لطیفوں کی دنیا۔۔۔

خاموشی
_______________
ایک شخص نے مکان کرائے پر لینا تھا۔ مالک مکان نے کہا تمہارے پاس کوئی شور کرنے والی چیز جیسے ٹیپ ، ٹی وی ، بچے وغیرہ تو نہیں ہیں۔
وہ بیچارا شاعر تھا اس نے کہا جب میں لکھتا ہوں تو رات کی خاموشی میں میرے قلم کے کاغذ پر چلنے سےہلکی ہلکی سی آواز آتی ہے۔
مالک مکان نے کہا بس پھر وہ قلم چھوڑ کر آنا ہے تو آ جاؤ۔
 
چشمے کی ضرورت
__________________
ایک شخص دکان میں داخل ہوتے ہی بولا: "ڈاکٹر صاحب! مجھے چشمے کی ضرورت ہے
دکان دار: "واقعی! کیونکہ یہ حلوائی کی دوکان ہے۔
 
یہ تو کچھ بھی نہیں
---------------------------------
بیٹا ماں سے: "امی جان آج میں نے دعوت میں اتنا کچھ کھایا ہے کے دیوار کا سہارا لے کر گھر تک پہنچا ہوں۔"
ماں: "یہ تو کچھ بھی نہیں۔ تمہارے مرحوم ابا جب کسی دعوت میں جاتے تھے تو لوگ انہیں چارپائی پر اٹھا کر گھر چھوڑ جاتے تھے۔
 
بدحواسی
___________________
اچانک بڑی شدت کا طوفان بادوباراں آگیا۔ درخت جڑوں سے اکھڑنے لگے، گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، مکانوں کی چھتیں اڑنے لگیں۔
ایک غائب دماغ پروفیسر یہاں وہاں بھاگ کر لوگوں کو جمع کر رہے تھے۔ وہ کہ رہے تھے "ہمیں اب یہ سوچنا چاہیے کے ایسی حالت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے؟"
ایک صاحب ان کو پکڑ کر ایک طرف لے گئے اور بولے۔ "سب سے پہلے گھر جا کر پتلون پہننی چاہیے۔
 
لمبا قد
____________________
بیٹا: (باپ سے)ابو جان آپ لمبے ہوتے جارہے ہیں۔
باپ: تمہیں کیسے پتا چلا؟
بیٹا: آپ کا سر بالوں سے نکلتا آ رہا ہے۔
 
ترس
________________
ایک مقدمے میں جج نے ملزمہ سے پوچھا: تمہیں اپنے شوہر کو چائے میں زہر ملا کہ دیتے وقت ترس نہیں آیا؟
ملزمہ: آیا تھا۔۔ جب اس نے دوسری پیالی مانگی۔
 
پتھر اٹھائیے قسمت آزمائیے
_________________________
ایک آدمی نے سڑک پر ایک پتھر پر لکھا ہوا دیکھا،پتھر اٹھائیے قسمت آزمائیے،اس نے پتھر اٹھایا تو لکھا تھا،کسی دوسرے بےوقوف کے لئے رکھ دیں-
 
بال
_____________________
ایک خوبصورت لڑکی کے سر پہ صرف تین بال تھے۔ ایک دن وہ بیوٹی پارلر گئی بال سیٹ کروانے۔ پارلر میں موجود خاتون سے لڑکی نے کہا: ذرا میرے بال تو سیٹ کردیں۔
جب وہ بال سیٹ کرنے لگی تو ایک بال ٹوٹ گیا۔ اب دو بال رہ گئے۔
لڑکی نے کہا: اب چٹیا ہی کر دیں۔

جب وہ خاتون چٹیا کرنے لگیں تو دوسرا بال بھی ٹوٹ گیا۔ تو لڑکی نے کہا: "رہنے دیں میں کھلے بالوں میں ہی جاؤں گی۔
 
