :laughing:
دوسری وجہ دو آئی ڈیز کا ایک سا لہجہ یا انداز گفتگو ایک سا ہونا ہو سکتی ہے اور اس میں "گند" کیا ہے؟:confused:
 
سبحان اللہ۔ ہم لوگ عرصہ آٹھ سے سال محفل پر جھک مار رہے ہیں کہ اچانک ہمیں نئے نک کی ضرورت پڑنے لگ گئی ہے۔ مشورہ بھی ان سے مل رہا ہے جو بذاتِ خود "جعلی ڈگری" کے کیس میں اندر ہونے لگے ہیں۔ سبحان اللہ اور وللہ اور ڈھیر سارے اور بھی الفاظ جو آپ کو مناسب لگیں
جعلی عدالت اور جعلی گواہوں کے جعلی کیس سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، الحمدللہ!
اگر دیکھا جائے نئے نک کی ضرورت پرانے اراکین کو ہی پڑتی ہے، جب وہ کوئی ایسی بات کرنا چاہیں جس سے ان کا امپریشن خراب ہونے کا خطرہ ہو۔ نئے رکن کو نئے نک کی کیا ضرورت؟ اسے تو کوئی جانتا ہی نہیں، ایسے میں اسے نام بدلنے کی کیا ضرورت پیش آ سکتی ہے؟ اس پر آپ کی ماہرانہ رائے کا منتظر رہوں گا۔
باقی کوئی چاہے آٹھ سال سے جھک مار رہا ہو یا دس سال سے، میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ آپ خود ہی تنکا ڈھونڈنے لگ گئے۔
 
ایسی بات یا تو کسی کی محبت میں کہی جا سکتی ہے مثلاً میں اپنی معشوقہ (بلکہ تمام معشوقاؤں) کو کہا کرتا تھا کہ تم لیلیٰ بھی ہو اور ہیر بھی اور یہ بھی اور وہ بھی۔۔۔ نا تو وہ بن گئی یہ سب اور نہ ہی لیلیٰ یا ہیر میری معشوق ہو گئیں۔۔۔ :laughing:
دوسری وجہ دو آئی ڈیز کا ایک سا لہجہ یا انداز گفتگو ایک سا ہونا ہو سکتی ہے اور اس میں "گند" کیا ہے؟:confused:
آپ بھی ہمیں بہت عزیز ہیں، اسی لیے گستاخی ہو گئی۔
گند کا لفظ دو آئی ڈی والے الزام کی بابت نہیں بولا، غلط فہمی کی معذرت۔ میرا مطلب تھا جو لوگ اسلام کے مسلمہ عقائد کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں میں اسے گند پھیلانا ہی سمجھتا ہوں۔ آپ بھی مختلف دھاگوں میں یہ بات نوٹ کر چکے ہوں گے۔
 
شکریہ
اور جو لوگ عیسائیت یا یہودیت کے مسلمہ عقائد کا مذاق اڑا کر اسلام کے عقائد کی بات کرتے ہیں کیا وہ بھی آپ کی نظر میں گند پھیلاتے ہیں؟
 
شکریہ
اور جو لوگ عیسائیت یا یہودیت کے مسلمہ عقائد کا مذاق اڑا کر اسلام کے عقائد کی بات کرتے ہیں کیا وہ بھی آپ کی نظر میں گند پھیلاتے ہیں؟
بحیثیت مسلمان اگر عیسائیت یا یہودیت کے عقائد اسلام سے متصادم ہیں تو ان کی نفی کی جائے گی۔
ہاں اگر کسی کے بھی عقائد کا مذاق اڑایا جائے تو اسے گند پھیلانا ہی کہا جائے گا۔ اسلام کسی کا تمسخر اڑانے کی اجازت نہیں دیتا۔
 
جب یہی "نفی" وہ اسلام کی کرتے ہیں تو ہمیں کیوں مرچی لگتی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
وہ ہی تو نہیں ہیں یہاں۔ ادھر تو یہ صورت حال بنی ہوئی ہے۔
دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی
چلیں، وہ کریں یا یہ کریں۔۔۔ قرآن تو یہ کہتا ہے کہ لکم دینکم ولی دین
تو خواہ وہ ہوں یا یہ۔۔۔ ہمیں کس بات کی مرچی لگتی ہے؟
 
