لسی خانہ

تبسم

محفلین
ارے نہیں سسٹر! ایسی بات نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں ناکہ دودھ کا جلا چھاج بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ آپ یقین کریں کہ اس لسی خانہ میں آنے سے ایک دو روز قبل ہی دفتر میں دو دن لسی پی تھی اور دونوں دن میرا بلڈ پریشر بہت بہت ہائی ہوگیا تھا حالانکہ وہ لسی نمک او شکر کے بغیر ہی تھی۔:D آپ تو ویسے بھی اتنے خلوص سے سب کو لسی پلا رہی ہیں۔لہٰذا ہم سب آپ کے ممنون ہیں۔۔۔۔ ۔۔ ویسے بھی اس برقی لسی خانہ کی رونق اسی وقت تک لگی رہے گی جب تک ہم ”اِدھر اُدھر" کی باتین کرتے رہیں گے۔ اگر چپ کرکے سب نے لسی پی لی تو یہ لسی خانہ جلد ہی بند ہو جائے گا۔ اور ہم یہ نہیں چاہتے کہ آپ کا لسی خانہ ۔۔۔


لسی پلانے کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔ ابھی تک تو میرا بی پی نارمل ہی ہے :applause:
مجھے نہیں آتی ہیں بھائی اس طرح کی ہوشیاریاں بھائی
ایک طرف سے آپ کی بات بھی ٹھیک ہی ہے بھائی
 

تبسم

محفلین
میں ہوں ناں۔ آج مجھے میٹھی لسی چاہیے لیکن ہو خوب ٹھنڈی۔
یہ لیں لسی
w1kxd.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
بس صرف میرے لیے، شاہ جی کے لیے بھی اک گلاس لے آنی تھی۔ نہیں تو انہوں نے نظر لگا دینی ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
بہنا !اگر آپ میرا ساتھ دیں تو ہم شمشاد بھائی کی ہوشیاری کو مات دے سکتے ہیں۔ کیونکہ کہتے ہیں ایک ایک اور دو گیارہ ہوتے ہیں۔
یہ سیانا کون ہے بھائی ؟
ایک ایک گیارہ تو سنا تھا
نو دو گیارہ بھی سنتے آئے ہیں
ایک ایک اور دو گیارہ ہوتے ہیں پہلی بار سنا ہے
لکلھ کر دیکھتا ہوں
1-1-2-11
یہ تو 112 بن رہا ہے
سچ سچ بتلائیے گا کہ میٹرک کے حساب میں آپ کتنی بار فیل ہوئے تھے؟؟؟:D
 

زلفی شاہ

لائبریرین
یہ سیانا کون ہے بھائی ؟
ایک ایک گیارہ تو سنا تھا
نو دو گیارہ بھی سنتے آئے ہیں
ایک ایک اور دو گیارہ ہوتے ہیں پہلی بار سنا ہے
لکلھ کر دیکھتا ہوں
1-1-2-11
یہ تو 112 بن رہا ہے
سچ سچ بتلائیے گا کہ میٹرک کے حساب میں آپ کتنی بار فیل ہوئے تھے؟؟؟:D
آپس کی بات ہے بتانا نہیں کسی کو۔ 25-03-2012 تک تو سپلی ہی ہے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا؟
 

یوسف-2

محفلین
آپس کی بات ہے بتانا نہیں کسی کو۔ 25-03-2012 تک تو سپلی ہی ہے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا؟
چلو کسی کو نہیں بتلاتا۔ ویسے ایک راز کی بات بتلاتا چلوں کہ ہماری کمپنی کے انجینرگ ڈپارٹمنٹ میں موجود اکثر انجینئرز کا بھی یہی حال ہے۔ ہم انہیں "میٹرک فیل انجینئر" کہتے ہیں :D
 

یوسف-2

محفلین
کنک گندم کو کہتے ہیں۔ فرق ہے تو دیسی گندم اور امریکی گندم کا۔
تصحیح کا شکریہ
ویسے اب تو دیسی گندم بھی، مصنوعی کھادوں، اور کیڑے مار ادویات کی بدولت 'امریکی گندم' جیسی ہوتی جارہی ہے۔ ہم نے اپنے ہاتھوں اپنے کھیت کا ستیا ناس کر لیا ہے۔ متحدہ ہندوستان میں صرف صوبہ پنجاب پورے ہندوستان کی گندم کی ضروریات پوری کرتا تھا اب آدھے پاکستان کی بھی نہیں کر پا رہا اور سات سمندر پار سے امریکی گندم درآمد کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ سب مصنوعی کھاد، ولایتی بیجوں، کیڑے مار ادوایت، امریکی سنڈیوں (جو پاکستانی کھیت کے علاوہ پاکستانی کابینہ میں بھی ہوتے ہیں) کی "برکت" ہے۔:cry:
 

زلفی شاہ

لائبریرین
چلو کسی کو نہیں بتلاتا۔ ویسے ایک راز کی بات بتلاتا چلوں کہ ہماری کمپنی کے انجینرگ ڈپارٹمنٹ میں موجود اکثر انجینئرز کا بھی یہی حال ہے۔ ہم انہیں "میٹرک فیل انجینئر" کہتے ہیں :D
ہاہاہا ! اس کلیہ کی رو سےمیں تو پکا انجینئر ہوا نا۔
 
Top