لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ

عرفان سعید

محفلین
شدید متفق۔
آپ کا یہ جملہ
ختم نبوت اس قدر آفاقی حقیقت ہے جس میں بے پناہ قوت و طاقت ہے کہ کسی جھوٹے دعوائے نبوت کو پاش پاش کر دے۔
الفاظ نہیں ہیں کہ اپنے جذبات کو بیان کر پاوں۔
بس دہرائے جاتی ہوں زیر لب۔
اللہ ہم سب کو حق اورسچائی کا علمبردار بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
عرفان سعید

محفلین
اللہ کی مدد و نصرت بھی ان کوملتی ہے جو مقابلہ باطل پر ڈٹ جاتے ہیں،
بالکل درست فرمایا۔
اس بات کو بہانہ نہ بناؤ کہ جھوٹے نبوت والوں کو کچھ نہ کہو، اللہ ان کو ناکام کر دے گا۔
ایسا کب ہوا؟ ہمارے ملک میں ہی کیا پارلیمنٹ نے قادیانیوں کا غیر مسلم قرار نہیں دیا؟
 
ضیاء حیدری

محفلین
بالکل درست فرمایا۔

ایسا کب ہوا؟ ہمارے ملک میں ہی کیا پارلیمنٹ نے قادیانیوں کا غیر مسلم قرار نہیں دیا؟

قادیانیوں کو کافر قرار دینے کے قانون کے لئے باقاعدہ جدوجہد کی گئی، عاشقان رسولﷺ نے اپنے خون سے اس تحریک کو کامیاب بنایا تھا۔ اب اس قانون کو تبدیل کرنے کی سازش مرحلہ وار ہورہی ہے، مگر عاشقان رسولﷺ ایسی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہر قربانی دینے کو چوکس ہیں۔
 
زیک

مسافر
کیا یہ بہتر نہیں کہ دوسروں کو غیرمسلم ثابت کرنے پر اتنی محنت اور تشدد کرنے کی بجائے کچھ خود کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے؟
 
ضیاء حیدری

محفلین
کیا یہ بہتر نہیں کہ دوسروں کو غیرمسلم ثابت کرنے پر اتنی محنت اور تشدد کرنے کی بجائے کچھ خود کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے؟
جہاں مسلمانوں پر اقلیتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے وہیں اقلیتوں کے لیے بھی ضروری ہے اسلامی ریاست کے مفادات کا خیال رکھیں۔ کسی بھی حادثہ کی صورت میں برداشت کا مظاہرہ کرنا اور ریاستی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے دشمن عناصر کا آلہ کار بننے سے گریز کریں۔
 
اللہ کی مدد و نصرت بھی ان کوملتی ہے جو مقابلہ باطل پر ڈٹ جاتے ہیں، اس بات کو بہانہ نہ بناؤ کہ جھوٹے نبوت والوں کو کچھ نہ کہو، اللہ ان کو ناکام کر دے گا۔
آپ فتنہ پرور لوگ ہیں، جو مسلمانوں پہ کفر کی تہمت لگاتے ہیں۔ نہ کوئی قانون میں ترمیم ہوئی نہ ایسا کرنے کا کوئی ارادہ تھا۔ اپنے پیٹ کی خاطر مسلمانوں کی جان و مال سے کھیلتے ہیں۔
اللہ آپ لوگوں کے شر سے اسلام اور پاکستان کو محفوظ رکھے۔
 
قادیانی چونکہ رسالتﷺ کے منکر ہیں، اس لئے مسلمان نہیں ہیں، آئین پاکستان کی مخالفت نہ کرو، ایک محب وطن کو ملک کے سے وفادار ہونا ضروری ہے،
 
