فہد اشرف
محفلین
"املے" بولتے ہوئے بہتوں کو سنا ہے لیکن آج جب لکھا ہوا ڈھونڈنے لگا تو صرف دو مثالیں ملیں۔امالہ عام طور پر تو ہر جگہ ہی لاگو ہو جاتا ہے لیکن شاید اس کی کچھ شرائط بھی ہیں اور لفظ 'املا' پر یہ لاگو نہیں ہوتا۔ یہ دیکھیے 'امالے' کے حوالے سے ایک اقتباس:
"امالہ کے حوالے سے سابق صدر شعبہ اردو جامعہ پنجاب، اورینٹل کالج حضرت رفیع الدین ہاشمی ’’صحتِ املا کے اصول‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ’’جن واحد مذکر لفظوں کے آخر میں ’’ہ‘‘ یا ’’الف‘‘ ہو اور ان کی جمع یاے تحتانی (بڑی یے) لگانے سے بن سکتی ہو اور ان کے فوراً بعد حرف عاملہ (مغیرہ) یعنی تک۔ سے۔ کو۔ کی۔ ہیں۔ پر، وغیرہ میں سے کوئی حرف آئے تو اردو املا میں اس ’ہ‘ یا ’الف‘ کو یاے تحتانی سے بدل دیا جائے گا۔"
کی تلاش کا نتیجه | موضو - تمام, صفحہ 1املے