لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

محمد وارث

لائبریرین
images

اچانک
امرود!
 

سین خے

محفلین
سر !!!!!
آپ سے پانچ سال بڑی ہوں———
:crying3:

ماشاء اللہ، اللہ پاک آپکی زندہ دلی قائم رکھے آمین۔ میری والدہ آپ سے تین سال چھوٹی ہیں لیکن میں ان سے اکثر یہی کہتی ہوں کہ انھوں نے اپنے اوپر کچھ زیادہ ہی بڑھاپا طاری کر لیا ہے۔ ہر کسی کو آپ کی طرح ہونا چاہئے :)
 
"شائستہ آدمی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اس کے سامنے کسی بیماری کا ذکر کیا جائے تو وہ آگے سے کوئی نسخہ بیان نہ کرے"
مشتاق احمد یوسفی
:lol::lol::lol::lol::lol:
یہ مراسلہ لطیفہ ہر گز نہیں ہو سکتا، اسے روزمرہ کی گفتگو میں پوسٹ کیا جا سکتا تھا۔ معذرت، معافی وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ماشاء اللہ، اللہ پاک آپکی زندہ دلی قائم رکھے۔ آمین! میری والدہ آپ سے تین سال چھوٹی ہیں لیکن میں ان سے اکثر یہی کہتی ہوں کہ انھوں نے اپنے اوپر کچھ زیادہ ہی بڑھاپا طاری کر لیا ہے۔ ہر کسی کو آپ کی طرح ہونا چاہئے :)
سین خے بی بی!!!!!
جیتی رہیے خوش رہیے۔شاید اسکی وجہ میرا کام کرنا ہے ۔کیونکہ کام پہ کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔ سب آپکو آپکے کام کے حوالے سے جانتے ہیں۔
میں اڑتیس سال پاکستان کے سب سے بڑے بینک سے منسلک رہی۔ انتہائی اہم عہدوں پر فائز رہی اور شکر الحمد للہ عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ ملی۔ میری مثال انھیں ضرور دیں۔ بوڑھا ہونا صرف گنتی ہے ۔دماغ کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔یہ ریسرچ کہتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک نوجوان شاعر اپنی شاعری پبلشر کے پاس چھپوانے کے لیے لے گیا۔
پبلشر نے پوچھا “کیا یہ ساری شاعری آپ کی ہے ؟“
“نوجوان نے جواب دیا۔" بالکل جناب ۔ بلاشبہ میری ہے۔ کیا آپ اسے چھاپ دیں گے ؟“
پبلشر نے کہا “مجھے افسوس ہے ۔ ہم اتنی غیرمعیاری شاعری نہیں چھاپ سکتے۔ “
نوجوان نے بڑبڑاتے ہوئے کہا “یا اللہ ! اب غالب کی غزلیں بھی غیر معیاری ہونے لگیں۔ “
 