عرفان سعید

محفلین
بہت اہم بات کی ہے آپ نے
قادیانیوں کو ہماری پارلیمنٹ غیر مسلم قرار دے چکی ہے۔ اس کے بعد وہ ہمارے ساتھ ہم وطنی اور انسانیت کے رشتے سے جڑے ہیں۔ ہم ہیں کہ نصف صدی سے اس ڈھنڈورے کو پیٹے جارہے ہیں۔
ایک اللہ رب العالمین ہے کہ کچھ لوگ اس کے ساتھ شرک کرتے ہیں، اس کے وجود تک سے ہی انکار کر دیتے ہیں، نعوذ باللہ وہ تو "غیرت" میں آکر ان کا رزق بند نہیں کرتا۔ ہم ہیں کہ انسانوں کو زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم کر دینا چاہتے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
آپ فتنہ پرور لوگ ہیں، جو مسلمانوں پہ کفر کی تہمت لگاتے ہیں۔ نہ کوئی قانون میں ترمیم ہوئی نہ ایسا کرنے کا کوئی ارادہ تھا۔ اپنے پیٹ کی خاطر مسلمانوں کی جان و مال سے کھیلتے ہیں۔
اللہ آپ لوگوں کے شر سے اسلام اور پاکستان کو محفوظ رکھے۔
یہ شر پسند ہر دور اور ہر ماحول میں وارد ہوتے رہتے ہیں ۔ موصوف نے پہلے بھی جنت البقع کے حوالے سے بھی فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ خیر اسے نظرانداز کردیا گیا تو یہ فتنہ شروع کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں گذشتہ تیرہ سال سے میری بے تحاشہ تحاریر موجود ہیں جن پر ان اُمور پر بہت سی بحثیں کی گئیں ہیں ۔ ان کے عقائد پر اگر کچھ لکھا گیا تو ان کو پھر آگ لگ جائے گی ۔ میری محفل کے بااختیار منتظمین سے گذارش ہے کہ اس قسم کے فتنہ ور مراسلات پر فوری پابندی لگائی جائے۔ تاکہ جس طرح یہ محفل امن کے ساتھ خاموشی سے کچھ سال سے چل رہی ہے ، اسی طرح چلتی رہے۔
 
قادیانی چونکہ رسالتﷺ کے منکر ہیں، اس لئے مسلمان نہیں ہیں، آئین پاکستان کی مخالفت نہ کرو، ایک محب وطن کو ملک کے سے وفادار ہونا ضروری ہے،
قادیانیوں کے مسلمان نہ ہونے کا حب الوطنی سے کسی تعلق ہے؟
میں قادیانیوں کے غیر مسلم ہو نے کی بات نہیں کر رہا، بلکہ تم لوگوں کی اس شر پسندی کی جانب اشارہ کر رہا ہوں کہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پہ ن لیگ پہ گستاخ ہو نے کا الزام لگاتے رہے ہو۔
 
قادیانیوں کو ہماری پارلیمنٹ غیر مسلم قرار دے چکی ہے۔ اس کے بعد وہ ہمارے ساتھ ہم وطنی اور انسانیت کے رشتے سے جڑے ہیں۔ ہم ہیں کہ نصف صدی سے اس ڈھنڈورے کو پیٹے جارہے ہیں۔
ایک اللہ رب العالمین ہے کہ کچھ لوگ اس کے ساتھ شرک کرتے ہیں، اس کے وجود تک سے ہی انکار کر دیتے ہیں، نعوذ باللہ وہ تو "غیرت" میں آکر ان کا رزق بند نہیں کرتا۔ ہم ہیں کہ انسانوں کو زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم کر دینا چاہتے ہیں۔
یہاں بھی رزق کا ہی مسئلہ ہے۔
ایک گناہ گار کو متقی بنانا مشکل ہے، آسان یہ ہے کہ اسے کسی کمزور اقلیت کے خلاف ابھارو اور استعمال کرو۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
قادیانیوں کے مسلمان نہ ہونے کا حب الوطنی سے کسی تعلق ہے؟
میں قادیانیوں کے غیر مسلم ہو نے کی بات نہیں کر رہا، بلکہ تم لوگوں کی اس شر پسندی کی جانب اشارہ کر رہا ہوں کہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پہ ن لیگ پہ گستاخ ہو نے کا الزام لگاتے رہے ہو۔
ن لیگ نے ناموس رسالتکے خلاف جو سازش کی تھی ، اس کے خلاف تحریک لبیک نے دھرنہ دیا تھا اور جب خادم حسین صاحب کی ایک کال پر ملک کے کونے کونے سے لوگ نکل کھڑے ہوئے تو ن لیگ کو اس گستاخی سے تائب ہونا پڑا، اس دوران حکومت نے بے رحمی سے آٹھ عاشق رسولﷺ شہید کردئیے، مردہ افراد کے جسم پر لاٹھیاں اور لاتیں ماریں گئیں، یہ کھلی دہشت گردی تم کو نظر نہیں آئی۔
 
Top