ساجد بھائی، جنھیں آپ بھی سیکولر نہیں لگے ان کا کیا کریں اب؟؟؟؟؟؟ :laughing:
اب اس بات کا فیصلہ تو سیکولر کی تعریف پر متفق ہونے کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔ ایک تعرف سیکولرازم کی ہے کہ کسی اور مذہب کی توہین نا کی جائے، اور سب کو اپنے مذہب پر عمل کی مکمل آزادی ہو۔ ایک دوسری تعریف بے دین ہونا بھی ہے۔
پہلی تعریف کے مطابق تو پاکستان اور قائد اعظم بھی سیکولرہیں اور تھے۔
اور بے دین کے معنی میں نا ہی ساجد بھائی سیکولر ہیں نا میں اور نا آپ ۔ میری معلومات کے مطابق۔
اور آپ کے سوال کا جواب کہ ساجد بھائی کو سر آنکھوں پر بٹھائیں۔
 
زیک

مسافر
اب اس بات کا فیصلہ تو سیکولر کی تعریف پر متفق ہونے کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔ ایک تعرف سیکولرازم کی ہے کہ کسی اور مذہب کی توہین نا کی جائے، اور سب کو اپنے مذہب پر عمل کی مکمل آزادی ہو۔ ایک دوسری تعریف بے دین ہونا بھی ہے۔
جس طرح یہاں "سیکولر" گالی کی طرح پھینکا جاتا ہے اس لفظ کا کیا مطلب ہے؟
 
جس طرح یہاں "سیکولر" گالی کی طرح پھینکا جاتا ہے اس لفظ کا کیا مطلب ہے؟
ایسا تو ظاہر ہے بے دین کے معنی میں استعمال ہوتا ہوگا۔
جب میں نےکہا تھا کہ
میں نے جتنا بھی عرصہ محفل پر گزارا ہے مجھے ساجد بھائی کبھی سیکولر نہیں لگے۔
تو میں نے بے دین کے معنی میں ہی کہا تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ، ایسا آپ کو کیوں محسوس ہوا کہ میں خود کش "شہداء" کو خراج تحسین پیش کرنے کی حمایت کرتا ہوں ۔ آپ انتظامیہ کا حصہ ہیں میری بات کو دوسروں سے زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں ۔ غالب نے تو کہا تھا "یہ عشق نہیں آساں" میں کہا کرتا ہوں "موڈریشن نہیں آساں " ۔ ۔۔۔ لیکن جب ہم میں سے کچھ دوست کسی مذہب اور مسلک یا پھر غیر مذہب انسانی گروہ کو کسی ایک فرد کی وجہ سے لعن طعن کرنا شروع کر دیتے ہیں تو تب ان کو ایسا کرنے سے روکنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ ان کو نہ روکنے سے ہی اشتعال پھیلتا ہے ۔
پہلی بات تو یہ کہ جناب میں انتظامیہ کا ہرگز ہرگز رکن نہیں ہوں۔ اگر ہوں بھی تو "قسمے" یہ میرے علم میں نہیں
دوسری بات یہ ہے کہ اپنی ذاتی رائے میں ہم سب اراکین اور انتظامیہ بھی آزاد ہیں۔ یہ محفل ہمارے لئے ہمارے گھر کی مانند ہے۔ ہم نے اپنی اپنی بساط کے مطابق اس کی ترقی اور تعمیر میں حصہ ڈالا ہے۔ وقتاً فوقتاً اپنی ذاتی مصروفیات کی بناء پر علیحدہ بھی ہوئے ہیں خود واپس بھی لوٹ آئے ہیں۔ جب ہم اپنے اسی گھر کو ان شدت پسندوں کے ہاتھ میں جاتا دیکھتے ہیں تو وللہ ہمارا خون کھول اٹھتا ہے کہ یہ غیر ملکوں سے تنخواہ لینے والے اپنے اپنے مسلک کے نام پر گند یہاں پھیلاتے ہیں۔ ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے صرف انتظامیہ ہی نہیں ہے۔ ہم لوگ بھی اس میں برابر کے حصہ دار ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ آج تک کسی رکن نے چاہے وہ کتنا بھی پرانا رکن کیوں نہ ہو، کی غلطی سے میں نے چشم پوشی نہیں کی۔ کھل کر یا ذاتی پیغام میں واضح کر دیا ہے۔ اگر ہمارے سامنے ایک برا کام ہو رہا ہے تو کیا ہم یہ کہہ کر بری الذمہ ہو جائیں کہ جی یہ بات انتظامیہ سنبھال لے گی؟ کیا انتظامیہ کے پاس کرنے کو دیگر کوئی کام نہیں ہوتا کہ یہ مسائل بھی ان کو دے دیئے جائیں؟ یہ ایک رحجان ہے جس کے باعث اکثر پرانی آئی ڈیز مر جاتی ہیں اور نئی آئی ڈیز سے وہی گند پھیلانا شروع کر دیا جاتا ہے۔ بطور ایک قدیم رکن کے (رکنیت اور عمر، دونوں کے حساب سے) ہمیں اپنا حساب ڈالنا چاہئے اور برائی کو زبان سے روکنا چاہئے۔ اگر وہ نہ رکے تو پھر انتظامیہ کو تکلیف دی جائے۔ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ماڈریشن کتنا مشکل کام ہے اور آپ کو یہ بھی بخوبی یاد ہوگا کہ میری طرف سے ہمیشہ انتظامیہ کو مدد حاصل ہوتی ہے
یہ بات واضح کہہ دوں کہ اگر آج میری وجہ سے محفل کو یا اراکین کی اکثریت کو کوئی شکایت ہے تو بے شک مجھے وارننگ دیں، اگر میں پھر بھی باز نہ آؤں تو بلا جھجھک بین کر دیجئے۔ مجھے کوئی شکایت نہیں ہوگی کہ میں یہاں آنے کی تنخواہ نہیں لیتا۔ ہاں جو آئی ڈی بدل بدل کر اپنی تنخواہ حلال کرتے ہیں، کے خلاف کاروائی پر واقعی شور و غل مچے گا
 
