ارے نہیں سسٹر! ایسی بات نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں ناکہ دودھ کا جلا چھاج بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ آپ یقین کریں کہ اس لسی خانہ میں آنے سے ایک دو روز قبل ہی دفتر میں دو دن لسی پی تھی اور دونوں دن میرا بلڈ پریشر بہت بہت ہائی ہوگیا تھا حالانکہ وہ لسی نمک او شکر کے بغیر ہی تھی۔ آپ تو ویسے بھی اتنے خلوص سے سب کو لسی پلا رہی ہیں۔لہٰذا ہم سب آپ کے ممنون ہیں۔۔۔۔۔۔ ویسے بھی اس برقی لسی خانہ کی رونق اسی وقت تک لگی رہے گی جب تک ہم ”اِدھر اُدھر" کی باتین کرتے رہیں گے۔ اگر چپ کرکے سب نے لسی پی لی تو یہ لسی خانہ جلد ہی بند ہو جائے گا۔ اور ہم یہ نہیں چاہتے کہ آپ کا لسی خانہ ۔۔۔آپ نے جس طرح کی لسی مانگی میں نے آپ کو دی اُس سے بھی آپ کو عتراض ہو گیا نا
تو من شدی، من تو شدم ؟؟؟آپ نے پی، میں نے پی ایک ہی بات ہے۔ (کسی دوسرے موقع پر میں کسر نکال لوں گا۔)
آپ نے پی، میں نے پی ایک ہی بات ہے۔ اس کی سمجھ آگئی۔ کسی دوسرے موقع پر میں کسر نکال لوں گا۔ اس کی سمجھ نہیں آئی؟؟؟آپ نے پی، میں نے پی ایک ہی بات ہے۔ (کسی دوسرے موقع پر میں کسر نکال لوں گا۔)
اسکا مطلب ہے کہ اب مجھے ہوشیار رہنا پڑے گا اور غیر حاضری کو چار طلاقیں دینا ہونگی آپ کی انتقامی کاروائی سے بچنے کے لئے۔ ہاہاہایہ جو آپ نے میری غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں گلاسوں پر ہاتھ صاف کر گئے تھے، کسی دن میں بھی تو فائدہ اٹھاؤں گا ناں۔
اب آپ لسی خوری کا شوق رکھتے ہیں کیا؟بھلے ہی ہوشیار رہیں اور چار چھوڑ چالیس طلاقیں دیں، ایک غیر کو اور 39 حاضری کو، لیکن خدا شکرے خورے کو شکر دے ہی دے گا۔
پتلی چھاچ جیسی لسی کو پیتے ہیں یا اس سے ہاتھ منہ دھوتے ہیں جب ہم پہلے پہل کراچی سے باہر نکلے۔ بلکہ غمِ روزگار کے مارے ’نکالے‘ گئے اورایک مرتبہ پنجاب کے ایک دیہی علاقے کے مدرسہ میں ایک مدرس سے ملنے گئے تو انہوں نے ہمیں اپنے ظہرانے میں شریک کیا۔ کھاناکھانے کے بعد جب ہم نے پانی کے لئے ادھر اُدھر دیکھا تو انہوں نے ایک مٹکا سامنے رکھ دیا کہ بھئی اس گرمی میں پانی نہیں بلکہ چھاج پیجئے۔ مٹکے میں سے جب چھاج برآمد ہو کر گلاس میں آیا تو ہم "حریان" ہوئے کہ ہم اسے پئیں کہ اس سے ہاتھ منہ دھوئیں چھاج صاف شفاف دودھیا رنگ کا پانی ہی تو تھا۔ یہ تھا چھاج سے ہمارا پہلا تعارفلسی تو پھر لسی ہے اور میرے پِنڈ میں تو چائے کو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔ وہاں مکھن والی لسی سے لیکر پتلی چھاچ جیسی لسی سب ہی مقبول ہیں۔
میں ٹھہرا "غیر پینڈو" مجھے کیا پتہ کہ پنڈ کی سوغات ہیں کیا کیا ۔ لسی تو ہم نے ہمیشہ گاڑھی اور ملائی والی ہی دیکھی اورپی تھی۔ ایک اور لطیفہ نما واقعہ سن لیں۔ ہمارے اسکول میں تقریبا" سارے ہم جماعت پنجابی اسپیکنگ تھے۔ جب نویں میں ہمارا سینٹر اسکول سے بہت دور پڑا تو ایک ہم جماعت کے ساتھ امتحان سے قبل سینٹر کی لوکیشن دیکھنے گئے۔ قریب ہی دوست کے کسی عزیز کا گھر تھا۔ وہ ہمیں ان کے گھر لے گیا۔ دوپہر کا وقت تھا۔ ہمارے بیٹھتے ہی گرمام گرم تندور کی روٹیاں او لسی کی لمبی لمبی گلاسیں سامنے آ گئیں۔ میرا دوست تو جیسے ٹوٹ پڑا اور میں منتظر کہ اب "سالن" آئے تو کھانا شروع کروں۔ دوست نے میری طرف دیکھتے ہوئے کہا، تم کھا کیون نہیں رہے؟ یوں سالن سے "مایوس" ہوکر ہم نے پہلی بار لسی کے ساتھ روٹی کھائی یا روٹی کے ساتھ لسی پیا۔ وہ بھی کیا دن تھے ہر نئی چیز حیرت انگیز لگتی تھی اور ان کا اپنا ہی لطف تھا۔اس مٹکے کو ذرا سا ہلا جلا لیتے تو تھوڑی گاڑی تو ہو ہی جاتی۔ اور یہ آپ چھاچ سے چھاج پر کہاں پہنچ گئے؟
دہی کو بلو کر مکھن نکال لیا تو باقی صاف شفاف دودھیا رنگ کا نہیں بچے گا تو کیا کالے رنگ کا بچے گا؟
یوسف بھائی لسی کے ساتھ دیسی کنک کی روٹی کھانے کا بہت تجربہ ہے یقین جانیں بہت ہی مزہ آتا تھا۔ چاٹی کی لسی ہو خالص دیسی کنک کی روٹیاں اور ان کے اوپر بھینس کا دیسی گھی لگا ہوا ہو۔ کیا ہی مزہ آتا تھا اس سادہ خوراک میں۔میں ٹھہرا "غیر پینڈو" مجھے کیا پتہ کہ پنڈ کی سوغات ہیں کیا کیا ۔ لسی تو ہم نے ہمیشہ گاڑھی اور ملائی والی ہی دیکھی اورپی تھی۔ ایک اور لطیفہ نما واقعہ سن لیں۔ ہمارے اسکول میں تقریبا" سارے ہم جماعت پنجابی اسپیکنگ تھے۔ جب نویں میں ہمارا سینٹر اسکول سے بہت دور پڑا تو ایک ہم جماعت کے ساتھ امتحان سے قبل سینٹر کی لوکیشن دیکھنے گئے۔ قریب ہی دوست کے کسی عزیز کا گھر تھا۔ وہ ہمیں ان کے گھر لے گیا۔ دوپہر کا وقت تھا۔ ہمارے بیٹھتے ہی گرمام گرم تندور کی روٹیاں او لسی کی لمبی لمبی گلاسیں سامنے آ گئیں۔ میرا دوست تو جیسے ٹوٹ پڑا اور میں منتظر کہ اب "سالن" آئے تو کھانا شروع کروں۔ دوست نے میری طرف دیکھتے ہوئے کہا، تم کھا کیون نہیں رہے؟ یوں سالن سے "مایوس" ہوکر ہم نے پہلی بار لسی کے ساتھ روٹی کھائی یا روٹی کے ساتھ لسی پیا۔ وہ بھی کیا دن تھے ہر نئی چیز حیرت انگیز لگتی تھی اور ان کا اپنا ہی لطف تھا۔
شمشاد بھائی! میں تو سن اسی سے کراچی سے جو نکلا ہوں تو سندھ کے دیہاتوں میں ہی "قید" ہوں۔ پہلے چار سال سکھر کے دیہاتوں میں رہا اب گذشتہ 17 سالوں سے بدین کے دیہات کی خاک چھان رہا ہوں۔ وقتا" فوقتا" پنجاب کے دیہات اور شہر بھی گھومتا رہا ہوں۔ اب تو جب کبھی کراچی جاتا ہوں تو بچے تو بچے۔ ان کی اماں بھی ہمیں "پینڈو" ہی سمجھنے لگتی ہیںیوسف بھائی آپ وقت نکال کر کسی دیہات میں کچھ وقت ضرور گزاریں۔ مجھے چونکہ سندھ کے دیہاتوں کا علم نہیں، لہذا پنجاب کے کسی دیہات کا ہی کہوں گا۔
ساجد بھائی کا مراسلہ مٹی کی تاثیر ضرور پڑھیں۔ پھر آپ سے بات کرتا ہوں۔
کنک بولے تو؟ چاول کی روٹی؟ چاول کی روٹیاں تو بہت کھائی ہیں، مکئی کا ساگ بھی ۔ ویسے سادہ خوراک کی کیا بات ہے۔ ذائقہ کے علاوہ صحت بخش بھی ہوتا ہے۔ شہری کھانے تو نرا زبان کا چٹخارہ ہے، کھاتے جاؤ اور امراض پالتے جاؤیوسف بھائی لسی کے ساتھ دیسی کنک کی روٹی کھانے کا بہت تجربہ ہے یقین جانیں بہت ہی مزہ آتا تھا۔ چاٹی کی لسی ہو خالص دیسی کنک کی روٹیاں اور ان کے اوپر بھینس کا دیسی گھی لگا ہوا ہو۔ کیا ہی مزہ آتا تھا اس سادہ خوراک میں۔