لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Screenshot-20230924-114251.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
الیکشن ۔۔۔
کسی سے کہا کہ اگر شیر تمہارے پیچھے پڑ جائے تو تم کیا کرو گے؟؟؟؟؟
اس نے کہا کہ میں درخت پر چڑھ جاﺅں گا۔
2۔۔ کہا گیا کہ شیر بھی درخت پر چڑھ گیا تو؟
اس نے کہا میں دریا میں چھلانگ لگا دوں گا۔
کہا گیا کہ شیر نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی تو؟
اس نے کہا میں اپنے گھر کی چھت پر چلا جاﺅں گا۔
کہا گیا کہ شیر بھی چھت پر چلا گیا تو؟
اس نے آدمی کی طرف غصے اور خوف سے دیکھا اور کہا کہ پہلے تم یہ بتاﺅ کہ تم شیر کے ساتھ ہو یا میرے ساتھ ہو۔😡😡😡😡😡😡
مگر شیر والوں نے کہا کہ وہ آدمی کانپتے ہوئے بولا میں اس کے بعد کیا کروں گا۔

جو کچھ کرنا ہے شیر نے کرنا ہے 😱😱😱😱😱😱
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
انٹرویو میں ایک نوجوان سے پوچھا گیا کہ
تم جنگل میں اکیلے ہو۔ تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔ (حتیٰ کہ بلا بھی نہیں ہے)
یہ جملہ تازہ صورتحال کے حوالے سے ہے۔ تو پھر تم کیا کرو گے۔ اس نے کہا میں نے کیا کرنا ہے جو کچھ کرنا ہے شیر نے کرنا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک موٹیویشنل اسپیکر نے بیوی کو فون کیا اور کہا:

"کسی نے میری گاڑی کا اسٹیئرنگ، بریکیں، ایکسیلیٹر، گیئر سب چوری کر لیا ہے۔ مطلب اس دنیا کو کیسے سدھارا جائے۔ ظاہر ہے میں پولیس میں رپورٹ تو لکھواؤں گا لیکن مجھے بطور ایک درمند انسان سارے پہلو پہ غور بھی کرنا ہے کہ اس رویے کہ پیچھے کیا کیا محرکات ہیں۔ کیا بے روزگاری ہے یا تربیت کی کمی، ڈپریشن یا پھر کوئی نفسیاتی مسائل۔ مجھے اس پہ بات کرنا ہو گی کہ آخر لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ مجھے اس پہ بات کرنی ہوگی کہ لوگ ایسا کرنا کس طرح چھوڑ سکتے ہیں۔ کیا اسباب ہیں جن کی وجہ سے ایسے واقعات ہمارے معاشرے میں رونما ہوتے ہیں۔ اس چوری کو دیکھ کر میرے ذہن میں ایک چھوٹا بچہ آرہا ہے جس کا بچپن محرومی میں گزرا۔ جس نے شاید پہلی چوری محلے کی ایک دکان سے ٹافی چوری کر کے کی۔ اسے اس وقت کوئی ہاتھ پکڑ کر روکنے والا نہیں تھا۔ اب مجھے یہ نفسیاتی گرہیں کھولنی ہوں گی۔ لوگوں کو بتانا ہوگا کہ وہ کس طرح بہتر انسان بن سکتے ہیں۔"

بیوی نے کمال صبر اور متانت سے جواب دیا : "ہو گیا؟ بول چکے؟ اب میری بات غور سے سنو۔ مجھے لگتا ہے کہ شاید تم پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئے ہو۔"

ایک منٹ کے لیے مکمل سناٹا چھا گیا۔ اس کے بعد موٹیویشنل اسپیکر کی انتہائی دھیمی آواز آئی:
" تم ٹھیک کہہ رہی ہو۔ میں پچھلی سیٹ پر ہی بیٹھا ہوں"
بیوی ہنستے ہوئے بولی : "آتے آتے چھ انڈے، ایک ڈبل روٹی، ایک لیٹر دودھ، ایک پاؤ دہی اور ایک گڈی ہرے دھنیے کی لیتے آنا۔ اور ہاں ، دھنیا خریدنے سے پہلے ایک بار سونگھ ضرور لینا۔ پچھلی بار بھی پارسلے اٹھا لائے تھے"
 

صاد الف

محفلین
نرس نے مریض کے سر سے خون صاف کرتے ہوئے پوچھا: "شادی شدہ ہو"؟

مریض : "قسم لے لو باجی موٹر سائیکل سے گرا ہوں".
 

صاد الف

محفلین
دوسری دفعہ کا ذکر ہے ٹوپیاں فروخت کرنے والا ایک شخص درخت کے نیچے آرام کر رہا تھا کہ اچانک اس نے دیکھا کہ اس کی ٹوپیوں والا بیگ درخت کے اوپر بیٹھے بندر لے گئے ہیں اور پہن بھی رکھی ہیں۔ اسے اپنے دادا کی بات یاد آئی کہ بندر انسانوں کی نقل اتارتے ہیں۔ اس نے اپنی ٹوپی اتار کر پھینک دی۔
ایک بندر نے نیچے آکے وہ ٹوپی بھی اٹھا لی اور اسے تھپڑ مارتے ہوئے بولا : " تیرا کیا خیال ہے؟۔۔۔!!!!!
ساڈھا دادا سانہوں کجھ نہیں دس کے گیا "
 

سیما علی

لائبریرین
ایک بیوقوف دوسرے بیوقوف سے ”اگر کوئی ہاتھی درخت پر چڑھ جائے اور اتر نہ سکے تو کیا کرنا چاہیے؟“

دوسرا بیوقوف ”اس کو چاہیے کہ کسی پتے پر بیٹھ کر خزاں کا انتظار کرے“۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک اندھا جانوروں کے گوشت کو چھوتے ہی پہچان لینے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا تھا۔ ایک روز قصاب کی دکان پر گیا اور گوشت کو ہاتھ سے چھوکر بولا یہ بھیڑ کا گوشت، پھر دوسرے گوشت کو چھو کر کہا یہ بکرے کا ہے اور یہ گائے کا ہے۔ قصاب حیران رہ گیا۔ پھر اسے شرارت سوجھی، اس نے قمیض کھسکا کر اندھے کا ہاتھ پیٹ پر رکھتے ہوئے پوچھا بھلا یہ کس کا گوشت ہے؟

”ہت تیرے کی“، اندھے نے ڈانٹا۔ ”تم گدھے کا گوشت بھی بیچتے ہو“۔
 
Top