لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

محمد وارث

لائبریرین
FBk0cDV.jpg
یہ کسی کنوارے کا گھڑا ہوا لطیفہ ہے، کوئی شوہر بیوی کے ساتھ لڑائی میں اس قسم کا "جھوٹ" بول ہی نہیں سکتا۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
ایک مولانا صاحب رمضان کے مہینہ میں بازار سے لوٹ رہے تھے۔ ہاتھ میں تھیلی تھی۔ تھیلی میں کوئی سامان تھا۔ راستے میں ایک پہچان والے مل گئے۔ پوچھا:
"مولانا کیا لے کر جا رہے ہیں۔"
مولانا نے کہا:
"ایسی چیز جس کے کھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔"
ان صاحب نے کہا:
"ایسی چیزوں کا علم مولانا لوگ اپنے پاس ہی چھپا کر رکھتے ہیں اور ہمیں بتایا جاتا ہے کچھ بھی کھاؤ گے روزہ ٹوٹ جائے گا۔"

مولانا نے تھیلی کھول کر دکھائی۔ اس میں " زنانہ جوتے" رکھے تھے۔
 

سیما علی

لائبریرین
’’اُردُو کا کمرہ جماعت

اُستاد :
"گالی کسے کہتے ہیں؟"

شاگرد :
’’ اِنتہائی غُصَّے کی حالت میں جِسمانی طور پر تَشَدُّد کرنے کےبجائےزُبانی طورسےکی جانے والی پُرتَشَدُّدلفظی کارروائی کے لیے مُنتَخِب الفاظِ غَلِیظَہ , اندازِ بَسِیطَہ , لِہجئِہ کَرِیہہ اور اَثرَاتِ سَفِیہہ کے مَجمُوعے کا اِستعمال ؛ جِس کی اَدَائیگی کے بعد اِطمینان وسُکُون کی نَاقَابِلِ بَیَان کَیفِیَّت سے قَلب بِہرَہ وَر ہو جاتا ہے اور اِس طَرح مُقَابِل جِسمَانی تَشَدُّد کی بہ نِٔسبَت زِیَادَہ مَجرُوح اور شِکَستَہ ہو جاتا ہے اُسے گالی کہتے ہیں۔۔۔۔‘‘

اُستَاد صَاحَب غَش کھا کرنِیچے گِر گئے.
 

سیما علی

لائبریرین
ایک آدمی کے گھر کے سامنے ایک گدھا مرا پڑا تھا۔ اس نے میونسپل کمیٹی والوں کو فون کیا کہ میرے گھر کے سامنے ایک گدھا مرا پڑا ہے،آپ اسے اٹھوا لیں۔
جواب ملا کہ وہیں دفن کر دو۔
وہ آدمی کچھ دیر تک خاموش رہا پھر جل کر بولا۔ "میں دفن تو کر دیتا مگر میں نے سوچا کہ پہلے مرحوم کے خاندان والوں کو تو خبر کر دوں":p:p:p
 
Top