تب سے نہیں بولے
_____________________
ایک پگڑی والے صاحب رات کے وقت موٹر سائیکل پہ جا رہے تھے سامنے ٹھنڈی ہوا چل پڑی تو رک کر اپنا کوٹ الٹا پہن لیا اور بٹن پیچھے کی طرف کر لئے اور موٹر سائیکل پر سوار ہوگئے۔ سردی سے بچنے کی اس ترکیب پر وہ اتنا خوش تھے کہ ڈھلوان پر موٹر سائیکل پھسل گئی اور وہ دھڑام سے نیچے آرہے۔ کچھ دیر بعد بہت سے لوگ وہاں پہ جمع ہو گئے دیکھا کہ صاحب مرے پڑے ہیں اور ایک آدمی ان کہ پاس کھڑا ہے۔
اس سے لوگوں نے پوچھا: "کیا ہوا ہے؟"

لڑکے نے جواب دیا: "جب میں پہنچا تو یہ کراہ رہے تھے میں نے جھک کر دیکھا تو پتا چلا کہ گردن مڑ گئی ہے میں نے زور لگا کر گردن سیدھی کی تب سے نہیں بولے۔
 
ایک انجینئر، ایم بی اے کا اسٹوڈنٹ اور زبیدہ آپا ایک بوٹ میں کہیں جا رہے تھے

اچانک ایک جن نمودار ہوا اور کہا ہر ایک کوئی ایک چیز سمندر میں ڈالے
اگر میں نے ڈھونڈ لی تو میں ڈالنے والے کو قتل کر دونگا اور اگر تلاش نہ کر سکا تو میں اسکا غلام ہو جاؤں گا
انجینئر نے سوئی پھینکی جن نے تلاش کر لی اور اسے مار ڈالا
ایم بی اے کے اسٹوڈنٹ نے میموری کارڈ پھینکا جن نے ڈھونڈ نکالا اور اسے بھی مار دیا
زبیدہ آپا نے ڈسپرین کی گولی ڈال دی۔ وہ گھل گئی
زبیدہ آپا نے کہا "چل بیٹا گھر میں بہت کام باقی ہے۔ اب تو میرا غلام"۔۔۔۔
 
بوڑھے لکھ پتی کی نوجوان بیوی سے پوچھا گیا : آپ نے اپنے شوہر میں کیا دیکھا تھا؟
لڑکی بولی : ایک تو انکی اِن کم ۔۔ دوسرے ان کے دِن کم
 
کلاس میں سب اسے پھوپھی کہتے تھے تنگ آکر اس نے اس نے پرنسپل سے شکایت کردی
پرنسپل : جو اسے پھوپھی کہتے ہیں کھڑے ہوجاؤ
ہارون بھائی کے سوائے سب کھڑے ہوگئے
پرنسپل : شاباش تم اسے پھوپھی نہیں کہتے
ہارون بھائی : نہیں سر میں تو پوری کلاس کا پھوپھا ہوں-
 
ایک جن نے اپنے انسان دوست سے کہا۔
آقا مجھے کوئی کام بتائیں کوئی حکم دیں تاکہ میں آپ کے لیے اسے پورا کر سکوں۔
دوست نے کہا کے تم ایسا کرو میرے لیے پاکستان سے امریکہ تک ایک روڈ بنادو۔
جن: یہ تو بہت مشکل کام ہے
دوست: پھر ایسا کرو کے میری بیوی کے دل میں ‌میرے لیے محبت ڈال دوں۔
جن نے فورًاگھبرائے ہوئے لہجے میں‌کہا کہ روڈ سنگل چاہیے یا ڈبل؟؟؟؟؟؟؟۔۔۔۔۔
 
ایک شخص اپنے دوست سے شکایت کر رہا تھا کہ اس کی بیوی اس سے ہمیشہ ناراض رہتی ہے ۔ دوست نے اسے مشورہ دیا کہ عورت کتنی ہی خفا کیوں نہ ہو ۔تعریف سے خوش ہوجاتی ہے ۔ آج شام کے کھانے پر اس کے پکائے ہوئے سالن کی تعریف کردینا ۔
چنانچہ اس آدمی نے شام کو پہلا نوالہ منہ میں لیتے ہوئے کہا ’’آہا آہا بیگم مزہ آگیا کیا غضب کا سالن پکایا ہے ۔
’’بیوی کھانا چھوڑ کر رونے بیٹھ گئی ۔خاوند نے وجہ پوچھی تو بیوی نے کہا ’’تم نے میری کسی چیز کی تعریف نہیں کی‘‘۔
’’ تمہارے سالن کی تعریف تو کی ہے ‘‘ ۔ خاوند نے کہا ۔
بیوی بولی ’’یہ تو میں نے ہوٹل سے منگوایا ہے ‘‘
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
 
