لبیک یا رسول اللہ کا ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پردھرنا، بدترین ٹریفک جام

حسرت جاوید

محفلین
ہاں بالکل سانحہ ماڈل بھلانے کیلئے ہی حکومت کالعدم تحریک لبیک والوں پر سیدھے فائر کر رہی ہے۔ حکومت ن لیگ میں شامل ہو گئی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ بغض عمران میں اب سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی بھول جائے۔
اگر بات سمجھ نہ آئے تو ہوائی فائر کرنا لازم نہیں ہوتا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر بات سمجھ نہ آئے تو ہوائی فائر کرنا لازم نہیں ہوتا۔
پھر وہی دوہرا معیار۔ حکومت تحریک لبیک والوں کو احتجاج کرنے دے، قومی شاہراہیں بلاک کرنے دے تو ریاستی رٹ ختم ہونے کا طعنہ۔ حکومت ان کا احتجاج ختم کرنے کیلئے کوئی معاہدہ کر لے تو اسے من و عن پورا نہ کرنے کا طعنہ۔ حکومت تحریک لبیک والوں کیخلاف ریاستی رٹ دکھانا شروع کر دے تو انسانی حقوق پامال کرنے کا طعنہ۔ یعنی حکومت کچھ بھی کرے ہمیشہ غلطی پر ہوتی ہے۔ جبکہ احتجاج کرنے والے ہمیشہ حق پر۔ یہ ہے دیسی لبرل ازم۔ جس کا کوئی سر پر نہیں۔ کوئی اصول نہیں۔ بس حکومت کو ہر حال میں نشانہ بنانا ہے۔
 
کالعدم تحریک لبیک والے اب فوج کی وردیاں پہن کر حکومت کو ڈرا دھمکا رہے ہیں

یہ لڑکا مکتب شیعہ کا ہے۔ امام زین العابدین کی مثال دی ہے۔ ٹوئیٹر اکاونٹ بھی بشری عباس کسی شیعہ صاحبہ کا ہے۔ شیعہ اس لڑائی میں حنفی اور فوج دونوں کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں جس حد تک ممکن ہو۔ تاکہ لبرلز مضبوط ہوں اور یہی شیعہ حضرات کے لیے پاکستان میں قابل قبول ہے۔

مغل حکمران حنفی علماء کے زیر اثر شیعہ پر عتاب نازل کر چکے ہیں۔ اسی لیے شیعہ میر جعفر اور شیعہ میر صادق نے حنفی علماء کی طرف جھکتے ٹیپو سلطان کے بجائے ایسٹ انڈیا کمپنی کے لبرل فوجیوں کا ساتھ دیا۔ اس خطے میں شیعہ ہمیشہ لبرل فورسز کے ساتھ ہیں۔
 
آخری تدوین:

حسرت جاوید

محفلین
پھر وہی دوہرا معیار۔ حکومت تحریک لبیک والوں کو احتجاج کرنے دے، قومی شاہراہیں بلاک کرنے دے تو ریاستی رٹ ختم ہونے کا طعنہ۔ حکومت ان کا احتجاج ختم کرنے کیلئے کوئی معاہدہ کر لے تو اسے من و عن پورا نہ کرنے کا طعنہ۔ حکومت تحریک لبیک والوں کیخلاف ریاستی رٹ دکھانا شروع کر دے تو انسانی حقوق پامال کرنے کا طعنہ۔ یعنی حکومت کچھ بھی کرے ہمیشہ غلطی پر ہوتی ہے۔ جبکہ احتجاج کرنے والے ہمیشہ حق پر۔ یہ ہے دیسی لبرل ازم۔ جس کا کوئی سر پر نہیں۔ کوئی اصول نہیں۔ بس حکومت کو ہر حال میں نشانہ بنانا ہے۔
جو دیرا معیار اپنا رہا ہے آپ اس سے مخاطب ہوں۔ میں نے ایسا کوئی مراسلہ نہیں کیا جس میں حکومت یہ کرے اور وہ نہ کرے۔ میرا مقصد صرف حکومت کا دہرا معیار آپ کو یاد کروانا ہے جب پی ٹی آئی اس قسم کے واقعات میں حکومت وقت کے خلاف کھڑی ہوتی تھی اور آج وہی خود کر رہی ہے۔
 
