افسوس ----------------------
پٹھان نے ایک بچے کو اغوا کیا اور ایک چٹ پر لکھا کہ 50 لاکھ روپے کل صبح تک پل کے نیچے رکھ دو۔پھر یہ چٹ بچے پر چسپاں کر کے بچے کو گھر واپس بھیج دیا۔۔دوسرے روز پٹھان پل کے نیچے گیا تو وہاں 50 لاکھ روپےموجود تھے اور ساتھ ہی ایک چٹ تھی جس پر لکھا تھا۔۔۔ام کو پیسہ کا افسوس نہیں افسوس توبس یہ ہے کہ ایک پٹھان نے پٹھان کو لوٹا۔
مرد کی کامیابی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
استاد: ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے! آپکا اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
شاگرد: ہمیں پڑھائ میں وقت ضائع کئے بغیر عورت کی تلاش کرنی چاہیے!
ایک مولوی صاحب کھیتوں سے گزرے ،کیا دیکھا کہ ایک بیل کنوے کے گرد گھومے جارہا ہے اور پانی نکل رہا ہے ، مولوی صاحب نے دیکھا کہ آس پاس بھی کوئی نہیں اور بیل اپنا کام بھی کر رہا ہے ، جب ادھر اُدھر دیکھا تو کچھ دور ایک شخص پگڈنڈی پر بیٹھ کر حقہ پی رہا تھا ، مولوی صاحب نے جا کر پوچھا ، اے شخص یہ بیل کیا تمہارا ہے جو خود ہی گھوم گھوم کر کنویں سے پانی نکال رہا ہے ، رُکتا ہی نہیں حالانکہ تم یہاں دور بیٹھے ہو۔ وہ شخص کہتا ہے نہیں نہیں مولانا صاحب اُس کے گلے میں گھنٹی ہے ،وہ جب تک گھومتا رہے گا تو گھنٹی کی آواز آتی رہے گی اور مجھے پتہ چلتا رہے گا کہ بیل پانی نکال رہا ہے ، مولوی صاحب کہتے ہیں ،یہ کیا بات ہوئی اگر بیل ایک جگہ کھڑا ہوکر سر ہلاتا رہے تو بھی تو گھنٹی کی آواز آے گی ، وہ شخص کہتا ہے مولوی صاحب ، وہ بیل ہے آپ کی طر ح کام چور نہیں ہے
اچھی بینائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک خاتون نے آئینہ میں اپنا عکس دیکھ کر دھیرے سے کہا، میں سچ مچ بد صورت ہوں. مجھ میں کونسی چیز ایسی ہے جس کی میرے شوہر تعریف کرسکتے ہیں؟
اتفاق سے شوہر اسی وقت کمرہ میں داخل ہوا اور بیوی کی بات سن لی. اس نے کہا،
بیگم تمہاری نظر بہت اچھی ہے
ایک دوست نے دوسرے سے کہا دیکھو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔۔مشکلیں تو ہر شخص پر آتی ہیں بس ایک ہی سال کی بات ہے پھر تمام پریشانیاں دور ہو جائیں گی ۔
پریشان دوست نے پوچھا وہ کیسے
دوسرے دوست نے تسلی دیتے ہوئے بڑے اطمینان سے کہا پھر اس کے بعد تمہیں عادت پڑ جائے گی۔
فیس بک __________________
ایک شوہر اپنی جیب میں اپنی بیوی کی تصویر کیوں رکھتا ہے؟؟؟؟
کیونکہ
جب کبھی وہ کسی مصیبت میں ہوتا ہے،
وہ اپنی بیوی کی تصویر کو دیکھتا ہے
اور سوچتا ہے کہ
اگر میں اسکو فیس کرسکتا ہوں
تو میں ہر مصیبت کو فیس کر سکتا ہوں
موٹاپے کا علاج
