لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

33598356_1987705194893385_5742622083662217216_n.jpg
 

شمشاد خان

محفلین
ملازم نے روتے ہوئے کمپنی کے مالک کو فون کر کے پوچھا کہ کمپنی کب کھلے گی؟
مالک، "راشن تو پہنچا دیا تیرے گھر، پھر کیوں رہ رہا ہے؟"
ملازم، " سر جی بیوی نے پانی والے کولر تک دھلوا لئے ہیں مجھ سے، پمپر کا کہہ رہی تھی، وہ بھی باندھنا سیکھ لیا ہے۔"
مالک، "اچھا مین آخری پتیلا دھو کر بات کرتا ہوں۔"
 

شمشاد خان

محفلین
انگریزی کی ایک عام سی کتاب کے دو لاکھ سے زیادہ نسخے سپیلنگ کی ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔
کتاب کا نام تھا "?How to change your life"
کمپوزنگ کرنے والے نے life کے ایل کی جگہ ڈبلیو لگا دیا تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انگریزی کی ایک عام سی کتاب کے دو لاکھ سے زیادہ نسخے سپیلنگ کی ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔
کتاب کا نام تھا "?How to change your life"
کمپوزنگ کرنے والے نے life کے ایل کی جگہ ڈبلیو لگا دیا تھا۔
پھر آپ نے بھی کتاب خریدی یا ابھی "لائف" کو "وائف" بنانے کا فقط عزم صمیم ہی کر رہے ہیں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث صاحب ابھی تو اچھی چیز کی تلاش بھی شروع نہیں کی۔ کیوں بچے کی جان کے پیچھے پڑے ہیں۔
برا مت مانیے شمشاد صاحب، اصل میں میرے بڑے بیٹے کی عمر بھی 19 سال ہے سو مجھے "ہوکا" سا لگا رہتا ہے یہ جاننے کا کہ 19 سال کے بچے کیسی باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں، یوں سمجھیے کہ میں اس معاملے میں معذور ہوں، ع ۔ اے شیخِ پاکدامن، معذور دار ما را! (حافظ)۔ :)
 

شمشاد خان

محفلین
صاحب آپ کی بات کا کیا بُرا ماننا۔ آپ جیسے بزرگوں کی قدم قدم ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
میں تو کچھ ناگزیر حالات کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کر سکا، آپ سے درخواست ہے کہ بیٹے کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوائیں۔
 
Top