گرائیں

محفلین
گرائیں بھائی میرا مشورہ تو بہت قیمتی تھا لیکن چونکہ گاؤں یعنی گراں میں سمجھنے والا ٹاور ابھی لگا نہیں ہے اس لیئے آپ کے سَر کے اوپر سے گزر گیا ۔۔۔ خیر کوئی بات نہیں جب آپ کے گراں تک یہ ٹیکنالوجی پہنچے گی تو پھر آپ کو میرا بڑا پُروقعت لگے گا
دوسرے الفاظ میں میں نے آپ کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا تھا جناب شہری عقل مند صاحب
 
قیصرانی

لائبریرین
جعلی عدالت اور جعلی گواہوں کے جعلی کیس سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، الحمدللہ!
اگر دیکھا جائے نئے نک کی ضرورت پرانے اراکین کو ہی پڑتی ہے، جب وہ کوئی ایسی بات کرنا چاہیں جس سے ان کا امپریشن خراب ہونے کا خطرہ ہو۔ نئے رکن کو نئے نک کی کیا ضرورت؟ اسے تو کوئی جانتا ہی نہیں، ایسے میں اسے نام بدلنے کی کیا ضرورت پیش آ سکتی ہے؟ اس پر آپ کی ماہرانہ رائے کا منتظر رہوں گا۔
باقی کوئی چاہے آٹھ سال سے جھک مار رہا ہو یا دس سال سے، میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ آپ خود ہی تنکا ڈھونڈنے لگ گئے۔
ماشاء اللہ۔ ظاہر ہے کہ جب کوئی عقلی دلیل نہیں رہ جاتی تو یہی بونگیاں بچ جاتی ہیں۔ مارتے رہیئے۔ تاہم یہ بات واضح رہے کہ یہ محفل ہرگز آپ جیسے لوگوں کے ہاتھوں ہائی جیک نہیں ہو سکتی۔ یہ محفل انشاء اللہ قائم و دائم رہے گی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top