__________________
ڈاکڑ: موٹاپے کا ایک ہی علاج ہے کہ تم روزانہ صرف 2 ہی روٹیاں کھایا کرو۔
مریض: ٹھیک ہے لیکن یہ 2 روٹیاں کھانے سے پہلے کھانی ہیں یا کھانے کے بعد ؟
آمنے سامنے
----------------------
ڈاکیہ ؛ ایک محلے میں ایک لڑکے سے پوچھتا کہ یہ فلاں شخص ﴿خالد﴾ کا گھر کہاں ہے؟
لڑکا؛ فیصل کے گھر کے سامنے
ڈاکیہ؛ ﴿فیصل﴾ کا گھر کہاں ہے
لڑکا؛ ﴿خالد﴾ کے گھر کے سامنے
ڈاکیہ؛ اچھا تو ان دونوں کا گھر کہاں ہے
لڑکا؛ آمنے سامنے
بتاؤ یہ کون سا زمانہ ہے
______________________
اُردو کے ٹیچر نے کہا۔ "بتاؤ یہ کون سا زمانہ ہے۔ میں ناچ رہا ہوں، تم ناچ رہے ہو، ہم سب ناچ رہے ہیں۔"
طالب علم: "سر! یہ بے غیرتی کا زمانہ ہے۔
مشورہ
_______________
ایک مقدمے میں گواہوں کے بیانات سننے کے بعد جج نے ملزم کے وکیل سے کہا کہ کیس تمہارے موکل کے خلاف جارہا ہے تم چاہو تو ملزم کو مزید کاروائی سے قبل اس کو الگ لے جا کر مناسب مشورہ دے دو
یہ سن کر وکیل ملزم کو لے کر الگ چلا گیا تھوڑی دیر بعد وکیل اکیلے واپس آیا تو جج نے دریافت کیا کہ ملزم کہاں ہے ؟
وکیل نے جواب دیا وہ تو بھاگ گیا میرا اسے یہی مشورہ تھا۔۔
چائے پانی _______________
ایک نوجوان نیا نیا پولیس میں بھرتی ہوا۔ اس کی ڈیوٹی جیل میں لگی تو اس کو جیلر نے بتایا کہ چونکہ ہماری تنخواہ کم ہوتی ہے تو اس لئے اوپر کی آمدنی یعنی رشوت بہت ضرروی ہے، لیکن اس کو ہم رشوت نہیں بلکہ چائے پانی کہتے ہیں۔ ساتھ ہی اس نے کہا کہ فلاں قیدی فوت ہو گیا ہے۔ اس کی لاش لے کر اس کے گھر والوں کو دے آؤ اور ان سے چائے پانی ضرور لے کے آنا۔
اس نئے جوان نے پوچھا کہ اتنی افسوس ناک خبر ان کو سنا کر چائے پانی کیسے طلب کریں گے۔ جیلر نے ایک پرانے پولیس والے کو ساتھ روانہ کیا کہ اس کی بھی ٹریننگ کروا لاؤ۔۔
جب یہ دونوں لاش لے کر متعلقہ گھر گئے تو تجربہ کار پولیس والے نے اس قیدی کے گھر والوں سے کہا۔
"دیکھیں جی اس بندے کو چار سال کی قید ہوئی تھی۔ اور ابھی دو سال ہی گزرے کہ یہ مر گیا۔ اب باقی کی دو سال کی سزا پوری کرنے کے لئے بندہ دو ۔ ۔ ۔ ۔ یا پھر چائے پانی نکالو"
ایک عقلمند اور ایک بیوقوف کا ایک ہی جگہ پر انٹرویو تھا۔ دونوں ایک ساتھ ہی انٹرویو کے لیے چلے ۔راستے میں عقلمند نے بیوقوف سے کہا کہ جو سوال مجھ سے ہو نگے وہی تم سے پوچھے جائیں گے۔ اس لیے میں جو جواب دوں گا وہ تم اچھی طرح سے رٹ لینا اور پھر تم بھی اپنے سوالوں کا وہی جواب دینا جو میں دوں گا۔ بیوقوف نے رضا مندی ظاہر کردی۔
وہ جب وہاں پہنچے تو سب سے پہلے عقلمند کی باری آئی ۔۔۔ اس سے سوالات شروع ہوئے۔
پہلا سوال تھا: پاکستان کب وجود میں آیا؟