سیما علی

لائبریرین
:idontknow2:میاں بیوی سونے کی تیاری کر رہے تھے، اچانک بیوی بولی۔۔۔۔!
بیوی: "سنو ! کیا تم میرے مرنے کے بعد دوسری شادی کر لو گے۔۔۔؟"
شوہر: "نہیں‌بیگم! تمہیں پتہ ہے میں تم سے کتنا پیار کرتا ہوں۔ میں دوسری شادی نہیں کرونگا۔۔۔!"
بیوی: "لیکن تم اتنی لمبی زندگی تنہا بھی تو نہیں‌ گزار سکتے، شادی تو تہمیں کرنا ہو گی۔۔۔!"
شوہر: (کروٹ بدلتے ہوئے) "دیکھا جائے گا۔ اگر ضروری ہوا تو کر لوں گا، ابھی میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔۔۔!"
بیوی: (دکھ بھری آواز میں ) "کیا تم واقعی دوسری شادی کر لو گے۔۔۔؟"
شوہر: "بیگم ! ابھی تم خود ہی تو زور دے رہی تھی۔۔۔!"
بیوی: "اچھا کیا تم اسے اسی گھر میں لاؤ گے۔۔۔؟"
شوہر: "ہاں، میرا خیال ہے ہمارا گھر کافی بڑا ہے اور اسے یہیں رہنا ہو گا۔۔۔!"
بیوی: "کیا تم اسے اسی کمرے میں رکھو گے۔۔۔؟"
شوہر: "ہاں، کیونکہ یہی تو ہمارا بیڈ روم ہے۔۔۔!"
بیوی: "کیا وہ اسی بیڈ پر سوئے گی۔۔۔؟"
شوہر: (موبائل پر ٹائم دیکھتے ہوئے) "بھئی بیگم ظاہر ہے اور کہاں سوئے گی۔۔۔؟"
بیوی: "اچھا کیا وہ میری جیولری استعمال کرے گی۔۔۔؟"
شوہر: "نہیں اس جیولری سے تمہاری سہانی یادیں وابستہ ہیں۔ وہ یہ استمعال نہیں کر سکے گی۔۔۔!"
بیوی: "اور میرے کپڑے۔۔۔!"
شوہر: "پیاری بیگم! جسے شادی کرنا ہو گی وہ کپڑے بھی خود ہی لے کر آئے گی۔۔۔!"
بیوی: "اور کیا وہ میری گاڑی بھی استعمال کرے گی۔۔۔؟"
شوہر: (جلدی میں) "نہیں یار، اُسے گاڑی چلانا نہیں آتی۔ بہت دفعہ بولا لیکن وہ سیکھنا ہی نہیں چاہتی "
 

سیما علی

لائبریرین
*ﺻﻮﻓﯽ، ﺗﯿﺮﺍ ﮐﮑﮫ ﻧﮧ ﺭھے*،،،،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻝ ﻗﺒﻞ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﺍوﻟﭙﻨﮉﯼ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺷﻮﻗﯿﻦ ﻣﺰﺍﺝ ﮐﺎ ﺧﻂ ﻣﻮﺻﻮﻝ ﮨﻮﺍ۔ *ﻣﻮﺻﻮﻑ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﮐﭽﮫ ﺗﺤﺮﯾﺮﯾﮟ ﭘﮍﮪ ﺭﮐﮭﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻏﺎﻟﺒﺎً ﻣﯿﺮﯼ ﺟﻨﺲ ﺳﮯ ﻧﺎﻭﺍﻗﻒ ﺗﮭﮯ* ﻟﮩﺬﺍ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺧﻂ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﯿﻦ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﻗﻼﺑﮯ ﻣﻼﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ 'ﮐﯿﺎ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﮨﻮﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔.؟'
ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻂ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﻇﺎﮨﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺻﻨﻒٍ ﻧﺎﺯﮎ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺧﻂ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﻟﮩﺬﺍ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺩﮦ ﺳﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ 'ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ۔'
ﭘﮭﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻄﻮﻁ ﮐﺎ ﺗﺎﻧﺘﺎ ﺑﻨﺪﮪ ﮔﯿﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺧﻂ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ۔۔۔۔
*ﺗﻢ ﻧﺨﺮﮮ ﺑﮩﺖ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﻮ*..!'
ﻣﯿﺮﮮ ﺗﻦ ﺑﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﮏ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﺭﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ 'ﺩﺍﮌﮬﯽ ﺷﺪﮦ' ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔
*ﺟﻮﺍﺏ ﺍﺭﺟﻨﭧ ﻣﯿﻞ ﺳﮯ ﺁﯾﺎ۔ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ*۔۔
*ﺻﻮﻓﯽ، ﺗﯿﺮﺍ ﮐﮑﮫ ﻧﮧ ﺭﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﻮ ﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺭﺍﺿﯽ ﮐﺮﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ*'
...... (صوفى تبسم)☝
 
