ضیاء حیدری
محفلین
لا ریب کہ ہدایت ہے متقین کے لیئے ۔
بلاشک قران پاک کی نہ صرف روزانہ تلاوت کی جانی چاہیئے بلکہ قران کے پیغام کو اپنے اعمال و افعال میں سچ بھی ثابت کرنا چاہیئے ۔
میں کسی پر کوئی الزام لگانے یا تہمت دھرنے سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ۔ باقی رہی بات کہ اس ملک کو کس کس نے لوٹا ۔ تو میرے محترم بھائی یہ جتنے بھی سیاسی لوگ ہیں ملا عالم بزنس مین تاجر اور دیگر ان میں سے کون ہے جس کا دامن کرپشن اور مفاد پرستی کے داغ سے پاک ہو ۔۔۔؟ یہ جنہوں نے آپ کے بقول لوٹا اس ملک کو کیا یہ نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر نہیں ؟ کیا آج سے پہلے پاکستان کی عوام مسلمان نہیں تھی جو آج بلایا جا رہا ہے انہیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی جانب ؟ کیا یہ تبلیغ صرف اقتدار پانے کے لیئے نہیں ۔ ؟ پہلے بھی تو متحدہ مجلس عمل نے نفاذ اسلام کے نعرے پر اقتدار حاصل کیا تھا ۔ کہاں گم ہو گیا ان کا وعدہ اور جو کرائے کے مکان میں رہتے تھے ان کے پاس بنگلے کاریں آ گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے بھائی یہ سب دھندہ ہے بہت گندہ ہے ۔۔۔۔۔ اسلام اور نبی پاک علیہ السلام کو صرف سیڑھی بناتے دیکھا ہے ۔ کہنے والے کہہ گئے کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا صرف اقتدار کا لالچ ہوتا ہے ۔ ویسے کیا نبی پاک علیہ السلام کے دین پاک میں اقتدار کی طلب رکھتے خود کو پیش کرنے کی کوئی مثال ہے ۔۔۔؟
اللہ سوہنا ہمیں ہدایت سے نوازے ہمیں مذہب کے نام پر پھیلائے ہر دام ہمرنگ زمین سے محفوظ رکھے آمین
بہت دعائیں
جن لوگوں نے اس ملک کو لوٹا سب ان کو جانتے ہیں، آپ ان کا نام لینے کی بجائے گول مول بات کرکے اس کا الزام مسلمانوں پر دھر دیتے ہیں، یہ مغرب ذدہ لوگ دشمن پاکستان ایجنڈے پر کام کرتے ہیں اور وہی لوگ ان کو پناہ دیتے ہیں، خادم حسین کا دامن پاک ہے، اب یہ قوم کی مرضی ہے کہ وہ باریاں لینے والوں کو مسلط کرتی ہے، ناموس رسالت کے سپاہیوں کو۔
اسلام اور نبی پاک ﷺ کا پیغام واضح ہے قوم کا سردار قوم کا خادم ہوتا ہے، راج کرنے والا لیٹرا بھگت لیا ہے اب پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔۔۔۔
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
شب ظلمت میں گزاری ہے
اٹھ وقت بیداری ہے
جنگ شجاعت جاری ہے
آتش و آہن سے لڑ جا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