بیوی نے خاوند سے کہا ۔ آپ اپنے دوست کی بیوی کے جنازے پر کیوں نہیں جارہے اس نے آپ کو خاص طور پر بلایا ہے آپ اس کے جنازے پر ضرور جائیں ۔
خاوند نے کہا۔ میں نہیں جاؤں گا ۔
’’ارے کیوں آپ کا اتنا گہرا دوست ہے کیا یہ اچھا لگتا ہے ‘‘۔
خاوند نے کہا ۔ وہ مجھے اپنی چوتھی بیوی کے جنازے پر بلارہا ہے اور میں نے اسے آج تک نہیں بلایا ۔
 

arifkarim

معطل
کلچر
ہمارے ایک دوست جو عرصہ کئی سال سے امریکہ میں مقیم ہیں قصہ سنایا !
ایک دفعہ میں اپنے امریکن دوست کے ساتھ اسکے گھر گیا
جیسے ہی ہم اسکے گھر پہنچے اسنے بیل بجائی، دروازه کھولنے ہی دوست کی بیوی آئی
اسنے بیگم کو دیکھتے ہی گلے لگایا پھر اسکے بعد وہ گھر میں داخل ہوا تو اسکی بیٹی
دوڑتی ہوئی آئی تو اسنے بیٹی کو اٹھا کر گود میں لیا اور پیار کیا
مجھے یے سب بہت اچھا لگا، دوست کے گھر سے واپسی پر میں نے سوچا کتنا اچھا رواج ہے
جیسے ہی گھر میں داخل ہو اور بیوی کو گلے لگانا، بس میں نے بھی سوچ لیا آج میں بھی ایسا ہی کرونگا
میں گھر پہنچا اور بیل بجائی تو میری بیگم نے دروازہ کھولا میں نے بھی دیکھتے ہی اسے گلے لگا لیا
وہ سٹپٹا گئی اور رونے لگی رونے کے دوران وہ بولی"سچ سچ بتاؤ میرے ابا تو ٹھیک ہیں"
 
کلچر
ہمارے ایک دوست جو عرصہ کئی سال سے امریکہ میں مقیم ہیں قصہ سنایا !
ایک دفعہ میں اپنے امریکن دوست کے ساتھ اسکے گھر گیا
جیسے ہی ہم اسکے گھر پہنچے اسنے بیل بجائی، دروازه کھولنے ہی دوست کی بیوی آئی
اسنے بیگم کو دیکھتے ہی گلے لگایا پھر اسکے بعد وہ گھر میں داخل ہوا تو اسکی بیٹی
دوڑتی ہوئی آئی تو اسنے بیٹی کو اٹھا کر گود میں لیا اور پیار کیا
مجھے یے سب بہت اچھا لگا، دوست کے گھر سے واپسی پر میں نے سوچا کتنا اچھا رواج ہے
جیسے ہی گھر میں داخل ہو اور بیوی کو گلے لگانا، بس میں نے بھی سوچ لیا آج میں بھی ایسا ہی کرونگا
میں گھر پہنچا اور بیل بجائی تو میری بیگم نے دروازہ کھولا میں نے بھی دیکھتے ہی اسے گلے لگا لیا
وہ سٹپٹا گئی اور رونے لگی رونے کے دوران وہ بولی"سچ سچ بتاؤ میرے ابا تو ٹھیک ہیں"
یہ بیگمات بھی عجیب ہوتی ہیں۔۔۔بئی اس سے ابا جی کی طبعیت کا پہلو کہاں سے نکل آیا۔۔۔؟
 
Top