لال مسجد والے اسلام آباد کے پولیس آفیسر کو اغوا کر کے لے گئے۔ اس پر دیسی لبرلز نے ریاستی رٹ نہ ہونے کا شور مچا دیا۔ مشرف نے دباؤ میں آکر لال مسجد پر آپریشن کیا تو وہی دیسی لبرلز انسانی حقوق کی پامالی کا بھاشن دینا شروع ہو گئے۔
تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے۔ آج انہوں نے بھی لاہور کے ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر پولیس افسران کو اغوا کر لیا۔ اس پر حکومت نے ایکشن لیا تو وہ دیسی لبرلز جو کل تک تحریک لبیک کو برا بھلا کہہ رہے تھے آج حکومت کو گالیاں نکال رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
جو دیرا معیار اپنا رہا ہے آپ اس سے مخاطب ہوں۔ میں نے ایسا کوئی مراسلہ نہیں کیا جس میں حکومت یہ کرے اور وہ نہ کرے۔ میرا مقصد صرف حکومت کا دہرا معیار آپ کو یاد کروانا ہے جب پی ٹی آئی اس قسم کے واقعات میں حکومت وقت کے خلاف کھڑی ہوتی تھی اور آج وہی خود کر رہی ہے۔
کالعدم تحریک لبیک نے جو ۱۲ پولیس آفیسرز اغوا کیے تھے وہ ابھی تک آزاد نہیں کئے۔ یہ لال مسجد والا سین دہرایا جا رہا ہے تاکہ جب حکومت ایکشن لے تو ہم دیسی لبرلز کے توسط سے معصوم و مظلوم بن جائیں
 
علی وقار

محفلین
بہتر یہی ہے کہ معاملہ آئین و قانون کے مطابق حل ہو۔ معاہدہ کرنا غلطی تھی یا نہیں تھی، اس سے ہٹ کر، اب اس پر عمل درآمد کروانا حکومت کا کام ہے۔ پارلیمنٹ میں یہ معاملہ حل نہ ہو تو اپوزیشن پر بھی الزام عائد ہو گا۔ مجھے لگتا ہے کہ پارلیمنٹ میں یہ معاملہ بھجوانے پر حکومت کو اعتراض نہیں مگر وہاں قاضی فائز عیسیٰ کے ایک فیصلے کو زیر بحث لائے جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے یا انہیں کہیں سے دباؤ کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ابھی تک اس معاملے کے حل میں اتنی دلچسپی نہیں لی جتنی کہ لینی چاہیے تھی۔ ملک جل رہا ہے اور ایسے مواقع پر ہی قیادت کا اصل امتحان ہوتا ہے۔ وہ خود آگے بڑھیں اور اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔
 
علی وقار

محفلین
اگر پولیس والے اغواء ہوئے اور یہ آپریشن کیا گیا تو یہ واقعی ایک اہم جواز ہے۔ یہ ٹی ایل پی کا غلط رویہ ہے مگر پولیس کو اس کے باوجود براہ راست فائرنگ سے گریز کرنا چاہیے تھا۔ جو کام غلط ہو، اس کو کسی صورت صحیح قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ پارلیمنٹ میں یہ معاملہ بھجوانے پر حکومت کو اعتراض نہیں مگر وہاں قاضی فائز عیسیٰ کے ایک فیصلے کو زیر بحث لائے جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے
یہ مسئلہ نہیں۔ حکومت تین ماہ سے تحریک لبیک سے مذاکرات کر کے ایسا بل اسمبلی میں پیش کرنا چاہ رہی ہے جس سے ناموس رسالت کا دفاع بھی اجاگر ہو جائے اور پاکستان کا امیج بھی شدت پسندی کا دنیا میں نہ جائے۔
جب یہ مذاکرات فیل ہوئے اور لبیک والوں نے دوبارہ احتجاج کی کال دے دی تو اس کے فورا بعد حکومت نے ان کے سربراہ کو حراست میں لے لیا۔ اتنے کم وقت میں ملک گیر احتجاج یہ بتاتا ہے کہ لبیک والوں نے احتجاج کی پہلے سے تیاری کر رکھی تھی۔ کیونکہ حکومت سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر پولیس والے اغواء ہوئے اور یہ آپریشن کیا گیا تو یہ واقعی ایک اہم جواز ہے۔ یہ ٹی ایل پی کا غلط رویہ ہے مگر پولیس کو اس کے باوجود براہ راست فائرنگ سے گریز کرنا چاہیے تھا۔ جو کام غلط ہو، اس کو کسی صورت صحیح قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔
پولیس مقابلہ میں فائرنگ ہوتی ہے۔ ماڈل ٹاؤن، لال مسجد اور بہت سے آپریشنز میں یہ سب ہو چکا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
یہ مسئلہ نہیں۔ حکومت تین ماہ سے تحریک لبیک سے مذاکرات کر کے ایسا بل اسمبلی میں پیش کرنا چاہ رہی ہے جس سے ناموس رسالت کا دفاع بھی اجاگر ہو جائے اور پاکستان کا امیج بھی شدت پسندی کا دنیا میں نہ جائے۔
جب یہ مذاکرات فیل ہوئے اور لبیک والوں نے دوبارہ احتجاج کی کال دے دی تو اس کے فورا بعد حکومت نے ان کے سربراہ کو حراست میں لے لیا۔ اتنے کم وقت میں ملک گیر احتجاج یہ بتاتا ہے کہ لبیک والوں نے احتجاج کی پہلے سے تیاری کر رکھی تھی۔ کیونکہ حکومت سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
مجھے یوں لگتا ہے کہ حکومت کے خلاف کوئی سازش چل رہی ہے۔ گو کہ یہ میری خام خیالی ہو سکتی ہے۔
 
Top