*ﺻﻮﻓﯽ، ﺗﯿﺮﺍ ﮐﮑﮫ ﻧﮧ ﺭھے*،،،،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻝ ﻗﺒﻞ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﺍوﻟﭙﻨﮉﯼ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺷﻮﻗﯿﻦ ﻣﺰﺍﺝ ﮐﺎ ﺧﻂ ﻣﻮﺻﻮﻝ ﮨﻮﺍ۔ *ﻣﻮﺻﻮﻑ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﮐﭽﮫ ﺗﺤﺮﯾﺮﯾﮟ ﭘﮍﮪ ﺭﮐﮭﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻏﺎﻟﺒﺎً ﻣﯿﺮﯼ ﺟﻨﺲ ﺳﮯ ﻧﺎﻭﺍﻗﻒ ﺗﮭﮯ* ﻟﮩﺬﺍ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺧﻂ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﯿﻦ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﻗﻼﺑﮯ ﻣﻼﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ 'ﮐﯿﺎ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﮨﻮﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔.؟'
ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻂ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﻇﺎﮨﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺻﻨﻒٍ ﻧﺎﺯﮎ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺧﻂ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﻟﮩﺬﺍ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺩﮦ ﺳﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ 'ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ۔'
ﭘﮭﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻄﻮﻁ ﮐﺎ ﺗﺎﻧﺘﺎ ﺑﻨﺪﮪ ﮔﯿﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺧﻂ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ۔۔۔۔
*ﺗﻢ ﻧﺨﺮﮮ ﺑﮩﺖ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﻮ*..!'
ﻣﯿﺮﮮ ﺗﻦ ﺑﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﮏ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﺭﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ 'ﺩﺍﮌﮬﯽ ﺷﺪﮦ' ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔
*ﺟﻮﺍﺏ ﺍﺭﺟﻨﭧ ﻣﯿﻞ ﺳﮯ ﺁﯾﺎ۔ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ*۔۔
*ﺻﻮﻓﯽ، ﺗﯿﺮﺍ ﮐﮑﮫ ﻧﮧ ﺭﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﻮ ﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺭﺍﺿﯽ ﮐﺮﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ*'
...... (صوفى تبسم)☝
یہ تحریر گل نوخیز اختر کی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک روز منٹو صاحب بڑی تیزی سے ریڈیو اسٹیشن کی عمارت میں داخل ہو رہے تھے کہ وہاں برآمدے میں مڈگارڈوں کے بغیر ایک سائیکل دیکھ کر لمحہ بھر کے لئے رک گئے ، اور پھر دوسرے ہی لمحے ان کی بڑی بڑی آنکھوں میں مسکراہٹ کی ایک چمکیلی سی لہر دوڑ گئی اور وہ چیخ چیخ کر کہنے لگے۔ "راشد صاحب، راشد صاحب، ذرا جلدی سے باہر تشریف لائیے۔" شور سن کر ن۔ م۔ راشد کے علاوہ کرشن چندر، اوپندر ناتھ اشک اور ریڈیو اسٹیشن کے دوسرے کارکن بھی ان کے گرد آ جمع ہوئے۔

"راشد صاحب، آپ دیکھ رہے ہیں اسے!!" منٹو نے اشارہ کرتے ہوئے کہا، "یہ بغیر مڈگارڈوں کی سائیکل! خدا کی قسم سائیکل نہیں، بلکہ حقیقت میں آپ کی کوئی نظم ہے۔"
 

ابن آدم

محفلین
فیس بک پر ابھی ایک میل رائٹر کی پوسٹ دیکھی
آپ کی فون کی بیٹری کے مطابق میری دلہن کی عمر کیا ہوگی ؟
میں نے فون کو دیکھا اور لکھ دیا 72
کہتے آپی اللہ نوں منو
میں نے کہا آپ نے پوچھا, میں نے بتا دیا, میرا قصور
آئندہ ایسی پوسٹ لگاتے سو بار سوچیں گے

 
Top