اس کا جواب تھا: ویسے تو 1930 سے کوششیں جاری تھیں لیکن 1947 میں آ کر وجود میں آیا۔
دوسرا سوال: ہندوستان کے وزیر اعظم کا نام کیا ہے؟
جواب: ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن فی الحال منموہن سنگھ ہیں۔
تیسرا سوال: مریخ پر آبادی ہے یا نہیں؟
جواب: سائنسدان تحقیق تو کررہے ہیں لیکن ثابت نہیں کرسکے۔
انٹرویو لینے والے نے اس کو جانے کی اجازت دے دی۔۔
اب بیوقوف کی باری آئی۔
اس سے پہلا سوال تھا:۔
تم کب پیدا ہوئے؟
بیوقوف کا جواب: ویسے تو 1930 سے کوششیں جاری تھیں لیکن 1947 میں آکر وجود میں آیا۔
دوسرا سوال: تمہارا نام کیا ہے؟
جواب:ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن فی الحال منموہن سنگھ ہے۔
انٹرویو لینے والا (غصے سے):
کیا تم پاگل ہو؟ بیوقوف: سائنسدان تحقیق تو کررہے ہیں لیکن ثابت نہیں کرسکے۔
ایک اداکارہ نے اپنے لیے ہیروں کا ایک ہار منتخب کیا جس کے لیے اسے رقم درکار تھی۔ وہ ایک سیاستدان کے پاس گئی اور کہنے لگی۔ آپ مجھے دس لاکھ روپے دے دیں، مجھے بہت سخت ضرورت ہے۔ میں پرسوں آپ کو لوٹا دوں گی۔ یہ میرا وعدہ ہے۔
سیاستدان نے اُسے رقم دے دی جس سے اس نے اپنا من پسند ہار خرید لیا۔
تیسرے دن اداکارہ وہی ہار پہن کر اور ایک عدد لوٹا لے کر سیاستدان کے گھر گئی اور بولی، یہ لیجیئے میں حسب وعدہ آپ کو لوٹا دے رہی ہوں۔ سیاستدان بہت جزبز ہوئے تو وہ بولی، میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ " پرسوں آپ کو لوٹا دوں گی۔" رکھ لیں، ویسے بھی یہ آپ کے لیے بہت کام کی چیز ہے۔
ایک شہری بابو ایک گاؤں کے آم کے باغات کے قریب سے گذر رہا تھا اس نے گاڑی سے اتر کر آم توڑے گاڑٰی میں بیٹھا اور مالی کو چھیڑنے کیلئے کہنے لگا
بابا جی غصہ نہیں کرنا میں نے آپ کے آم توڑلئے ہیں
بیٹا غصہ ہونے کی کوئی بات نہیں جب تم آم توڑ رہے تھے تو میں نے تمہاری گاڑی سے سپیئر وھیل اور جیک نکال کر ایک ٹائر کی ہوا نکال دئ ہے مالی نے حقہ پیتے ہوئے جواب دیا۔
ایک شخص اونچی آواز میں گانا گاتا ہوا اپنے آفس میں داخل ہوا اور آتے ہی اپنے باس کے منہ پر طمانچہ رسید کیا۔ اس کے وہ گنگناتے ہوئے جا کر اپنی میز پر پاؤں رکھ کر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد اس کے آفس کے ایک آدمی نے آ کر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کہا، معاف کرنا یار، میں نے تم سے مذاق کیا تھا کہ تم نے لاٹری جیت لی ہے۔
ایک جن انسانی روپ میں شراب خانے گیا جب 30 - 35 گلاس پی چکا تو بار مین نے پوچھا تمہیں چڑھتی نہیں ہے۔
تو اس نے جواب دیا میں جن ہوں مجھے کیا چڑھے گی۔
بار ٹینڈر نے چلا کر " اٹھا کر پھینکو سالے کو چڑھ گئی ہے